Baaghi TV

Tag: سائبر ٹرک

  • سائبر ٹرک دھماکے سے پھٹنے کے بعد ٹیسلا  کا بڑا قدم

    سائبر ٹرک دھماکے سے پھٹنے کے بعد ٹیسلا کا بڑا قدم

    سائبر ٹرک دھماکے سے پھٹنے کے بعد ٹیسلا نے بڑا قدم اٹھا لیا-

    باغی ٹی وی : ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا نے اپنے سائبر ٹرکس کے ایک بیچ سے بیٹری پیکس واپس منگا لیے سائبر ٹرک مالکان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بتایا کہ ان کے برقی ٹرک کی بیٹریوں کو معمول کے معائنے کے دوران مکمل طور پر تبدیل کر دیا گیا، جس کے لیے انہوں نے درخواست بھی نہیں کی تھی۔

    کلین ٹیکنیکا کے مطابق اس مسئلے سے وہ ماڈل متاثر ہوئے ہیں جو فروری سے جولائی کے درمیان بنائے گئے تھے، تاہم ٹیسلا کی جانب سے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

    خیبرپختونخوا حکومت کا ڈی سی پر حملے کے ذمے داروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    ٹیسلا سائبر ٹرک کے فیس بک پیج پر ایک ٹرک مالک کا کہنا تھا کہ وہ ٹرک کی ڈیلیوری کے بعد پہلی بار اس کو معائنے کے لیے لے کر گئے اور کمپنی نے بیٹری کی تبدیلی کو لسٹ میں ڈال دیا۔

    ایک اور سائبر ٹرک مالک کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ بھی ایسا ہی معاملہ پیش آیا وہ سائیڈ مرر لگوانے گیراج گئے جس کی درخواست ٹیسلا نے دو منٹ کے اندر منظور کر لی لیکن لسٹ میں انہوں نے بتایا کہ وہ ہائی وولٹیج بیٹری بھی تبدیل کر رہے ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر کرم پر حملہ کرنے والے 5 افراد کی شناخت ہوگئی

    واضح رہے کہ گزشتہ بدھ کے روز ٹرمپ ہوٹل کے باہر ایک سائبر ٹرک دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔

  • امریکہ میں کوئی بھی ادارہ ٹیسلا کا سائبر ٹرک نہیں خرید رہا

    امریکہ میں کوئی بھی ادارہ ٹیسلا کا سائبر ٹرک نہیں خرید رہا

    امریکہ میں کوئی بھی ادارہ ٹیسلا کا سائبر ٹرک نہیں خرید رہا ہے وہ انہیں واپس کر رہے ہی

    باغی ٹی وی : امریکہ میں کوئی بھی ادارہ ٹیسلا کا سائبر ٹرک نہیں خرید رہا ہے وہ انہیں واپس کر رہے ہیں، امریکہ کی ریاست نیو اڈا کے شہر لاس ویگاس میں سائبر ٹرک دھماکے میں مرنے والے سپیشل امریکی فوج کے اہلکار میتھیو لیولسبرگر نے ایک نوٹ چھوڑا ہے، جس میں اس واقعے کو ’ایک سٹنٹ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک کو ’خبردار‘ کرنے کے لیے ہے۔

    کمرے میں جلتے کوئلوں کی وجہ سے دم گھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق

    حکام ابھی تک اس دھماکے کی وجوہات کو سمجھنے کے لیے سابق فوجی کے الیکٹرانک آلات کی چھان بین کر رہے ہیں یہ دھماکہ نئے سال کے پہلے دن ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے باہر ہوا، جس میں میتھیو لیولسبرگر کی جان گئی اور دیگر سات افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے اس واقعے کو خودکشی قرار دیا ہے۔

    خیبرپختونخوا حکومت کا ڈی سی پر حملے کے ذمے داروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    لاس ویگاس میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے جمعے کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ دھماکے سے پہلے ان کے آئی فون کی نوٹس ایپ میں دو ’خطوط‘ ملے ہیں، جن میں ان کی ذاتی اور سیاسی شکایات درج تھیں۔

    پہلے نوٹ میں لکھا تھا: ’ساتھی فوجیو، سابق فوجیو اور تمام امریکیو، جاگنے کا وقت آ گیا ہے! ہمیں کمزور اور بے کار قیادت چلا رہی ہے، جو صرف اپنی دولت بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے۔‘

    پارہ چنار میں طوری بنگش قبائل کا ہنگامی جرگہ،ڈی سی پر حملے کی مذمت