Baaghi TV

Tag: سابق وزیراعظم

  • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد حادثے کا شکار، اسپتال منتقل

    ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد حادثے کا شکار، اسپتال منتقل

    کوالالمپور:ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو گھر میں حادثے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق 100 سالہ مہاتیرمحمد منگل کے روز اپنے گھر میں بالکونی سے کمرے کی جانب جاتے ہوئے اچانک گر گئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی،سابق وزیراعظم کے معاون صوفی یوسف نے بتایا کہ مہاتیر محمد کو ایمبولینس کے ذریعے کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹیٹیو ٹ منتقل کیا گیا، جہاں ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا۔

    بعد ازاں جاری ہونے والے سرکاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ گرنے کے نتیجے میں مہاتیر محمد کے دائیں کولہے کی ہڈی میں فریکچر ہوا ہےڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت مستحکم ہے تاہم انہیں علاج اور نگرانی کے لیے چند ہفتوں تک اسپتال میں داخل رکھا جائے گا۔

    سعودی کمپنی کیجانب سے400 پاکستانیوں کو یرغمال بنائے جانے کا انکشاف

    واقعے کے بعد ملائیشیا کے موجودہ وزیراعظم انور ابراہیم اور ان کی اہلیہ نے مہاتیر محمد کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعا کا اظہار کیا ہےانور ابراہیم نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم کے لیے مہاتیر محمد کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور دعا ہے کہ وہ جلد مکمل صحت یاب ہوں۔

    واضح رہے کہ مہاتیر محمد حالیہ برسوں میں مختلف طبی مسائل کا سامنا کرتے رہے ہیں، گزشتہ سال جولائی میں اپنی 100ویں سالگرہ کے موقع پرمنعقدہ تقریب کے بعد انہیں شدید تھکن کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، اس سے قبل وہ دل کے عارضے میں مبتلا رہ چکے ہیں اوربائی پاس سرجری بھی کروا چکے ہیں۔

    گلگت بلتستان کی نگران کابینہ نےعہدوں کا حلف اٹھا لیا

  • ڈپلومیٹک پاسپورٹ کا غیرقانونی استعمال،تنویر الیاس کا جسمانی ریمانڈ منظور

    ڈپلومیٹک پاسپورٹ کا غیرقانونی استعمال،تنویر الیاس کا جسمانی ریمانڈ منظور

    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے کے بعد ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کرنے پر ایف آئی اے نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا،عدالت نے سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں کیس کی سماعت ہوئی،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو ایف آئی اے نے سول جج عباس کی عدالت میں پیش کیا،تنویر الیاس کی جانب سے صابر ملک ایڈووکیٹ اور نوید رضا مغل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے دلائل دیتےہوئے کہا کہ "سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے کے بعد ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب کا دورہ کیا ، قانون کے مطابق وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے کے بعد پاسپورٹ کا استعمال نہیں جا سکتا ،تنویر الیاس کا پاسپورٹ کینسل کیا گیا مگر انہوں نے تاحال واپس نہیں کیا، پاسپورٹ ریکور کروانا ہے 8 دن کا ریمانڈ دیا جائے”۔

    وکیل صفائی نے کہا کہ تنویر الیاس سابق وزیر اعظم ہیں لہٰذا ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کر سکتے ہیں اور انہوں نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر بس سعودی عرب کا دورہ کیا،پاسپورٹ ریکور کرنے کے لیے ریمانڈ مانگا ہے ہم پاسپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہیں، جس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ انہوں نے پاسپورٹ نکال کر جرم کا اقرار کیا ہے،عدالت نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر کے آٹھ روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستر د کر دی، عدالت نے تنویر الیاس کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دےدیا

    واضح رہے کہ تنویر الیاس کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا تھا، گزشتہ روز عدالت نے تنویر الیاس کو عدالت بھجوایا تھا بعد ازاں انکی ضمانت منطور کر لی گئی تھی تا ہم سابق وزیراعظم تنویر الیاس کو ایف آئی اے نے دوسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا تھا.

    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کا بیٹا شراب کیس میں گرفتار

    تنویر الیاس نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں خود کو” وزیراعظم” لکھ دیا،اپیل خارج

    تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج

    ،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

    تنویر الیاس مشکل میں پھنس گئے،سیکرٹ فنڈز کا غیر قانونی استعمال، انکوائری شروع

  • حریم شاہ کی شہبازشریف کیخلاف سوشل میڈیا پرشرمناک مہم

    حریم شاہ کی شہبازشریف کیخلاف سوشل میڈیا پرشرمناک مہم

    ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سابق وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف سوشل میڈیا پر شرمناک مہم شروع کردی ،پرانی ویڈیو شیئرکرکے بے بنیاد الزام لگانے کی کوشش –

    باغی ٹی وی : حال ہی میں حریم شاہ نے دھمکی دی تھی کہ ’عمران خان کو غیرقانونی طور جیل میں رکھنے پر شہباز شریف کی پہلی ویڈیو جاری کروں گی جس کے بعد پھر حریم شاہ نے ایک ویڈیو جاری کردی اور کہا کہ شہباز شریف کی لندن کے نجی ہوٹل میں اپنی نئی "گرل فرینڈ” سے دو گھنٹے طویل ملاقات ہوئی؟ پہلے ہوٹل لابی میں بیٹھ کر آدھ گھنٹہ چائے پی پھر کمرے کی طرف چل پڑے-
    https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1693524648632222034?s=20
    تاہم ٹک ٹاکر کا دعویٰ بے بنیاد نکلا کیونکہ جہاں لوگوں نے اس ویڈیو کو حقیقت سمجھر کر سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں متعدد صارفین نے اس ویڈیو کی نشاندہی کرتے ہوئے اس ویڈیو کی حقیقت سامنے کی اورٹک ٹاکر حریم شاہ کواس فیک ویڈیو شئیرکرنے پر شدید کا نشانہ بنایا-

    آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

    صارفین کے مطابق مذکورہ ویڈیو آج سے تقریباً 6 سال پہلے یعنی 2017 کے اوائل میں بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی ہے اور بعد میں انکشاف ہوا تھا کہ شہبازشریف کے ساتھ موجود لڑکی ان کی بھتیجی یعنی سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی صاحبزادی ہیں –

    واضح رہے کہ حکومت ختم ہونے کے بعد سابق وزیراعظم شہبازشریف ایک بار لندن پہنچ چکے ہیں اور اسی مناسبت سے حریم شاہ نےا لزام لگاتے ہوئے ویڈیو شیئرکی ٹک ٹاکر کے موقف میں کوئی حقیقت نہیں اور یہ ویڈیو بھی پرانی ہے-

    آئی سی سی ورلڈکپ کے شیڈول میں مزید تبدیلی کرنا ممکن نہیں،نائب صدر بی سی …

  • سابق جاپانی وزیراعظم کی آخری رسومات ملکہ برطانیہ سے بھی مہنگی،عوام کی شدید تنقید

    سابق جاپانی وزیراعظم کی آخری رسومات ملکہ برطانیہ سے بھی مہنگی،عوام کی شدید تنقید

    جاپان کے سابق آنجہانی وزیر اعظم شنزو ایبے کی آخری رسومات پر 1.66 بلین ین خرچ ہوں گے جو آنجہانی ملکہ برطانیہ دوم الزبتھ کی آخری رسومات کے اخراجات سے کہیں زیادہ ہیں۔

    باغی ٹی وی : جاپان ٹائم کےمطابق حکومت نےاعلان کیاکہ سابق وزیراعظم شنزو ایبےکےلیے 27 ستمبر کو منعقد کیےجانےوالے سرکاری جنازے پر ایک اندازے کےمطابق ¥ 1.66 بلین ($ 11.8 ملین) لاگت آئے گی جب سیکیورٹی کی قیمت اوربیرون ملک مقیم معززین کا استقبال کیا جائے گا۔

    ایران: مظاہروں میں 17 افراد جاں بحق، امریکی پابندیاں لگ گئیں

    قتل ہونے والے جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو ایبے کی آخری رسومات سرکاری سطح پر اگلے ہفتے ادا کی جائیں گی لیکن اس سے قبل ہی ان کی آخری رسومات کو عوام کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    بجٹ میں اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے، جاپان کی مرکزی اپوزیشن آئینی ڈیموکریٹک پارٹی کے پارلیمانی امور کی کمیٹی کے سربراہ جون ازومی نے کہا کہ حکومت نے "اصرار کیا تھا کہ اخراجات ¥250 ملین ہوں گے، لیکن یہ تعداد 6.6 گنا بڑھ گئی ہے۔

    عوام کی جانب سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ریاست کی جانب سے آخری رسومات پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق شنزو ایبے کی آخری رسومات پر آنے والا خرچہ عوام کے پیسوں کا ہے جس کے لیے عوام کی جانب سے مظاہرے بھی کیے گئے اوربہت سے لوگوں نے اس تقریب کی مخالفت بھی کی ہے۔

    شام:کشتی ڈوبنے سے 45 بچوں سمیت 76 افراد ہلاک

    میڈیا کے مطابق برطانوی ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات پر 1.3 بلین ین کا خرچہ آیا تھا لیکن جاپان کے سابق وزیر اعظم کی آخری رسومات کا خرچہ اس رقم سے کہیں زیادہ یعنی 1.66 بلین ین ہے۔

    اس کے ساتھ ہی جاپانی عوام نے ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس گیم پر حکومت کی جانب سے کیے گئے خرچ پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 13 بلین ڈالر تقریب پر خرچ کیے گئے جو تقریب کے بجٹ سے دوگنا زیادہ تھے۔

    میانمار: فوجی ہیلی کاپٹروں کی اسکول پر فائرنگ سے 6 بچے ہلاک اور 17 زخمی

    گزشتہ ماہ دوسری جگہوں پر، احتجاج کے منتظمین نے دعویٰ کیا تھا کہ اندازاً 4,000 لوگ 31 اگست کو ٹوکیو میں پارلیمانی عمارتوں کے باہر جمع ہوئے تھے تاکہ ریاستی جنازے کی منسوخی کا مطالبہ کیا جا سکے، جب کہ مزید 400,000 افراد نے اپنی مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے ایک آن لائن پٹیشن پر دستخط کیے تھے-

  • جاپان کے سابق وزیراعظم انتخابی جلسے میں دوران خطاب گولی لگنے سے چل بسے

    جاپان کے سابق وزیراعظم انتخابی جلسے میں دوران خطاب گولی لگنے سے چل بسے

    جاپان کے سابق وزیراعظم انتخابی جلسے میں دوران خطاب گولی لگنے سے چل بسے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے

    سابق جاپانی وزیراعظم شینزو ابے ایک ریٹائر فوجی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ہیں، شینزو ابے کو کچھ عرصہ قبل حکومت سے نکالا گیا تھا

    خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے سابق وزیراعظم شنرو آبے کو انتخابی مہم کے دوران گولی لگی ہے ،انہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تا ہم اب انکی موت ہو گئی ہے، جس وقت حملہ کیا گیا اسوقت فائرنگ کی آواز دور دور تک سنائی گئی، جاپانی سابق وزیراعظم پر حملے کے بعد سیکورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق جاپانی وزیراعظم شنزو ابے کی تقریر کے دوران حملہ ہوا جس کے بعد وہ اسٹیج پر گر گئے، واقعہ کے بعد سیکورٹی اداروں نے 42 سالہ مشتبہ شخص کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا ہے،

    سابق جاپانی وزیراعظم شنزو ابے ایوان بالا کے انتخابات سے قبل انتخابی مہم کے لیے نارا شہر میں تھے، واقعہ کے ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ پہلی گولی کی وجہ سے شنزوابے پیچھے کی طرف لڑکھڑا گئے جبکہ دوسری گولی کے بعد وہ زمین پر گر گئے گولی سابق وزیر اعظم آبے کے بائیں سینے کی جانب لگیں،یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ بھی پڑا ہے، تا ہم تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خون میں لت پت ہیں،

    سابق صدر آصف علی زرداری نےجاپان کے سابق وزیراعظم شنز وایبے کے قتل کی مذمت کی ،آصف زرداری نے شنز وایبے کی ہلاکت پر جاپان حکومت اور عوام سے اظہار افسوس کیا،آصف علی زرداری نے شنز وایبے کے خاندان سے بھی اظہار افسوس کیا

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    جامعہ کراچی: خودکش حملہ آور خاتون کون تھی؟ اہم انکشافات سامنے آگئے،

     کراچی یونیورسٹی میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل

    پنجاب یونیورسٹی سے گرفتاری،ساتھی طالب علموں کا احتجاج

  • اگر اسی طرح چلتا رہا تو ملک سری لنکا کی طرف جائے گا، عمران خان

    اگر اسی طرح چلتا رہا تو ملک سری لنکا کی طرف جائے گا، عمران خان

    اگر اسی طرح چلتا رہا تو ملک سری لنکا کی طرف جائے گا، عمران خان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا ملک اپنی حقیقی آزادی کیلئے بڑی اہم جدوجہد کر رہا ہے،

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ 30سال تک ملک کو لوٹنے والوں کو امریکی سازش کے تحت ہم پر مسلط کیا گیا،2 ماہ میں ملک کا کیا حال کر دیا گیا،عوام مہنگائی کے سمندر میں ڈوب رہے ہیں،ہمیں پر امن احتجاج کے جمہوری حق سے روکنے کی کوشش کی گئی ، ان کو ڈر تھا کہ عوام سڑکوں پر نکل آئی تو ان کیلئے خطرہ ہو گا، وزیر خزانہ نے کہا آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لیے مزید مہنگائی ہو گی،

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ وزیراعظم کے کرپٹ بیٹے نے پنجاب میں اقتدارپر قبضہ کیا ہے،پنجاب میں مکمل سیاسی انارکی ہے، لوگ مصیبت اور فصلیں خطرے میں ہیں، کوئی گورننس نظر نہیں آرہا، صرف ایک مافیا فسادات کر رہا ہے،پولیس اور مقامی انتظامیہ مافیا کے ساتھ ملی ہوئی ہے،پی ٹی آئی کارکنوں، لیڈروں اور خاندانوں پر دہشت کا راج قائم کر دیا گیا وہ محسوس کر رہے ہیں کہ وہ عوام کی منتخب قیادت کے سامنے جوابدہ نہیں انتشار اور مجرمانہ حکمرانی کی اجازت نہیں دیں گے

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں جب کال دوں گا تو آپ کی تیاری پوری ہونی چاہئے،پاکستان تحریک انصاف ایک منظم جماعت ہے، آپ نے گھر گھر جا نا ہے اور ہر دروازے پر جا کر تبلیغ کرنی ہے، ہم پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، پولیس والوں نے بچوں اور خواتین پر بھی آنسو گیس کی شیلنگ کی، ہمارے اوپر چور اور ڈاکو بیٹھے ہیں عوام کو ان کے خوف سے نکالنا ہے، ڈی چوک پر خواتین اور بچوں پر شیلنگ کی گئی،کیا وہ کوئی دہشت گرد تھے؟ ہمارے دور میں تین لانگ مارچ ہوئے، کہاں لکھا ہوا ہے کہ پرامن احتجاج پر شیلنگ کرے، پولیس نے رات کے اندھیرے میں کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے، جو سازش ہم پر مسلط کی گئی اس کو نہیں مانتا جمہوریت میں پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے،

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی تو ان کا اہم ایشو نہیں تھا جو دو مہینے میں پتہ چل گیا،پیٹرول،ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں مزید بڑھیں گی،روپے کی قدر گر رہی ہے اور ڈالر اوپر جا رہا ہے اسٹاک ایکس چینج میں 700 ارب روپے غائب ہوئے ،پولیس کو غیرقانونی احکامات نہیں ماننے چاہیں، میں پہلے ہی دن کہہ رہا تھا کہ این آر او ٹو کیلئے ساری گیم ہو رہی ہے،آتے ہی اپنے سارے کیسز ختم کئے گئے،پنجاب میں بھی دھاندلی کے ذریعے الیکشن جیتنے کی تیاری ہو رہی ہے، مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ الیکشن کرائے جائیں ،شہباز شریف ساری جگہ پھرتے رہتے ہیں تصویریں کھینچنے کیلئے،ان کی سارا ترقیاتی کام اشیہاروں میں نظر آتا ہے،ہمارے دور میں ریکارڑ ایکسپورٹ ہو رہی تھی، ملک تیزی سے آگے جا رہا تھا ،ہماری حکومت کو ایک سازش کے تحت گرائی گئی،ہماری ایکسپورٹ 10فیصد کم ہوئی ہے،اگر اسی طرح چلتا رہا تو ملک سری لنکا کی طرف جائے گا،

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان بھی شریک تھے عمران خان نے حالیہ دنوں میں شاندار کرکردگی پر ٹیم اور بالخصوص انفرادی کارکردگی کو سراہا

    قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جمشید دستی کی ملاقات ہوئی ہے جمشید دستی کی عمران خان سے ملاقات گزشتہ روز خیبرپختونخوا ہاؤس میں ہوئی،عمران خان نے جمشید دستی کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی،جمشید دستی نے مظفرگڑھ کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی ٹکٹیں مانگ لیں معاملات طے ہونے کے بعد جمشید دستی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرینگے

    قبل ازیں لودھراں سے پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی حیات اللہ ترین تحریک انصاف میں شامل ہو گئے، ملتان سے پیپلز پارٹی کے صوبائی امیدوار خرم خاکوانی بھی تحریک انصاف میں شامل ہو گئے، دونوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے

    تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں شیریں مزاری اور میں موجود تھے سائفر میں سیدھی سیدھی پاکستان کو دھمکی دی گئی تھی،کہا گیا تھا اگر تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کیلئے مشکل ہوگا،اگر عمران خان کو نکالا گیا تو سب معاف کیا جائے گا،یہ سب حقائق مراسلے کے اندر موجود تھےبیرونی مداخلت کے الفاظ مراسلے میں استعمال ہوئے ہیں، عمران خان بطور چیئرمین تحریک انصاف سپریم کورٹ خط لکھیں گےکہ تحقیقات کی جائیں،سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا روس جانے کا فیصلہ سب سے مشاورت کے بعد کیا گیا تھا، ہماری امریکن ایمبسی سے ملاقات کی لسٹ آپ کے سامنے آ جائے گی،امریکی سازش کا ماڈل پہلے سے موجود ہے، ہم یہ کہہ رہے ہیں امریکا یہ پہلی بار نہی کررہا،اگر یہ تحقیقات نہیں ہوں گی تو معاملہ ختم نہیں ہوگا، ہم چاہتے ہیں کہ پھر سے ایسے کچھ نہ ہو،

    قبل ازیں تحریک انصاف حکومت کے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہمارے دورحکومت میں گروتھ سب سے زیادہ ہوئی،ہمارے دورمیں 50 لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہوئیں،ہمارے دورمیں ایکسپورٹس میں ریکارڈ اضافہ ہوا،ہمارےدورمیں 31 بلین کی برآمدات ہوئیں، دنیا میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے ہم تونالائق تھے،پی ڈی ایم حکومت نے کیا کیا؟ ہم پیٹرول 149 روپے فی لٹرپرچھوڑکرگئے تھے، چندماہ میں پٹرول کی قیمت 300 پرچلی جائےگی، مسلسل 2 سال 5 فیصد سےزائد گروتھ ہوئی،کورونا کےباوجود زرعی گروتھ 4.4 فیصد رہی ،کورونا کے باوجود 31 ارب کی برآمدات،اتنی ہی ترسیلات زرہیں،

    سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کوخصوصی ریلیف کہاں سے مل رہا ہے؟ پہلے سابق گورنر کے احکامات روند کر نجی ہوٹل میں وزیراعلیٰ منتخب کیا گیا اب اسپیکر کی آئینی حیثیت روند کر ایوان اقبال میں بجٹ اجلاس بلایا گیا؟ کل اپنی نئی اسمبلی بھی بنادیں گے، پنجاب کو ن لیگ نے بحران میں دھکیل دیا پنجاب کی موجودہ صورتحال کا کوئی نوٹس لینے والا نہیں،

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں معلومات قابل تصدیق نہیں ،وکیل

  • عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کی سیکورٹی میں اضافہ

    عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کی سیکورٹی میں اضافہ

    عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کی سیکورٹی میں اضافہ

    سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قتل کے دعوے کے بعد حکومت کی جانب سے عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے واضح احکامات دیئے گئے ہیں،

    نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے، عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ پر بھی پولیس کی بھاری تعداد تعینات کر دی گئی ہے، بنی گالہ میں سیکیورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی کے 94 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، عمران خان کے بنی گالہ ہاوس کی سیکیورٹی کے لیے اسلام آباد پولیس کے 22 اور ایف سی کے 72 اہلکار تعینات ہیں

    خیبرپختونخوا پولیس کے 36 اورگلگت بلتستان کے6 اہلکاربھی عمران خان کی سیکیورٹی کےلیے تعینات ہیں، ایس ایم ایس سیکیورٹی کے 26 اور عسکری سیکیورٹی کے 9 اہلکار بھی بنی گالا ہاوس کی سیکیورٹی پر مامور ہیں

    دوران موومنٹ عمران خان کے ساتھ اسلام آباد پولیس کی 4 گاڑیاں اور23 اہلکار، رینجرز کی گاڑی اور 5 اہلکار ہوتے ہیں، اب تک عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کے دو اجلاس ہوئے جس پر ان کی سیکیورٹی بڑھائی گئی ہے

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے وزارتِ داخلہ کی جانب سے وزیر اعظم کو عمران خان کی سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو عمران خان کو ہر حوالے سے بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی وزیر اعظم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو چیف سیکیورٹی آفیسر فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی وزیر اعظم نے صوبائی حکومتوں کو بھی عمران خان کو جلسے جلوسوں کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی

    ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کےاحکامات کی روشنی میں سابق وزیراعظم عمران خان کی فُول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کوسابق وزیراعظم کیلئے مقررسکیورٹی فورسز کی تعیناتی پرمکمل عملدرآمد کیلئے کہا گیاہے۔سابق وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ ہاؤس کی سکیورٹی کیلئے پولیس اورایف سی کے 94اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔اسلام آباد پولیس کے 22 جبکہ ایف سی کے 72 اہلکار شامل ہیں۔اسکے علاوہ خیبرپختونخواہ پولیس کی طرف سے 36، GB پولیس کے 6 اہلکاران کو بھی انکی متعلقہ حکومتوں کی جانب سے سابق وزیراعظم کی سیکورٹی کیلئے تعینات کیاگیاہے۔‏SMS سکیورٹی کمپنی کے 26اورASKARI سکیورٹی کمپنی کے 9 اہلکار بھی بنی گالا ہاؤس کی سکیورٹی پرمعمورہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان کی دارالحکومت اسلام آباد سے باہرموومنٹ کے دوران اسلام آباد پولیس کی 4 گاڑیاں اور23 اہلکار جبکہ رینجرر کی ایک گاڑی اور5 اہلکارانکے ساتھ ہمہ وقت موجود ہوتے ہیں۔وزارت داخلہ کے زیرنگران تھریٹ اسیسمنٹ کمیٹی (Threat Assesment Committee) سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی سے متعلق معاملات کامسلسل جائزہ لے رہی ہے۔

    ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس سلسلے میں واضح ہدایات دے رکھی ہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان کے پاس اگرکوئی Specific اطلاع ہے تو وہ اسے وزارت داخلہ سے ضرورشئیر کریں تاکہ سکیورٹی کے مزید انتظامات کئے جاسکیں ۔گذشتہ چند روز سے سابق وزیراعظم عمران خان عوامی اجتماعات میں اپنی جان کوممکنہ خطرات سے متعلق خدشات کااظہار کررہے ہیں۔بطور سابق وزیراعظم انکی قومی ذمہ داری ہے کہ وہ جان کو لاحق ممکنہ خطرات ،سازش اور دیگر معاملات سے وزارت داخلہ اورمتعلقہ اداروں کو آگاہ کریں۔وزارت داخلہ،سابق وزیراعظم عمران خان سے حاصل شدہ معلومات اورشواہد کی روشنی میں مزید اقدامات کریگی۔

    مریم اونگزیب کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف آج اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گےوزیراعظم شہباز شریف سے دن ایک بجے رہنما ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی ملاقات کریں گے وزیر اعظم شہبازشریف سےآصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان شام کو ملاقاتیں کریں گے اتحادی جماعتوں کے سربراہان کو ملاقات میں وزیر اعظم لندن اجلاس میں فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے وزیر اعظم شہبازشریف ملکی سیاسی صورتحال اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق مشاورت کریں گے

    واضح رہے کہ عمران خان نے جلسے میں کہا تھا کہ انکو قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے اور انہوں نے ویڈیو ریکارڈ کروا رکھی ہے جس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ عمران خان شواہد دیں ہم سیکورٹی فراہم کریں گے،

    شفقت محمود نے حکومت پنجاب کو وارننگ جاری کر دی

     تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار سمیت متعدد افراد زیرحراست-

    عبادتگاہ کی جگہ پرپی ٹی آئی کا جلسہ،لاہور ہائیکورٹ کا حکمنامہ جاری،مسیحی برادری کا احتجاج

    عبادتگاہ کیلئے مختص جگہ کو پی ٹی آئی کے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرنے دینگے،ڈاکٹر مجید ایبل

    عبادتگاہ کی جگہ پر جلسہ،مسیحی برادری کا احتجاج، باغی ٹی وی کی لمحہ بہ لمحہ کوریج

    سیالکوٹ جلسہ، پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما و کارکنان کو رہا کر دیا گیا

  • عوام کی رائے کا احترام نہیں ہو گا تو ملک نہیں چل سکتا،شاہد خاقان

    عوام کی رائے کا احترام نہیں ہو گا تو ملک نہیں چل سکتا،شاہد خاقان

    حیدر آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عوام کی رائے کا احترام نہیں ہو گا تو ملک نہیں چل سکتا-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے اور سیاست میں فیصلہ عوام کا ہونا چاہیے عوام کی رائے کا احترام نہیں ہو گا تو ملک نہیں چل سکتا۔

    حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ اورعالمی برادری سے تعلقات خراب ہیں ملک زوال کا شکارہے جس کا واحد حل صاف اور شفاف انتخابات ہیں جب بھی الیکشن کی بات آتی ہے صدارتی نظام کا شوشہ چھوڑ دیا جاتا ہے، غیر آئینی مداخلت ہوگی تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، صدارتی نظام نہ پہلے چلا اور نہ اب چلے گا۔

    خاقان عباسی نے کہا کہ میٹرو بس منصوبہ کم قیمت میں مکمل کیا اور بی آر ٹی منصوبہ اتنا پیسہ لگنے کے باوجود کامیاب نہیں ہوا۔ پشاور کی بی آر ٹی 3 گنا زیادہ مہنگی ہے حکومت بتائے سی پیک منصوبے شروع کیوں نہیں ہوئے کراچی گرین لائن منصوبہ 3 سال پہلے مکمل ہوچکا تھا اور گرین لائن منصوبے پر بسیں سندھ حکومت کو لانی تھیں لیکن حکومت کو گرین لائن بسیں لانے میں 3 سال لگ گئے۔

    وزیرخارجہ کا بیجنگ میں پاکستانی طلباء اور پروفیشنلز کی سہولت کیلئے بنائے گئے پورٹل کا افتتاح

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے دور میں دو سال بعد سی پیک معاہدہ ہوا اور منصوبے شروع ہوئے، اور اس حکومت کے ساڑھے تین سال گزر گئے لیکن سی پیک کا منصوبے شروع نہیں ہوئے، بلکہ اس دوران منظور شدہ منصوبے منسوخ ہوئے اور کوئی منصوبہ مکمل نہیں ہوا، حکومت نے منصوبے کیوں شروع نہیں کئے یہ جواب حکومت ہی دے گی، سی پیک 50 ارب ڈالر کی ڈویلپمنٹ کا منصوبہ ہے اورایسا موقع پاکستان میں کبھی نہیں آیا، سی پیک اہم ترین منصوبہ ہے حکومت اس پر توجہ دے، لیکن ان کے مقدر میں نہیں کہ یہ اسے مکمل کرے۔

    بحرین جانیوالے مسافر کے بیگ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دور میں صوبوں کا حصہ دو گنا کیا تھا، پاکستان کو جوڑنے کے لیے سب سے بڑا منصوبہ موٹروے کا تھا، جتنی رقم ہمارے دور میں سندھ کو ملی اتنی کبھی نہیں ملی، سندھ کے لیے سب سے بڑا منصوبہ موٹروے کا تھا جو سکھر تک بن گیا، حیدرآباد میں بھی ماس ٹرانزٹ کی ضرورت ہے جبکہ آج سپرہائی وے کی تیسری اور چوتھی لین کی ضرورت ہے جبکہ سکھر، حیدرآباد موٹروے قانونی مسائل کے باعث مکمل نہ ہو سکا اور ساڑھے 3 سال بعد بھی سکھر حیدرآباد موٹروے شروع نہ ہوسکی جب کہ ٹینڈر بھی ہوگیا تھا، ہماری حکومت نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا-

    جائیداد کا لالچ: بوڑھی ماں کو زنجیروں سے باندھ کر رکھنے والا بد بخت بیٹا گرفتار

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ گیس سندھ میں پیدا ہوتی ہے آئین میں اس کا تحفظ ہے، بدقسمتی سے سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کا شکار آج سندھ ہے، گیس کا نظام صوبوں کے حوالے کیا جائے، گیس کی تقسیم صوبوں کے حوالے کی جائیں ورنہ خرابیاں بڑھتی جائیں گی، جہاں ووٹ کی عزت نہیں ہوگی وہاں ملک نہیں چل سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری پیپلزپارٹی سے بات ہوتی رہتی ہے ہم اپوزیشن مقاصد کے لئے اکٹھے ہیں، پیپلزپارٹی نے خود پی ڈی ایم کو چھوڑا، کل کی ملاقات پی ڈی ایم کا اجلاس نہیں بلکہ دوجماعتوں کے رہنماوں کی ملاقات تھی۔

    لاہور:16 سالہ طالبہ کو ہراساں کرنے والے 3 اوباش نوجوان گرفتار

  • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کی کرپشن پر12سال قید کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

    ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کی کرپشن پر12سال قید کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

    کوالالمپور: ملائیشیا کی کی عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی کرپشن پر12سال قید کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو اربوں ڈالرکا کرپشن کرنے، منی لانڈرنگ اوراختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر کوالالمپور ہائی کورٹ نے گزشتہ سال 12 سال قید اور50 ملین ڈالرجرمانے کی سزا سنائی تھی

    نجیب رزاق نے سزا کے فیصلے کے خلاف اپیل کورٹ میں درخواست دائرکی تھی جسے تین رکنی پینل نے اتفاق رائے سے مسترد کرتے ہوئے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقراررکھنے کا حکم دیا۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا وژن 2030، دبئی،قطر اورابو ظہبی کیلئے چیلنج

    ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔ اپیل کورٹ کے فیصلے سے نجیب رزاق کی ملائیشیا کی سیاست میں واپسی کی امیدوں کودھچکا پہنچا ہے۔

    واضح رہے کہ نجیب رزاق کو تین دیگر الزامات ثابت ہونے پر بھی دس، دس سال کی سزا سنائی گئی تھی ان میں اعتماد کو ٹھیس پہنچانے، منی لانڈرنگ اور غیر قانونی طور پرون ملائشیا ڈویلپمنٹ فنڈ (ون ایم ڈی بی فنڈ) کے سابق یونٹ ایس آر سی انٹرنیشنل سے ایک کروڑ ڈالر وصول کرنے جیسے الزامات شامل تھے۔

    پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ نجیب رزاق نے صرف ایک بار 1 ایم ڈی بی کے فنڈ سے جتنی رقم مبینہ طور پر خوردبرد کی اس کی مالیت ایک ارب ڈالر سے زائد ہے۔ انہوں نے یہ رقم اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی نجیب رزاق پر اس نوعیت کے 42 الزامات ہیں۔

    کورونا متاثرین کو حکومت کی جانب سےلاکھوں روپے دینے کا اعلان

    نجیب رزاق کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی چار کروڑ 20 لاکھ ڈالر طلب نہیں کیے نہ ہی انہیں ایسی کوئی پیش کش کی گئی تھی۔

    ون ملائشیا ڈولپمنٹ فنڈ 1 ایم ڈی بی ایک سرمایہ کار کمپنی ہے جو ملائشیا میں ترقیاتی منصوبوں کے فنڈ فراہم کرتی ہے۔ 2009 میں قائم ہونے والی اس کمپنی کا ہیڈ کوارٹر دارالحکومت کوالا لمپور میں ہے۔ اس کمپنی کے قیام کا مقصد ملک کی طویل المعیاد ترقی کے لیے عالمی شراکت داری اور براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا تھا۔ اس کمپنی کے دائرہ کار میں ریئل اسٹیٹ، سیاحت، توانائی اور زرعی کاروبار کے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔ امریکہ کے کمپنی کے عالمی شراکت دار ہونے کی وجہ سے امریکی محکمہ انصاف نے بھی ایک مقدمہ دائر کیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ کمپنی کے فنڈ سے کم ازکم ساڑھے تین ارب ڈالر چوری کئے گئے ہیں۔

    مشکوک ٹرانزیکشنز کی وجہ سے کمپنی کی 2015 سے سخت نگرانی کی جا رہی تھی اور ایسے شواہد سامنے آئے تھے جن سے منی لانڈرنگ، دھوکہ دہی اور فنڈ کی چوری کی نشاندہی ہوتی ہے۔

    اولمپکس بائیکاٹ:امریکہ جان بوجھ کردشمنی پال رہا ہے:ایسی حرکتوں سے باز رہے:چین کی…

  • سابق وزیراعظم کیخلاف کیس،شریک ملزمان پر فرد جرم  کارروائی  پھر موخر

    سابق وزیراعظم کیخلاف کیس،شریک ملزمان پر فرد جرم کارروائی پھر موخر

    سابق وزیراعظم کیخلاف کیس،شریک ملزمان پر فرد جرم کارروائی پھر موخر

    احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور دیگر کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کا کیس کی سماعت ہوئی

    ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی .ریفرنس میں شریک ملزمان پر فردجرم عائد کی کارروائی ایک مرتبہ پھر موخرکر دی گئی،وکیل صفائی قاسم عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے،اور کہا کہ ریفرنس میں شریک ملزمان کی احتساب عدالت کے بریت فیصلے کے خلاف درخواست ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر نیب نے ہائیکورٹ میں وقت مانگا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں 17 جنوری کو سماعت ہو گی، ہائیکورٹ کے فیصلے تک سماعت ملتوی کی جائے، عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی

    ملزمان پر بشارت حسن کو غیر قانونی طور پر متبادل توانائی بورڈمیں کنسلٹنٹ رکھنے کا الزام ہے عدالت نے کیس میں شوکت عزیز کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے عدالت نے کیس کی سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی

    خلافِ ضابطہ کنسلٹنٹ تقرری کے الزام پر سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف نیب راولپنڈی نے ریفرنس دائر کیا تھا،ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر لیاقت علی خان جتوئی کو شریک ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ سابق سیکرٹری اسماعیل قریشی اور یوسف میمن کو بھی شریک ملزم نامزد کیا گیا۔نیب اعلامیہ کے مطابق ملزمان نے کنسلٹنٹ بشارت حسین بشیر کی غیر قانونی تقرری کی۔ 2008 میں کنٹریکٹ ختم ہونے کے باوجود بشارت حسین بشیر نے پانچ سال تک غیر قانونی طور پر عہدہ سنبھالے رکھا۔ انہیں متبادل توانائی بورڈ میں ایم پی 2 سکیل میں تعینات کیا گیا تھا۔

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار