Baaghi TV

Tag: سائیکلون

  • حافظ نعیم اگر جیت جاتے ہیں توہم ہار پہنائیں گے،ناصر حسین شاہ

    حافظ نعیم اگر جیت جاتے ہیں توہم ہار پہنائیں گے،ناصر حسین شاہ

    سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سائیکلون کی صورتحال پر وزیراعلی نے خاص احکامات دئیے ہیں ،سب اپنا کام کررہے ہیں، نیوی ،رینجرز پاک فوج سمیت انتظامیہ متحرک ہیں80 فیصد لوگوں کو منتقل کردیا گیا ہے،

    ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کچھ شکایات ہیں اس کا ازالہ کیا جائے گا، کراچی میں تمام ادارے اپنا کام کررہے ہیں ،بل بورڈز کو اتارا گیا ہے تعمیراتی کام روک دی گئی ہیں ،نالوں کی صفائی شروع کردی گئی ہے ،کراچی میں سائیکلون کا زیادہ اندیشہ نہیں ہے بارش کی پیشگوئی ہے کراچی کے شہری سمندر کی طرف نہ جائیں ،سختی کی جائے گی غیر ضروری کام سے باہر نہ نکلیں

    حافظ نعیم الرحمن ذہنی طور پر مئیر بن چکے ہیں الیکشن میں ہار جیت ہوتی ہے ،جماعت اسلامی کے پاس اکثریت نہیں ہے ،جماعت اسلامی کو ڈپٹی مئیر کی آفر کرچکے ہیں،نو مئی واقعات کے بعد مرکزی لیڈر خان صاحب کا ساتھ چھوڑ گئے یہ تو یوسی چیئرمینز ہیں،ہمیں اگر دبائو ڈالنا ہوتا تو ہم اپنے لئے ووٹ لے رہے ہوتے وہ تو خود ووٹ نہیں دینا چاہتے،حافظ نعیم اگر جیت جاتے ہیں توہم ان کو ویلکم کریں گے ہار پہنائیں گے،جو ایم پی ایز جن پر کیسز نہیں ہیں وہ اجلاس میں آ سکتے ہیں پرامن لوگوں کوڈرنا نہیں چاہیئے،نپی ٹی آئی کے جوسٹی کونسلرجیل میں ہیں ان کی حاضری کوہم یقینی بنائیں گے،اپوزیشن لیڈر کو ہم نے منع نہیں کیا وہ خود نہیں آرہے اپوزیشن لیڈرکافیصلہ اپوزیشن جماعتیں کریں، اگر کوئی اپوزیشن لیڈر نہیں ہوگا تویہ ہمارے لئے بھی اچھی بات ہوگی کیونکہ ہم جمہوری جماعت ہیں،

    اپنی حفاظت کرنا سب کا فرض ہے حکومت بھی مدد کررہی ہے . وزیراعلیٰ سندھ

    سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی ڈویژن کی 40 عمارتوں کو مکمل مخدوش قرار 

    سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظربھارت کی سات ریاستوں میں الرٹ جاری
    سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا

     جوائے کے پیشِ نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری

     پی آئی اے کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل 

  • بلوچستان کی ساحلی پٹی پر ہائی الرٹ جاری،ہزاروں افراد کا انخلا جاری

    بلوچستان کی ساحلی پٹی پر ہائی الرٹ جاری،ہزاروں افراد کا انخلا جاری

    کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے کہا ہےکہ شہر میں تیز بارشیں ہوئیں تو سسٹم فعال ہیں، انڈرپاسز کو صاف کیا جارہا ہے اور پمپنگ مشینیں بھی موجود ہیں-

    باغی ٹی وی: ڈاکٹر سیف الرحمان نے کہا کہ طوفان کے پیشر نظر شہر سے بل بورڈز ہٹائے جارہے ہیں، سپریم کورٹ نے بھی شہر میں بل بورڈز لگانے سے منع کیا ہے،شہر میں تیز بارشیں ہوئیں تو سسٹم فعال ہیں،17 ایسے علاقوں میں مشینیں پہنچادی ہیں جہاں بارش کے بعد پریشانی ہوتی ہےبلدیہ عظمیٰ، فائر بریگیڈ اور میونسپل ڈیپارٹمنٹ الرٹ ہیں، کوئی بھی ایسی چیز ہوگی تو بہت احسن طریقے سے نمٹیں گے۔

    پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار زخمی

    انہوں نے کہا کہ سائیکلون ایجنسی سینٹر قائم کردیئے ہیں ساحل سمندر پردفعہ 144 کا نفاذ ہے لیکن ہمارے لوگ طوفان کی ہائٹ تک ناپنا چاہتے ہیں، ہم آج تمام جگہوں پر بینرز لگارہے ہیں، لوگوں کو میڈیا کے ذریعےآگاہی دے رہے ہیں، کراچی میں طوفان کا سلم چانس ہے لیکن یہ بھی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، شہری بلاوجہ گھروں سے نہ نکلیں، ہم نے درختوں کی بھی ٹریمنگ کردی ہے، فی الحال کسی عام تعطیل کا کوئی پلان نہیں۔

    9 مئی: جی ایچ کیو کا مونو گرام توڑنے والے شرپسند کی شناخت

    دوسری جانب گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی سمندری طوفان کے پیش نظر ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے،گورنرسندھ نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت اداروں میں ہنگامی حالات نافذ کریں ضلعی سطح پر مربوط اور موئثر اقدامات انتہائی نا گزیر ہیں شہر بھر میں رین ایمرجنسی سینٹرزفعال کئے جائیں ۔

    گورنرسندھ نے ہدایت کی کہ ریلیف سینٹرز اور ہنگامی اقدامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں وفاقی و صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی متحرک رہیں اسپتالوں میں ہنگامی حالات کے تحت کام یقینی بنائے جائیں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے آگاہی فراہم کریں ۔

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان گزشتہ 12 گھنٹوں سے شمال کی جانب بڑھ رہا ہے جو کراچی کے جنوب سے 600کلو میٹر اور ٹھٹھہ کے جنوب سے 580 کلومیٹر دور ہے، طوفان کے سبب سمندر میں ہوا کی رفتار 180سے 220 کلو میٹرفی گھنٹہ کے درمیان ہے-

    جب ہم اپنا ہدف حاصل کرلیں گےتو تیل رعایتی قیمت پر ہوگا،وزیر مملکت مصدق …

    14 جون تک سمندری طوفان شمال کی جانب بڑھےگا اور 15 جون کی دوپہرکوطوفان جنوب مشرقی سندھ اوربھارتی گجرات کو عبورکرے گا، 15 جون کی صبح تک سمندری طوفان کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کے درمیان ٹکرا سکتا ہے، سسٹم کے مرکز کےگرد لہریں 35 سے 40 فٹ تک بلند ہورہی ہیں جب کہ طوفان سے کیٹی بندر پر لہریں 8 سے 12 فٹ بلند ہوسکتی ہیں اندرون سندھ 400 ملی میٹر تک بارش متوقع ہیں-

    اے ٹی سی نے عامر محمود کیانی کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

    سمندری طوفان بائے پر جوائے کے کیٹی بندر سے ٹکرانے کے امکانات کے پیش نظر ساحل کےقریبی دیہات خالی کروانےکا سلسلہ اور ہزاروں افراد کا انخلا جاری ہے،کمشنر حیدرآباد کے مطابق بدین کے زیرو پوائنٹ کے گاؤں سے لوگوں کا انخلا کیا گیا ہے ۔ شاہ بندر، جاتی اور کیٹی بندر کے سمندر کے نزدیک دیہات سے 50 ہزار لوگوں کا انخلا ہو گا ۔ شاہ بندر کے جزیروں سے رات 2 ہزار افراد کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے ۔

    طوفان کے پیش نظر وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبے کی ساحلی پٹی پر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے دفعہ 144نافذ کر دی گئی تمام متعلقہ محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں جبکہ تمام اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ کمشنر مکران اور کمشنر قلات سمندری طوفان کے چیلنج سے نمٹنے کے اقدامات کی خود نگرانی کریں، قانون نافذ کرنے والےاداروں، سول انتظامیہ اورتمام متعلقہ اداروں میں مربوط کوارڈینیشن قائم کی جائےماہی گیر سمندر کو سب سے بہتر سمجھتے ہیں ان سے صورتحال پر مشاورت کی جائے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے اپنی ٹیم، مشنری اور امدادی سامان کے ساتھ گوادر میں موجود ہیں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کرتے ہوئے اس کے مطابق لائحہ عمل مرتب کیا جائے، سمندری طوفان میں ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کی تیاری مکمل رکھی جائے۔

  • سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا

    سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا

    کراچی: بحیرہ عرب سے اٹھنے والے سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا۔

    باغی ٹی وی : چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نےکہا ہےکہ 24 گھنٹوں کے بعد واضح ہوگا کہ طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کہاں جائےگا طوفان کے بلوچستان اور عمان کے ساحلی علاقوں یا بھارتی گجرات اورسندھ کےساحل پراثرانداز ہونےکا امکانات ہیں دونوں صورتوں میں پاکستان کی 1100کلومیٹر کی پٹی پر طوفان کے اثرات رہیں گے جس کے باعث تیز ہواؤں، طوفانی بارشوں اور سمندر میں طغیانی کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوسکتا ہے۔

    موبائل IMEI تبدیل کرنے والا گروہ گرفتار

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہےکہ 14 جون کی رات طوفان کسی ساحل سے ٹکرا سکتا ہے، طوفان کے ٹکرانے پر 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےہوائیں چل سکتی ہیں طوفان ٹکرانےکےبعد تین دن تک اثرات قریبی ساحلی علاقوں میں رہتےہیں، طوفان ٹکرانے کے بعد موسلا دھاربارشوں کا امکان بھی رہتا ہے۔

    دوسری جانب ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ کے مطابق طوفان کے کراچی پر ممکنہ اثرات کے سبب ماہی گیروں نے شہر کی مختلف جیٹیوں پرلانچیں لنگرانداز کرنا شروع کردی ہیں، سمندری طوفان کے پیش نظر ماہی گیروں نے احتیاطی اقدامات پرعمل شروع کردیا ہے، 12 جون سے ماہی گیروں کو کھلے سمندرمیں نہ جانے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

    روس اور ایران کی فوجی شراکت داری گہری ہوتی جا رہی ہے،امریکا

    کمال شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے ساحلی علاقوں ریڑھی گوٹھ، ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں نے اپنی کشتیاں کناروں پرکھڑی کردی ہیں، کمال شاہ کے مطابق اس وقت سمندر میں کافی بڑی تعداد میں ماہی گیرلانچیں موجود ہیں، لانچوں کی جلد واپسی کے لیے سیٹلائٹ ریڈیو کے ذریعے رابطے شروع کردیے ہیں۔

    سیکیورٹی انچارج کراچی فش ہاربر ناصر بونیری کے مطابق اس وقت سمندر میں لانچوں کی تعداد انہتائی کم ہے، 3 جون کے بعد صورتحال کے پیش نظر مچھلی کے شکار پرروانہ ہونے والی لانچوں کو روک دیا گیا تھا، گہرے سمندر میں پہلے سے موجود لانچوں کی تعداد 25 کے لگ بھگ ہے، امکان ہے کہ ان میں سے بیشترواپس لنگراندازہوجائیں گی تھورایا (سیٹلائٹ فون) کے ذریعے ان ماہی گیرلانچوں کو مسلسل انتباہ جاری کیا جارہا ہے کہ اگران کے لیے کراچی پہنچنا ممکن ہے تو پھرکوشش کریں اوراگر راستے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا ہے تو پھر وہ جس جگہ موجود ہیں وہاں کسی محفوظ پناہ کو ترجیح دیں۔

    سیالکوٹ : قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت،مویشی منڈیوں کی فول پروف سیکورٹی کے …

  • بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے کا امکان

    بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے کا امکان

    کراچی: موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے کا امکان ظاہر کردیا۔

    باغی ٹی وی: جواد میمن کے مطابق جنوبی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے جس کے سبب 10 یا 11جون کو یہ ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر کےسائیکلون بن سکتا ہے اس طوفان سے سندھ ،بلوچستان کی ساحلی پٹی اور عمان اورگجرات کو ممکنہ خطرہ ہے سائیکلون کا نام بنگلا دیش کےتجویز کردہ لفظ ‘بائے پر جوائے’ رکھا جائے گا جس کا مطلب تباہی کے ہیں۔

    پشاور متنی میں غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، سوات، وزیرستان سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے ژوب، موسیٰ خیل اور قلعہ عبداللہ، ڈی جی خان، لیہ، بھکر، ملتان، بہاولپوراور رحیم یار خان میں بارش کا امکان ہے ، کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،جبکہ سوات، کرم،وزیرستان، کو ہستان اور بنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    کراچی،ایک ہفتے میں 65 ملزمان گرفتار،8 پستول،10 کلو سے زائد چرس برآمد