Baaghi TV

Tag: سارا خان

  • فلک شبیر نے سارا خان سے کیوں اور کیا ریکوسٹ کی؟ جو انہوں نے نہیں مانی

    فلک شبیر نے سارا خان سے کیوں اور کیا ریکوسٹ کی؟ جو انہوں نے نہیں مانی

    آج کل دا مرزا ملک شو کے ہر طرف شرچے ہیں ، پاکستان کی نامور شوبز سلیبرٹیز اس میں مدعو کی جاتی ہیں اور انہیں ثانیہ مرزا اور شعیب ملک انٹرویو کرتے ہیں. ان کے شو میں ابھی تک جتنی بھی سیلبرٹی آچکی ہیں ان سے کی گئیں باتیں خاصی وائرل ہوئی ہیں. حال ہی میں اس شو میں ٹی وی کی اداکارہ سارا خان اور ان کے شوہر فلک شبر نے شرکت کی ہے. اس شو میں ان دونوں سے کچھ دلچپسپ سوالات ہوئے، ثانیہ مرزا نے ان سے پوچھا کس گانے پر ڈانس کرنا پسند ہے توانہوں نے جواب دیا کہ مجھے ڈانس کرنا نہیں پسند میں بنیادی طور پر شرمیلی ہوں اور اگر کمرے میں بھی بند کر دیا جائے تو بھی میں بند کمرے میں بھی ڈانس نہیں کر سکتی . میں بے حد شرمیلی ہوں یہی وجہ ہے کہ بہت ساری آفرز کو رد کیا .

    فلک شبیر نے اسی سوال کے دوران بتایا کہ میں‌نے حال ہی میں ایک گانا شوٹ کیا ہے اس میں ، میں چاہتا تھا کہ سارا خان بطور ماڈ ل کام کرے اور تھوڑا سا اس میں ڈانس بھی کرنا تھا میں نے اسکو کہا کہ میرا گانا بہت اچھا ہے اور اچھا شوٹ ہونے جا رہا ہے ، یہ گانا بھی سپر ہٹ ہو گا تو تم اس میں بطور ماڈل کام کرو ، میں نے اتنا زور لگایا لیکن اس نے انکار کر دیا اور کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے نہ میں نے ڈانس کرنا ہے نہ ہی گانے میں بطور ماڈل ھصہ بننا ہے.

  • سارا علی خان کے بعد جھانوی کپور بھی محسن نوید رانجھا کی مداح بن گئیں

    سارا علی خان کے بعد جھانوی کپور بھی محسن نوید رانجھا کی مداح بن گئیں

    پاکستانی فیشن ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کی بالی وڈ میں مقبولیت بڑھتی ہی جا رہی ہے. ان کے تیار کردہ کپڑے بالی وڈ‌ سٹارز پہن کر نہ صرف خوشی محسوس کرتے ہیں بلکہ ڈیزائنر کی تعریف بھی کرتے ہیں. حال ہی میں محسن نوید رانجھا نے سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کے ساتھ ایک شوٹ کیا ہے اس شوٹ کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں. جھانوی کپور نے کھل کر کی ہے تعریف محسن نوید رانجھا کی انہوں نے کہا کہ محسن کے تیارہ کردہ کپڑے بہت ہی خوبصورت ہیں میں نے اس سے پہلے کبھی بھی اتنے خوبصورت کپڑے نہیں‌ پہنے نہ ہی اتنا

    خوبصورت شوٹ کروایا ہے.یاد رہے کہ جھانوی کپور سے پہلے محسن نوید رانجھا نے سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان کے ساتھ بھی شوٹ کیا . سارا علی خان نے بھی پاکستانی ڈیزائنر کی جم کر تعریف کی . سارا اور جھانوی کپور دونوں فرینڈز ہیں . محسن نوید رانجھا نے انیل کپور کو بھی اپنی تیار کردہ شیروانی تحفے کے طور پر بھیجی تھی جسے پہن کر انہوں نے ایک وڈیو بنائی اور پاکستانی ڈیزائنر کے فن کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا . یوں پاکستانی فیشن ڈیزائنر بالی وڈ کی نامور سلیبرٹیز کے فیورٹ‌بنتے جا رہے ہیں .

  • سارا خان کے انسٹاگرام پر 10 ملین فالورز ہو گئے

    سارا خان کے انسٹاگرام پر 10 ملین فالورز ہو گئے

    اداکارہ سارا خان کے انسٹاگرام پر دس ملین فالورز ہو گئے ہیں اور وہ تیسری پاکستانی ایکٹریس بن گئی ہیں جس نے دس ملین فالورز کی تعداد کو انسٹاگرام پر کراس کیا ہے. سارا خان انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں. سارا خان اپنی اداکاری اور خوبصورتی کی وجہ سے بہت زیادہ مشہور ہیں. انہوں نے گلوکار شبیر فلک کے ساتھ شادی کی ان کی ایک بیٹی بھی ہے. سارا خان کا آج کل ڈرامہ سیریل وبال چل رہا ہے اس ڈرامے میں سارا خان روٹین سے ہٹ کر کردار کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں .انہوں نے اس ڈرامے میں اپنے کردار کے لئے بالوں کی کٹنگ بھی کروائی. اس سے قبل کا انکا عمران

    اشرف کے ساتھ ڈرامہ رقص بسمل نے بہت پذیرائی حاصل کی . اس میں بھی ان کا کردار ایسا تھا کہ جسے انہوں نے پہلے کبھی نہیں نبھایا . سارا خان نہایت ہی پروفیشنل ہیں. سارا خان کم مگر معیار کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی اور اپنی بیٹی کی تصاویر بھی اپلوڈ کرتی رہتی ہیں. سارا کا اپنے شوہر فلک شبیر کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ دنیا کے سب سے اچھے شوہر ہیں وہ مجھے ہر ہروز ایک پھول لا کر دیتے ہیں جس دن پھول نہ لائیں اس روز چاکلیٹ‌لاتے ہیں.

  • فلک شبیر اور سارا خان نے اپنے ولیمہ کا کھانا کس کو کھلایا؟ سن کر رہ جائیں آپ حیران

    فلک شبیر اور سارا خان نے اپنے ولیمہ کا کھانا کس کو کھلایا؟ سن کر رہ جائیں آپ حیران

    چھوٹی سکرین کی خوبصورت اداکارہ سارا خان اور فلک شبیر نے اپنی شادی کی ایکدم خبر بریک کی. ان کی شادی کی تقریبات کافی سادے طریقے سے ادا کی گئیں تھیں. فلک شبیر نے سارا خان کو پرپوز کیا اور سارا خان نے انہیں اپنے والدین سے رابطہ کرنے کے لئے کہہ دیا جس کے بعد فلک نے جھٹ منگنی پٹ بیاہ والی بات کی سارا کے والدین سے ملے اور شادی طے پا گئی. شادی کی تقریبات کو نہایت ہی سادہ رکھا گیا. سارا خان نے فیشن ڈیزائنر نیلوفر شاہد کا تیار کردہ لباس زیب تن کیا تھا. سارا اپنی شادی کے موقع پر نہایت ہی خوبصورت لگ رہی تھی. فلک شبیر نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے ولیمے میں کن لوگوں‌ن ے شرکت کی . اول تو ان کی شادی کی تقریبات میں صرف ان کی فیملی کے ممبران اور قریبی چند

    ایک دوستوں نے شرکت کی تھی. لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس جوڑے نے اپنی شادی کا کھانا بھوکوں کو کھلایا تھا اور ان لوگوں‌ کو کھلایا تھا جو کافی دن سے بھوکے تھے. فلک شبیر نے یہ انکشاف کسی صارف کے سوال پر کیا کسی نے فلک سے پوچھا کہ آپ نے اپنے ولیمہ کی تصاویر کیوں شئیر نہیں کیں تو انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کو کھانا کھلایا جو پیٹ بھر نہیں کھاتے اور اس موقع پر نہ ہماری تصاویر بنی تھیں اور نہ ہی کوئی وڈیوز ہیں اس لئے ولیمہ کی تصاویر شئیر نہیں کیں.

  • پروفیشنل اور گھریلو ذمہ داریوں‌ کو سارا خان کیسے نبھاتی ہیں؟

    پروفیشنل اور گھریلو ذمہ داریوں‌ کو سارا خان کیسے نبھاتی ہیں؟

    چھوٹی سکرین کی بڑی اداکارہ سارا خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کھل کر کی ہیں دل کی باتیں انہوں نے ہر سوال کا جواب کھلے دل سے دیا ہے . ان سے جب سوال ہوا کہ آپ پروفیشنل اور گھریلو ذمہ داریوں کو کیسے نبھاتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ پروفیشنل اور گھریلو ذمہ داریوں کو نبھانا اتنا مشکل نہیں ہے جتنا بنا دیاجاتا ہے یا سمجھا جاتا ہے. میں آسانی سے گھریلو اور پروفیشنل ذمہ داریوں کو نبھا رہی ہوں. سارا نے یہ بھی کہا کہ یہ عجیب ہی بات کہی جاتی ہے کہ شادی ہو گئی تو ترجیھات بدل جائیں گی زندگی بدل جائیگی یہ سب یقینا ہوتا ہے لیکن سب کچھ مینج کرنا پڑتا

    ہے اور عورت یہ سب کر لیتی ہے اور میری پریگنینسی کے سات ماہ تک میں کام کرتی رہی اور میں اب بھی مسلسل کام کررہی ہوں، اور اس دوران ایسا نہیں ہے کہ میں گھریلو ذمہ داریوں‌ کو نظر انداز کررہی ہوں میں گھر اور اپنا پروفیشن ایک ساتھ لیکر چل رہی ہوں‌ مجھے پتہ ہے کہ میری ذمہ داریاں‌کیا ہیں اور مجھے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں‌کرنا. یاد رہےکہ سارا خان کی شادی گلوکار فلک شبیر کے ساتھ ہوئی ان کی ایک بیٹی بھی ہے آلیان .سارا خان نے شادی کے بعد شوبز نہیں چھوڑا وہ اپنے پرستاروں‌کے لئے کام کررہی ہیں.

  • کیا سارا خان فلم کریں گی ؟

    کیا سارا خان فلم کریں گی ؟

    اداکارہ سارا خان سے انکے حالیہ انٹرویو میں جب سوال ہوا کہ کیا وہ فلم میں کام کریں گے تو انہوں نے کہا کہ کون سا ایسا آرٹسٹ ہے جو فلم نہیں‌ کرنا چاہے گا؟ ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ خود کو بڑی سکرین پر دیکھے اور سراہا جا ئے. میری بھی خواہش ہے کہ میں بڑی سکرین پر نظر آئوں لیکن میں فلم اپنی شرائط پر کروں گی کیونکہ بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جو میں نہیں‌ کرتی ، میں جو ہوں اور جس طرح کی ہوں اگر اسی طرح کا کردار ملے تو یقینا میں کروں گی. اور اگر میں نے ابھی تک کوئی فلم نہیں کی تو اسکی وجہ ہی یہی ہے کہ مجھے کوئی ایسی کوئی کہانی

    سمجھ میں نہیں آئی کہ میں کرسکوں ،باقی آفرز تو آتی رہتی ہیں. سارا خان نے ایک سوال کے جواب میں‌ کہا کہ میں آئٹم سانگ کے حق یا خلاف نہیں‌ ہوں‌لیکن زبردستی کسی چیز کو فلم میں ڈالنا اس کے ضرور خلاف ہوں. ہمیشہ جو چیز دکھائی جا رہی ہواسکا کوئی جواز ہونا چاہیے. لاجک کے بغیر جو بھی کام کریں گے اس پر یقینا تنقید آتی ہے. سارا خان نے مزید کہا کہ اگر مجھے کوئی کمال کی کہانی اور میرے مزاج کے مطابق اس میں کردار مل گیا تو آپکو میں فلم میں دکھائی دوں گی ورنہ ٹی وی تو کررہی رہی ہوں.

  • سارا خان نے وبال کیوں سائن کیا؟

    سارا خان نے وبال کیوں سائن کیا؟

    اداکارہ سارا خان جو آج کل ڈرامہ سیریل وبال میں ہمیں نظر آرہی ہیں اس میں وہ مختلف قسم کا کردار ادا کررہی ہیں اور ان کا گیٹ اپ خصوصی طور پر ان کے بالوں کا سٹائل ہم نے پہلے ان کے کسی ڈرامے میں نہیں دیکھا سارا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اس حوالے سے ہے کہ ڈرامہ سیریل لاپتا کے بعد میں نے بہت ساری کہانیاں پڑھیں میرے پاس بہت سارے سکرپٹ آئے لیکن مجھے کوئی پسند نہیں آرہا تھا لیکن وبال کی کی کہانی ایسی تھی اور میرا کردار ایسا تھا کہ جو میں نے پہلے ادا نہیں کیا تھا ، اس کردار کی جو شخصیت ہے وہ مجھ سے بالکل الگ ہے تو مجھے لگا کہ چیلنجنگ کردار ہے مجھے کرنا چاہیے سو میں نے حامی بھر لی. میرا جو کردار ہے وہ ایسی لڑکی کا ہے جو پیسوں‌کے پیچھے بھاگتی

    ہے اپنی سہیلوں کی طرح امیر لگنا چاہتی ہے ان کی طرح کپڑے پہننا چاہتی ہے انہی کی طرح نظر آنا چاہتی ہے لیکن وہ کتنی کامیاب ہوتی ہے یہ تو آپ ڈرامہ دیکھ رہے ہیں محسوس کر سکتے ہیں. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈراموں میں مار پیٹ نہیں دکھایا جانا چاہیے میں اس کے خلاف ہوں اگر کوئی چیز دکھانی ہے تو پھر ضروری ہے کہ بتایا جائے کیوں ایسا ہو رہا ہے صرف یہ کہنا کہ ہم سوسائٹی کو سکھا رہے ہیں یہ ٹھیک نہیں.
    ہیں‌ہوتا کہ مینج نہ ہو سکے

  • فلک شبیر پھول لیکر پہنچے وبال کے سیٹ پر اہلیہ سارا خان سے ملنے

    فلک شبیر پھول لیکر پہنچے وبال کے سیٹ پر اہلیہ سارا خان سے ملنے

    اداکارہ سارا خان اپنے نئے ہئیر سٹائل کی وجہ سے آج کل کافی چرچا میں ہیں وہ آج کل امین اقبال کی ڈائریکشن میں بننے والے ڈرامہ سریل وبال کی شوٹنگ کررہی ہیں. ڈرامہ آن ائیر جا چکا ہے شائقین کہانی کو کافی پسند کررہے ہیں خصوصی طور پراس میں سارا خان کے نئے ہئیر سٹائل کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. سارا خان کے شوہر فلک شبیر کے بارے میں ساری دنیا جانتی ہے کہ وہ سارا خان کو ہر روز پھول دیتے ہیں اور سارا انکے دئیے ہوئے پھولوں کو سنبھال کر رکھتی ہیں. حال ہی میں فلک شبیر نے سارا خان کو سرپرائز دیا اور وہ سرپرائزیہ ہے کہ فلک شبیر پھول لیکر

    سارا خان کے ڈرامہ سیریل وبال کے سیٹ پر جا پہنچے وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلک سیٹ پر پہنچے ہیں اور ان کے ہاتھ میں پھول ہے وہ پھول کو کیمرے کے سامنے کرکے کہتے ہیں کہ یہ پھول بھی میری طرح اداس ہو گیا ہے سارا خان اپنے شوہر کو دیکھتے ہی ان کی طرف چہرے پر سمائل لیکر بڑھتی ہیں. یاد رہے کہ فلک شبیر سارا خان کو ہر روز پھول دیتے ہیں سارا خان نے ایکبار کہا تھا کہ فلک جو مجھے پھول دیتے ہیں ان کی میرے نزدیک بہت اہمیت ہے جس دن وہ پھول نہ دیں مجھے ایسا لگتا ہے کہ جیسے آج کچھ کمی سی رہ گئی ہے.

  • ڈرامہ سیریل وبال کی کراچی میں شوٹنگ جاری

    ڈرامہ سیریل وبال کی کراچی میں شوٹنگ جاری

    امین اقبال کی ڈائریکشن میں بننے والا ڈرامہ سیریل وبال جو کہ رواں ماہ ہی آن ائیر گیا ہے اسکی شوٹنگ کراچی میں جاری ہے. ڈرامے میں اداکارہ سارا خان کو ان کے منفرد ہئیر سٹائل کی وجہ سے بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. کاسٹ بہترین اداکاروں کا مجموعہ ہے اور کہانی ایسی ہے کہ یقینا ناظرین کو آخر تک اپنے سحر میں جکڑ کر رکھے گی. ڈرامے میں سارہ خان بطور انعم،طلحہ چہور بطور فراز،میرب علی بطور ماہم نظر آرہے ہیں جبکہ باقی کاسٹ میں محمد حنبل، حریم سہیل، تارا محمود، شگفتہ اعجاز، سلیم شیخ و دیگر شامل ہیں.یاد رہے کہ ڈائریکٹر امین اقبال کا ڈرامہ عشق لاء ماضی قریب میں اختتام پذیر ہوا اس میں انہوں نے سجل علی ، اذان سمیع خان اور یمنہ زیدی سے بہترین اداکاری کروائی تھی. اسی سال ان کی

    ڈائریکشن میں بننے والی پہلی فلم رہبرا بھی ریلیز ہوئی اس فلم نے باکس آفس پر اچھا بزنس نہ کیا بلکہ سپر فلاپ ہو گئی. فلم میں احسن خان اور عائشہ عمر نے مرکزی کردار ادا کئےتھے. امین اقبال ابھی تک ٹی وی کے بہترین ڈائریکٹر ثابت ہوئے ہیں لیکن بڑی سکرین پر ان کا پہلا تجربہ ہی ناکام ہو گیا ہے. تاہم ان کے ڈرامے شائقین یقینا شوق سے دیکھتے ہیں. وبال ڈرامے میں امین اقبال سارا خان کو ایک الگ اور نئے روپ میں سامنے لائے ہیں جو یقینا دیکھنے والوں کے لئے کسی ٹریٹ سے کم نہیں ہے.

  • سارا خان کن شرائط پر فلم کریں گی؟

    سارا خان کن شرائط پر فلم کریں گی؟

    چھوٹی سکرین کی بڑی اداکارہ سارا خان جن کو بہت پسند کیا جاتا ہے ان کے مداح نہ صرف انہیں ٹی وی پر بلکہ فلم میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں ٹی وی کی بہت ساری اداکارائیں فلموں میں‌کام کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں لیکن سارا خان نے ابھی تک ایسا کوئی اعلان نہیں‌کیا کہ وہ کسی فلم میں‌کام کررہی ہیں. حال ہی میں ان سے ایک سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں‌ہے کہ فلمیں‌میری ترجیحات میں‌نہیں‌ہیں . میں فلم کرنا چاہتی ہوں لیکن میری کچھ حدود ہیں اگر ان میں‌رہتے ہوئے مجھے کوئی فلم آفر ہوئی تو یقینا میں‌ کروں گی. میں نے آج تک اگر کوئی فلم نہیں‌کی تو اسکی بڑی وجہ یہی ہے کہ میں وہ سب نہیں‌کر سکتی جو ہو رہا ہے میں وہ کروں گی جو میں مناسب سمجھتی ہوں. یاد رہے کہ اداکارہ سارا خان ماضی میں‌اپنے ہی بیانات اور آغا

    علی کے ساتھ دوستی کی وجہ سے بہت زیادہ خبروں میں رہی ہیں انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ ایسا کام نہیں‌کرنا چاہتی جس میں انہیں ایسا لباس زیب تن کرنا پڑے جس میں انکی سکن لوگوں‌کو نظر آئے. سارا خان کا ماضی قریب میں ڈرامہ رقص بسمل اختتام پذیر ہوا اس میں ان کے کردار کو بہت زیادہ سراہا گیا تھا. تب سے اب تک سارا کسی پراجیکٹ میں‌نظر نہیں آئیں جبکہ ان کے پرستار ان کو دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں.