Baaghi TV

Tag: سائبر سیکیورٹی

  • حساس معلومات کا تحفظ ،ملکی سائبر سیکیورٹی انفرا اسٹرکچر کا جامع آڈٹ کروانے کا فیصلہ

    حساس معلومات کا تحفظ ،ملکی سائبر سیکیورٹی انفرا اسٹرکچر کا جامع آڈٹ کروانے کا فیصلہ

    قومی سلامتی، اہم ریاستی اداروں کے ڈیٹا اور حساس معلومات کے تحفظ کیلئے سائبر سیکیورٹی پالیسی 2021 پر نظر ثانی اور انفرا اسٹرکچر کے جامع آڈٹ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    مصنوعی ذہانت کے دور میں سائبرحملوں اور ڈیٹا چوری کے خطرات سے نمٹنے کےلیے وزارت آئی ٹی نے پاکستان کے سائبر سیکیورٹی انفرا اسٹرکچر کے جامع آڈٹ کا فیصلہ کرلیا، نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی 2021 پر نظرثانی کی جائےگی، قومی ڈھانچے کےلیے نیا سائبر سیکیورٹی فریم ورک بنے گا گلوبل سائبر سیکیورٹی انڈیکس میں پاکستان کی موجودہ رینکنگ بہتر بنانے کے لیے ایکشن پلان تیار کیا جائے گا۔

    وزارت آئی ٹی کی دستاویز کے مطابق نیشنل سائبرسیکیورٹی پالیسی میں عالمی معیارات کے مطابق اہم تبدیلیاں کی جائیں گی سرکاری و نجی اداروں کے موجودہ سائبر سیکیورٹی انفرا اسٹرکچر اور پیکا ایکٹ سمیت دیگر سائبر سیکیورٹی قوانین کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا مصنوعی ذہانت، بلاک چین، ڈارک ویب، کلاؤڈ کے مطابق تھریٹ انٹیلی جنس، رسپانس کا لائحہ عمل تیارکیا جائے گا سائبر سیکیورٹی کیلئے ایجنسیوں کا باہمی مشاورتی فریم ورک بنایا جائے گا،سائبرسیکیورٹی انفرا اسٹرکچر کے جامع آڈٹ اور معیار میں بہتری کیلئے عالمی کنسلٹنگ فرم کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔

    حساس معلومات کا تحفظ ،ملکی سائبر سیکیورٹی انفرا اسٹرکچر کا جامع آڈٹ کروانے کا فیصلہ

    بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے ریاستی ادارے کی دو ٹوک پوزیشن قابل تحسین ہے، اویس خان لغاری

    ڈکی بھائی نے پوری قوم سے معافی مانگ لی

  • پاکستانی نیٹ ورکس کو وی پی این کے استعمال میں رسائی والی کمپنیوں سےخطرات

    پاکستانی نیٹ ورکس کو وی پی این کے استعمال میں رسائی والی کمپنیوں سےخطرات

    اسلام آباد: پاکستانی نیٹ ورکس کو سائبر سکیورٹی فراہم کرنے اور وی پی این کے استعمال میں رسائی والی کمپنیوں سےخطرات لاحق ہوگئے ر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کر دی-

    باغی ٹی وی : سائبر سکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنی پالوآلٹوکےنیٹ ورکس اور وی پی این کے استعمال میں رسائی فراہم کرنے والی کمپنی سونک وال میں نقائص کی نشاندہی کرلی گئی ہے اٹیکرز کی کمپنیوں کے زیراستعمال نیٹ ورکس تک رسائی کے خدشے کے پیش نظر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں وزارتوں، ڈویژنز اور انٹرپرائززکو خطرات سےآگاہ کردیا گیا ہے۔

    ایڈوائزری کے مطابق پالوآلٹو نیٹ ورکس کے ویب مینجمنٹ انٹرفیس میں کمزوری کی نشاندہی کی گئی ہے، پالوآلٹو اور سونک وال استعمال کرنے والے اداروں کے لیے شدید خطرات ہو سکتےہیں اور نیٹ ورکس میں کمزوریاں غیرمجاز رسائی کا باعث بن سکتی ہیں، اٹیکرزبغیرکسی لاگ ان یااجازت کے سسٹم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

    مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز متعارف کرانے کا فیصلہ

    ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا کہ حفاظتی اقدامات نہ کرنے والےاداروں کاڈیٹاچوری کیاجاسکتا ہے، حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر ادارے نیٹ ورک سکیورٹی ڈیوائسزپرکنٹرول کھو سکتےہیں ایڈوائزری میں سکیورٹی کمزوریوں کےخلاف فوری طور پر کارروائی جبکہ اداروں کوپالوآلٹو نیٹ ورکس اور سونک وال کے سکیورٹی پیچز فوری طورپرنافذکرنےکی سفارش کی گئی کہ فائر وال اور وی پی این سلوشنز تازہ ترین فرم ویئر ورژنز پراپ ڈیٹ کیاجائے جبکہ مینجمنٹ انٹرفیسزتک رسائی کوصرف قابل اعتماد آئی پی ایڈریسز تک محدود اورغیرمجاز رسائی روکنے کے لیے ملٹی فیکٹر تصدیق کا نظام اپنایا جائے۔

    صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات متوقع