Tag: زمان پارک
-

شاہ محمود قریشی اورعمران خان کے مابین ملاقات تلخ کلامی اور تندو تیز جملوں میں بدل گئی
لاہور: پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے ما بین ملاقات تلخ کلامی اور تندو تیز جملوں میں بدل گئی-
باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے نے شاہ محمود قریشی کے ملتان میں ایک انتہائی قریبی دوست کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ شاہ محمود قریشی اور عمران خان کے ما بین ہونے والی ملاقات تلخی کے بعد ختم ہوگئی ملاقات میں مخدوم شاہ محمود قریشی نےپارٹی چیئرمین کو کہا کہ آپ وقتی طور پر پیچھے ہٹ جائیں، بیرون ملک چلے جائیں یا اگر بیرون ملک نہیں جانا تو یہاں ہی رہیں مگر لب کشائی بند کردیں، ہمیں معاملات طے کر لینے دیں، معافی تلافی ہو لینے دیں، جب سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا تو آپ واپس تحریک انصاف کو سنبھال لیجئے گا، مشکل وقت ہے اور جذبات کے بجائے دانشمندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے-
وزیراعظم کی ہدایات پرسگریٹ اسمگلرزکیخلاف کارروائیاں ،کروڑوں روپےمالیت کی اسمگل شدہ سگریٹس برآمد
شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو یہ بھی کہا کہ جو ریٹائرڈ لوگ آپ کو گمراہ کررہے ہیں ان حالات میں وہ آپ کی کوئی مدد نہیں کر سکتے جس پر عمران خان نے شاہ محمود قریشی سے برہمی کا اظہار کیا اور دونوں رہنماؤں میں تلخی بھی ہوئی اورسخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی میڈیا سے گفتگو کیے بغیر زمان پارک سے کراچی کے لیے روانہ ہوگئے-
بعدازاں عمران خان نے ویڈیوخطاب کیااور کہا کہ ان ظالموں نے میرے خلاف کئی کیس کردیئے ہیں ہمارے 10ہزار لوگ اندر کردیئے ہیں آخری دم تک لڑوں گا اور پیچھے نہیں ہٹوں گا، آج جمعرات کو اسلام آباد جارہا ہوں ، میں اس کیلئے تیار ہوں کہ یہ مجھے پھر سے پکڑ لیں گے-
9 مئی : ملزمان کےکیسزملٹری کورٹ میں چلانے کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین کی آج ممکنہ پیشی کے مدنظر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکیورٹی کیلئے سرکلر جاری کر دیا اسلام آباد ہائی کورٹ نے محسن شاہنواز رانجھا پر حملہ اور اداروں کے خلاف بیان پر درج مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف آج ممکنہ طور پر پیش ہوں گے رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے جاری سرکلر میں آئی جی اور ضلعی انتظامیہ کو سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کورٹ روم نمبر 1 میں وکلاء اور صحافیوں کا داخلہ خصوصی پاس کے ذریعے ہو گا۔
خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی پاکستان تحریک انصاف کے وہ واحد رہنماء ہیں جنہوں نے پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا اور رہائی کے فوراً بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا اعلان کیا تھا شاہ محمود قریشی کوعدالتی حکم پر اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا، رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج بھی انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کروں گا،اور ان سے رہنما ئی حاصل کروں گا۔
کینیڈا کے جنگلات میں آگ،امریکا میں بھی شدید فضائی آلودگی کا انتباہ جاری
پی ٹی آئی رہنما نے اپنی دوبارہ گرفتاری کےحوالے سے کہا کہ عدالتی حکم کے بعد میری دوبارہ گرفتاری کا جواز نہیں تھا، میں توقید تنہائی میں تھا کسے اُکسا سکتا تھا۔
-

قانون کی بالادستی نہیں ہوگی تو ملک نہیں بچے گا،عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زمان پارک میں وکلاء سے ملاقات ہوئی ہے
ملاقات کے بعد ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آج کل جو پریشر اور ظلم تحریک انصاف پر کیا جا رہا ہے اس کی تو پورے پاکستان میں مثال نہیں ہے ہماری لیڈر شپ میں سے جو لوگ چھپے ہوئے ہیں انکے گھروں پر حملہ کیا جارہا ہے اور انکی خواتین تک کو دھمکیاں دی جارہی ہیں ،چیئرمین نیب جس شخص کو بنایا اسے کہا گیا کہ پی ٹی آئی کیخلاف کیسز بنائیں ،پولیس کی اکثریت خوش نہیں جو ان سے غیر قانونی کام کرایا جا رہا ہے ، پولیس کی اکثریت بھی کہتی ہے کہ ظلم کیا جا رہا ہے پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ جو بھی پی ٹی آئی والا ملے اندر ڈالو ، یہ نئی پارٹی بنانے جا رہے ہیں پی ٹی آئی چھوڑنے والے اس میں جائیں گے ، ن لیگ کا ان کو پتہ ہے کہ یہ گھوڑا بیٹھنے والا ہے،
عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی پارٹی ملک میں تنہا حکومت نہیں بنا سکتی ، یہ لوگ پارٹی بنا کر اتحادی حکومت بنانا چاہتے ہیں اتحادی حکومت مضبوط نہیں ہوتی،فیصلے کا اختیار نہیں ہوتا ، مضبوط حکومت وہ ہوتی ہے جس کے پیچھے عوام ہوتی ہے، ملک میں مہنگائی ہے ، بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے ، قانون کی بالادستی نہیں ہوگی تو ملک نہیں بچے گا ، ایسے حالات بنا دیے گئے ہیں لوگ ملک چھوڑ کرجا رہے ہیں آج تمام اداروں کا استعمال کیا جا رہا ہے کہ کسی طرح تحریک انصاف کو ختم کیا جائے۔پولیس کی اکثریت خوش نہیں جو ان سے غیر قانونی کام کرایا جا رہا ہے،
عمران خان سے شادی کا خواہشمند نوجوان سامنے آ گیا
بشری بی بی کی آڈیونےدنیا بدل دی۔قہرٹوٹ پڑا ،عمران خان مایوس،دل ٹوٹ گیا
عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ
عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان
ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں
اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی
-

عمران خان کی رہائشگاہ سے پکڑے گئے 7 ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے نکلا
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ سے پکڑے گئے 7 ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے نکلا،
عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی میں ملوث ملزمان کے بارے میں پنجاب کے وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا تھا کہ زمان پارک میں چالیس کے قریب دہشت گرد پناہ لئے ہوئے ہیں، جس کے بعد زمان پارک میں آپریشن کے حوالہ سے عمران خان سے مزاکرات ہوئے جو کامیاب نہ ہو سکے، اسی دوران پولیس نے زمان پارک سے فرار کی کوشش کے دوران دو دن الگ الگ کاروائی کرتے ہوئے شرپسندوں کو گرفتار کیا، جن سے تحقیقات کی گئین تو پتہ چلا کہ ملزمان زمان پارک میں پولیس سے جھڑپوں کے دوران کالعدم تنظیموں سے رابطےمیں تھے،
میڈیا رپورٹس کے مطابق تربیت یافتہ ملزمان پیٹرول بم بنانے اوراسلحہ استعمال کرنےمیں ملوث پائے گئے، پولیس نے گرفتار ملزموں کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اوردیگرسامان برآمد کیا تھا، ملزموں میں غلام حسین ، امیرعبداللہ، عمیراحمد، غلام اصغرخان، جان محمد شامل ہیں ،پولیس نے بلال خان اورمحراب گل کے قبضے سے ایس ایم جیز اورگولیاں برآمد کی تھیں،گرفتارملزمان کانام بلیک لسٹ میں شامل ہے، جھڑپوں کے دوران فون پرہدایات لیتے رہے
برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟
-

زمان پارک میں دوبارہ چوکیاں قائم کرنے کا کام شروع
لاہور: پولیس نے زمان پارک میں دوبارہ چوکیاں قائم کرنے کا کام شروع کر دیا۔
باغی ٹی وی : سابق وزیر اعظم عمران خان کی سکیورٹی کے حوالے سے پنجاب پولیس نے زمان پارک میں دوبارہ چوکیاں قائم کرنے کا کام شروع کر دیا ہے،پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو سیکیورٹی دینا ہماری زمہ داری ہے، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پکٹس بحال کر رہے ہیں کینال روڈ پر تجاوزات قائم ہونے کے باعث پولیس کی زمان پارک کی چوکیاں ہٹا دی تھیں-
فردوس شمیم نقوی نے جدوجہد کے تمام نشیب و فرازکا پوری ثابت قدمی سے سامنا …
دوسری جانب پنجاب پولیس کی جانب سے صوبہ بھر میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار کیے گئے شرپسندوں کی تعداد 3800 ہوگئی ہے لاہور سے اب تک 2 ہزار کے قریب شر پسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ، مزید افراد کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے ، لاہور میں رات گئے بھی کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں میں چھاپے مارے گئے۔
عمران خان نے عالمی سطح پر پاکستان کی عزت کومجروح کیا،شرجیل میمن
پولیس کے مطابق شرپسند عناصر کی پرتشدد کاروائیوں میں پنجاب بھر میں 162پولیس افسران اور اہلکارزخمی ہوئے۔ لاہور اور پنجاب پولیس کے زیر استعمال 97 سے زائد گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی ، پولیس سٹیشنز اور دفاتر سمیت 22 سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔
-

زمان پارک،کے پی سے آئے بچے تین دن سے بھوکے، واپسی کا کرایہ بھی نہیں،پولیس نے کی مدد
تحریک انصاف کے خیبر پختونخواہ سے آئے کم سن کارکنوں کے زمان پارک میں موجودگی ،کمسن کارکنان لیڈر شپ کے غائب ہونے کے بعد بے سہارا رہ گئے
تحریک انصاف کے خیبر پختونخواہ سے آئے کارکنوں کے زمان پارک میں ڈیرے کمسن کارکنوں اور معذور کارکنوں کرایہ نہ ہونے کی وجہ سے زمان پارک گراونڈ میں موجود ،بچے کرایہ نہ ہونے کی وجہ گھروں کو واپس نہ جاسکے، کسی پی ٹی آئی رہنما نے بچوں کو کرایہ نہ دیا، نہ کھانے کو کچھ دیا، پنجاب پولیس نے بچوں کو کرایہ دے کر واپس روانہ کر دیا، کمسن کارکنان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی فراموشی کے بعد خود کو رضاکارانہ طور پر پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا .کمسن کارکنان کا کہنا تھا کہ ہمیں زمان پارک لانے والے رہنما خود تو چلے گے لیکن ہمیں ساتھ لے جانا بھول گئے ہمارے پاس نا رہنے کو جگہ ہے نا کھانے پینے کا سامان میسر ہے ،ہمارے پاس اتنے پیسے بھی نہیں کہ کرایہ ادا کرکے گھروں کو جا سکیں
زمان پارک میں عمران خان کے لیے آنے والے بچے ,کارکن واپسی کا کرایہ نہ ہونے کے باعث گراونڈ میں پھنسے ,تین دن سے کھانا نہیں ملا۔عمران خان کے لیے آئے تھے کیا پتا تھا ایسا ہو گا#baaghitv #pakistan #lahore #imrankhan pic.twitter.com/i1V8B0piC6
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 20, 2023کارکنان نے پنجاب پولیس سے انھیں واپس گھر بھیجنے کی درخواست کی ،کارکنان کی درخواست پر پنجاب پولیس بچوں کو ساتھ لے گئی. پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کو بحفاظت ان کے گھر پہنچایا جائے گا 7 بچے کئی دنوں سے زمان پارک میں موجود تھے ان بچوں میں سے 5 کراچی جائیں گے ، 2 کے پی کے کے لیے روانہ ہورہے ہیں
تحریک انصاف کے خیبر پختونخواہ سے آئے معذور،کمسن کارکن زمان پارک میں بے آسرا، کھانے پینے سے بھی محروم ہو گئے ہیں، عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والے حالات کے بعد تحریک انصاف کے رہنما،روپوش یا گرفتار ہوئے اور جو گرفتار نہیں ہوئے انہوں نے گرفتاری کے ڈر سے عمران خان کو ملنے کے لئے آنا ہی چھوڑ دیا ہے، رہنما جن کارکنان کو زمان پارک لائے تھے انکو زمان پارک ہی چھوڑ کر چلے گئے، جس پر پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے ان کارکنان کی مدد کی،
رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،
زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج
اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی
تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث
زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا
ثاقب نثار کے بیٹے نے بھی پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی لوٹ سیل لگا دی ،آڈیو لیک
دوسری جانب لاہور انتظامیہ نے زمان پارک کے اطراف بیریئرز اور کنٹینرزہٹا کر روڈ کو کلیئر کر دیا،عمران خان کی رہائشگاہ ، زمان پارک میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے آپریشن کلین اپ کرکے مکمل طور پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے، دونوں گلیوں کو بیریئرز اور کنٹینرزسے بند کیا گیا تھا جس کی وجہ سے زمان پارک کا علاقہ عام شہریوں کے لیے نو گو ایریا بن چکا تھا ضلعی انتظامیہ نے کرینوں کی مدد سے دونوں گلیوں کے بیریئرزاورکنٹینرز ہٹانے کا کام شروع کیا اور رات گئے تک کینال روڈ سے کنٹینر ہٹا کر روڈ کو کلیئر کر دیا ہے
عمران خان کی رہائشگاہ پر کارکنان کو گرفتاری کےڈر سے بلایا جاتا تھا مگر اب جب سے عمران خان خود گرفتار ہوئے نہ صرف پی ٹی آئی کی باقی قیادت بلکہ کارکنان نے آنا چھوڑ دیا ہے بللکہ جو زمان پارک میں موجود تھے وہ بھی گرفتاری کے ڈر سے چلے گئے،عمران خان کے گھر کے دروازے پر پولیس اہلکار بیٹھ گئے ہیں اور ہر آنے اور جانے والوں کی انٹری بھی ہونے لگی ہے
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا
نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی،
قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش
ڈی سی لاہور رافیعہ حیدر نے زمان پارک کے عقب میں پارک کا دورہ کیا، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری انکے ہمراہ تھی، تمام کیمپس کو اکھاڑ دیا گیا، نو گو ایریا ختم کر دیا گیا،ڈپٹی کمشنر لاہور رافیعہ حیدر نے زمان پارک میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے جاری آپریشن کا جائزہ لیا ،رکاوٹیں فوری ختم کرنے کی ہدایت کی، ہورڈنگز اور بل بورڈ بھی فوری ہٹانے کی ہدایت کی ،ڈپٹی کمشنر نے آپریشن کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کے جواب دینے سے گریزکیا،
برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟
-

زمان پارک ،لیگل ٹیم نے پولیس سرچ وارنٹ دیکھ کر گھر کی تلاشی کی اجازت دے دی
زمان پارک میں پولیس سرچ آپریشن ،عمران خان کی لیگل ٹیم بھی زمان پارک پہنچ گئی ،لیگل ٹیم نے پولیس سرچ وارنٹ دیکھ کر گھر کی تلاشی کی اجازت دے دی کمشنر لاہور کی سربراہی میں ٹیم عمران خان کی رہائش گاہ پہنچ گئی انویسٹیگیشن ٹیم میں کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر رافیہ حیدر، ڈی۔ ائی۔ جی صادق علی کھوکھر اور ایس ایس پی آپریشن صہیب اشرف شامل ہیں،انویسٹیگیشن ٹیم سرچ وارنٹ کی روشنی میں پہلے مذاکرات کرے گی مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں عمران خان کی رہائش گاہ کی تلاشی لیں گے
زمان پارک میں عمران خان کے گھر کی تلاشی کا معاملہ.پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کے گھر کی تلاشی کے لئے سرچ وارنٹ حاصل کر لئے ہیں ، تلاشی کے لیے ایس پی اور دیگر جنٹس اور فی میل پولیس اہلکار ساتھ ہوں گے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے گھر کے اندورنی اور بیرونی حصوں میں سرجنگ کی جائے گی
عمران خان کے گھر مبینہ شرپسندوں کے خلاف آپریشن کا معاملہ ،لاہور پولیس کے باوردی اہلکاروں نے عمران خان کے گھر کی سکیورٹی سنبھال لی ،عمران خان کے گھر کے باہر 30 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ،کمشنر لاہور کی سربراہی میں گھر کے سرچ کے مذکرات کیلیے وفد بعداز نماز جمعہ عمران خان کے گھر پہنچے گا
زمان پارک صورتحال، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری کا معاملہ ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے ،حکومتی ٹیم کا آج 2 بجے زمان پارک پہنچنے کا امکان ہے حکومتی ٹیم کی سربراہی کمشنر لاہور کریں گے حکومتی ٹیم زمان پارک سرچ آپریشن پرپی ٹی آئی نمائندوں سے مذاکرات کرے گی،اتفاق ہونے پر 400 پولیس اہلکاروں کا تلاشی کا حصہ بننے کا امکان ہے نگران حکومت کا زمان پارک کو دیا گیا الٹی میٹم ختم ہو چکا ہے پولیس کی جانب سے لگاتار مال روڈ اور دھرم پورہ کے درمیان کینال روڈ بند ہے زمان پارک کی طرف آنے والے تمام راستے آج بھی پولیس کی طرف سے بند کئے گئے ہیں، مال روڈ آوٹ دھرم پورہ نہر کے پلوں پر پولیس کی نفری موجود ہے
ترجمان پنجاب حکومت نے بھی کہا تھا کہ فرار ہونے کی کوشش، زمان پارک سے 8 دہشت گرد گرفتار جبکہ لاہور پولیس نے زمان پارک سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تمام گرفتار دہشتگرد کورکمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث تھے علاوہ ازیں گرفتار دہشت گردوں کی شناخت پہلے ہی کی جا چکی تھی.
گزشتہ روز بھی زمان پارک کا گھیراؤ کیا گیا تھا اور تمام راستے سیل کر دیئے گئے تھے تا ہم پولیس نے آپریشن نہیں کیا، تحریک انصاف نے پولیس اور میڈیا کو زمان پارک میں سرچ آپریشن کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ میڈیا کی موجودگی میں سرچ آپریشن کریں مکمل تعاون کریں گے میڈیا نمائندگان چاہیں تو سرچ آپریشن کی براہ راست کوریج کریں
رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،
زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج
اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی
تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث
زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا
ثاقب نثار کے بیٹے نے بھی پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی لوٹ سیل لگا دی ،آڈیو لیک
عمران خان پر وزیرآباد حملے کے بعد سے لے کر اب تک عمران خان زمان پارک میں مقیم ہیں، عمران خان کو کئی بار پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن عمران خان نے کارکنان کو ڈھال بنایا، عمران خان کی اسلام آباد عدالت پیشی کے موقع پر پولیس نے زمان پارک میں سرچ آپریشن کیا تھا اس دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا
نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی،
قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش
-

زمان پارک کو آنے والے تمام راستے بند،حکومتی الٹی میٹم ،ہو گا آپریشن
2 بجے کے بعد پنجاب پولیس کی جانب سے زمان پارک آپریشن کی تیاری ،تحریک انصاف کی جانب سے تمام میڈیا کو زمان پارک لائیو کوریج کی پیشکش کر دی گئی
تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر افتخار درانی کہتے ہیں کہ زمان پارک میں نگران حکومت کی تلاشی کی ڈیڈ لائن آج دوپہر 2 بجے تک ختم ہو رہی ہے،اس لیے تمام میڈیا کو زمان پارک میں مدعو کیا جاتا ہے،میڈیا زمان پارک کی تلاشی کو لائیو کور کر سکتا ہے، پنجاب پولیس کے جھوٹے فلیگ آپریشن کی سازش گزشتہ رات مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کی موجودگی کی وجہ سے بے نقاب ہوچکی ہے
زمان پارک میں آپریشن کا معاملہ ،زمان پارک کو آنے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے ،رکاوٹیں لگا کر دھرمپورہ پل کو بھی بند کر دیا گیا ،دھرمپورہ پل پل پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ،نگران حکومت کا زمان پارک کو دیا گیا الٹی میٹم ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی رہ گئے، زمان پارک سے پولیس کو مطلوب افراد حوالے کیلئے آج دوپہر دو بجے الٹی میٹم ختم ہو جائے گا ،نگران وزیر اطلاعات نے کل زمان پارک میں دہشت گردوں کی موجودگی کا دعوی کیا تھا ،پولیس نے ایک بار پھر مال روڈ اور دھرم پورہ کے درمیان کینال روڈ کو بند کردیا
مال روڈ آوٹ دھرم پورہ نہر کے پلوں پر پولیس کی نفری موجود ہے،کینال روڈ کو کل بھی کئی گھنٹے بند رکھنے کے بعد رات کو کھول دیا گیا تھا ،زمان پارک میں تحریک انصاف کے کارکنان کی تعداد انتہائی کم رہ گئی ہے، پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ شرپسند حوالے نہ کیے تو کاروائی ہو گی ،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بھی عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا،
گزشتہ روز بھی زمان پارک کا گھیراؤ کیا گیا تھا اور تمام راستے سیل کر دیئے گئے تھے تا ہم پولیس نے آپریشن نہیں کیا، تحریک انصاف نے پولیس اور میڈیا کو زمان پارک میں سرچ آپریشن کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ میڈیا کی موجودگی میں سرچ آپریشن کریں مکمل تعاون کریں گے میڈیا نمائندگان چاہیں تو سرچ آپریشن کی براہ راست کوریج کریں
رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،
زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج
اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی
تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث
زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا
ثاقب نثار کے بیٹے نے بھی پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی لوٹ سیل لگا دی ،آڈیو لیک
عمران خان پر وزیرآباد حملے کے بعد سے لے کر اب تک عمران خان زمان پارک میں مقیم ہیں، عمران خان کو کئی بار پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن عمران خان نے کارکنان کو ڈھال بنایا، عمران خان کی اسلام آباد عدالت پیشی کے موقع پر پولیس نے زمان پارک میں سرچ آپریشن کیا تھا اس دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا
نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی،
قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش
-

فوج پر اپنے بچوں کی طرح اصلاح کرنے کے لیے تنقید کرتا ہوں،عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ فسطائی بندوبست کی جانب سے ہماری جمہوریت، ہماری عدلیہ، ہمارے آئین اور قانون کی حکمرانی کو مکمل طور پر ایک مذاق بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ فاشسٹ سیٹ اپ نے جمہوریت، عدلیہ اور آئین کو مذاق بنادیا، شیریں مزاری کو ضمانت کے بعد پھر گرفتار کرلیا گیا۔
موجودہ فسطائی بندوبست کی جانب سے ہماری جمہوریت، ہماری عدلیہ، ہمارے آئین اور قانون کی حکمرانی کو مکمل طور پر ایک مذاق بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔ ہمارے دیگر قائدین کیطرح، شیریں مزاری کو ضمانت ملنے کے باوجود پھر سے گرفتار کرکے ایک دوسری جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ہمارے کم و بیش ساڑھے…
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 17, 2023
انہوں نے کہا کہ ہمارے دیگر قائدین کی طرح، شیریں مزاری کو ضمانت ملنے کے باوجود پھر سے گرفتار کرکے ایک دوسری جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ہمارے کم و بیش ساڑھے سات ہزار (7500) کارکنان گرفتار کئےجاچکےہیں جن میں بیشتر کو قانون کے مطابق عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا۔ ایسے میں جب میں آپ سے مخاطب ہوں، گھروں میں (غیرقانونی طور پر) دھاوا بولا جارہا ہے، ان میں توڑ پھوڑ کی جارہی ہے اور (بغیر کسی لحاظ کے) مرد و خواتین کو اٹھایا جارہا ہےاس میں جب ہمارا ملک معاشی اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے لحاظ سے زوال کی تہہ میں اتر چکا ہے، ہم مزید گہرائیوں کو چھو رہےہیں اور یہ سب پاکستان تحریک انصاف کوآئندہ حکومت بنانے سے روکنے کیلئے کیا جارہا ہے۔آج کچھ دیر قبل قوم سے کیا گیا میرا مکمل خطاب!
پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ سے ایک پرامن اور جمہوری جماعت ہے۔ میں نے کئی ایک واقعات کا حوالہ دیا ہے جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم نے تصادم کی راہ روکنے کیلئےمسلسل صبر و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے بار بار پرامن راستے کا انتخاب کیا اگرچہ مجھے… pic.twitter.com/UTvIpUuthq
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 17, 2023
اپنے ویڈیو پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اپنی فوج سے کون لڑنا چاہتا ہے، فوج کو کمزور کرنے کا مطلب خود کو کمزور کرنا ہے، فوج پر اپنے بچوں کی طرح اصلاح کرنے کے لیے تنقید کرتا ہوں، مجھے عالمی سطح پر پاک فوج کا دفاع کرنے پر فخر ہے،میں نے کبھی کسی کی غلامی نہیں کی، پی ڈی ایم فوج اور پی ٹی آئی کو لڑانا چاہتی ہے، 40 دہشت گرد میرے گھر میں ہیں تو ضرور آئیں لیکن وارنٹ لے کر آئیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ سے ایک پرامن اور جمہوری جماعت ہے، میرا حکام سے مطالبہ ہے کہ سرکاری عمارتوں پر کیے جانے والے کسی بھی حملے کی شفاف تحقیقات کریں، یہ سب تحریک انصاف کو پھانسنے کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ سے ایک پرامن اور جمہوری جماعت ہے۔ میں نے کئی ایک واقعات کا حوالہ دیا ہے جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم نے تصادم کی راہ روکنے کیلئےمسلسل صبر و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے بار بار پرامن راستے کا انتخاب کیا اگرچہ مجھے اور میری جماعت کو اس کی سیاسی قیمت ہی کیوں نہ اٹھانا پڑی۔
میرا حکّام سے مطالبہ ہے کہ سرکاری عمارتوں پر کئے جانے والے کسی بھی حملے کی شفاف تحقیق کریں؛ میرا اعتقاد ہے کہ یہ سب تحریک انصاف کو پھانسنے کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔
اس کے ساتھ ہی میں پولیس سے کہتا ہوں کہ زبردستی گھسنے اور افراتفری پھیلانے کی بجائے باقاعدہ سرچ وارنٹس کے ساتھ میری رہائشگاہ پر آئیں اور ان مبیّنہ دہشتگردوں کو (بقول ان کے) جو یہاں چھپے ہوئے ہیں گرفتار کرلیں۔
ایک اور ٹویٹ میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرا ملک چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، میں آخری سانس تک اپنے ملک میں رہوں گا۔
-

میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹوئٹ ہو،عمران خان
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پولیس میری رہائش گاہ کا محاصرہ کرچکی ہے۔
باغی ٹی وی : ٹوئٹر پر بیان میں عمران خان نے کہا کہ میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹوئٹ ہو کیونکہ پولیس میری رہائش گاہ کا محاصرہ کر چکی ہے۔
میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹویٹ ہو کیونکہ پولیس میری رہائشگاہ کا محاصرہ کر چکی ہے۔https://t.co/jsGck6vdGR
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 17, 2023
زمان پارک کی طرف جانے والے راستوں پرپولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کو زمان پارک جانے سے روکنے کیلئے راستے بند کیے گئے ہیں زمان پارک کے اطراف میں کسی بھی وقت آپریشن کیاجاسکتا ہے-دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے گھر کو آنے والی سڑکوں کو ٹریفک کیلئے بند کرکے زمان پارک کا محاصرہ کرلیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے زمان پارک میں موجودشرپسندوں کو سرنڈر کرنے کی ڈیڈلائن دی ہے۔
قبل ازیں عمران خان نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ اگر فوج میں کسی کا ہٹانا ہوتا یا دخل اندازی کرنی ہوتی تو پچھلے آرمی چیف کو تب ہٹا دیتا جب وہ میرے خلاف آخری مہینوں میں سازش کر رہا تھا فوج پر تنقید اصلاح کےلئے کرتا ہوں،پی ڈی ایم نے کامیابی سے فوج اور پی ٹی آئی کو آمنے سامنے کھڑا کردیا ہے-
کچھ لوگ9 مئی کے واقعات پر مذمتی بیان دےکر پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے،فیصل واوڈا
پی ٹی آئی چئیرمین نے کہا کہ پی ڈی ایم کوشش کررہی ہے کامیابی سے فوج اور پی ٹی آئی آمنے سامنے آجائے، تو کون اپنی فوج سے لڑنا چاہتا ہے؟ مجھے سمجھ نہیں آرہی ،اس میں جیتے گا کون؟میں فوج پر اصلاح کےلیئے تنقید کرتا ہوں، اگر فوج کو کمزور کروں تو یعنی میں خود کو کمزور کرونگا پورا زور لگا رہے ہیں کہ آئین توڑ دو، سپریم کورٹ کو ذلیل کردو عمران خان کو نہیں آنے دینا-
واضح رہے کہ قبل ازیں عمران خان کو 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کے حکم پر رینجرز نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے جس کے دوران متعدد سرکاری، فوجی اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ایسے میں حکومت نے انٹرنیٹ بھی بند کردیا تھا۔
عامر محمودکیانی نے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا
11 مئی کو سپریم کورٹ نے عمران خان کی رہائی غیر قانونی قرار دے کر رہا کرنے کا حکم دیا، اگلے روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت منظور کرلی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ تاحال جاری ہےموبائل انٹرنیٹ بحال اور سوشل میڈیا ایپلیکیشنز تک بلارکاوٹ رسائی بھی تقریباً ایک ہفتے کے بعد بحال ہوگئی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومتی جماعتوں کے اتحاد نے عدالت عظمیٰ کے سامنے احتجاج کیا پاک فوج نے عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کا اعلان کیا جس کی تائید قومی سلامتی کونسل نے بھی کردی ہے۔
جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نےسیارچے میں پانی دریافت کرلیا
