جرمن ویمن سائیکلسٹ لیان لیپرٹ نے ٹورڈی فرانس فیمز ریس2023 کا دوسرا مرحلہ اپنے نام کر دیا،ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں کلرمونٹ فیرینڈ سے موریاک تک 148 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا، جو پہاڑی پر تھا۔
25 سالہ جرمن سائیکل سوار لیان لیپرٹ نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 148 کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 13منٹ اور 43 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔مبیلجیم کی سائیکل سوار کوپیکی لوٹی نے دوسری جبکہ 26 سالہ اطالوی سائیکلسٹ پرسیکو سلویا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
خیال رہے کہ خواتین کی ٹورڈی فرانس فیمز سائیکل ریس 2023 کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22 ٹیموں کی نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہے،
Tag: سائیکل ریس
-

فرانس میں جاری سائیکل ریس میں جرمن ویمن سائکلسٹ نے دوسرے مرحلے میں فتح حاصل کی
-

اسلام آباد سائیکل ریس کا قومی دورہ مکمل،بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی نےمجموعی طور پر ٹیم ٹرافی جیت لی
اسلام آباد سائیکل ریس کا قومی دورہ مکمل ہو گیا،بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی نےمجموعی طور پر ٹیم ٹرافی جیت لی اور ٹور میں پاک آرمی رنر اپ رہی ، مسٹر شاہ ولی کو مجموعی طور پر چیمپئن قرار دیا گیا۔
باغی ٹی وی : اسلام آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 9 سے 11 دسمبر 2022 تک اسلام آباد سائیکل ریس کا نیشنل ٹور سائیکنگ منعقد ہوا، جس کی اختتامی تقریب11 دسمبر کو آرٹس اینڈ کرافٹ ولیج میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان یونس چیف کمشنر اسلام آباد کے ان ساتھ جناب عرفان نواز میمن ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، سی ڈی اے کے ایگزیکٹو ممبران اور صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ اور معظم خان سیکرٹری پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے موجود تھے-

مرحلہ 01: اسلام آباد سے مونال کے انفرادی ٹائم ٹرائل کا پہلا مرحلہ محمد بلال یا آرمی نے جیتا جس کے بعد بیکستان کے شاہ ولی اور مسٹر دانشمند ایلیٹ مین کیٹیگری میں تیسرے نمبر پر رہے جبکہ خواتین میں بیکستان کی مس بسمہ پہلے جبکہ زینب رضوان اور زارا دوسرے نمبر پر رہیں۔ زاہد تیسرے نمبر پر تھا۔ماسٹرز کیٹیگری میں کراچی کے عبدالوہاب نے پہلی، جرمنی کے مسٹر ڈینیئل کلاز نے دوسری اور اسلام آباد کے عمیر سہلان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مرحلہ 02: اسلام آباد سے مری یہ مرحلہ بلوچستان کے شبیر حسین نے جیتا جس کے بعد بائیکستان کے شاہ ولی اور کرینک ایڈکٹ کے آصف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کی کیٹیگری میں بیکستان کی مس بسمہ چوہدری نے پہلی پوزیشن حاصل کی اس کے بعد بیکستان کی زینب رضواب اور زارا زاہد تیسرے نمبر پر رہیں۔ماسٹرز کیٹیگری میں کراچی کے عبدالوہاب نے دوسری، جرمنی کے ڈینیئل کلاز اور آسٹریلیا کے جارج فیبیگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مرحلہ 03: اسلام آباد میں روڈ ریس : تیسرا مرحلہ آرمی اے کے مسٹر عابد صدیق نے جیتا جس کے بعد بائیکستان کے مسٹر علی الیاس اور خیبر پختونخوا کے نبی اللہ نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ خواتین کی کیٹیگری میں بائکستان کی مس بسمہ چوہدری نے سٹیج جیتا جس کے بعد زینب رضوان اور زارا زاہد نے بائیکستان کی پوزیشن حاصل کی۔ماسٹرز کیٹیگری میں جرمنی کے مسٹر ڈینیئل کلاز نے پہلی، عبدالوہاب اور اسلام آباد کے عمیر سہلان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
چیف کمشنر اسلام آباد نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ مختلف ٹیموں کے 135 سائیکلسٹ مردوں اور خواتین کی کیٹیگری میں شریک ہوئے –

صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے کہا کہ اسلام آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ہارون جنرل نے ٹور آرگنائزنگ کیا اور اسلام آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن کا انتظام شاندار تھے-بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی، پاکستان آرمی، کرینک ایڈکٹ، چار صوبائی ٹیموں اسلام آباد اور بڑی تعداد میں اوپن کیٹیگری کے سائیکلسٹ اور ماسٹر سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔

بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی نے مجموعی طور پر ٹیم ٹرافی جیتی اور ٹور میں پاک آرمی رنر اپ رہی مسٹر شاہ ولی ایلیٹ اور جونیئر کیٹیگری میں مجموعی طور پر چیمپئن قرار پائے جبکہ مس بسمہ چوہدری کو خواتین کی مجموعی چیمپئن اور ماسٹرز کیٹیگری میں کراچی کے عبدالوہاب کو چیمپئن قرار دیا گیا-

-

واپڈا کے عبدالباسط نے یوم دفاع پاکستان سائیکل ریس جیت لی
واپڈا کے عبدالباسط نے یوم دفاع پاکستان سائیکل ریس جیت لی
واپڈا کے عبدالباسط نے یوم دفاع پاکستان سائیکل ریس جیت لی اختتامی تقریب کے موقع پر ڈی جی سپورٹس خالد خان اورپاکستان تحریک انصاف کے سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے سینئر نائب صدر شاہد خان شنواری نے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ، خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس انٹر نیشنل سوئمر اسد خان، انٹر نیشنل فٹبالر ارشد خان، عتیق شنواری، ڈائریکٹر سپورٹس اسلامیہ کالج یونیورسٹی علی ہوتی سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں،
پینتالیس کلو میٹر پر مشتمل ریس رنگ روڈ پشاور سے چراٹ چیک پوسٹ تک منعقد ہوئی‘ ریس میں ایمچیور اور پروفیشنلز کیٹیگریز شامل تھیں‘نتائج کے پروفیشنل کیٹیگری میں واپڈا کے عبدالباسط نے ایک گھنٹہ 34 منٹ اور 12 سیکنڈز کیساتھ پہلی‘پشاور کے ساجد علی خان نے ایک گھنٹہ‘34 منٹ اور 14 سیکنڈز کیساتھ دوسری اورمردان کے عمر فاروق نے ایک گھنٹہ‘34 منٹ اور 16 سیکنڈز کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ایمچیور کیٹیگری میں پشاور کے اسماعیل نے ایک گھنٹہ‘35 منٹ اور 22 سیکنڈز کیساتھ پہلی‘پشاور ہی کے نبی اللہ نے ایک گھنٹہ‘35 منٹ اور 24 سیکنڈز کیساتھ دوسری جبکہ جنید نے ایک گھنٹہ 35 منٹ اور 26 سیکنڈز کیساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کی،‘ خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ریس کا افتتاح صدر خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن نثار احمد نے کیا ان کے ہمراہ ٹیکنیکل آفیشلز تیفور زرین‘بلال احمد ‘محسن خان‘اویس بھی موجود تھے‘
انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب
افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج
افغان وار کی سب سے زیادہ قیمت پاکستان نے چکائی، ترجمان پاک فوج
وطن کی مٹی گواہ رہنا، کے نام سے یوم دفاع وشہداء منانے کا اعلان
واضح کردینا چاہتا ہوں کہ امن کی خواہش کو ہماری کمزوری ہرگز نہ سمجھا جائے،وزیراعظم
پاکستان ریلوے نے بھارت سے پکڑے جانے والے وارٹرافی انجن کا حلیہ ہی بگاڑ دیا
ڈی جی سپورٹس خالد خان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں‘میڈل‘سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے انہوں نے بہترین ایونٹ کے انعقاد پر چیف آرگنائزر و صدر صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن نثار احمد کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ کھیل کے فروغ و ترقی کے لئے اسی طرح کام کرتے رہیں گے اور ہماری طرف سے انہیں مکمل تعاون حاصل رہے گا انہوں نے کہا کہ یوم دفاع سائیکل ریس ہمیں اپنے شہداء کیساتھ یک جہتی کا ذریعہ ہے اور دوسری طرف کھلاڑیوں کو اپنی بہترین صلاحیتیں دکھانے کے مواقع ملے ہیں۔
-

کرونا وائرس کے اثرات، انٹر نیشنل سائیکل ریس ملتوی۔
ٹورڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس ملتوی کردی گئی. ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس 18 سے 21 جون تک شیڈول تھی.
ریس میں ملک کے تمام یونٹس کے سائیکلسٹس نے حصہ لینا تھا. ریس میں سری لنکا، افغانستان، نیپال ، ایران اور بھوٹان کے سائیکلسٹ نے بھی شرکت کرنا تھی. ریس انٹرنیشل سائیکلنگ یونین کے احکامات کی روشنی میں ملتوی کی گئی، صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن.

کرونا وائرس کے باعث انٹر نیشنل سائکلنگ یونین نے تمام ایونٹس ملتوی کرنے کا اعلان کررکھا ہے، سید اظہر علی.