Baaghi TV

Tag: زی فائیو

  • سلمان خان نے اپنے کیرئیر کا سب سے بڑا معاہدہ طے کرلیا

    سلمان خان نے اپنے کیرئیر کا سب سے بڑا معاہدہ طے کرلیا

    ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے ساتھ اپنے کیرئیر کا سب سے بڑا معاہدہ طے کرلیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی شوبز ویب سائٹ کے مطابق سلمان خان گزشتہ تین دہائیوں سے ایک باس کی طرح انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں۔ان کے کیرئیر نے کئی اونچائیاں دیکھی ہیں لیکن ان کا مقام و مرتبہ اب بھی برقرار ہے۔ تازہ ترین مثال یہ ہے کہ باکس آفس پر کسی کا بھائی کسی کی جان کی کم کارکردگی کے باوجود، سپر اسٹار نے مبینہ طور پر ایک بڑے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے-

    سلمان خان کی بہن ارپیتا کے گھر چوری

    سلمان خان نے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی فائیو کے ساتھ 500 کروڑ روپے کا معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت آئندہ 5 سال تک ریلیز ہونے والی اداکار کی ساری فلموں کے حقوق زی فائیو کے پاس ہوں گے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں سال جنوری کے بعد تمام آنے والی فلموں کے سیٹلائٹ حقوق پر زی فائیو کا اختیار ہوگا جبکہ ’کسی کا بھائی کسی کی جان اس ڈیل کے بعد زی فائیو پر اسٹریم کی جانے والی پہلی فلم ہوگی دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹائیگر 3 اس ڈیل کا حصہ نہیں ہوگا-

    سلمان خان کی بہن ارپیتا کے گھر چوری

    اس سے قبل سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ بھی زی فائیو پر اسٹریم کی گئی تھی جس نے سنیما گھروں میں تو خاص کامیابی نہ سمیٹی تاہم پلیٹ فارم پر ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔

  • پرومیکس انڈیا ایوارڈز 2022 گولڈ پرائز، دھوپ کی دیوار اور قاتل حیسنائوں کے نام

    پرومیکس انڈیا ایوارڈز 2022 گولڈ پرائز، دھوپ کی دیوار اور قاتل حیسنائوں کے نام

    پاکستانیوں‌ کے لئے ہے خوشخبری، دھوپ کی دیوار اور قاتل حسیناؤں کے نام نے پرومیکس انڈیا ایوارڈز 2022میں گولڈ پرائز اپنے نام کر لیا ہے. نامور پاکستانی میوزک آرٹسٹ ذیشان پرویز کو قاتل حسیناؤں کے نام میں بہترین پروگرام ٹائٹل سیکوئنس کیلئے گولڈ ایوارملا، جب کہ معروف ویژیول آرٹسٹ رہادا تاجور نے دھوپ کی دیوارکیلئے بہترین keyآرٹ کے لئے ایک اور گولڈ ایوارڈ جیتا۔ سرحد کے دونوں اطراف بسنے والے ڈیجیٹل ناظرین کے فیورٹ احد رضا میر اور سجل علی نے دھوپ کی دیوار میں بہترین سوشل میڈیا کمپین برائے پروگرام کا ایوارڈ حاصل کیا۔یاد رہے کہ دھوپ کی دیوار معروف ڈرامہ اور ناول نگار عمیرہ احمد نے لکھا ہے

    جب کہ اسکے ڈائریکٹر حسیب حسن ہیں.کہانی میں‌جو واقعات کو شامل کیا گیا ہے وہ حقیقی ہیں ، کہانی پاکستان اور بھارت کے 2 خاندانوں کے گرد گھومتی ہے۔ ویب سیریز دراصل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزیوں پر شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندان کے درد کو سامنے لانے کی ایک کوشش ہے۔
    قاتل حیسنائوں کے نام کی ڈائریکشن مینا گور نے کی ہے انہوں کہانی لکھی بھی ہیں. کہانی خواتین کے گرد گھومتی ہے اور شائقین نےاس میں محبت، انتقام، انقلاب اور دوسروں کی خدمت کرنے کی مختلف کہانیاں دیکھیں.

  • رادھیکا آپٹے کو کیوں اور کون پریشرائز کرتا رہا؟

    رادھیکا آپٹے کو کیوں اور کون پریشرائز کرتا رہا؟

    خوبرو اداکارہ دارھیکا آپٹے آج کل اپنی فلم ”فورینزک“ کی پروموشن میں مصروف ہیں،فورینزک ملیالم فلم کا ری میک ہے ۔فلم کی پروموشن کے دوران رادھیکا آپٹے نے اٹھایا کچھ رازوں سے پردہ اور بتایا کہ انہیں کیرئیر کے آغاز میں کس کس طر ح سے پریشرائز کیا جاتا رہا ۔رپورٹس کے مطابق رادھیکا آپٹے نے فلم فورینزک کی پروموشن کے دوران میڈیا کو بتایا ہے کہ انہیں کیرئیر کے آغاز میں کہا جا تا رہا کہ آپ پلاسٹ سرجری کروائیں ۔پریشرائز کیا جاتا رہا کہ آپ اپنی باڈی پر بہت ساری چیزیں کریں ،ناک کو بہتر کرنے کے ساتھ ،جبڑوں اور جسم کے دیگر حصوں کو بہتر کرنے کےلئے کبھی بوٹوکس اور کبھی پلاسٹک سرجری کرنے کا کہا جاتا رہا ۔رادھیکا نے مزید کہا کہ مجھے کہا جاتا رہا کہ میری ناک اچھی نہیں ہے گالوں کو فِل کرواﺅں ۔میں سب باتیں سن کر پریشان تو نہیں ہوئی لیکن پریشر محسوس کیا اور پھر فیصلہ کیا کہ

    میں ایسا کچھ نہیں کروں گی۔مجھے ایسی تجاویز دئیے جانے پر غصہ تو آتا تھا لیکن اس چیز نے مجھے میری باڈی سے مزیدمحبت کرنے کا جذبہ دیا اور میں نے فیصلہ کیا کہ میں ایسا کچھ نہیں کروں گی جیسا کہا جا رہا ہے ۔
    یاد رہے کہ فلم فورینزک میں رادھیکا آپٹے کے ساتھ پراچی ڈیسائی ،وسدھو دارا سنھگ اور روہت شیٹی اہم کرداروں میں نظر آئیں، چوبیس جون کو زی فائیو پر فلم کا پریمئیر ہونے جا رہا ہے۔رادھیکا آپٹے کا کہنا ہے کہ فورینزک لوگوں کو بہت پسند آئیگی ۔

  • نعمان اعجاز اور صبا قمر کی  ویب سیریز’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ ریلیز

    نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ ریلیز

    اداکار نعمان اعجاز اورصبا قمر کی رومانٹک ٹریجڈی ویب سیریز ’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ کو ریلیز کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ کو بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’زی فائیو‘ پر 11 مارچ کو ریلیز کیا گیا جو کہ اب تک مذکورہ اسٹریمنگ پر پیش ہونے والی تیسری ویب سیریز ہے ’چڑیلز‘ کے بعد ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ کو بھی نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی کہانی اور کرداروں کی وجہ سے سراہا جا رہا ہے۔

    ویب سیریز’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ رواں ماہ ریلیز کی جائے گی

    ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ میں صبا قمر اور نعمان اعجاز نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، جنہیں ایک جوڑی کی صورت میں دکھایا گیا ہے۔

    ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ میں صبا قمر نے عُمینا نامی اوٹ پٹانگ حرکتیں کرنے والی خاتون کا کردار ادا کیا جب کہ نعمان اعجاز نے ’شمیم‘ نامی نفیس اور محبت کرنے والے شخص کا کردار ادا کیا ہے۔

    ویب سیریز میں نعمان اعجاز غیر روایتی مرد کے طور پر دکھائی دیتے ہیں جو کسی مخںث شخص کی طرح ہوتے ہیں، تاہم درحقیقت وہ ایسے نہیں ہوتے –

    مذکورہ ویب سیریز کا پہلا نام من جوگی رکھا گیا تھا مگر بعد ازاں اس کا نام تبدیل کردیا گیا تھا، اس کی ہدایات کاشف نثار نے دی ہیں۔

    ویب سیریز’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ رواں ماہ ریلیز کی جائے گی

  • ویب سیریز’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ رواں ماہ ریلیز کی جائے گی

    ویب سیریز’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ رواں ماہ ریلیز کی جائے گی

    پاکستان کے سینئیر اداکار نعمان اعجاز اور معروف اداکارہ صبا قمر کی ویب سیریز ’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ کو رواں ماہ 11 مارچ کو ریلیز کی جائے گی اس میں نعمان اعجاز اور صبا قمر میاں اور بیوی کے طور پر مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

    باغی ٹی وی : ’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ میں نعمان اعجاز اور صبا قمر پہلی بار میاں اور بیوی کے روپ میں دکھائی دیں گے، جسے بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ (زی فائیو) پر نشر کیا جائے گا زی فائیو نے ویب سیریز کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اسے 11 مارچ کو ریلیز کرنے کی تصدیق کی۔

    ہانیہ عامر کی’پردے میں رہنے دو‘ اورعمران اشرف کی ’دم مستم‘ کورواں برس عید الفطرپرریلیز کرنے کا اعلان

    ’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ کی کہانی شادی شدہ جوڑے کے رومانس، تعلقات اور ان کے درمیان پیدا ہونے والے چھوٹے چھوٹے اختلافات کے گرد گھومتی ہے۔

    نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز کی ہدایات کاشف نثار نے دی ہیں جبکہ ویب سیریز کی کہانی سجی گل نے لکھی ہے، جنہوں نے پہلے بھی کاشف نثار کے ہدایت کردہ بعض ڈراموں کی کہانیاں لکھی ہیں۔

    نیٹ فلیکس کا پاکستانی ویب سیریز بنانے کا عندیہ

    مذکورہ ویب سیریز کا پہلا نام من جوگی رکھا گیا تھا لیکن اب اس کا نام تبدیل کرکے اسے 11 مارچ کو پیش کردیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ سے قبل بھی زی فائیو پر پاکستانی ویب سیریز’چڑیل اور ایک جھوٹی سی لو اسٹوری‘ بھی ریلیز کی جا چکی ہیں جنہیں پاکستان سمیت بھارت میں خوب پذیرائی ملی تھی-

    "دی کراؤن”کی شوٹنگ کےدوران لاکھوں ڈالرزکے نوادرات چوری ہونے کا انکشاف