Baaghi TV

Tag: سائرہ اور شہروز کی طلاق

  • بے بی لیشس کا ٹریلر جاری

    بے بی لیشس کا ٹریلر جاری

    اگلے ماہ ریلیز ہونے والی فلم بے بی لیشس کا ٹریلر جاری کر دیا ہے ، ٹریلر کافی دلچپسپ لگ رہا ہے ، فلم سچی کہانی پر مبنی ہے . مرکزی کرداروں میں سائرہ یوسف ، شہروز سبزواری ، عامر قریشی ، مانی و دیگر نظر آئیں گے. فلم کا ٹریلر بتاتا ہے کہ اس میں ایکشن کامیڈی رومینس ہر چیز کا تڑکہ بخوبی لگایا گیا ہے. عیسی خان نے اس فلم کو ڈائریکٹ کیا ہے اور فلم اگلے ماہ ویلنٹائن سے ٹھیک تین دن پہلے ریلیز کی جا رہی ہے. فلم کی پرموشنز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے. سائرہ اور شہروز اس سلسلے میں ایک ساتھ انٹرویوز بھی دے رہے ہیں. سائرہ اور شہروز کو ایک ساتھ دیکھنےکےلئے ان کے مداح کافی بےچین ہیں، دونوں کے درمیان طلاق ہو چکی ہےاس کے باوجود دونوں نے ایک ساتھ کام کرنے کو ترجیح

    دی . سائرہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جو ہونا تھا ہو چکا ہے اب ہم اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ چکے ہیں ، لہذا ہمیں ایک قدم مزید آگے بڑھنا چاہیے سو یہ فلم ایک ساتھ کر لی . دیکھنا یہ ہے کہ دونوں کی جوڑی سکرین پر کیا رنگ جماتی ہے. یاد رہے کہ سائرہ اور شہروز میں طلاق ہو چکی ہے شہروز شادی کر چکے ہیں تاہم سائرہ نے ابھی شادی کی نہیں . جس طرح سے سائرہ کا اپنے سابق شوہر کے ساتھ اچھا تعلق ہے اسی طرح سے ان کی بیٹی کا اپنی سوتیلی بہن کے ساتھ بہت اچھا تعلق ہے .

  • سائرہ اور شہروز نے طلاق کے بعد بھی ایکدوسرے کے ساتھ تعلق اچھا کیوں رکھا ہوا ہے؟‌

    سائرہ اور شہروز نے طلاق کے بعد بھی ایکدوسرے کے ساتھ تعلق اچھا کیوں رکھا ہوا ہے؟‌

    اداکارہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری دونوں کے درمیان طلاق ہو چکی ہے لیکن اس کے باوجود یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ملتے بھی ہیں اور دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ فلم بھی کی ہے.ان دونوں کی فلم بے بی لیشز ریلیز ہونے جا رہی ہے اس ھوالے سے دونوں فلم کی پرموشنز میں مصروف ہیں . دونوں نے حال ہی میں انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی بیٹی کی خاطر ایک دوسرے کے ساتھ اچھا تعلق رکھا ہوا ہے. سائرہ نے کہا کہ لوگ ہم سے ہمارے پرانے رشتے کے بارے میں اکثر سوال کرتے ہیں‌جو کہ عجیب لگتا ہے. ہم اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ چکے ہیں‌. ہماری بیٹی نورے ہمارے لئے بہت اہم ہے. شہروز سبزواری نے کہا کہ میری بڑی بیٹی کے اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ بہترین

    تعلقات ہیں وہ اس کو بہت پیار کرتی ہے. دونوں نے کہا کہ جب ہمیں بے بی لیشز آفر ہوئی تھی تو ہم نے یہی سوچا کہ ایک قدم آگے بڑھنا چاہیے اور اس فلم میں‌ہم دونو‌ں ہی تو نہیں بہت سارے لوگ ہیں لہذا ہم نے فلم کر لی . سائرہ نے کہا کہ میری بیٹی میرے لئے اہم ہے اس لئے مجھے لگتا ہے کہ جب کوئی انسان آپ کے لئے اہم ہو تو آپ کو اپنے مسائل چھوٹے لگنے لگتے ہیں. میری بیٹی کو باپ کی ضرورت ہے اس راہ میں ، میں رکاوٹ نہیں‌بننا چاہتی .