Baaghi TV

Tag: زین قریشی

  • زین قریشی نے بطورڈپٹی پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی استعفیٰ دےدیا

    زین قریشی نے بطورڈپٹی پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی استعفیٰ دےدیا

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی نے بطورڈپٹی پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی استعفیٰ دےدیا-
    باغی ٹی وی: اس حوالے سے زین قریشی کا کہنا ہے کہ آزاد اور شفاف انکوائری کیلئے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، پی ٹی آئی کاحصہ تھا اور رہوں گا، شوکاز نوٹس کا باضابطہ طور پر جواب دے دیا ہے-

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے زین قریشی سمیت 4 اراکین قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کئے تھےپی ٹی آئی نے جن چار اراکین قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کیے ان میں زین قریشی، اسلم گھمن، مقداد حسین، ریاض فتیانہ شامل ہیں، چاروں ارکان اسمبلی سے 7 روز میں وضاحت طلب کی گئی ، پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کی طرف سے شوکاز نوٹسز جاری کیے –

    ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ چار ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم

    تحریک انصاف کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے اپنے سینیٹرز اور ایم این ایز کو کسی بھی بل کی حمایت اور ووٹ نہ کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں، ارکان اسمبلی اور سینیٹر کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ محفوظ اور نامزد مقام پر رہیں معتبر ثبوت اور قابل اعتماد ذرائع سے بیانات ہیں کہ آپ کا مکمل ارادہ تھا کہ آپ ضرورت پڑنے پر پارٹی سے منحرف ہو جائیں گے، آپ کو یہ شوکاز نوٹس دیا جاتا ہے کہ آپ اس نوٹس کے موصول ہونے کے سات دنوں کے اندر جواب دیں، نوٹس کا جواب دینے میں ناکام رہے تو یہ سمجھا جائے گا کہ آپ کے پاس اپنی صفائی میں کہنے کے لیے کچھ نہیں، نوٹس کا جواب نہ آنے کی صورت میں آپ کے خلاف مزید نوٹس کے بغیر پارٹی سے نکالنے کی کارروائی کی جائے گی۔

    نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (نشانِ حیدر)کا 76 واں یوم شہادت

    اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے پارٹی سے غداری کی ہے ان کا مستقبل وہی ہوگا جو ایک غدار کا ہونا چاہیئے، ایسے لوگوں کو اسمبلی سے بھی ہٹائیں گے اور پارٹی سے بھی فارغ کریں گے، جو کچھ ہوا وہ پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں ہوا بلکہ آپ کے ساتھ ہوا آپ کے بچوں کے ساتھ ہوا، پوری قوم کے ساتھ واردات ہوئی ، ہم محکوم ہو گئے ہیں اب ہمارے پاس دفاع کے لیے کچھ نہیں، ہمارا حق ہم سے چھینا گیا، انگریز کے دور میں ایسا وقت نہیں دیکھا، اس ترمیم کے خلاف ہم سڑکوں پر نکلیں گے۔

    قبل ازیں 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق پی ٹی آئی کے ایم این اے زین قریشی کا ویڈیو بیان سامنے آ یا تھا ایکس پر ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ ’میرے خلاف جھوٹ اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، میں مکمل طور پر مذمت کرتا ہوں اور اپنے حلقے اور پی ٹی آئی قیادت کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میں کبھی سوچ نہیں سکتا کہ آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دوں گا،اگر کوئی ثابت کردے کہ میں قومی اسمبلی کے قریب سے بھی گزارا تو رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے استعفیٰ دے کر سیاست چھوڑ دوں گا میں والد کے کہنے پر روپوش ہو تھا، میں ہمیشہ پارٹی پالیسی کا پابند رہا ہوں۔

    سپریم کورٹ کی تمام عدالتوں کو لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ

  • زین قریشی کس کے کہنے پر روپوش ہوئے؟ویڈیو بیان جاری

    زین قریشی کس کے کہنے پر روپوش ہوئے؟ویڈیو بیان جاری

    ملتان: 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق پی ٹی آئی کے ایم این اے زین قریشی کا ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ میری کسی حکومتی اہلکارسے ملاقات ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا-

    باغی ٹی وی : ویڈیو بیان میں زین قریشی نے کہا کہ اپنے والد شاہ محمود قریشی کے کہنے پر روپوشی اختیار کی،والد نےلاہور بلایا اور کہا کسی صورت آئینی ترمیم منظورنہیں ہونی چاہیے، آئینی ترمیم کی حمایت سے متعلق میرے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، میرا قومی اسمبلی جانا تو دور کی بات میں قریب سے بھی نہیں گزرا، میری کسی حکومتی اہلکارسے ملاقات ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا، پارٹی پالیسی اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں۔

    واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی زین قریشی کچھ دنوں سے منظر عام سے غائب تھے اور ان کی ہمشیرہ مہر بانو قریشی کی جانب سے زین قریشی سے رابطہ نا ہونے اور ان کو اغوا کیے جانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا،گزشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ

  • زین قریشی کی گرفتاری: سیکریٹری قومی اسمبلی و دیگر کو 10 دن میں جواب جمع کروانے کی ہدایت

    زین قریشی کی گرفتاری: سیکریٹری قومی اسمبلی و دیگر کو 10 دن میں جواب جمع کروانے کی ہدایت

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس سے رکن قومی اسمبلی زین قریشی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سیکریٹری قومی اسمبلی سمیت دیگر کو 10 دن میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پارلیمنٹ ہاؤس سے رکن قومی اسمبلی زین قریشی کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا یہ کب کا واقع ہے؟ جس پر وکیل درخواست گزار تیمور ملک نے عدالت کا آگاہ کیا کہ 9 ستمبر کو اراکین پارلیمنٹ کو گرفتار کیا گیا تھا، اس پر عدالت نے کہا کہ قومی اسمبلی سے رپورٹ لے لیتے ہیں۔

    عدالت نے وزارت داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد اور سیکرٹری قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 دن میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی،بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔

    پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

    منی لانڈرنگ کیس: پرویز الٰہی نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی

    9 مئی میں ملوث بقیہ ملزمان کی گرفتاری کا پلان مرتب

  • جو کچھ اپ لوڈ ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہوتا ہے،زین قریشی

    جو کچھ اپ لوڈ ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہوتا ہے،زین قریشی

    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ مجیب اور سابق صدر پاکستان یحییٰ خان سے متعلق ویڈیوپوسٹ کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنما وضاحتیں دینے لگے-

    باغی ٹی وی :اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل سے متنازعہ ٹویٹ پر پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے، اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گے، آئندہ کوئی بھی پوسٹ بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگی، علی محمد خان نے 71ء سے متعلق ویڈیو سے بانی پی ٹی آئی کو لاتعلق قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر ہونے والی ویڈیو کا علم ہی نہیں ہے، 1971 سے 2018 تک کے حالات دوبارہ نہ پیدا کیے جائیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہمارے قائد کا موقف ہے کہ سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی رول نہیں ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی، بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے وکلا کے ساتھ مشاورت کی اجازت مانگی ہے۔

    روس کیخلاف فراہم کئے گئے امریکی ٹینک یوکرینی فوج کیلئے ہی خطرناک ثابت …

    ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا کہ مجھے بھی کچھ نہیں پتا، اکاؤنٹ تو امریکا سے چلتا ہے تاہم اب زین قریشی نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا، زین قریشی کا کہنا تھاکہ جو کچھ اپ لوڈ ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ عمران خان کے آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ایف آئی اے سائبر وِنگ کا انکوائری کا فیصلہ کیا تھا۔

    کائنات کی قدیم ترین اور سب سے دور واقع کہکشاں دریافت

    ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی ٹیم جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد سے بانیِ چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں انکوائری کے لیے رابِطہ کرنے کے بعد اڈیالہ جیل پہنچی تھی تاہم عمران خان نے ایف آئی اے کی ٹیم کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کردیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی سوال کا جواب وکلا کی موجودگی میں دوں گا۔

    عید الاضحیٰ پر 3 اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری

  • اسلام آباد ہائیکورٹ، زین قریشی کے مقدمات کی تفصیلات فراہمی درخواست پر نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ، زین قریشی کے مقدمات کی تفصیلات فراہمی درخواست پر نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائی کورٹ ،شاہ محمود قریشی کے بیٹے ایم این اے زین قریشی کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی کا کیس کی سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نےسیکرٹری داخلہ سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے اور دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی، عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد ،آئی جی اسلام آباد ، چاروں صوبوں کے آئی جیز اور ایف آئی اے سے بھی رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے زین قریشی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کردیے ،جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی

    زین قریشی کی جانب سے وکیل سید علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے استفسار کیا کہ آپکی درخواست پر اعتراض ہے کہ دوسرے صوبوں سے یہ ہائیکورٹ کیسے رپورٹ مانگ سکتی ہے، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ ہم یہاں سے باقی صوبوں کو ہدایات کیسے دیں ،وکیل علی بخاری نے کہا کہ اسی ہائیکورٹ سے عمر ایوب کیس میں سارے صوبوں سے رپورٹ منگوائی گئی تھی، عدالت نے استفسار کیا کہ عمر ایوب کیس کی کس بینچ نے سماعت کی تھی ، وکیل علی بخاری نے کہا کہ عمر ایوب کیس میں چیف جسٹس نے سماعت کی تھی،عدالت نے کہا کہ آپ اُس آرڈر کاپی جمع کروادیں ، ہم نوٹس کر رہے ہیں ،تفصیلات مانگ لیتے ہیں ، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ آپکے علم میں ہے دوسرے صوبوں میں کوئی مقدمہ درج ہے، وکیل علی بخاری نے کہا کہ پرسوں ہم نے پنڈی سے 12 اور فیصل آباد سے دو کیسوں میں کیسوں میں ضمانت کروائی ہے ، عدالت نے زین قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ طلب ، سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی.

    نواز شریف ہم قدم، بھتیجی بازی لے گئی، انقلاب آ گیا

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

  • پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والوں کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں، زین قریشی

    پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والوں کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں، زین قریشی

    انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ
    ہم اپنے سب کام چھوڑ کر آتے ہیں دس ماہ سے عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں

    زین قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی افواج کے خلاف مہم نہیں چلا رہی،پرائیوٹ افراد جو پاک فوج کیخلاف مہم چلا رہے ہیں ان سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں ہے، پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا کے گھروں میں جائے گا،پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانا چاہیے،آئی ایم ایف آفس کے باہر احتجاج سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں،سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی جلد بری ہونگے،ملتان میں سلینڈر حادثہ ہوا اس کی وزیر اعلی کو انکوائری کرانی چاہیے،وزیر اعلی مریم نواز ابھی تک متاثرین کے گھر نہیں گئیں ان کو وہاں جانا چاہیے،

    پوری قوم کا پہلا مطالبہ پارٹی کے بانی چیئرمین کی رہائی ہے،فیصل جاوید
    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ حکمران اپنے کیسز ختم کرنے میں لگے ہیں انہیں غریب کی حالت کی کوئی پرواہ نہیں، عوام کی فکر عوام کے ووٹوں سے آنے والوں کو ہوتی ہے نوٹوں والوں کو نہیں ، عوام اور حکومت کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے، پوری قوم کا پہلا مطالبہ پارٹی کے بانی چیئرمین کی رہائی ہے،23 مارچ کو تاریخ کا بڑا جلسہ اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا، خیبرپختونخوا میں بھی سینٹ کے انتخابات بروقت ہونگے براہ راست الیکشن کروایا جائیگا، سینٹ میں شفافیت کے لئے خفیہ رائے دہی کا ووٹ ختم کیا جائے، مراد سعید ملک کے لئے آواز اٹھانے والے ہیں عوام ان سے پیار کرتی ہے،

    بیٹے نے میرے لیے اضافی بندوبست کردیا،شہید کیپٹن احمد کے والد کے جذبات

    مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

    مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

    پاکستان آرمی کسی بھی خطرے کا موثر جواب دینے کیلئے ہمیشہ تیار ہے، آرمی چیف

    پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، آرمی چیف

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

    نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

    آرمی چیف کا دورہ بحرین، ملا ملٹری میڈل آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس ایوارڈ

    افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں،آرمی چیف

    مخصوص سیاسی جماعت شہداء کی بے حرمتی سے باز نہ آئی

  • سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا

    سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا

    اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کور کمیٹی کے اجلاس میں زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا،سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کے حوالے سے درخواست دے دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ زین قریشی شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی ہیں،اس سے قبل سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد اراکین نے مخصوص نشستوں کے حصول کیلیے پارٹی ہدایت پر سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی تھی۔

  • زین قریشی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

    زین قریشی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

    رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو بیرون ملک جانےسے روک دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق زین قریشی غیرملکی ائیرلائن کے ذریعہ لاہورسے دبئی جا رہے تھے امیگریشن حکام نے زین قریشی کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں شامل ہونے کی بناء پر انہیں روکا،زین قریشی کو ایئرپورٹ پر 6 گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد واپس بھیج دیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ زین قریشی 9 مئی کے واقعات میں درج مقدمے میں ملتان پولیس کو مطلوب ہیں، زین قریشی کا نام ڈی آئی جی لیگل پنجاب کی سفارش پر لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔

  • ملتان: میگا کرپشن اسکینڈل میں ملوث پی ٹی آئی گرفتار

    ملتان: میگا کرپشن اسکینڈل میں ملوث پی ٹی آئی گرفتار

    لاہور: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان نے میگا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم شیخ مظہر عباس کو گرفتار کر لیا،ملزم سابق ایم این اے زین قریشی کا فرنٹ مین تھا –

    باغی ٹی وی : اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان کے مطابق ملزم کو سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے چیئرمین ٹاسک فورس برائے خوراک بنا رکھا تھا اور زین قریشی کا فرنٹ مین تھا ملزم شیخ مظہر عباس نے 3 سال میں 2 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کی ملزم نے فلور ملز مالکان کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے کی رشوت وصول کی اورسابق چیئرمین فوڈ پر سرکاری آٹا ری پیک کرکے مہنگے داموں فروخت کرنے کا الزام ہے-

    مراکش: سوئزر لینڈ شہریت کی حامل،بینک اکاؤنٹ ہولڈر امیرکبیر بھکارن کو قید کی سزا

    اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان کے مطابق ملزم فلور ملز سے 645 روپے والا آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں 1100 روپے میں فروخت کرتا رہا ۔ملزم مظہر عباس کو روزانہ 2 ہزار سے 5 ہزار تھیلا آٹا زبردستی ملتا تھا ملزم روزانہ 10 سے 25 لاکھ روپے کی 3 سال تک کرپشن کرتا رہا اینٹی کرپشن ملتان نے محکمہ خوراک کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

    سپریم کورٹ: کے پی اور پنجاب میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

    فلور ملز مالکان کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر ملتان نےاینٹی کرپشن کیس کو بھجوایا تھاجس پر اینٹی کرپشن ملتان نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت سے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے جبکہ مقدمہ میں ڈی ایف سی احمد جاوید اور سینئر کلرک محمد طارق خان کے کردار کے تعین کے لیے تفتیش جاری ہے-