Baaghi TV

Tag: ساجد کیانی

  • ایس اچ  او سمناباد کو کیوں معطل کر دیا گیا؟؟

    ایس اچ او سمناباد کو کیوں معطل کر دیا گیا؟؟

    سمن آباد شادی کی تقریب میں فائرنگ، 07 سالہ بچی کے زخمی ہوگیئ۔ ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی کا واقعہ کا نوٹس، ایس ایچ او سمن آباد کو معطل کر دیا گیا۔
    ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔
    ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں،واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں۔ اپنے اور دوسروں کی جانوں سے کھیلنے والے عناصر رعایت کے لائق نہیں۔ کوتاہی،لاپرواہی کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔

  • کیپٹن محمد اجمل محنتی اور فرض شناس افسران محکمہ پولیس کی اصل پہچان ہیں۔

    کیپٹن محمد اجمل محنتی اور فرض شناس افسران محکمہ پولیس کی اصل پہچان ہیں۔

    لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز آفس، ایس پی اقبال ٹاؤن کے تبادلہ پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
    ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا کہ ایس پی کیپٹن(ر) محمد اجمل نے بطور ایس پی اقبال ٹاؤن اپنے فرائض بخوبی انجام دیئے۔ وہ محنتی،ایماندار اور فرض شناس افسران محکمہ پولیس کی اصل پہچان ہیں۔کیپٹن (ر)محمد اجمل کا شمار پروفیشنل اورمحنتی افسران میں ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے آج اپنے دفتر میں ایس پی اقبال ٹاؤن کے تبادلہ پر الوداعی تقریب کا انعقادکے موقع پر کیا۔ نئے تعینات ہونے والے ایس پی اقبال ٹاؤن تصور اقبال بھی اس موقع پر موجودتھے۔ ساجد کیانی نے کہا کہ ایس پی کیپٹن(ر) محمد اجمل نے بطور ایس پی اقبال ٹاؤن اپنے فرائض بخوبی انجام دیئے۔انہوں نے نئے تعینات ہونے والے ایس پی اقبال ٹاؤن تصور اقبال کے لئے بھی نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

  • ساجد کیانی کی شاندار کامیابی، رواں ماہ 742منشیات فروش گرفتار

    ساجد کیانی کی شاندار کامیابی، رواں ماہ 742منشیات فروش گرفتار

    ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا شہرلاہور کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم،منشیات فروشوں کیخلاف موثر کارروائیوں کا حکم دیا ہے۔ منشیات فروشی میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزمان کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے
    منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائیاں نہ کرنے والے ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیں گی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ شہر لاہور کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ منشیات فروشی کے تدارک کیلئے سخت اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ ساجد کیانی نے لاہور پولیس آپریشنز ونگ کو منشیات فروشوں کیخلاف موثر کارروائیوں کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزمان کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے۔نوجوان نسل کی زندگیاں داؤ پر لگانے والے عناصرکے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائیاں نہ کرنے والے ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔معاشرے کے ہر فرد کو نئی نسل کو نشہ کے ناسور سے محفوظ رکھنے کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا کہ رواں ماہ منشیا ت فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 742منشیات فروش گرفتار جبکہ 729 مقدمات درج کئے گئے۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 373کلو گرام سے زائد چرس، 07کلو763گرام ہیروئن،550گرام آئس، 8515لیٹر شراب سمیت بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کا دھندہ میں ملوث سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں اور ایسے عناصرکے بارے پولیس کو آگاہ کریں۔

  • ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نےلاہور کےتھانوں کے ایس ایچ اوز تعینات اور تبادلے کئے!

    ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نےلاہور کےتھانوں کے ایس ایچ اوز تعینات اور تبادلے کئے!

    لاہورڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے 11تھانوں میں نئے ایس ایچ او تعینات کردیئے۔ 05ایس ایچ اوز کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔
    ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے لاہور کے11تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز جبکہ 05 تھانو ں کے ایس ایچ اوز کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز سے انسپکٹر وجیہ الحسن ایس ایچ او رائیونڈسٹی،سب انسپکٹرماجد بشیر ایڈیشنل ایس ایچ او نواب ٹاؤن،انسپکٹر ظہیر الدین ایس ایچ اوستوکتلہ،سب انسپکٹر علی شیرایڈیشنل ایس ایچ او کوٹ لکھپت،انسپکٹر مقصود گجر ایس ایچ او شفیق آباد، پولیس لائنز سے انسپکٹر عبدالواحدایس ایچ او اقبال ٹاؤن،ایس یچ او شفیق آبادانسپکٹر عتیق ڈوگر ایس ایچ اوجنوبی چھاؤنی،ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی انسپکٹر عمران خان ایس ایچ او اسلام پورہ،ایڈیشنل ایس ایچ اواقبال ٹاؤن عاصم حمیدکوایڈیشنل ایس ایچ او شالیمار،ایڈیشنل ایس ایچ او لٹن روڈ سب انسپکٹرشہریارایڈیشنل ایس ایچ او موچی گیٹ اورایس ایچ او موچی گیٹ انسپکٹر ریحان ضیاء کو ایس ایچ او لٹن روڈ تعینات جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ اونواب ٹاؤن سب انسپکٹر اسد اقبال، ایڈیشنل ایس ایچ او ستوکتلہ سب انسپکٹر شاہد حسین، ایڈیشنل ایس ایچ او کوٹ لکھپت سب انسپکٹر نیر نثار،ایس ایچ او اسلام پورہ انسپکٹر طاہر محمود اور ایڈیشنل ایس ایچ او شالیمارسب انسپکٹرآصف ادریس کوہیڈ کورارٹرز پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے تمام افسران کو فوری طور پر اپنی اپنی نئی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔

  • اے آر ایف ریسپانس ٹائم کو بہتر بنانے کے لیے اضافی گاڑیاں یونٹ میں شامل کریں، ساجد کیانی

    اے آر ایف ریسپانس ٹائم کو بہتر بنانے کے لیے اضافی گاڑیاں یونٹ میں شامل کریں، ساجد کیانی

    ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا اینٹی رائٹ فورس کے اجلاس سے خطاب جس میں انہوں نے کہا کہ اے آر ایف نامساعد حالات میں امن و امان کے قیام، سرکش ہجوم کو کنٹرول کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ شفارشی کلچر کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے تعیناتیاں یکساں پالیسی کے تحت میرٹ پر کریں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ خصوصی طور پر تربیت یافتہ اینٹی رائٹ فورس نامساعد حالات میں امن و امان کے قیام اور سرکش ہجوم کو کنٹرول کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔اینٹی رائٹ فورس کی موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق بہتری اور تنظیم نو کے لئے کوشاں ہیں۔اینٹی رائٹ فورس میں طے شدہ مدت پوری کرنے والے افسران اور اہلکاروں کی مختلف تھانوں اور دیگر مقامات پر تعیناتی یکساں ٹرانسفر پالیسی کے تحت خالصتاََمیرٹ پر کی جارہی ہے۔
    ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اینٹی رائٹ فورس کے اجلاس کے دوران کیا۔ایس پی ہیڈ کورارٹرز عمران احمد ملک، ا یس پی اینٹی رائٹ فورس ساجد حسین کھوکھر،ڈی ایس پیز اے آر ایف نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے اینٹی رائٹ فورس اور موبائل سکواڈ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایس پی اینٹی رائٹ فورس ساجد حسین کھوکھر نے ڈی آئی جی آپریشنز کواینٹی رائٹ فورس کے زیر استعمال سامان و ایمونیش سمیت ای پولیس پوسٹ کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ساجدحسین نے ڈی آئی جی آپریشنز کواے آر ایف جوانوں کی ٹریننگ بارے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر اینٹی رائٹ فورس کی ایکٹو نفری نے لوگوں کو منتشر کرنے کا عملی نمونہ بھی پیش کیا۔ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے فیلڈ میں اینٹی رائٹ فورس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اے آر ایف اہم ترین لاء اینڈ آرڈر چیلنجز کے لئے غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل ہے۔اینٹی رائٹ فورس کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سفارشی کلچر کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے تعیناتیاں یکساں پالیسی کے تحت میرٹ پر کریں گے۔انہوں نے اے آر ایف کے ریسپانس ٹائم کو بہتر بنانے کے لیے اضافی گاڑیاں یونٹ میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔ ساجد کیانی نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کو پرامن طریقہ سے کنٹرول کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گئے۔

  • افسران شہریوں کے مسائل کی داد رسی کے لئے سرتوڑ کوششیں کریں، ڈی آئی جی آپریشنز

    افسران شہریوں کے مسائل کی داد رسی کے لئے سرتوڑ کوششیں کریں، ڈی آئی جی آپریشنز

    ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا تھانہ غالب مارکیٹ اور گلبرگ کا اچانک دورہ کیا جس میں انھوں نے ہدایات جاری کیں کہ ایس ایچ اوز مخصوص کردہ اوقات میں خود سائلین کے مسائل سنیں۔

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ ایس ایچ اوز مخصوص کردہ اوقات میں خود سائلین کے مسائل سنیں اور ان کے حل کیلئے موثر اقدامات عمل میں لائیں۔ کرائم کنٹرول اور ضابطہ اخلاق کی پابندی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔پولیس افسران کرائم کنٹرول کے لئے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ غالب مارکیٹ اور تھانہ گلبرگ کے دورہ کے موقع پرپولیس افسران سے گفتگو کے دوران کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک، رپورٹنگ روم، حوالات، ریکارڈ روم سمیت مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ڈی ایس پی گلبرگ سرکل و دیگر پولیس افسران اس موقع پر موجودتھے۔ساجد کیانی نے تھانوں کا ریکارڈ، رجسٹرز، عملے کی حاضری اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تھانے محکمہ پولیس کا آئینہ ہیں،حسن سلوک اور پیشہ ورانہ کارکردگی سے مثبت تشخص اُجاگر کریں۔پولیس افسران و جوان شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، مسائل کی داد رسی کے لئے سرتوڑ کوششیں کریں۔

  • ساجد کیانی کن  حفاظتی اقدامات کو  عمل میں لا  رہے ہیں؟

    ساجد کیانی کن حفاظتی اقدامات کو عمل میں لا رہے ہیں؟

    لاہور 07فروری 2021:
    ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے شہر کے مختلف گرجا گھروں، نیو راوی بریج چیک پوسٹ سمیت اہم مقامات کا دورہ کیا. ساجد کیانی نے پولیس کی طرف سے کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا. انہوں نے چیکنگ پوائنٹس کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود افسران و جوانوں کو ضروری ہدایات دیں.انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی الرٹ رہیں اور مشکوک افراد اور گاڑی پر کڑی نظر رکھیں. ساجد کیانی نے کہا کہ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ناکوں پر انہیں غیر ضروری تنگ نہ کیا جائے.ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا.ناکوں پر شہریوں کے ساتھ بدسلوکی اور کرپشن کی شکایت پر زیرو ٹالرنس ہو گا۔ قصوروار ثابت ہونے پر سخت مہکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی. انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ناکے اور دیگر ضروری حفاظتی اقدامات شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ہیں۔شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں.

  • ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا شہر کو امن کاگہوارہ بنانے  کا عزم

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا شہر کو امن کاگہوارہ بنانے کا عزم

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مزید بہتر اقدامات جاری ہیں۔ شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹس کی طرف سے کئے جانے والے گشت کو موثر بنایا جا رہا ہے۔ ساجد کیانی نے کہا کہ عدالتوں سے ضمانتوں پر رہائی پانے والے ڈکیت گینگز اور انکے کارندوں کا ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔لاہور شہر کو امن کاگہوارہ بنانے میں شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔

    تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے کہا کہ دوران ڈکیتی، سرقہ بالجبر، نقب زنی جیسی وارداتوں میں ملوث 89گینگزکے203 ملزمان گرفتار کئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے01کروڑ04لاکھ روپے سے زائدمالیت مال مسروقہ برآمد کر کے ورثا کے حوالے کیا گیا۔صدر ڈویژن پولیس نے41، سٹی 50، ماڈل ٹاؤن43،اقبال ٹاؤن26، کینٹ 33 جبکہ سول لائنز ڈویژن پولیس نے10 گینگز گرفتار کئے۔ساجد کیانی نے کہا کہ دورانِ تفتیش ملزمان سے مزید120 مقدمات ٹریس ہوئے۔گرفتار مجرمان میں سے200 سے زائد مجرمان سنگین جرائم میں سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی پائے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کرائم ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کریں اور ان علاقوں میں پٹرولنگ موثر بنائی جائے۔شہریوں کو ان کے اثاثوں سے محروم کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔