Baaghi TV

Tag: ساجد نڈیاڈ والا

  • فیروز نڈیاڈوالا اکشے کمار کے بغیر ویلکم 2 اور آوارہ پاگل دیوانہ 2 بنائیں گے؟

    فیروز نڈیاڈوالا اکشے کمار کے بغیر ویلکم 2 اور آوارہ پاگل دیوانہ 2 بنائیں گے؟

    حال ہی میں خبریں آئیں تھیں کہ اکشے کمار فیروز نڈیاڈوالا کی فلم ہیرا پھیری تھری میں کام نہیں‌کریں گے کیونکہ وہ اس فلم کے سکرپٹ‌ سے خوش نہیں ہیں ان کے مطابق سکرپٹ کمزور ہے۔ دوسری طرف یہ افواہیں تھیں کہ فیروز نڈیاڈوالا نے کارتک آریان کو سائن کیا کیونکہ اکشے کمار نے زیادہ قیمت بتائی تھی۔ اگرچہ اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں ہے کہ اکشے نے ایسی کوئی ڈیمانڈ کی یا نہیں‌تاہم انٹرنیٹ پر ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پروڈیوسر فیروز نڈیاڈوالا اکشے کمار کے بغیر آوارہ پاگل دیوانہ 2 اور ویلکم 3 بنانا چاہتے ہیں۔بالی وڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اکشے کمار نے ہیرا پھیری 3 کے لیے اپنی قیمت کم کرنے سے انکار کر دیا، اس لیے فیروز

    نڈیاڈوالا کے پاس کارتک آریان کو بورڈ میں لانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔اس رپورٹ میں یہ بھی دعوی کیا گیا کہ فیروز نڈٰیاڈ والا نے اکشے کمار کو بہت زیادہ منانے کی کوشش کی لیک انہوں‌نے اپنے معاوضے میں‌کمی لانے سے انکار کر دیا . جس کے بعد فیروز نے ہیرا پھیری 3 کے لیے کارتک آریان کو کاسٹ کیا۔دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کارتک آریان ہیرا پھیری تھری میں بالکل بھی اکشے کمار کا کردار ادا نہیں‌کرہے ان کے لئے ایک الگ کردار تخلیق کیا گیا ہے.

  • اکشے کمار نے ہیرا پھیری، ویلکم اور آوارہ پاگل دیوانہ کے سیکوئلز سے دستبرداری اختیار کر لی

    اکشے کمار نے ہیرا پھیری، ویلکم اور آوارہ پاگل دیوانہ کے سیکوئلز سے دستبرداری اختیار کر لی

    ہیرا پھیری، ویلکم اور آوارہ پاگل دیوانہ یہ وہ مشہور زمانہ فلمیں ہیں جنہیں آج بھی یاد کیا جاتا ہے اور دیکھا جاتا ہے. ان تینوں فلموں کے سیکوئلز دیکھنےکےلئے شائقین بےتاب ہیں. کہا جا رہا ہے کہ پرڈیوسر ساجد نڈیاڈ والا نے گزشتہ دنوں اکشے کمار کے آفس کے چکر لگائے اور ان کے سامنے ہیرا پھیری، ویلکم اور آوارہ پاگل دیوانہ کے سیکوئلز کے پرپورزل رکھے اور ان کو قائل کرتے رہے لیکن اکشے کمار قائل نہ ہو سکے اور انہوں نے تینوں فلموں کے سیکوئلز میں کام کرنے سے انکار کر دیا. کہا جا رہا ہے کہ ساجد نڈیاڈ والا اور اکشے کمار کی ملاقاتیں بے نتیجہ نکلی ہیں اور ساجد اب سوچ رہے ہیں کہ وہ کسی اور اداکار کے ساتھ فلمیں بنائیں . کارتک آریان کا نام ہیرا پھیری تھری کے لئے لیا جا رہا ہے. کہا جا رہا ہے کہ ہیرا پھیری، ویلکم اور آوارہ پاگل دیوانہ کے سیکوئل بنانے کےلئے ساجد نڈیاڈ والا نے اکشے کمار کو جو سکرپٹ سنائے انہیں وہ پسند نہیں آئےاور اکشے نے

    معذرت کرلی. کہا جا رہا ہے کہ اکشے کمار کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مداحوں کے مزاج سے اچھی طرح واقف ہیں اور وہ صرف کسی بھی سپر ہٹ فلم کے سیکوئل میں کام کرنے کےلئے سکرپٹ‌پر کمپرومائز نہیں‌کر سکتے . یاد رہے کہ ہیرا پھیری، ویلکم اور آوارہ پاگل دیوانہ یہ وہ تینوں فلمیں ہیں جن کے سیکوئل ماضی میں بنائے گئے لیکن انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اس لئے پرڈیوسر کی کوشش تھی کہ کسی طرح‌سے اکشے کمار ہاں کر دیں لیکن انہوں نے ہیرا پھیری، ویلکم اور آوارہ پاگل دیوانہ کے سیکوئلز میں کام نہ کرنے کا کہہ کر ہمیشہ کے لئے اس باب کو بند کر دیا ہے.

  • کارتیک آریان ساجد نڈیاڈ والا کی اگلی فلم میں کام کریں گے

    کارتیک آریان ساجد نڈیاڈ والا کی اگلی فلم میں کام کریں گے

    فلم بھول بھلیاں ٹو کی کامیابی کے بعد اداکار کارتیک آریان بالی وڈ کے لئے ہاٹ کیک بنے ہوئے ہیں ہر دوسرے فلم ساز کی خواہش ہے کہ ان کو اپنی فلم میں‌کاسٹ کریں. بھول بھلیاں ٹو کی کامیابی کا تناسب یہ رہا کہ صرف دس روز میں سو کروڑ کا بزنس کیا. اس فلم کی کامیابی کے بعد مداح کارتیک کو جلد ہی کسی دوسری فلم میں دیکھنا چاہتے ہیں کارتیک آریان اس فلم کی کامیابی کا مزہ لے رہے ہیں ہر طرف انہیں انٹرویو کیا جا رہا ہے اور ان کا موازنہ مختلف بڑے اداکاروں کے ساتھ کیا جا رہا ہے جب انہیں نیا کنگ آف بالی وڈ کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے کنگ آف بالی وڈ‌ نہ کہیں بلکہ مجھے شہزادہ کہیں

    مجھے یہ کہلوانا زیادہ اچھا لگے گا.کارتیک آریان کے بارے میں کہا جا رہا ہےکہ وہ بہت جلد پرڈیوسر ساجد نڈیاڈ والا کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے. اس فلم کو کبیر خان ڈائریکٹ کررہے ہیں .کہا جا رہا ہےکہ ابھی فلم کا نام نہیں رکھا گیا لیکن یہ طے ہے کہ کارتیک آریان پرڈیوسر ساجد نڈیاڈ والا کی فلم میں‌کام کرنے کے لئے حامی بھر چکے ہیں. کہا جا رہا ہےکہ اس فلم کی کہانی حقیقی واقعہ پر مبنی ہے اور کارتیک بہت اہم کردار نبھانے جا رہے ہیں جبکہ پرڈیوسر ساجد کا دعوی ہے کہ کارتیک کا کردار بہت دلچپسپ ہے.

    ۔