Baaghi TV

Tag: زیادتی

  • بدکرداری کا الزام لگا کر اپنی بیوی کو قتل کرنیوالا سفاک شوہر گرفتار

    بدکرداری کا الزام لگا کر اپنی بیوی کو قتل کرنیوالا سفاک شوہر گرفتار

    ایس پی انویسٹی گیشن رضا تنویر نے لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے حوالہ سے پریس کانفرنس کی ہے

    ایس پی انویسٹی گیشن رضا تنویر کا کہنا تھا کہ جائیداد کے تنازع پر اپنی بیوی کو قتل کرنیوالا شوہرگرفتار کر لیا گیا، ملزم خالد انور بٹ نے اپنی بیوی راشدہ کو فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کر دیا تھا،ملزم کی فائرنگ سے ایک 5سالہ راہگیر بچہ بھی شدید زخمی ہو گیا تھا،ملزم خالد انور بٹ نے اپنی بیوی کو پلاٹ کی فروخت کے تنازع پر قتل کیا،مقتولہ راشدہ نے ملزم سے دوسری شادی کی تھی،

    ایس پی انویسٹی گیشن رضا تنویر کا کہنا تھا کہ بدکرداری پر اپنی بیوی کو قتل کرنیوالا سفاک شوہر گرفتار کر لیا گیا، ملزم لیاقت علی نے اپنی بیوی فوزیہ بی بی کو سر میں راڈ مار کر قتل کیا اور نعش قریبی قبرستان میں دفن کر دی، ملزم نے مقتولہ کے کردار کو مشکوک بنا کر اس کے بھاگ جانے ڈرامہ رچا دیا تھا،ملزم نے مقتولہ سے پسند کی شادی کی تھی اور اس کے بطن سے 4 بچے ہیں،

    دریائے راوی سے ملنے والی نامعلوم نعش کا معمہ حل ہو گیا، پولیس ٹیم نے نادرا کی مدد سے مقتول محمد جاوید کو شناخت کر کے نعش ورثاء کے سپرد کر دی،مقتول کے اغواء کا مقدمہ اس کے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ صدرسیالکوٹ میں درج ہوا تھا،ملزمان نے محمد جاوید کو دوران واردات پھندا ڈال کر قتل کر نے کے بعد نعش موترہ نہر سیالکوٹ میں بہا دی تھی،قتل کی سنگین واردات میں ملوث ملزمان محمد بلال اور سمن شہزادی کو گرفتار کر لیا گیا ہے،

    بچوں کے معمولی جھگڑے پر شہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنیوالا ملزم گرفتارکر لیا گیا گرفتارملزم نعمان عرف چیتا نے معمولی جھگڑے پر شہری دانیال عرف دانش کو فائرنگ کا نشانہ بنایا،مقتول سروسز ہسپتال پہنچایا گیا جوبعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا،ملزم نعمان عرف چیتا کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا،

    فراڈ اور چوری کے مقدمات میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا،گرفتارملزمان اختر اور انور بوگس سموں سے شہریوں کو کالز کر کے اپنی وارداتوں کا نشانہ بناتے،ملزمان کہتے ہم فلاں تھانے سے بول رہے ہیں آپ کا بیٹا ،بھانجا ،بھتیجا زناء کے کیس میں پکڑا گیا ہے ملزمان کہتے لڑکی بھی مر گئی ہے، اپنے عزیز کی جان بچانا چاہتے ہو تو فلاں نمبرز پر رقم بھیج دو،ملزمان سے 30سے زائد جعلی سمیں برآمد کر لی گئی ہیں،ملزمان کو مضبوط پراسیکیوشن کی مدد سے سخت سزائیں دلوائی جائیں گی، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے،

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

    دوسری جانب ڈولفن سکواڈ کا ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہوا 2ڈاکو گرفتارکر لئے گئے،ترجمان ڈولفن کے مطابق مصری شاہ ڈولفن ٹیم نے 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا ۔موٹر سائیکل سوار ڈولفن ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، ڈولفن نے تعاقب کے بعد ملزمان کو مغلپورہ کے قریب راؤنڈ اپ کرلیا۔ڈولفن کی پروفیشنل حکمت عملی سے دونوں ڈاکو پاؤں میں فائر لگنے سے معمولی زخمی ہوئے، ملزمان کے قبضہ سے پستول، چھینے گئے 4موبائلز، موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان نے زیر استعمال موٹر سائیکل آج شیخوپورہ سے چھینی گئی تھی۔ ملزمان پرڈکیتی ،راہزنی،دیگر سنگین جرائم کے درجنوں مقدمات درج ہیں ملزمان شہباز،دلاور کو تھانہ مغلپورہ کے حوالے کردیا گیا۔

  • خیبر پختونخواہ، بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافے پر وزیرکا انوکھا بیان

    خیبر پختونخواہ، بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافے پر وزیرکا انوکھا بیان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ میں بچوں سے زیادتی کے واقعات مسلسل بڑھ رہے ہیں

    صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے جنسی زیادتی سے بچانے کیلئے بچوں کے رات 8 بجے کے بعد نکلنے پر پابندی کی تجویز دی ہے، خیبر پختونخوا اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ رات آٹھ بجے کے بعد کوئی بچہ نظر نہ آئے بھیک مانگنے والا ہو یا مزدوری کرنے والا، دن بڑا ہے کام کے لئے، وزیراعلیٰ سے درخواست کروں گا کہ اس پر پابندی لگوائیں تا کہ کوئی بچہ آٹھ بجے کے بعد باہر نہ نکلے

    ایک صارف کامران علی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا جنسی زیادتی سے بچانے کیلئے بچوں کے رات 8 بجے کے بعد نکلنے پر پابندی کی تجویز۔انکو شاید علم نہیں کہ پشاور میں بچوں اکثر واقعات دن کے وقت پیش آئے۔مزید تجاویز دینے سے بہتر ہے کہ موجودہ قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تو پھر کسی جرت نہیں ہوگی

    خیبر پختونخوا میں بچوں سے زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر بحث ہوئی تو اراکین نے بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے، جے یو آئی کی خاتون رکن اسمبلی نعیمہ کشور کا کہنا تھا کہ کمیٹیاں بنتی ہیں مگر اس کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں زیادتی کے کیسز میں ڈی این اے ٹیسٹ پنجاب میں کیا جاتا ہے

    واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافے نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، خیبر پختونخوا کا صوبائی دارالحکومت بچوں کے لئے غیر محفوظ ترین علاقہ بن چکا ہے، گزشتہ تین ہفتوں کے دوران تھانہ صدر کے علاقے میں تین کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کی گئی بعد ازاں دو کو قتل کر دیا گیا ،پشاور کے تین تھانوں شرقی ، غربی اور تھانہ گلبرگ کی حدود میں تین ہفتوں کے دوران 10 سال سے کم عمرتین بچیوں کے ساتھ زیادتی کی گئی،

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    کے پی میں سال 2020ء کی نسبت سال2021ء میں کمسن بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ خیبرپختو نخوا پولیس کے اعدادو شمار کے مطابق 2021 میں صوبہ کے 28 اضلاع سے بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے کل 360 واقعات سامنے آئے جن میں سے 311 جنسی زیادتی کے واقعات کمسن لڑکوں جبکہ 49 کیسز لڑکیوں کیساتھ پیش آئے،

    گزشتہ 3 سالوں کے دوران لڑکوں اور لڑکیوں کیساتھ جنسی زیادتی کے سب سے زیادہ واقعات مردان سے رپورٹ ہو رہے ہیں.ان اعدادوشمارکا موازنہ خیبر پختونخوا پولیس کے 2019 اور 2020 کے اعدادو شمارسے کیا گیا تو 2019 میں صوبہ کے مختلف اضلاع سے کل 185 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جن میں 50 زیادتی کے کیسز لڑکیوں کی تھیں 2019 کے دوران 3 بچوں یعنی ایک بچہ اور دوبچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔سال 2019 کے دوران مذکورہ زیادتیوں کی پاداش میں 248 افراد گرفتار بھی ہوئے

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

  • جہلم میں 13 سالہ لڑکی سے اسلحے کے زور پر زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    جہلم میں 13 سالہ لڑکی سے اسلحے کے زور پر زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    جہلم میں 13 سالہ لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق ملزم لڑکی ہی کے محلے میں رہتا تھا ملزم پر دو ماہ قبل اسلحے کے زور پر لڑکی سے زیادتی کرنے کا الزام ہے۔

    ملزم نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہی محلے کے ہیں، لڑکی سے میری دوستی تھی پولیس نے مزید بتایا کہ ابتدائی بیان میں ملزم کا کہنا تھا کہ لڑکی کی رضامندی سے ہی ہم دونوں ملتے رہے ہیں۔

    راولپنڈی میں 10 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

    قبل ازیں راولپنڈی میں تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں دن کے وقت گھر سے کھیلنے کے لیے نکل کر لاپتہ ہونے والے 10 سالہ بچے کی لاش کھیت سے برآمد ہوئی تھی-

    پولیس کا کہنا تھا کہ معیز نامی دس سالہ بچہ دن دو بجے کے قریب گھر سے کھیلنے کے لیے باہر گیا اور واپس نہیں آیا جس کو تلاش کیاگیا تو بچے کی لاش گھر سے دوسری گلی کے قریب کھیتوں میں پڑی ملی جسکے سر پر زخم کا نشان بھی تھا۔

    مصر میں بس سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی،22 افراد ہلاک،33 زخمی ،پاکستان کا اظہار…

    ایس ایس پی انوسٹیگیشن غضنفر شاہ بچے کے لواحقین سے ملے اور انھیں افسوسناک واقعہ میں ملوث سفاک ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی کرائی تھی ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کرکےملوث ملزم/ملزمان کو جلد گرفتارکرکے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔

    نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

  • پاکستان:جون میں 157 خواتین کا اغوا:91 کا ریپ کیا گیا

    پاکستان:جون میں 157 خواتین کا اغوا:91 کا ریپ کیا گیا

    اسلام آباد:جون میں 157 خواتین کا اغوا، 91 کا ریپ کیا گیا ،اطلاعات کےمطابق سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور سینٹر فار ریسرچ، ڈیولپمنٹ اینڈ کمیونیکیشن کی جانب سے مرتب کی گئی رپورٹ کے مطابق جون میں پاکستان بھر میں کم از کم 157 خواتین کو اغوا کیا گیا، 112 کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور 91 کا ریپ کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی خواتین کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحان کو مرکزی دھارے کے ذرائع ابلاغ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں خواتین کے خلاف گھریلو تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافے پر بھی غور کیا گیا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ گھریلو تشدد کے کم از کم 100 واقعات رپورٹ ہوئے۔

    اسی طرح جون میں ملک بھر میں تقریباً 180 بچے جنسی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنے جس میں بچوں سے زیادتی کے 93 واقعات، اغوا کے 64 واقعات اور جسمانی تشدد کے 37 واقعات شامل ہیں۔

    پنجاب میں اغوا کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے کیونکہ 157 واقعات میں سے کم از کم 108 جون میں صوبے میں ہوئے، سندھ میں 22 کیسز رپورٹ ہوئے، اس کے بعد خیبرپختونخوا میں چھ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ بلوچستان میں اغوا کے چار واقعات رپورٹ ہوئے، اسلام آباد میں ایک ہی ماہ میں اغوا کی 17 وارداتیں ہوئیں۔

    خواتین پر جسمانی تشدد کے واقعات میں بھی پنجاب سرفہرست ہے، 112 کیسز میں سے 66 پنجاب، 27 سندھ، 11 خیبرپختونخوا اور 8 اسلام آباد میں ہوئے، بلوچستان میں کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا، گھریلو تشدد کے 100 کیسز میں سے کم از کم 68 پنجاب، 17 سندھ، 13 خیبر پختونخوا اور دو کیس اسلام آباد میں رپورٹ ہوئے، بلوچستان نے پھر کوئی کیس رپورٹ نہیں کیا۔

    جون میں میڈیا میں ریپ کے کم از کم 91 واقعات رپورٹ ہوئے، ایک بار پھر پنجاب میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے جہاں 53 واقعات رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں 16 کیسز، سندھ میں 14 اور اسلام آباد میں 6 کیسز سامنے آئے، بلوچستان میں ایک ہی عرصے میں دو ریپ کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

    جون میں غیرت کے نام پر قتل اور کام کی جگہ پر ہراساں کرنے کے سات واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔

    جون میں ملک بھر میں بچوں سے زیادتی کے 93 واقعات رپورٹ ہوئے۔

    پنجاب میں زیادتی کے 36 واقعات ہوئے، اس کے بعد خیبر پختونخوا میں 28 اور سندھ میں 18 واقعات ہوئے، سب سے کم تعداد اسلام آباد میں 6 اور بلوچستان میں پانچ رپورٹ ہوئے۔

    جون کے مہینے میں پاکستان بھر میں کم از کم 64 بچوں کو اغوا کیا گیا اور 37 کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پچھلے مہینے مئی میں چائلڈ لیبر اور چائلڈ میرج سے متعلق کوئی کیس سامنے نہیں آیا لیکن جون میں بالترتیب پانچ اور سات کیس رپورٹ ہوئے۔

    سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے کہا کہ اس ڈیٹا کو باقاعدگی سے شائع کرنے کا مقصد خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد میں تیزی سے اضافے کی طرف توجہ دلانا ہے۔

    ان کے مطابق جون میں کیسز میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں اضافہ ہو اور امید ظاہر کی کہ میڈیا کی بڑھتی ہوئی توجہ اور رپورٹنگ کے ساتھ، حکومت، پولیس اور عدلیہ اپنی توجہ مقدمات کی تیز رفتار کارروائی، ان کے حل اور سزا کے لیے وقف کریں گے۔

  • ستر سالہ خاتون کے ساتھ زیادتی

    ستر سالہ خاتون کے ساتھ زیادتی

    ستر سالہ خاتون کے ساتھ زیادتی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی میں کمی نہ آ سکی

    پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ستر سالہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، اطلاعات کے مطابق ستر سالہ خاتون کو گھر چھوڑنے کے بہانے نامعلوم ملزمان نے موٹر سائیکل پر بٹھایا اور ویرانے میں لے جا کر نہ صرف زیادتی کی نشانہ بنایا بلکہ اس سے پیسے بھی چھین لئے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے،

    تھانہ صدرپولیس اوکاڑہ کے مطابق خاتون نے ارشد نامی شخص پر شبہ ظاہر کیا کہ اس نے زیادتی کی ہے،ملزم کا تعلق بہاولنگر سے ہے اور ملزم ایک پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکا ہے،

    دوسری جانب اوکاڑہ میں ہی ایک ستر سالہ شخص نے پانچ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،ملزم نے بچی کو چیز لانے کے بہانے زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم کے خلاف پہلے بھی مقدمہ درج ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچی کا پڑوسی تھا، جس نے بچی کو چیز کے بہانے بلا کر گھناؤنا کام کیا،

    اوکاڑہ میں زیادتی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کو کڑی سے کڑی سزائیں دی جائیں اور انہیں عبرت کا نشان بنایا جائے تا کہ آئندہ کوئی گھناؤنا کام نہ کر سکے

    علاوہ ازیں چندروز قبل اوکاڑہ کے تھانہ صدر کے پولیس اہلکار کو خاتون کا ریپ کرنے کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا خاتون اغوا کے مقدمے میں شکایت کنندہ تھیں اوراپنی بیٹی کی بازیابی کے لیے کوشش کر رہی تھیں، ایف آئی آر کے مطابق خاتون کی بیٹی کو تقریباً 20 روز قبل اغوا کیا گیا تھا اور انہوں نے چار ملزمان کے خلاف صدر پولیس تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا اپنی بیٹی کی بازیابی کے لیے شکایت کنندہ بار بار ملزم سے ملنے جاتی تھی جو پولیس اسٹیشن میں تفتیشی افسر اور سب انسپکٹر تھا، ملزم چھاپے کے بہانے شکایت کنندہ کو اپنے ساتھ لے گیا اور اس کے ساتھ دو مرتبہ زیادتی کی اس نے کیس کی تفتیش کے لیے متاثرہ خاتون سے رشوت بھی لی

    میرے اکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینے ہوں گے –

    میں کبھی نہیں گھبراتی جوکچھ مرضی ہوجائے:حریم شاہ نےلندن سے یہ بیان کیوں دیا؟،

    شہزاداکبرنوازشریف کیس پرتوجہ دیں:جانتی ہوں کہ پاکستانی سیاستدان منی کی کتنی بلیک میلنگ کرتےہیں:معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ن

    رمضان المبارک کے مہینے میں‌ حریم شاہ کی نئی ویڈیو وائرل 

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

  • جام پور۔ بس میں کنڈکٹرکی مسافرخاتون سے زیادتی

    جام پور۔ بس میں کنڈکٹرکی مسافرخاتون سے زیادتی

    جام پور۔بس میں کنڈکٹرکی مسافرخاتون سے زیادتی ، متاثرہ عورت بھکر سے کراچی جارہی تھیں
    باغی ٹی وی،تفصیل کے مطابق عادل شاہ کمپنی کی بس JC 9245 بھکر سے کراچی جارہی تھی ،اس بس میں اکیلی سفر کرنے والی خاتون کو کنڈیکٹر نے سدا بہار ہوٹل جام پور کے نزدیک زیادتی کانشانہ بناڈالا،15 پر اطلاع کرنے پر پولیس تھانہ سٹی جام پور نے موقع پر پہنچ کرکنڈیکٹر ملزم سلیم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق بھکر سے کراچی جانے والی مسافر بس جام پور ہوٹل اسٹاپ پر رکی تھی،یہ زیادتی کاواقعہ کچھ اس طرح پیش آیا جب مسافر ہوٹل پر کھانا کھانے کیلئے اترے تو کنڈکٹر نے اکیلی خاتون کو بس کی پچھلی سیٹ پر زبردستی لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔30 سال کی خاتون اکیلے بکھر سے کراچی آرہی تھیں۔خاتون کی شکایت پر کنڈکٹر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ میڈیکل ٹیسٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔ گرفتار ملزم نے بھی اعتراف جرم کرلیا ہے

  • 25 سالہ لڑکی سے آٹھ افراد کی اجتماعی زیادتی

    25 سالہ لڑکی سے آٹھ افراد کی اجتماعی زیادتی

    25 سالہ لڑکی سے آٹھ افراد کی اجتماعی زیادتی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر گجرات میں 25 سالہ لڑکی سے آٹھ افراد کی اجتماعی زیادتی، واقعہ کا مقدمہ درج، خاتون پرچہ کروانے کے بعد غائب ہو گئی

    گجرات میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، گجرات میں 25 سالہ لڑکی کے ساتھ آٹھ افراد نے اجتماعی زیادتی کی، پانچ روز ہو گئے پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا لیکن ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون جو کیس میں مدعی ہے اور جس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے وہ خود پرچہ درج کروانے کے بعد غائب ہو چکی ہے، اسکے موبائل نمبر بھی بند ہیں،ترجمان پولیس نے گجرات تھانہ کنجاہ کے علاقے میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے معاملے پر تحقیقات سے متعلق کہا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر پولیس نے چارروز قبل مقدمہ درج کیا ، لڑکی دارالامان جانے کی بجائے اپنے وکلا کے ساتھ چلی گئی مقدمے کے بعد لڑکی اپنے تمام نمبرز بند کر کے روپوش ہو گئی ہے مقدمہ میں لکھوائے گئے ملزمان کے نام و ایڈریس بھی نامکمل ہیں، لڑکی نے میڈیکل آفیسر سے تعاون نہیں کیا جس کے باعث میڈیکل مکمل نہیں ہوا

    کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے ریمارکس

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

    پولیس حکام کے مطابق لڑکی نے بیان دیا تھاکہ ملزمان نے زیادتی کی اور اسکے بعد سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے تھے ،خاتون کو نشہ آور چیز کھلا کر زیادتی کی گئی، واقعہ پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لیا اور ڈی پی او گجرات سے رپورٹ طلب کر لی ہے،ڈی پی او کا کہنا ہے کہ خاتون کے ساتھ ایک ملزم کی دوستی تھی اور اسکو ایک ملزم نے شادی کا جھانسہ دے رکھا تھا

    پنجاب میں زیادتی کے بڑھتے واقعات نے خواتین کو گھروں سے نکلنے کو غیر محفوظ بنا دیا ہے، خواتین کہیں بھی محفوظ نہیں رہیں، اسی طرح بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات بھی پنجاب میں مسلسل بڑھ رہے ہیں

  • واش روم سے 13 سالہ لڑکے کی گردن کٹی لاش برآمد،زیادتی کے بعد قتل کیا گیا،پولیس

    واش روم سے 13 سالہ لڑکے کی گردن کٹی لاش برآمد،زیادتی کے بعد قتل کیا گیا،پولیس

    واش روم سے 13 سالہ لڑکے کی گردن کٹی لاش برآمد،زیادتی کے بعد قتل کیا گیا،پولیس

    انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ نے ملزم سفیان عرف سنی کو گرفتار کر لیا،

    ملزم قتل کی ہولناک واردات کے بعد اپنی خالہ کے گھر شیرا کوٹ جا کر چھپ گیا تھا،ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا،،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا،مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ملزم کو مضبوط پراسیکیوشن کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    لاہور کا تھانہ شاہدرہ جرائم میں سر فہرست آ چکا ہے،جہاں قتل،زیادتی، ڈکیتی، چوری کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، آج بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، تھانہ شاہدرہ کے علاقے اسلام پورہ میں گھر کے واش روم سے 13 سالہ لڑکے کی گردن کٹی لاش ملی ہے، مقتول کی شناخت 13 سالہ مجاہد کے طور پر ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے

    مقتول مجاہد کے والد نے پولیس کو بتایا کہ انکا بیٹا مالک مکان شہباز کی دکان پر نوکری کرتا تھا، گزشتہ روز مجاہد گھر واپس نہیں آیا، تو رات اسے تلاش کرتے رہے، صبح شہباز نے فون کرکے کہا کہ مجاہد کی اس کے بھائی کے ساتھ لڑائی ہوئی ہے، وہ مجاہد کو گھر جا کر دیکھیں، جب اسکے گھر پہنچے تو تالا لگا ہوا تھا، پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے تالا توڑا اور گھر میں داخل ہوئی تو گھر کے واش روم سے بیٹے کی لاش ملی

    واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا، پولیس کے مطابق لڑکے کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے تا ہم پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا،

    شاہدرہ میں 13 سالہ لڑکے کے قتل کا معاملہ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، شواہد کا جائزہ بھی لیا، کرائم سین یونٹ کے انچارج نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو شواہد بارے بریفنگ دی،ایس پی انویسٹی گیشن سٹی کو ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دیا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنائیں، ملزم جلد پولیس کی گرفت میں ہوگا،

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

  • والدہ کے ساتھ زیادتی کرنیوالا بد بخت بیٹا گرفتار

    والدہ کے ساتھ زیادتی کرنیوالا بد بخت بیٹا گرفتار

    والدہ کے ساتھ زیادتی کرنیوالا بد بخت بیٹا گرفتار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،سفاک نوجوان نے اپنی ماں کے ساتھ گھناؤنا کام کر لیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، درج ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے کہا کہ تھانہ کاہنہ کی حدود میں رہائش ہے، گھروں میں کام کاج کرتی ہوں، خاوند ضعیف ہے پھر بھی محنت مزدوری کر کے بچوں کا پیٹ پالتا ہے، میرا بیٹا جس کی عمر 25 سال ہے، آوارہ ہے اورعیاش حرکتیں کرتا رہتا ہے،تمام گھر والوں کو مارتا ہے اور خوف و ہراس پھیلاتا ہے 20 جون کی درمیانی رات میرے پاس آیا اور کہنے لگا میرے ساتھ چلو،ڈر کے مارے میں کمرے میں اسکے ساتھ چلی گئی، مجھے چھرا دکھایا اور کہا کہ جاؤ اپنے خاوند کو مار کر آؤ، بعد ازاں چھری دکھا کر ہی مجھے چارپائی پر لٹایا اور برہنہ کر کے زنا بالجبر شروع کر دیا، میں نے شور مچانے کی کوشش کی تو مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور مجھے انصاف دلوایا جائے

    پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور والدہ کے ساتھ زیادتی کا مرتکب بدبخت بیٹا گرفتارکر لیا گیا، درخواست موصول ہونے پر ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار کھرل کی ہدایت پر ملزم گرفتارکیا گیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار کھرل کا کہنا ہے کہ خواتین۔بچوں سے زیادتی اور تشدد کے مرتکب کسی رعایت کے مستحق نہیں

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

  • خواتین سے زیادتی کے واقعات کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

    خواتین سے زیادتی کے واقعات کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

    خواتین سے زیادتی کے واقعات کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

    خواتین سے زیادتی کے واقعات کے خلاف صوبے میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی حمایت میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

    قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی. حنا پرویز بٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان پنجاب حکومت کی جانب سے خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لئے ایمرجنسی نافذ کرنے کے اقدام کو سراہتا ہے ہر سال سینکڑوں خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات قابل تشویش ہیں خواتین کا تحفظ بنایا حکومت کو پہلی ترجیح ہونی چاہئے،عورت محفوظ ہو گی تو معاشرہ محفوظ ہو گا، یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ خواتین کے تحفظ کے لئے آگاہی مہم چلائی جائے،تعلیمی اداروں، فیکٹریوں،نجی و سرکاری دفاتر میں مہم چلائی جائے،

    قبل ازیں صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ کی زیرصدارت بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا،اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور پولیس افسران اور وکلاء نمائندوں نے شرکت کی ،صوبائی وزیر داخلہ نے جنسی زیادتی کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہارکیا،صوبائی وزیر داخلہ نے جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات پر صوبے بھر میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر داخلہ نے ایسے کیسز کی روک تھام کے لیے پانچ کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایات جاری کر دیں کمیٹیاں ارکان پارلیمنٹ ، سول سوسائٹی کے نمائندوں، پولیس افسران اور وکلاء نمائندوں پر مشتمل ہوں گی،صوبائی وزیر قانون عطاء اللہ تاڑڑ کا کہنا تھا کہ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کو 48 گھنٹے کے اندر ایسے کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

    واضح رہے کہ پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، پولیس ملزمان کو گرفتار کرتی ہے ،کئی مقامات پر ملزمان بااثر ہوتے ہیں اور مقدمات کو دبا دیا جاتا ہے، تا ہم پنجاب میں زیادتی کے واقعات پر حکومت سمیت سب کو تشویش ہے،

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار