Baaghi TV

Tag: سارا علی خان

  • سارا علی خان اور کونسا بھارتی کرکٹر ڈیٹ کررہے ہیں؟ کرکٹر نے خود ہی بتا دیا

    سارا علی خان اور کونسا بھارتی کرکٹر ڈیٹ کررہے ہیں؟ کرکٹر نے خود ہی بتا دیا

    چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان کا نام کسی نہ کسی سے جڑتا رہتا ہے. آج کل ان کا نام بھارتی معروف کرکٹر شبمن گل کے ساتھ جڑ رہا ہے. یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ دوستی کو لیکرکافی ہیں چرچہ میں. تاہم سارا علی خان نے شبمن گل کے ساتھ اپنی دوستی کا اعتراف نہیں کیا ہے. لیکن کرکٹر کا حال ہی میں ایک انٹرویو ہوا اس میں شبمن سے جب پوچھا گیا کہ بالی وڈ کی بہترین اداکارہ کونسی ہے تو انہوں جھٹ سے جواب دیا کہ سارا علی خان بالی وڈ کی بہترین اداکارہ ہیں. اس کے بعد ان سے جب سوال کیا گیا کہ کیا آپ دونوں ایک دوسرے

    کو ڈیٹ کررہے ہیں تو کرکٹر نے کہا کہ شاید اور وہ مسکرا دئیے، یوں کرکٹر شبمن گل نے کچھ نہ کہہ کر بھی سب کچھ کہہ دیا. سارا علی خان ویسے تو بہت ووکل ہیں لیکن وہ شبمن کے معاملے میں کافی چپ سادھے ہوئے ہیں وہ ان کے بارے میں‌کوئی بات نہیں کرتیں یا شاید وہ اپنی دوستی کے اس تعلق کو اون نہیں‌کرنا چاہتیں . دونوں آج کل ایک دوسرے کے ساتھ اکثر گھومتے پھرتے دکھائی دیتے ہیں. یاد رہے کہ سارا علی نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ ہیں ان کے کریڈٹ پر کم مگر معیاری کام ہیں وہ نیچرل اداکاری کرتی ہیں.

  • انیل کپور نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کو مبارکباد دی سالگرہ کی

    انیل کپور نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کو مبارکباد دی سالگرہ کی

    بالی وڈ اداکارہ انیل کپور نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کی ہے. جس میں وہ پاکستانی فیشن ڈیزائنرز محسن نوید رانجھا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں. انیل کپور اس وڈیو میں شیروانی زیب تن کئے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور شیروانی غالبا پاکستانی فیشن ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کی ہے. کیونکہ انیل کپور اس وڈیو میں پاکستانی فیشن ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کا شکریہ ادا کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ محسن بھائی آداب ، آپ کو جنم دن کی ڈھیروں مبارکباد ، میں نے آپ کے تیار کردہ کپڑے پہنے بہت اچھے اور عمدہ ہیں امید ہے کہ بہت جلد آپ کے ساتھ ملاقات ہوگی. انیل کپور نے وڈیو کے آخر میں محسن نوید رانجھا کو دعائیں دیں . یاد رہے کہ محسن نوید رانجھا پاکستانی فیشن

     

     

     

    محسن نوید رانجھا بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ

     

     

     

     

    ڈیزائنر ہیں اور ان کے کام کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے ان کے تیار کردہ جوڑے بالی وڈ کے فنکار بھی شوق سے زیب تن کرتے ہیں . کچھ عرصہ قبل محسن نوید رانجھا کے تیار کردہ کپڑے سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان نے بھی زیب تن کئے تھے. محسن نوید رانجھا کے کام کو عالمی سطح پر پذیرائی اس وقت ملی جب پاکستانی نژاد برطانوی اداکار ٹین فرانس برٹش فیشن ایوارڈز 2021 میں ان کا تیارکردہ لباس پہنا تھا۔اس کے علاوہ ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم جوائے لینڈ کی کاسٹ نے کانز فلمی میلے میں محسن رانجھا کے تیار کردہ ملبوسات پہن کر کانز کے ریڈ کارپٹ پر واک کی تھی۔

  • سیف علی خان اور انکی بیٹی سارا علی خان ہسٹری اور کتابوں کے دیوانے

    سیف علی خان اور انکی بیٹی سارا علی خان ہسٹری اور کتابوں کے دیوانے

    چھوٹے نواب کہلائے جانے والے سیف علی خان اور ان کی بیٹی سارا علی خان دونوں ہیں ہسٹری اور کتابیں پڑھنے کے دیوانے. سارا علی خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ اپنے والد سے شئیر کرتی ہیں کہ وہ کونسی کتاب پڑھ رہی ہیں اسی طرح سے ان کے والد بھی ان کے ساتھ شئیر کرتے ہیں بلکہ ریکمینڈ کرتے ہیں کہ وہ کونسی کتاب پڑھیں . سارا علی خان نے بتایا کہ وہ جب بڑی ہو رہیں تھیں تو انہوں نے محسوس کیا کہ میرے والد سیف علی خان کو ہسٹری میں بہت زیادہ دلچپسی ہے، دلچپسی مجھے بھی تھی والد کی دلچپسی دیکھ کر میری دلچپسی اور بڑھی. سارا کہتی ہیں کہ ایک بار مجھےسکول سے

    چھٹیاں ہوئیں تو میں نے اور میرے والد نے روم جانے کا ارادہ کیا اور پھر ہم دونوں ایک ساتھ روم اور فلورنس گئے، ہم وہاں گھومے پھرے اور عجائب گھر تک دیکھے. سارا نے کہا کہ مجھے آج بھی کتابیں پڑھنے کا شوق ہے میں اور میرے والد ایک دوسرے کو بتاتے رہتے ہیں کہ ہم کونسی کتاب پڑھ رہے ہیں اور ایک دوسرے سے کہتے بھی ہیں کہ کونسی کتاب لازمی پڑھنی ہے. یاد رہے کہ سیف علی خان نے دو شادیاں کررکھی ہیں اور سارا علی خان ان کی پہلی اہلیہ امرتا سنگھ کی بیٹی ہیں.سارا علی خان کی اپنی دوسری والدہ کرینہ کپور سے کافی دوستی بھی ہے یہاں تک کہ کرینہ کے ساتھ اپنے والد کی شادی میں بھی شریک ہوئیں تھیں .

  • سلمان خان سارا علی خان سے ہوئے ناراض لیکن کیوں؟

    سلمان خان سارا علی خان سے ہوئے ناراض لیکن کیوں؟

    بالی وڈ کے دبنگ خان جنہوں نے آئیفا ایوارڈز کی حال ہی میں میزبانی کی. ایوارڈ کی تقریب دبئی میں منعقد کی گئی۔اس ایوارڈ تقریب کو اب ٹی وی چینل پر نشر کیا جائیگا اس سلسلے میں ٹی وی پر ٹریلر چلائے جا رہے ہیں ایک ٹریلر سامنے آیا ہے جس میں سارا علی خان سٹیج پر کھڑی ہیں اور سلمان خان کو انکل کہہ رہی ہیں اور سلمان خان نے ہنستے ہوئے کہا ہے کہ تمہاری اگلی فلم کینسل، سلمان خان کے اس جملے پر ہال میں موجود لوگ ہنس پڑے بلکہ قہقہوں سے سے ہال گونج اٹھا۔ سلمان خان نے مزید کہا کہ سارا علی خان تم نے مجھے انکل کہہ دیا ہے

    اسلئے اب تمہاری اگلی فلم کینسل ہو گئی تم میری اگلی فلم کی ہیروئین تھی تم نے اپنا نقصان کر لیا۔ یادرہے کہ ان ایوارڈز کی میزبانی کے بعد جب سلمان خان ممبئی واپس لوٹے تو سدھو موسے والا کا قتل ہو چکا تھا اور سلمان خان کو لارنس بسنوئی گینگسٹر نے قتل کی دھمکی دی تھی نہ صرف ان کو بلکہ ان کے والد کو بھی قتل کی دھمکی دی تھی۔سلمان خان نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں ہے۔سلمان خان آج حیدر آباد میں اپنی فلم کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ سلمان خان کی فلم نو اینٹری کا سیکول بھی بننے جا رہا ہے اس کی شوٹنگ بھی جلد ہی شروع ہو جائیگی۔

  • سارا علی خان نے بتا دیا وہ کس پرانی فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں

    سارا علی خان نے بتا دیا وہ کس پرانی فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں

    سارا علی خان کا شمار بالی وڈ کی بہترین اداکارائوں میں ہوتا ہے وہ نہ صرف ایک اچھی اداکارہ ہیں بلکہ ایک بہترین بیٹی بھی ہیں ان کی والدہ امرتا سنگھ ان پر فخر کرتی ہیں۔ سارا علی خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں ان سے ایک سوال ہوا کہ آپ کس پرانی فلم میں کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں کچھ کچھ ہوتا ہے میں کرنا چاہوں گی جب ان سے سوال ہوا کہ اس میں آپ کے ساتھ کون کون کون ہونا چاہیے تو انہوں نے کہا میں چاہوں گی کہ اس فلم میں میرے ساتھ جھانوی کپور اور وجے دیورا کونڈا کام کریں۔ بلکہ سارا علی خان نے یہاں تک بھی کہہ دیا کہ اگر آپ ابھی کے ابھی کرن جوہر کو کال کریں اور کچھ کچھ ہوتا ہے دوبارہ بنانے کی بات کریں اور ہم تینوں کے نام کی آپشن دیں تو یقینا وہ انکار نہیں کریں مجھے ننانوے فیصد یقین ہے کہ وہ ہمارے ناموں پر ہاں کر دیں گے۔

    سارا علی خان اپنی روز مرہ کی روٹین کی اکثر پوسٹیں لگاتی رہتی ہیں حال ہی میں انہوں نے ایک وڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے ایک دن کی روٹین کو دکھایا اور اس وڈیو کا کیپش یہ دیا کہ مجھے تو یقین ہی نہیں آرہا کہ میں نے یہ سارا کام صرف بیس گھنٹوں میں نمٹا لیا ۔یاد رہے کہ سارا علی خان آخری بار آنند ایل رائے کی فلم اترنگی رے میں نظر آئیں تھیں اس میں ان کے ساتھ اکشے کمار بھی تھے، مزید وہ ہمیں لکشمن اتیکر کی فلم میں وکی کوشال کے ساتھ نظر آئیں گی۔

  • میری شکل والدہ سے ملتی ہے عادات نہیں : سارا علی خان

    میری شکل والدہ سے ملتی ہے عادات نہیں : سارا علی خان

    بالی وڈ کی اداکارہ سارا علی خان جن کو اکثر ان کی والدہ سے ملایا جاتا ہے حال ہی میں ٹائمز آف انڈیا کو سارا نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میری شکل میری والدہ سے ملتی ہے اور ابراہیم کی شکل میرے والد سے ملتی ہے.میری شکل ضرور میری والدہ سے ملتی ہے لیکن میں عادات کے حوالے سے اپنے والد جیسی ہوں جبکہ ابراہیم والد سیف سے ضرور ملتا ہے لیکن اسکی عادات میری ماں جیسی ہیں. سارا نے مزید کہا کہ ہم دونوں‌بہن بھائیوں‌کی شکلیں ہمارے والدین سے ملتی ہے یہ چیز نہ صرف باہر بلکہ ہمارے گھر میں بھی ڈسکس ہوتی رہتی ہے. سارا نے کہا کہ ابراہیم بہت ہی خاموش طبع ہے اور اسکی شخصیت میں ٹہھرائو ہے.
    یاد رہے کہ سارا علی خان نے اپنے والدین کی طلاق پر ایک انٹرویو میں بات کی تھی انہوں نے کہا کہ جب میں‌ نو سال کی تھی تو اس وقت محسوس کیا کہ میرے والدین ایکساتھ خوش نہیں ہیں. میں‌ نے ان کو علیحدہ رہ کر خوش دیکھا ایسی خوشی میں نے اپنی زندگی کے دس سال تک نہیں دیکھی تھی ان کے چہروں پر. سارا علی خان اپنی سوتیلی والدہ کرینہ کپور کے ساتھ بھی ایک اچھا تعلق رکھتی ہیں وہ ان کے بیٹوں سے بھی بہت محبت کرتی ہیں یہاں تک کہ سارا علی خان کو خود تیار کرکے امرتا سنگھ نے سیف علی خان کی شادی میں بھیجا تھا.کرینہ اور سارا کو کئی تصاویر میں ایکساتھ نہایت خوش دیکھا جا سکتا ہے.

  • سارا علی خان نے کارتیک کے متعلق سوال پر دیا حیرت انگیز ریسپانس

    سارا علی خان نے کارتیک کے متعلق سوال پر دیا حیرت انگیز ریسپانس

    سارا علی خان جو کہ آئیفا ایوارڈز کے لئے دبئی میں موجود تھیں وہاں ان سے بھول بھلیاں ٹو کی کامیابی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں اس فلم کی سار ی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں اور ہر کسی کی فلم ہٹ ہونی چاہیے یہ چیزہماری بالی وڈ فلم انڈسٹری کے لئے بہت فائدہ مند ہوگی ۔وہاں موجود ایک صحافی نے جب کارتیک آریان کو مس کرنے کے ھوالے سے سوال کیا تو سارا علی خان نے حیرت انگیز ریسپانس دیتے ہوئے دوسرے کیمرے کی طرف دیکھا اور سب کا شکریہ اداکرتے ہوئے وہاں سے چلی گئیں ۔سارا علی خان کا اپنے دوست کارتیک آریان کے حوالے سے سوال کئے جانے پر اس طرح کے ریسپانس نے بہت سارے سوال اٹھا دئیے ہر کوئی سوچ میں پڑ گیا کہ سارا علی خان نے ایسا کیوں کیا؟ سب یہ سوچ رہے ہیں کہ کیا ان دونوں کے درمیان کیا چل رہا ہے کہ سارا علی خان نے صحافی کے سوال کو نظر انداز کرتے ہوئے آگے کی راہ لی ۔

    یاد رہے کہ کارتیک آریان اور سارا علی خان امتیاز علی کی فلم ”لو آج کل “ میں نظر آئے تھے دونوں کی آن سکرین جوڑی کو بہت سراہا گیا تھا اور کہا جا رہا تھا کہ دونوں کے درمیان پروفیشنل تعلق سے بڑھ کر بھی کچھ ہے لیکن بعد میں ایسا کیا ہوا کہ یہ دونوں ایک دوسرے کے بارے میں سوال کئے جانے پر جواب نہ دیں ۔ کہا جا رہا ہے کہ دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو انفالو بھی کر دیا ہے ۔
    کارتیک آریان نے بھی آئیفا ایوارڈز میں شرکت کرنی تھی لیکن انہیں کورونا ہو گیا انہوں نے کورونا سے متاثر ہونے کی پوسٹ انسٹاگرام پرایک تصویر لگا کر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی اور لکھا کہ ” سب کچھ اتنا پوزیٹیو چل رہا تھا کہ کورونا سے رہا نہیں گیا“

  • سارا علی خان کس کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں؟

    سارا علی خان کس کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں؟

    بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان کی خواہش کیا ہے انہوں نے سب کھل کر بتا دیا ، وہ کہتی ہیں کہ میری خواہش ہے کہ میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کوئین کا کردار ادا کروں۔ سارا علی خان نے اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ انہیں یہ موقع ضرور میسر آئیگا۔ صرف سارا علی خان ہی نہیں بلکہ ہر دوسرے نیو کمر کی خواہش ہے کہ اسے سنجے لیلا بھنسالی جیسے ڈائریکٹر کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے۔ سارا علی خان کی ہم عمر عالیہ بھٹ نے حال ہی میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گنگو بائی میں ایسا میچور کردار ادا کیا ہے کہ دیکھنے والی ہر آنکھ دنگ رہ گئی کہ ایک کم عمر اداکارہ ایسے میچور کردار بھی کر سکتی ہے۔سنجے لیلا بھنسالی جانتے ہیں کہ کسی بھی اداکار سے کام کیسے لینا ہے اور اسکی چھپی ہوئی فنکارانہ صلاحیتوں کو باہر کیسے نکالنا ہے۔اسی لئے تو ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس جیسے ڈائریکٹر کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے چاہے ایک بار ہی سہی۔

    یاد رہے کہ سارا علی خان چھوٹے نواب سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی صاھبزادی ہیں۔ کولمبیا یونیورسٹی سے تعلیم حال کرنے والی بالی وڈ اس اداکارہ نے چند برس قبل اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا انہوں نے اترنگی ، لو آج کل، سمبا ، کیدار ناتھ ، کلی نمبر ون اور دا امورٹل ایشوتھاما جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ سارا علی خان بہت اچھی رقاصہ بھی ہیں۔
    سارا علی خان کی اپنی والدہ امرتا سنگھ کے ساتھ محبت کا یہ عالم ہے کہ وہ کہتی ہیں کہ وہ میری تیسری آنکھ ہیں میں ان کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑسکتی بلکہ ایک انٹرویو میں مذاق میں بولیں کہ جو مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے اسے میرے گھر میں ہی شفٹ ہونا پڑے گا کیونکہ میں اپنی والدہ کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی۔