Baaghi TV

Tag: سائبر حملہ

  • ہیکر کا چین کے سرکاری سُپر کمپیوٹنگ سینٹر  پر حملہ ، 10 پیٹا بائٹس ڈیٹا چوری کر لیا

    ہیکر کا چین کے سرکاری سُپر کمپیوٹنگ سینٹر پر حملہ ، 10 پیٹا بائٹس ڈیٹا چوری کر لیا

    چین کے ایک سرکاری سپر کمپیوٹنگ سینٹر پر سائبر حملے میں ہیکر نے دس پیٹا بائٹس سے زیادہ کا انتہائی حساس ڈیٹا چوری کر لیا ہے،اب یہ تمام معلومات انٹرنیٹ پر بھاری قیمت کے عوض فروخت کے لیے پیش کی جا رہی ہیں اور لین دین کے لیے کرپٹو کرنسی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے-

    سی این این کے مطابق ایک ہیکر نے مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر حساس ڈیٹا چوری کیا ہے – جس میں انتہائی خفیہ دفاعی دستاویزات اور میزائل سکیمیٹکس شامل ہیں – ایک سرکاری چینی سپر کمپیوٹر سے جو کہ ممکنہ طور پر چین سے ڈیٹا کی سب سے بڑی ہیٹ ہو سکتی ہے۔

    اس چوری شدہ مواد کی وسعت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک پیٹا بائٹ ایک ہزار ٹیرا بائٹ کے برابر ہوتا ہے، جبکہ ایک عام اچھے لیپ ٹاپ میں صرف ایک ٹیرا بائٹ ڈیٹا ہی سما سکتا ہے اس لحاظ سے یہ چوری چین کی تاریخ کے سب سے بڑے ڈیٹا لیکس میں سے ایک قرار دی جا رہی ہے جس میں دفاعی دستاویزات سے لے کر میزائلوں کے نقشے تک شامل ہیں۔

    ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ڈیٹا تیانجن میں واقع نیشنل سپر کمپیوٹنگ مرکز سے نکالا گیا ہے جو چین کا پہلا بڑا کمپیوٹنگ مرکز ہے اور اسے 6000 سے زائد ادار ے استعمال کرتے ہیں ان اداروں میں سائنسی تحقیق کرنے والے مراکز کے ساتھ ساتھ دفاعی کام کرنے والے ادارے بھی شامل ہیں۔

    اس حملے کے پیچھے فلیمنگ چائنا نامی ایک ہیکر کا ہاتھ بتایا جا رہا ہے جس نے فروری کے آغاز میں ٹیلی گرام کے ایک گمنام چینل پر اس چوری شدہ ڈیٹا کے کچھ نمونے بھی دکھائے ہیں اس ڈیٹا میں خلائی انجینئری، فوجی تحقیق، انسانی خلیوں کی ساخت (بائیو انفورمیٹکس) اور ایٹمی توانائی (فیوژن سیمیولیشن) جیسے اہم شعبوں کی معلومات موجود ہیں، یہ چوری کسی بہت پیچیدہ طریقے سے نہیں بلکہ سسٹم کی ایک کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کی گئی۔

    ہیکر نے ایک وی پی این کے ذریعے سسٹم تک رسائی حاصل کی اور مسلسل 6ماہ تک خاموشی سے ڈیٹا نکالتا رہا پکڑے جانے سے بچنے کے لیے ہیکر نے ایک ساتھ سارا ڈیٹا نکالنے کے بجائے چھوٹی چھوٹی قسطوں میں معلومات منتقل کیں تاکہ سیکیورٹی کے نظام کو شک نہ ہو۔

    سائبر سیکیورٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ کار اگرچہ نیا نہیں ہے لیکن یہ ظاہر کرتا ہے کہ دفاعی نظام میں کہیں نہ کہیں بڑی خامیاں موجود تھیں، اگرچہ ان تمام دعوؤں کی مکمل تصدیق ابھی باقی ہے لیکن جن ماہرین نے نمونے کے طور پر دی گئی دستاویزات کا معائنہ کیا ہے ان پر سرکاری مہریں اور خفیہ کے الفاظ درج ہیں۔

  • جاپان ایئرلائنز پر سائبر حملہ،پروازوں میں تاخیر

    جاپان ایئرلائنز پر سائبر حملہ،پروازوں میں تاخیر

    جاپان کی معروف ایئرلائنز کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اسے ایک سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے نتیجے میں اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں میں تاخیر ہوئی۔

    یہ سائبر حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے شروع ہوا اور کمپنی کے داخلی و بیرونی سسٹمز کو متاثر کیا۔ ایئرلائنز کے ترجمان نے کہا کہ حملے کے باعث سسٹم میں سنگین خرابی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے کمپنی نے ایک راؤٹر کو عارضی طور پر بند کر دیا۔اس حملے کے نتیجے میں جمعرات کو روانہ ہونے والی پروازوں کے ٹکٹوں کی فروخت بھی معطل کر دی گئی، جس سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایئرلائنز کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ان کے سسٹمز کی بحالی کے لیے کام جاری ہے اور پروازوں کے شیڈول کی دوبارہ ترتیب دی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب جاپان کی دوسری بڑی ایئرلائنز، آل نیپون ایئر ویز ( کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ان کی کمپنی نے اپنے سسٹمز پر سائبر حملے کے کوئی آثار نہیں دیکھے اور ان کی پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

    یہ سائبر حملہ جاپانی ایئرلائنز کے لیے کوئی منفرد واقعہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے رواں ہفتے کے آغاز میں امریکی ایئرلائنز، امریکن ایئرلائنز نے بھی ایک گھنٹے کے لیے اپنی تمام پروازوں کو گراؤنڈ کیا تھا۔ اس کی وجہ نیٹ ورک ہارڈویئر میں فنی خرابی تھی، جس کے باعث کرسمس کے موقع پر ہزاروں مسافروں کو سفر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ واقعہ ان ایئرلائنز کے لیے ایک یاد دہانی بن گیا کہ جدید ٹیکنالوجی اور سائبر سیکیورٹی کے معاملے میں مسلسل احتیاط ضروری ہے۔

    سائبر حملے دنیا بھر میں تیزی سے بڑھتے جا رہے ہیں اور ان کا نشانہ اکثر بڑی کمپنیاں اور ادارے بنتے ہیں۔ عالمی سطح پر سائبر حملے کسی بھی ملک کے داخلی معاملات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، اور ان میں اکثر ہیکرز عالمی طاقتوں کے زیرِ اثر ہوتے ہیں۔ گزشتہ برسوں میں امریکہ، برطانیہ اور کئی دیگر ممالک کو بھی ایسے حملوں کا سامنا ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل امریکہ کے مختلف بڑے ایئرپورٹس پر بھی سائبر حملے ہوئے تھے جن کے نتیجے میں ایئرپورٹس کی ویب سائٹس متاثر ہو گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان حملوں کے ذریعے بڑی ایئرلائنز کی سروسز متاثر ہوئیں اور ان کی ویب سائٹس پر غیر معمولی بوجھ پڑا تھا۔سائبر حملے اب ایک عالمی مسئلہ بن چکے ہیں اور ان کا اثر نہ صرف ایئرلائنز بلکہ دیگر شعبوں پر بھی پڑ رہا ہے۔ اس صورتحال میں ایئرلائنز اور دیگر کمپنیاں اپنی سائبر سیکیورٹی کی پالیسیوں کو مزید مستحکم کرنے پر زور دے رہی ہیں تاکہ ایسے حملوں کے اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔
    پاکستان کی فضائی کارروائی، پکتیکا میں خوارج کے 71 دہشت گردجہنم واصل

    پاکستانی نامور مصنفہ بیپسی سدھوا امریکا میں چل بسیں

  • انڈونیشیا میں  نیشنل ڈیٹا سینٹر  پر سائبر حملہ، متعدد حکومتی سروسز متاثر

    انڈونیشیا میں نیشنل ڈیٹا سینٹر پر سائبر حملہ، متعدد حکومتی سروسز متاثر

    انڈونیشیا میں سائبر حملے میں ہیکرز نے نیشنل ڈیٹا سینٹر کا ڈیٹا ہیک کر لیا ، جس سے متعدد حکومتی سروسز متاثر ہوئیں۔

    انڈونیشیا کے وزیر مواصلات Budi Arie Setiadi نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور گروپ نے ہیک کیے گئے ڈیٹا کے عوض 80 لاکھ ڈالرتاوان طلب کیا یہ سائبر حملہ گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ائیر پورٹس میں امیگریشن ڈیسک پر طویل قطاریں لگ گئیں-

    انڈونیشین وزیر مواصلات نے کہا کہ سائبر حملے سے ایئرپورٹس سمیت کچھ حکومتی سروسز متاثر ہوئیں لیکن اب حالات ٹھیک ہیں، حملہ آور کی جانب سے ایک سافٹ وئیر Lockbit 3.0 کو استعمال کیا گیا، مگر مزید تفصیلات نہیں بتائیں، ہم نیشنل ڈیٹا سروسز سے متاثر ہونے والی سروسز کو بحال کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں تاہم انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ کسی قسم کا تاوان ادا کیا گیا ہے یا نہیں-

    ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پاکستان جیسے ملک کے لیے اہم چیلنجز ہیں،احسن اقبال

    یہ پہلا موقع نہیں جب انڈونیشیا میں اس طرح کا سائبر حملہ کیا گیا ہے،گزشتہ سال انڈونیشیا کے ایک بینک کے ڈیڑھ کروڑ صارفین کے اکاؤنٹس کا ڈیٹا آن لائن جاری کر دیا گیا تھا، اسی طرح 2022 میں انڈونیشیا کے مرکزی بینک کو سائبر حملہ کا نشانہ بنایا گیا۔

    ایپکس کمیٹی میں ایک نام عزم استحکام آیا لیکن آپریشن کا ذکر نہیں تھا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

  • الیکشن کمیشن پر سائبر حملہ،سیکیورٹی الرٹ جاری

    الیکشن کمیشن پر سائبر حملہ،سیکیورٹی الرٹ جاری

    الیکشن کمیشن پر سائبر حملہ ،الیکشن کمیشن نے سائیبر سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا

    الیکشن کمیشن کے ملازمین کو ای میلز استعمال نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی،الیکشن کمیشن کے افسران و ملازمین کو نا معلوم شناخت سے ای میل موصول ہوئیں

    موصول ہونے والی ای میلز کو نہ کھولنے کا کھولنے کا حکم دے دیا گیا، الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ای میلز کھولنے سے قیمتی معلومات چوری ہو سکتی ہیں ،الیکشن کمیشن کے افسران کو نامعلوم ای میلز نظر انداز کرنے کا حکم دے دیا گیا

  • سائبر حملہ،اسٹیٹ بینک نے نفٹ سے جواب طلب کر لیا

    سائبر حملہ،اسٹیٹ بینک نے نفٹ سے جواب طلب کر لیا

    نیشنل انسٹیٹیوشنل فیسیلیٹیشن ٹیکنالوجیز (نفٹ) پر سائبر حملے کے بعد اسٹیٹ بینک نے نیفٹ سے جواب طلب کر لیا-

    باغی ٹی وی: ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق مستقبل میں ایسے سائبر حملوں کو روکنے کے لیے نفٹ کیا اقدامات کر رہا ہے نیشنل انسٹیٹیوشنل فیسلیٹیشن ٹیکنالوجی کے سسٹم میں کیا کمزوریاں تھیں اس پر جواب طلب کیا گیا ہے اسٹیٹ بینک کی ٹیم نیفٹ کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے۔

    ملک بھر میں نفٹ سسٹم پر سائبر حملے کو ایک ہفتہ گزر گیا ہے، نیفٹ سسٹم مکمل بحال نہ ہونے کے سبب بینکوں میں چیکس کی کلیئرنگ میں مشکلات کا سامنا ہے سسٹم مکمل بحال نہ ہونے سے ہمارے پاس کام کا دباوٴ بڑھ گیا ہے آن لائن چیک کلیئیرنس نہ ہونے کی وجہ سے مینیول طریقے سے کلئیرنس میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    پاکستان کےخودکار چیک کلیئرنگ سسٹم نِفٹ پر سائبر حملہ

    حملے میں کتنے صارفین کا ڈیٹا لیک ہوا ہے تاہم نفٹ حکام جواب دینے سے گریزاں ہیں –

    واضح رہے کہ نیشنل انسٹیٹیوشنل فیسیلیٹیشن ٹیکنالوجیز ‘نِفٹ’ کے مطابق 16 جون بروز جمعہ کو ‘نفٹ’ کے سسٹمز کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی۔ اطلاع ملتے ہی حفاظتی اقدامات کے ذریعے فوری طور پر صورتحال پر قابو پالیا گیا جس سے ڈیٹا اور سسٹمز کسی بڑے نقصان سے بچ گئے-

    پشاور: پولیس کی بروقت کارروائی،دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا

    نِفٹ نے بتایا تھا کہ ہماری ٹیمیں اس حملے کی نوعیت اور کسی بھی ممکنہ خطرے کو سمجھنے کیلئے سائبر حملے کی کوشش کی مکمل چھان بین کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے یہ یقینی بنایا جارہا ہے کہ سروسز مکمل طور پر دوبارہ شروع کرنے سے پہلے سسٹمز محفوظ رہیں “ہم نے سائبر حملے کی کوشش سے منسلک کسی بھی خطرے کو کم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔ ہمارے ڈیٹا، سسٹمز، کلائنٹس اور اسٹیک ہولڈرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔”-

    ‘نِفٹ’ کے مطابق 19 جون 2023 بروز پیر کو کلیئرنگ سروسز کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے کام جاری ہے تاہم سسٹم تاحام بحال نہیں ہو سکا ہے-

    خیال رہے کہ ‘نِفٹ’ پاکستان کے 43 بینکوں کا چیک کلیئرنگ ہاؤس ہے جہاں ‘امیج بیسڈ کلیئرنگ سروسز’ کے ذریعے سالانہ 46 کھرب روپے کی انٹر بینک چیک ادائیگیاں کلیئر کی جاتی ہیں۔

    سلمان خان کو انتہائی درد ناک دھوکے ملے،اب انہیں گھریلو خاتون کی ضرورت ہے،ماہر علم …

  • پاکستان کےخودکار چیک کلیئرنگ سسٹم نِفٹ پر سائبر حملہ

    پاکستان کےخودکار چیک کلیئرنگ سسٹم نِفٹ پر سائبر حملہ

    پاکستان کے اہم خودکار چیک کلیئرنگ سسٹم نیشنل انسٹیٹیوشنل فیسیلیٹیشن ٹیکنالوجیز (نِفٹ) پر بڑا سائبر حملہ

    باغی ٹی وی: نِفٹ کے مطابق 16 جون کو ‘نفٹ’ کے سسٹمز کو ہیک کرنےکی کوشش کی گئی اطلاع ملتے ہی حفاظتی اقدامات کے ذریعے فوری طور پر صورتحال پر قابو پالیا گیا جس سے ڈیٹا اور سسٹمز کسی بڑے نقصان سے بچ گئے اسلام آباد اور کراچی میں ڈیٹا سینٹرز متاثر ہونے کے باعث بینکوں کو چیک کلیئرنگ کے عمل کو معطل کرنے کی ہدایت کردی گئی –


    نِفٹ کے مطابق ہماری ٹیمیں اس حملے کی نوعیت اور کسی بھی ممکنہ خطرے کو سمجھنے کیلئے سائبر حملے کی کوشش کی مکمل چھان بین کر رہی ہیں یہ یقینی بنایا جارہا ہے کہ سروسز مکمل طور پر دوبارہ شروع کرنے سے پہلے سسٹمز محفوظ رہیں 19 جون 2023 بروز پیر کو کلیئرنگ سروسز کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے کام جاری ہے۔

    نِفٹ کے مطابق ہم نے سائبر حملے کی کوشش سے منسلک کسی بھی خطرے کو کم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔ ہمارے ڈیٹا، سسٹمز، کلائنٹس اور اسٹیک ہولڈرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اس چیلنج کے دوران پم پر اپنے غیر متزلزل اعتماد کے لیے اپنے کلائنٹ بینکوں اور صارفین کا تہہ دل سے مشکور ہیں-

    واضح رہے کہ نفٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے ساتھ ادائیگیوں کا نظام آپریٹر ہے، اور اسٹیٹ بینک کے لائسنس کے تحت دو بڑے کاروباروں میں مصروف ہے:

    1 – نِفٹ پاکستان کے 43 بینکوں کا چیک کلیئرنگ ہاؤس ہے جہاں ‘امیج بیسڈ کلیئرنگ سروسز’ کے ذریعے سالانہ 46 کھرب روپے کی انٹر بینک چیک ادائیگیاں کلیئر کی جاتی ہیں۔

    2 – یہ NIFT ePay کے برانڈ نام کے تحت کارڈ اور اکاؤنٹ پر مبنی مرچنٹ کی ادائیگیوں کے لیے انٹرنیٹ ادائیگی کا گیٹ وے ہے۔