Baaghi TV

Tag: سائبر کرائم ونگ

  • ایف آئی اے کا اداکارہ  نادیہ حسین کے گھر پر چھاپہ

    ایف آئی اے کا اداکارہ نادیہ حسین کے گھر پر چھاپہ

    ایف آئی اے سائبر کرائم نے اداکارہ نادیہ حسین کے گھر پر چھاپا مارا ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی تین رکنی ٹیم نےچھاپا مارا ایف آئی اے کی ٹیم میں امیر کھوسو، ذیشان اعوان اور ارشد شامل ہیں۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نادیہ حسین نے سوشل میڈیا پر ایف آئی اے پر بےبنیاد الزامات لگائے، سائبر کرائم ونگ نے نادیہ حسین کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیا، نجی بینک میں مبینہ خورد برد کیس میں عاطف محمد خان گرفتار ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کی اہلیہ نادیہ حسین کو جعلساز نے رشوت کیلئے واٹس ایپ پر کال کی، کال میں جعلساز نے ایف آئی اے کے سینئر افسر کی تصویر بطور ڈی پی استعمال کی۔

    نادیہ حسین نے ایف آئی اے سے رابطہ کیا جس پر انہیں جعلی کال سے آگاہ کیا گیا، نادیہ حسین کو سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں شکایت درج کروانے کی ہدایات کی، کسی بھی فرد کو بغیر ثبوت کے بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نادیہ حسین کےالزامات ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں، یہ عمل ملکی قوانین کے تحت سنگین جرم ہے۔

    یاد رہے کہ نادیہ حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دعویٰ کیا تھا کہ مالی فراڈ کے الزام میں گرفتار ان کے شوہر کی ضمانت کیلئے ایف آئی اے افسر نے بھاری رشوت طلب کی، اداکارہ نے فراڈ فون کال کا سارا معاملہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردیا تھا۔

    سانحہ جعفر ایکسپریس،اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی،ایف آئی اے میں تین مقدمے

    ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اور کامیاب آپریشن

    کراچی پولیس کے ہاتھوں 2 گھنٹے میں 3 ملزمان ہلاک، 5 زخمی گرفتار

    گورنمنٹ کالج میں طالبات کا رقص،ویڈیو وائرل،پرنسپل کو ہٹا دیا گیا

  • ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

    ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

    ایف آئی اے ‎ سائبر کرائم ونگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اقبال کے جوہر ٹاؤن میں واقع گھر پر نامعلوم افردا کی فائرنگ-

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے کے ایک قابل اور فرض شناس آفیسر سائبر کرائم ونگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اقبال کے جوہر ٹاؤن میں واقع گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے-

    آصف اقبال سوشل میڈیا کے ذریعے صارفین کو فراڈ، بلیک میلنگ اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر سزا اور اس کا محتاط استعمال کرنے کے حوالے سے بتاتے رہتے ہیں وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اکثر و بیشتر ویڈیوز شئیر کرتے ہیں جن میں وہ عوام کو سوشل میڈیا سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہیں-

    واضح رہے کہ اس سے قبل سال 2020 میں سائبر کرائم ونگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اقبال کو معطل کرکے کام سے روک دیا گیا تھا ایف آئی اے کی جانب سے جاری کیے گئے معطلی کے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے آصف اقبال نے محکمے سے اجازت لیے بغیر ٹوئٹر پر ذاتی اکاؤنٹ بنا رکھا تھا جہاں وہ آگاہی سے متعلق پیغامات پوسٹ کرتے تھےانہوں نے سائبر کرائم سے متعلق بغیر اجازت معلومات عام کیں جو کہ نظم وضبط کی خلاف ورزی ہے۔

    جبکہ آصف اقبال نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں عہدے سے ہٹوایا گیا ہے اور وجہ وہ نہیں جو نوٹس میں بتائی گئی ہے بلکہ ایمان مزاری کی وہ ٹویٹ تھیں جو انہوں نے کچھ دن پہلے ان کے خلاف کی تھی عوام کو سوشل میڈیا سے متعلق آگاہی ہمارا فرض تھا، یہ کیسی کارروائی ہے جو عوامی مفادات کے حق میں کام کرنے پر کی گئی ہے۔

    30 ستمبر 2020 کو وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے ایک ٹویٹ میں گلوکار علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان ہراسانی کے معاملے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر کو ’علی ظفر کا ترجمان‘ قرار دیا تھا-

  • سوشل میڈیا پر خواتین کو جعلی ویڈیوز کے ذریعے ہراساں کرنے پر2 ملزمان گرفتار

    سوشل میڈیا پر خواتین کو جعلی ویڈیوز کے ذریعے ہراساں کرنے پر2 ملزمان گرفتار

    راولپنڈی: وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر خواتین کو جعلی ویڈیوز کے ذریعے ہراساں کرنے پر بنوں اور کرک سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : حکام کے مطابق ملزمان وسیم خان اور محمد اشفاق خان پر الزام تھا کہ انہوں نے خواتین کی جعلی و نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں ملزمان کوگرفتارکرکے ڈی آئی خان میں پیکا ایکٹ کی سیکشن 21، 24 اور پی پی سی سیکشن 509 کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے جبکہ ملزمان کے قبضے سے لیے گئے ڈیوائسز کو فرانزک تجزیہ کے لیے کے لیے لیبارٹری بھیجوا دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔

    شکر گڑھ: سرغنہ سمیت ڈکیت گینگ کے 6 افراد قتل

    قبل ازیں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سندھ کے سائبرکرائم ونگ کی کاروائی ،خواتین کو ہراساں کرنے اور چائلڈ پورنوگرافی کےالزام میں 6 ملزمان کوگرفتارکیا تھاایف آئی اے سندھ کی جانب سےجاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر اور گھوٹکی سے خواتین کو ہراساں کرنے چائلڈ پورنوگرافی کے الزام میں دو مشتبہ افراد ماجد محبوب اور محسن علی کو کراچی سے گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    سائبرکرائم سندھ کی کاروائی،خواتین کوہراساں کرنےاورچائلڈ پورنوگرافی کےالزام میں…

    زیرحراست ملزمان ماڈلنگ کے شعبہ میں جدوجہد کرنے والی لڑکیوں کی ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل اور ہراساں کرتے تھےمرکزی ملزم نے ایک متاثرہ کی فحش ویڈیو بنائی اور اپنے دوست کے ساتھ شیئر کی جسے اس نے مختلف واٹس ایپ گروپس میں شیئر کیا مرکزی ملزم سے 20 مختلف لڑکیوں کی فحش ویڈیوز برآمد ہوئی تھیں-

  • ثناء جاوید کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا،سائبر کرائم ونگ

    ثناء جاوید کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا،سائبر کرائم ونگ

    اداکارہ ثناء جاوید کی جانب سے سائبر کرائم ونگ میں ہتک عزت کی جمع کرائی گئی شکایت ثبوت نہ ملنے کے باعث بند کردی گئی۔

    باغی ٹی وی :ا داکارہ ثنا جاوید نے گزشتہ ماہ ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ میں شکایت درج کروائی تھی جس میں انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ سوشل میڈیا پر پوری منصوبہ بندی کے ساتھ انہیں بدنام کرنے کے لیے ان کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔

    میک آرٹسٹ اور ماڈلز کے ساتھ بدسلوکی: معروف برانڈ نے ثنا جاوید کو تشہیری مہم سے الگ…

    اداکارہ کے مطابق شوبز سے منسلک شخصیات کی منصوبہ بندی کے تحت ان کے خلاف ایک مہم چلا رہے ہیں۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر اس کیس میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ ثنا جاوید کی جانب سے درج کی گئی سائبر ہتک عزت کی شکایت کو بند کردیا گیا ہے۔


    عمران ریاض نے بتایا کہ ایف آئی اے کی قانونی ٹیم نے فراہم کردہ شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور جو مواد ملا وہ کام کے دوران ان کے ساتھ کام کرنے والے افراد کے ذاتی تجربات کے اشتراک سے متعلق تھا۔

    اداکارہ نادیہ خان ،شرمیلا فاروقی کی والدہ کا مذاق اڑانے کے کیس میں بری

    عمران ریاض نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ تکنیکی ٹیم کو بھی اداکارہ ثنا جاوید کے خلاف سوشل میڈیا پر منصوبہ بند مہم کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا۔


    وضح رہے کہ ثناء جاوید کے خلاف شوبز انڈسٹری کے کئی میک اپ آرٹسٹس، ماڈلز اور اداکاروں نے الزام عائد کیا تھا کہ اداکارہ کا ان کے ساتھ سیٹ پر رویہ انتہائی غیر مناسب ہوتا ہے جب کہ اداکارہ ان کے ساتھ بدتمیزی بھی کرتی ہیں۔

    ثناء جاوید نے اپنے خلاف الزامات کو سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم قرار دیا تھا اور سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کرائی تھی۔

    ہتک عزت کیس :عدالت کا میشا شفیع کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

  • 23 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویرسوشل میڈیا پرشئیرکرنے والا ملزم گرفتار

    23 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویرسوشل میڈیا پرشئیرکرنے والا ملزم گرفتار

    راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے 23 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے صدر کے علاقے میں چھاپہ مار کر ملزم کو حراست میں لیا جس نے قابل اعتراض تصاویر فیس بک اور واٹس ایپ نمبر پر بھی شیئر کیں

    بیوی نے دی شوہر کو سہاگ رات کی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی،بھجوایا جیل

    حکام کے مطابق راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے داود شاہ پر الزام تھا کہ اس نے راولپنڈی کی رہاہشی 23 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرکے تنہا ملنے کا مطالبہ کررہا تھا۔

    انکوائری کے بعد ایس ایچ او ایف ائی اے سائبر کرائم سیل ملک اویس احمد کی سربراہی میں ٹیم نے صدر راولپنڈی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزم نے مزاحمت کی جس پر ٹیم نے گرفتار کرکے قبضے سے 2 موبائل فونز برآمد کرلیے جو فیس بک آئی ڈی اور واٹس ایپ نمبر سے منسلک پائے گئے۔

    حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو عدالت پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

    بچوں سے بدفعلی، ویڈیو بنا کربلیک میل کرنیوالا گروہ متحرک

    قبل ازیں سہاگ رات کی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے لڑکی نے شوہر کو لوٹ لیا تھا اور بلیک میل کرنا بھی شروع کر دیا یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے بھوپال میں پیش آیا تھا جہاں ایک نرس نے جو شادی شدہ تھی خود کو غیر شادی شدہ بتاتے ہوئے ایک لڑکے سے شادی کر لی جس کا تعلق بھارتی وزیراعظم مودی کے آبائی علاقے گجرات سے تھا-

    شادی کے ٹھیک 17 روز بعد نرس نے شوہر پر الزام عائد کیا کہ اس نے مجھ سے جھوٹ بولا،اس نے خود کو آئی اے ایس بتا کر شادی کی تھی تا ہم یہ آئی اے ایس نہیں، خاتون نے دھوکہ دہی کے الزام میں شوہر کو جیل بھجوا دیا اور ساتھ دھمکی بھی دی تھی کہ سہاگ رات کی خاص ویڈیو اس نے بنا رکھی ہے، اگرلڑکے نے بات نہ مانی تو وہ ویڈیو وائرل کر دے گی، دھمکی دے کر نرس نے شوہر کا پاسپورٹ، اہم کاغذات لے لئے جبکہ دس لاکھ روپے کا بھی مطالبہ کیا، بعد ازاں لڑکے کے لواحقین پر پولیس نے نرس سمیت اسکے ساتھیوں پر بھی مقدمہ درج کر لیا ہے-