Baaghi TV

Tag: سائرہ یوسف

  • سائرہ یوسف کی چاکلیٹس چوری کرنے کی ویڈیو  کا معمہ حل ہو گیا

    سائرہ یوسف کی چاکلیٹس چوری کرنے کی ویڈیو کا معمہ حل ہو گیا

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے سُپر اسٹور سے چاکلیٹس چوری کرتےہوئے وائرل ویڈیو پر ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی: سائرہ یوسف کی گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں ایک سُپر اسٹور سے چاکلیٹس چوری کرتے دیکھا گیا تھا،ویڈیو میں سائرہ یوسف کو ایک سُپر اسٹور میں انٹر ہونے کے بعد تیزی سے چاکلیٹس کے ایک ریک کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اداکارہ چاکلیٹس کے ریک کے پاس پہنچنے کے بعد ایک نظر اپنے ارد گرد دوڑا کر یہ تسلی کرتی ہیں کہ کوئی اُنہیں دیکھ تو نہیں رہا، جب اُنہیں یہ تسلی ہو جاتی ہے کہ سُپر اسٹور میں اُنہیں کوئی نہیں دیکھ رہا ہے تو وہ جلدی سے ہوڈی سے اپنا چہرہ چُھپا لیتی ہیں،سائرہ یوسف ہوڈی سے اپنا چہرہ چُھپانے کے بعد ریک سے چاکلیٹ کے کافی سارے ڈبے اپنے بیگ میں ڈالنے کے بعد تیزی سے سُپر اسٹور سے باہر نکل جاتی ہیں۔

    سیالکوٹ: یوم قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر ریسکیو 1122 کا ہائی الرٹ

    اداکارہ کی یہ وائرل ویڈیو دیکھنے کے بعد حیرت اور تشویش میں مبتلا صارفین کی جانب سے اس پر بہت دلچسپ تبصرے کئے گئے ،صارفین نے سائرہ یوسف کو ’کیوٹ چورنی‘ قرار دے دیا تھا،تاہم اب اب اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے خود سُپر اسٹور سے چاکلیٹس چوری کرنے کا اعتراف کیا کہا کہ جسے سُپر اسٹور سے چاکلیٹس چوری کرتے ہوئے دیکھا گیا وہ میں ہی تھی۔

    مسلمان، کرسچن، ہندو، سکھ اور دیگر مذاہب کے لوگ میر ے سر کا تاج ہیں،مریم نواز

    سائرہ یوسف نے چاکلیٹس چوری کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ چاکلیٹس دیکھ کر مجھ سے صبر نہیں ہوا اور مجھے یقین ہے کہ آپ لوگوں سے بھی نہیں ہوگا تو اگر آپ لوگ چاہیں تو یہ کریمی ملک چاکلیٹس چوری کرنے کا الزام مجھ پر لگا سکتے ہیں۔

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ روز جو ویڈیو وائرل ہوئی وہ ایک چاکلیٹ کی اشتہاری مہم کا حصّہ تھی اور اس ویڈیو کو جان بوجھ کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا تھا۔

    ملک کو نقصان پہچانے والے خود کو پاکستانی نہیں کہہ سکتے،امیر مقام

  • بے بی لیشس کا ٹیزر جاری

    بے بی لیشس کا ٹیزر جاری

    سائرہ یوسف اور شہروز دونوں‌ کے درمیان طلاق ہو چکی ہے لیکن اب ان کا ایک ساتھ پراجیکٹ ریلیز ہو رہا ہے. جی ہاں دونوں نے بےبی لیشس فلم میں کام کیا ہے اور اس فلم کا اب ٹیزر بھی ریلیز ہوا ہےٹیزر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہےکہ جیسے یہ دونوں اس میں میاں بیوی کا کردار ادا کریں گے. دوسری طرف سائرہ اور شہروز دونوں اس پراجیکٹ‌کو لیکر کافی خوش ہیں دونوں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر ٹیزر شئیر کرتے ہوئے خوشی

    کااظہار کیا ہے دونوں کا کہنا ہے کہ ان کی یہ فلم روٹین سے ہٹ کر ہے اور شائقین اسے ضرور پسند کریں گے. یاد رہے کہ سائرہ اور شہروز دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے اور دونوں میں طلاق ہو چکی طلاق کے فورا بعد ہی شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی رچائی. اب صدف کنول بھی شہروز کی بیٹی کی ماں بن چکی ہیں. صدف اور شہروز نے ایک ساتھ حال ہی میں ہم برائیڈل کٹیور ویک میں ریمپ پر واک کی ہے، اس موقع پر صدف کا کہنا تھا کہ میں نے چار سال کے بعد ریمپ پر واک کی ہے بہت اچھا لگا ہے اور اپنے مداحوں کی شکر گزار ہوں کہ وہ مجھے ہر بار اچھا ریسپانس دیتے ہیں .

  • پشتون کلچر کی نمائندگی کرنے پر سائرہ یوسف نے اپنی بیٹی کو قابل فخر کہہ دیا

    پشتون کلچر کی نمائندگی کرنے پر سائرہ یوسف نے اپنی بیٹی کو قابل فخر کہہ دیا

    اداکارہ سائرہ یوسف اپنی بیٹی نورے شاہجہان شہروز کی تعریفیں کرتی نظر آئیں ہیں سوشل میڈیا پر . انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی جس میں لکھا کہ میرے لئے اس سے زیادہ خوشی کی بات کیا ہوسکتی ہے کہ میری بیٹی پشتون کلچر کی نمائندگی سکول کی تقریبات میں کرے. سائرہ شہروز کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں نے کمنٹس کئے اور ان کو سراہا اور ان کی بیٹی کو پشتون کلچر کی نمائندگی کرتے ہوئے بھی سراہا. سائرہ یوسف کا شمار ان اداکاراوں میں ہوتا ہے جو بہت ہی سوچ سمجھ کر بولتی ہیں. یہان تک کہ سائرہ یوسف کا اپنے سابقہ شوہر کے ساتھ رشتہ ختم ہو گیا لوگوں نے طرح طرح کی باتیں کیں لیکن انہوں نے خاندانی اور اچھی لڑکی ہونے کا ثبوت دیا. سائرہ ایک لفظ نہیں بولیں اور آج تک

    کچھ نہیں کہا. بلکہ سائرہ شہروز ایک بہترین ماں ہونے کا ثبوت دے رہی ہیں وہ اپنی بیٹی کو ان کے والد سے ملنے دیتی ہیں اور اسی طرح سے دادا دادی سے بھی ملنے دیتی ہیں بلکہ اکثر نورے شاہجہان اپنے دادھیال میں ہی نظر آتی ہیں اور اپنی سوتیلی ماں صدف کنول سے بھی اچھا رشتہ رکھتی ہیں.اور نورے اپنی سوتیلی بہن کو بھی اٹھائے ہوئے دکھائی دیتی ہیں.

  • سائرہ یوسف  نے دوسری شادی کا اشارہ دے دیا

    سائرہ یوسف نے دوسری شادی کا اشارہ دے دیا

    اداکارہ سائرہ یوسف جن کی شہروز سبزواری کے ساتھ شادی ہوئی تھی یہ شادی تقریبا آٹھ سال تک رہی اور 2020 میں اس شادی کا اختتام طلاق کی صورت میں ہوا. دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے. بیٹی سائرہ کے پاس ہی رہتی ہے لیکن اسے والد کے ساتھ ملنے کی اجازت ہے. شہروز سبزواری نے طلاق کے فورا بعد ماڈل صدف کنول کے ساتھ شادی رچا لی اب ان کی صدف سے بھی ایک بیٹی ہے. سائرہ یوسف کی جب سے شہروز سے طلاق ہوئی ہے انہوں نے اس موضوع پر کبھی بھی کسی بھی پلیٹ فارم پر کچھ نہیں کہا. حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے اپنی طلاق کی وجوہات پر تو بات نہیں کی لیکن اپنی دوسری شادی کا اشارہ ضرور دیا ہے ان کا کہنا ہےکہ انسان کو جینے کےلئے زندگی گزارنے کےلئے

    کسی ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے. میری بیٹی بڑی ہو رہی ہے میں چاہتی ہوں وہ اپنے مطابق زندگی گزارے، وہ اپنی زندگی میں مصروف ہو جائیگی، لہذا میں سمجھتی ہوں کہ مجھے بھی ساتھی کی ضرورت ہوگی تو اکیلے رہنے کی منطق میری سمجھ سے باہر ہے. یوں سائرہ یوسف نے کچھ نہ کہہ کر بھی کہہ دیا کہ وہ دوسری شادی کریں گی اور جیسے ہی انہیں کسی کی سمجھ میں آئی وہ شادی کر لیں گی. یاد رہے کہ ان کے سابق شوہر کے والد بہروز سبزواری نے بھی سائرہ کو شادی کرنے کا مشورہ دیاتھا .

  • سائرہ یوسف کا ناذیہ حسین کو ٹریبیوٹ

    سائرہ یوسف کا ناذیہ حسین کو ٹریبیوٹ

    سائرہ یوسف جو شہروز سبزواری سے علیحدگی کے بعد کافی ٹائم تک میڈیا سے دور رہیں انہوں نے آج تک اپنی اور شہروز کی علیحدگی پر کھل کر بات نہیں لیکن وہ اپنی بیٹی کو شہروز کی دوسری اہلیہ صدف کنول کی بیٹی سے ضرور ملنے دیتی ہیں. سائرہ شہروز پچھلے کچھ عرصے سے اب مسلسل کام کررہی ہیں . انہوں نے حال ہی میں گلوکارہ ناذیہ حسن کو ٹریبیویٹ پیش کیا انہوں نے ناذیہ کا گایا ہوا گیت ڈسکو دیوانے پر پرفارمنس دی. یہ پرفارمنس انہوں نے صف اول کے فیشن ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کی نئی کلیکشن کے لئے دی سائرہ یوسف اس پرفارمنس

    کے دوران خاصی خوبصورت لگ رہی ہیں. سائرہ یوسف نے غالبا پہلی بار اس قسم کی اور خصوصی طور پر ناذیہ حسین کو ٹریبیوٹ پیش کیا ہے. یاد رہے کہ محسن نوید رانجھا کا شمار نئی نسل کے ان فیشن ڈیزائنرز میں ہوتا ہے جن کا کام بالی وڈ تک پسند کیاجاتا ہے . پچھلے دنوں انیل کپور نے ایک وڈیو کے زریعے محسن نوید رانجھا کو نہ صرف ان کی برتھ ڈے وش کی بلکہ ان کے کپڑوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے بہت خوبصورت کپڑے بنائے ہیں اسی طرح سے بالی وڈ کی دیگر سلیبرٹیز محسن نوید رانجھا کے کام کو سراہتی ہیں. پاکستان میں بھی یھی ہر دوسری سلیبرٹی کی اب خواہش ہوتی ہے کہ وہ محسن نوید رانجھا کی کلیکشن زیب تن کرے.

  • سائرہ کو کس نے کہا چائے نہ پینا کالی ہوجائو گی؟

    سائرہ کو کس نے کہا چائے نہ پینا کالی ہوجائو گی؟

    چھوٹی سکرین کی بہتری اداکارہ سائرہ یوسف کا سوشل میڈیا پر آج کل ایک کلپ بہت زیادہ وائرل ہو رہا ہے اس میں ان سے پوچھا گیا ہے کہ خوبصورتی کے لئے کوئی نصیحت جو آپ کو کسی نے دی ہو تو سائرہ نے کہا کہ یقینا مجھے خوبصورتی کو برقرار رکھنےکے لئے ایک ٹپ دی گئی تھی اور وہ ٹپ مجھے میری دادی نے دی تھی انہوں نے مجھے کہا تھا کہ چائے بہت زیادہ نہ پینا رنگت خراب ہوجائیگی سانولی ہو جائوگی. سائرہ نے کہا کہ میرا اس چیز پر بالکل بھی یقین نہیں ہے کہ چائے پینے سے رنگت خراب ہوتی ہے. میں یہ بھی جانتی ہوں کہ بہت سارے لوگوں کا اس بات پر یقین ہے کہ چائے پینے سے رنگ روپ خراب ہوتا ہے لیکن اصل میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے. یاد رہے کہ سائرہ یوسف اپنی زاتی زندگی کو لیکر

    کچھ عرصہ پہلے کافی زیادہ خبروں میں رہیں لیکن انہوں نے اپنی ذاتی زندگی پر ایک لفظ نہ کہا یہاں تک کہ ان کی شہروز سے علیحدگی بھی ہو گئی لوگوں نے کئی موقعوں پر ان سے بہت کچھ پوچھنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کبھی بھی کسی بات کا جواب نہیں دیا اور اسے ذاتی مسئلہ کہہ کر اس پر خاموشی اخیتار کئے رکھی.سائرہ کے اپنے نجی معاملے پر خاموشی کو ان کے مداحوں نے سراہا. سائرہ کی ایک بیٹی ہے جو ان کے ساتھ ہی رہتی ہے.

  • شہروز سبزواری نے فیس بک پوسٹ میں اہلیہ صدف کنول کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی

    شہروز سبزواری نے فیس بک پوسٹ میں اہلیہ صدف کنول کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی

    شہروز سبزواری نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر اپنی اور اپنی اہلیہ کی تصویر لگا کر کیپشن لکھا ” میری زندگی کی محبت کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو“ پوسٹ شئیر کرتے ہی دونوں کے دوستوں نے مبارکباد دینا شروع کر دی۔ دونوں شادی کے بندھن میں آج ہی کے دن دو سال پہلے بندھے تھے ۔دونوں ایک ساتھ خاصے خوش دکھائی دیتے ہیں شہروز سبزواری اپنی اہلیہ سے بے حد محبت کرتے ہیں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ صدف بے حد خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین بیوی بھی ہیں میںخوش نصیب ہوں کہ مجھے ان کا ساتھ ملا۔شادی کی پہلی سالگرہ پر شہروز نے ایک وڈیو لگائی اور اس وڈیو میں صدف کنول کورونا ٹیسٹ کرواتے ہوئے ڈر رہیں تھیں اور شہروز انہیں تسلی دے رہے تھے شہروز نے کپیشن لکھا تھا کہ میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں لیکن تمہاری یہ وڈیو مجھے ہر بار ہنسا دیتی ہے۔

    صدف کنول ماڈلنگ کی دنیا کا ایک بڑا نام ہیں انہوں نے ملک کے تمام نامور ڈیزائنرز کے ساتھ کام کیا ہے ۔واضح رہے کہ شہروز سبزواری نے صدف سے پہلے سائرہ یوسف سے شادی کی تھی ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے دونوں کی طلاق کی وجوہات تو سامنے نہیں آسکیں کیونکہ نہ ہی سائرہ نے اس رشتے کے ٹوٹنے پر کوئی بات کی اور نہ ہی شہروز بولے لیکن صدف کنول سے جب شہروز کی شادی ہوئی تو سوشل میڈیا پر کہا گیا کہ صدف کنول نے سائرہ یوسف کا گھر توڑا ہے اس حوالے سے شہروز نے ایک وڈیو بیان جاری کر کے کہا کہ اس بات میں سچائی نہیں لہذا صدف کنول کے بارے میں ایسی باتیں نہ کی جائیں ۔انہوں نے بلکہ یہاں تک کہہ دیا تھا کہ ہم دونوں کی علیحدگی صدف کیا کسی بھی عورت کی وجہ سے نہیں ہوئی ۔