Baaghi TV

Tag: ساس

  • بھارت میں داماد نے اپنی ساس سے شادی کرلی

    بھارت میں داماد نے اپنی ساس سے شادی کرلی

    بہار: بھارت میں ایک داماد نے باقاعدہ اپنے سُسر کی آشیرباد سے اپنی ساس سے شادی کرلی۔

    باغی ٹی و ی: بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بہار کے ایک گاؤں میں پیش آیا ہے جہاں سکندر یادَو نامی 45 سالہ شہری جو کہ 2 بچوں کا باپ ہے، اپنی بیوی کی موت کے بعد اس کے میکے یعنی اپنے سسرال میں آکر رہنے لگ گیا تھا،اس دوران سکندر اور ان کی 55 سالہ ساس گیتا کے درمیا ن پیار ہوگیا، یہ بات گاؤں میں کہاں چُھپنے والی تھی، بالآخر دونوں کے خفیہ تعلقات کی افواہیں گاؤں میں پھیلنے لگیں اور یہ افواہ سسر دلیشور کے کانوں میں بھی پڑیں۔

    رپورٹ کے مطابق ایک دن دلیشور جب گھر آئے تو دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیاغصے کی حالت میں دلیشور سارا معاملہ گاؤں کی پنچایت کے پاس لے گیا اور اسے حل کرنے کا مطالبہ کیاپنچایت نے ان کے داماد اور بیوی کو طلب کیا جہاں دونوں نے ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت کا اعتراف کیا، دونوں کا اعتراف کرنا تھا کہ دلیشور کا دل پگھل گیا اور ان دونوں کی محبت کو تسلیم کی اپنچایت نے داماد اور ساس کی شادی کا فیصلہ کیا جس کے بعد دلیشور نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور شادی کے انتظامات بھی کروائے۔

    سات ستارے دریا فت جن پر کوئی انتہائی ذہین مخلوق ہوسکتی ہے،ماہرین فلکیات کا دعویٰ

    سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

    ٹک ٹاک کا ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے فیچر میں بڑی تبدیلی کا …

  • مولانا فضل الرحمان کی خوشدامن وفات پا گئیں

    مولانا فضل الرحمان کی خوشدامن وفات پا گئیں

    جمعیت علما ء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بڑا صدمہ، خوشدامن وفات پا گئیں

    مولانا فضل الرحمان کی خوشدامن کافی عرصے سے علیل تھیں اور مقامی ہسپتال میں انکا علاج جاری تھا، آج انکی موت ہو گئی ہے، انکی نماز جنازہ آج پشاور میں ادا کی جائے گی، نماز جنازہ مغرب کے بعد باغ ناران میں ادا کی جائے گی، نماز جنازہ میں جے یو آئی کارکنان بھی بڑی تعداد میں شریک ہوں گے،

    مرحومہ سابق ایم این اے شاہدہ اختر علی اور سابق ایم پی اے ریحانہ اسماعیل کی والدہ تھیں

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی خوشدامن اور سابق ممبر قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،اسپیکر قومی اسمبلی نے مولانا فضل الرحمٰن اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے، اور کہا ہے کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔مرحومہ کی وفات ان کے اہلخانہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس نا قابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی

  • ساس نے حاملہ بہو کو زندہ جلا دیا

    ساس نے حاملہ بہو کو زندہ جلا دیا

    بغداد: عراق میں ساس نے حاملہ بہو پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی،جس سے اس کے جسم کا 65 فیصد حصہ جھلس گیا۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق عراق کی کمشنری النجف میں ساس بہو کا تنازعہ اتنا بڑھا کہ ساس نے 21 سالہ حاملہ بہو پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، واقعے کے وقت بہو باورچی خانے میں کھانا تیار کر رہی تھی آگ لگنے سے خاتون کے جسم کا 65 فی صد حصہ جھلس گیا، ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ خاتون کے جلنے کے زخم تیسرے درجے کے ہیں۔

    لاہور:مبینہ پولیس مقابلے میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان ہلاک

    حاملہ خاتون، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے، نجف صوبے میں اپنے گھر میں کھانا پکا رہی تھی، بھائی کے بیان کے مطابق اچانک اس نے محسوس کیا کہ اس کے کپڑوں پر کوئی سیال مادہ چھڑکا جا رہا ہے، جوں ہی وہ پلٹی اسی لمحے اس کا جسم آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔

    عراقی حکام ابھی تک اس واقعے کی تحقیقات کر رہےہیں جس کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں جبکہ ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کے وقت متاثرہ خاتون کا شوہر، سسر اور بہنوئی وہاں موجود تھے تاہم شوہر اور اس کی والدہ اس کے بعد نامعلوم مقام پر فرار ہو گئے۔

    ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ،8 افراد ہلاک اور 9 زخمی

    مقامی میڈیا آؤٹ لیٹ نے بتایا کہ تھرڈ ڈگری جلنے سے نوجوان خاتون کے جسم کا 65 فیصد سے زیادہ حصہ متاثر ہوا۔ اس کی صحت یا جنین کے بارے میں ابھی تک کوئی اپ ڈیٹ سامنے نہیں آیا ہے ذرائع کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت متاثرہ خاتون کا شوہر، سسر اور بہنوئی بھی وہاں موجود تھے۔

    اور ایسے جرائم کرنے والوں کو روکنے کا مطالبہ کیا، خاص طور پر چونکہ عراق میں گھریلو تشدد کے جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہےعام لوگ ساس کے رویے پر تنقید کر رہے ہیں ساس اپنی بہو کو جلا کر موقع سے فرار ہو گئی تھی، متاثرہ خاتون کے اہل خانہ کی جانب سے رپورٹ کے بعد پولیس نے ساس کا بیان ریکارڈ کرکےانھیں جانےکی اجازت دے دی۔

    گوجرہ :کار میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی ،تین افراد کی دھوئیں سےحالت غیر

  • بلدیاتی الیکشن: ساس نے بہو کو شکست دے دی

    بلدیاتی الیکشن: ساس نے بہو کو شکست دے دی

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق ساس کو کامیابی ملی جب کہ بہو کو شکست ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے لوئرمہمند کے بلدیاتی انتخابات میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق اے این پی کی امیدوار 65 سالہ دنیا بی بی نے جماعت اسلامی کی خاتون امیدوار لعل پری جانہ کو شکست دے دی ہےخیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والی دنیا بی بی رشتے کے اعتبار سے ساس ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق دنیا بی بی نے 402 ووٹ حاصل کیے ہیں جب کہ ان کے مدمقابل جماعت اسلامی کی خاتون امیدوار لعل پری جانہ کو 401 ووٹ ملے جس کی وجہ سے وہ شکست سے دوچار ہو گئی ہیں۔

    پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی ہی لے ڈوبی: سٹی میئر پشاور کی سیٹ جے یو آئی لے اُڑی

    بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والی آزاد امیدوار رابعہ بی بی جو رشتے کے اعتبار سے بہو ہیں، ویلج کونسل ترکزئی 2 میں شکست سے دوچار ہو گئی ہیں۔

    رابعہ بی بی کو کل 56 ووٹوں سے شکست ہوئی ہے آزاد امیدوار رابعہ بی بی کو جے یو آئی سے تعلق رکھنے والی خاتون امیدوار نے شکست دی ہے۔

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت ہونے کے باوجود صوبائی دارالحکومت پشاور میں سٹی میئر کاالیکشن ہار گئی، جمعیت علمائے اسلام (ف) نے سٹی میئر کے الیکشن میں حکومتی امیدوار کو ہرا دیا۔

    بلدیاتی انتخابات میں جیتنے والی جے یو آئی کوسینیٹ انتخاب میں ذلت آمیزشکست:شوکت ترین سینیٹر بن گئے

    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اپوزیشن جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار زبیر علی خان نے حکومتی امیدوار رضوان خان بنگش کو 11 ہزار کے واضح ووٹوں سے شکست دیدی۔

    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق فاتح امیدوار نے 57306 ووٹ حاصل کیے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار کو 46135 ووٹ ملے، اُدھر پیپلز پارٹی کے امیدوار ارباب زرک خان نے 45 ہزار 12 ووٹ حاصل کیے۔

    ادھر پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے مہنگائی کو بلدیاتی الیکشن میں شکست کی وجہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو مہنگائی کا احساس ہے، دو تین ماہ میں مہنگائی کم کرنے کی کوشش کریں گے۔

    بلدیاتی الیکشن، پشاور سمیت میئر کی تین سیٹوں میں جے یو آئی آگے