Baaghi TV

Tag: سال

  • سال 2023 بھی امریکیوں کے لیے اچھا نہیں رہے گا:حقائق سامنے آگئے

    سال 2023 بھی امریکیوں کے لیے اچھا نہیں رہے گا:حقائق سامنے آگئے

    واشنگٹن :سال 2023 بھی امریکیوں کے لیے اچھا نہیں رہے گا:حقائق سامنے آگئے،اطلاعات کے مطابق ریاستہائے متحدہ میں ایک حالیہ سروے سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ امریکی 2023 میں امریکی امکانات کے بارے میں بڑی حد تک مایوسی کا شکار ہیں، آبادی کی اکثریت اس سال سیاسی تنازعات اور معاشی مشکلات سے بھرپور ہونے کی توقع رکھتی ہے۔

    امریکہ میں مقیم پولسٹر گیلپ کے مطابق، امریکیوں نے نئے سال کا آغاز قوم کے لیے "زیادہ تر اداس نظریے کے ساتھ” کیا۔سروے کے مطابق، نوے فیصد امریکیوں نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ یہ سال امریکہ میں سیاسی تنازعات کا دور ہوگا۔

    ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی عوام کو 6 جنوری 2021 کے حملے کے بارے میں اس واقعے کی تحقیقات کرنے والی ہاؤس سلیکٹ کمیٹی سے "جھوٹ سے دھوکہ” دیا گیا ہے۔معیشت کے بارے میں، 10 میں سے 8 امریکی بالغوں نے کہا کہ ان کے خیال میں 2023 زیادہ ٹیکسوں اور بڑھتے ہوئے بجٹ خسارے کے ساتھ معاشی مشکلات کا سال ہو گا جبکہ نصف سے زیادہ نے کہا کہ انہیں بے روزگاری میں اضافے کی توقع ہے۔

    رائے دہندگان نے امریکہ کے حالات کے بارے میں ریپبلکنز کو ڈیموکریٹس سے زیادہ مایوس کن پایا، جسے گیلپ نے کہا کہ موجودہ صدر کی پارٹی پر مبنی ایک عام رجحان ہے۔

    بینک آف امریکہ کے چیف اکانومسٹ مائیکل گیپن نے کہا کہ امریکی معیشت کساد بازاری میں گرنے کا خطرہ زیادہ ہے اور 2023 ملک کے لیے مشکل سال ہو سکتا ہے۔گیلپ کے مطابق، مجموعی طور پر امریکیوں کو بہت کم توقع تھی کہ 2022 میں بند ہونے والی معاشی جدوجہد 2023 میں ختم ہو جائے گی۔دریں اثنا، ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ امریکہ میں اقتصادی کساد بازاری کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔

  • 2022 تلخ اور خوشگواریادوں کےساتھ غروب ہو گیا

    2022 تلخ اور خوشگواریادوں کےساتھ غروب ہو گیا

    لاہور:سال 2022 تلخ اور خوشگوار یادوں کے ساتھ ماضی کا حصہ بن چکا ہے اور دنیا امیدوں اورمثبت توقعات کے ساتھ 2023 میں داخل ہوچکی ہے۔سال 2022 کی تلخیاں اس قدرزیادہ محسوس ہورہی ہیں کہ شاید سال 2023 میں بھی محسوس کی جاسکیں ،ویسے بھی گزشتہ برس کے دوران عالمی سطح پر درپیش سب بڑے چیلنج کووڈ 19 کی شدت میں غیر معمولی کمی آئی اور دنیا نے سُکھ کا سانس لیا لیکن اس سال کا اختتام چین میں کورونا کے لاکھوں نئے مریضوں کی آمد کے ساتھ ہو رہا ہے جس کے باعث نئے سال پربھی فکر مندی اور تشویش کے سائے گہرے ہوتے نظرآرہے ہیں۔

    سال نو کا جشن، کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 10سے زائد افراد زخمی

    عالمی سطح پر ماہرین کے تجزئیے بھی نئے برس کے بارے میں زیادہ اُمید افزا نہیں ہے۔ روس یوکرین جنگ کے اثرات نے کووڈ 19 سے متاثرہ عالمی معیشت کو مزید دگرگوں کردیا، جس کے اثرات پاکستان پر بھی آئے۔

    برطانیہ کا سالِ نو کےآغازپر141 شہریوں کو اعلیٰ ترین اعزازات دینے کا اعلان:پاکستانی…

    ہمارا ملک موسی تغیرات کے مضر اثرات بھگنے والے ملکوں میں سرفہرست رہا اور اس کے ازالہ کی بات سامنے آئی۔ گزرے برس کا اختتام پاکستان میں دہشت گردی کی نئی لہر کے ساتھ ہو رہا ہے اور لگتا ہے کہ اس برس بھی ہمیں قومی سطح پر بڑے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    پاکستان میں بھی سال 2023 کا آغاز،منچلوں کی طرف سے فائرنگ اورآتش بازی:وزیراعظم…

  • سال نو کا جشن، کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 10سے زائد افراد زخمی

    سال نو کا جشن، کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 10سے زائد افراد زخمی

    کراچی :پاکستان میں بھی سالِ نو کا آغاز ہوگیا ہے، اس موقع پر مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔کراچی کے ساحل سی ویو پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

    سال نو کے موقع پر صدر، گارڈن، لائٹ ہاؤس، بورڈ آفس، فائیو اسٹار، حسین آباد اور عثمان آباد سمیت مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے 10 افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔کراچی میں پولیس کی بھرپور انسدادی مہم کے باوجود سال نو کا استقبال شدید ہوائی فائرنگ اور زوردار پٹاخوں سے کیا گیا۔

    سال 2022 کے اختتام سے چند منٹ پہلے ہی شہر بھر میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا اور سال 2023 کا آغاز زبردست ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے ساتھ ساتھ ہلہ گلہ کے ساتھ ہوا۔

    کراچی کے تفریحی مقام کلفٹن سی ویو، بحریہ ٹاؤن، عمار ٹاور، باغ ابن قاسم، مختلف ہوٹلوں، کلبوں اور دیگر مقامات پر سالِ نو کے استقبال کیلئے زبردست آتش بازی کی گئی۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ کلفٹن میں ساحل سمندر اور دو دریا پر شہریوں کی بڑی تعداد جشن منانے کے لیے پہنچی ہوئی تھی۔

    کراچی پولیس کی جانب سے سال نو کے موقع پر ممکنہ گڑبڑ سے بچنے اور امن و امان کی بحالی کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور سینئر افسران کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن اور درجنوں افراد کو حراست میں لیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    نارتھ ناظم آباد کے ڈی چورنگی پر فائرنگ سے ایک اور نوجوان زخمی،زخمی کی شناخت 20 سالہ شاہمیر ولد خورشید عالم کے نام سے ہوئی، حسین آباد کراچی آئس کریم کے قریب ہوائی فائرنگ ہوئی ،اس فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا ہے،ایسے ہی زخمی کی شناخت نوید ولد شیر حسین کے نام سے ہوئی، ناظم آباد نیا گولیمار پر ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ،زخمی کی شناخت 36 سالہ بیدال ولد شاہ کے نام سے ہوئی، لیاقت آباد نمبر 4 پر ہوائی فائرنگ ایک شخص زخمی ہوئے ایسے ہی زخمی کی شناخت 35 سالہ عدیل ولد نثار کے نام سے ہوئی

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کوچھیپا ایمبولینس کے زریعے ہسپتال منتقل کیا جارہاہے۔ زخمی ہونے والوں میں 1-صدر سن پیٹریک اسکول01 زخمی2-گارڈن عثمان آباد پنجوانی پلازہ 01زخمی3-لائٹ ہاؤس ٹھٹی کمپاؤنڈ01زخمی4-سول راجہ مینشن 01زخمی5-حسین آباد 01زخمی6-بورڈ آفس دلپسند 01 بچہ زخمی7-ناظم آباد پل 01زخمی 8-لیاقت آباد 4نمبر01زخمی9-فائیو اسٹار 01زخمی10-کھارادر 01زخمی11-کشمیر کالونی 01زخمی،سول ہسپتال04،جناح ہسپتال 02،اورعباسی ہسپتال میں اس وقت 05 زخمی آئے ہیں

  • ولن يؤخرالله نفساإذاجاءأجلها ۚوالله خبيربماتعملون:2021 میں‌ نامورپاکستانی شخصیات جو دنیا فانی سےکوُچ کرگئیں

    ولن يؤخرالله نفساإذاجاءأجلها ۚوالله خبيربماتعملون:2021 میں‌ نامورپاکستانی شخصیات جو دنیا فانی سےکوُچ کرگئیں

    لاہور:ولن يؤخر الله نفسا إذا جاء أجلها ۚ والله خبير بما تعملون:سال 2021 میں‌ نامور پاکستانی شخصیات جو دنیا فانی سے کوُچ کرگئیں،تفصیلات کے مطابق ویسے تو اس ملک کے ہزاروں باسی اگلے جہان میں بسیراکرنےکے لیے موت کے منہ سے گزرتے ہوئے قبرستان کی وادی میں چلے گئے اورپھروہاں سے ہرکُوچ کرنے والے اپنے رب کے پاس پہنچ گیا ، دعا ہے کہ اللہ تعالٰی تمام وفات پانے والوں کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے

     

     

    جہاں تک تعلق ہےکہ کچھ نامور شخصیات کا توسب سے پہلے ذکرکرتے ہیں‌کہ 2021 میں پاکستان کے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال ہو گیا، ان کی عمر 85 برس تھی ڈاکٹرعبد القدیر خان نے نومبر 2000 میں ککسٹ نامی درسگاہ کی بنیاد رکھی۔ عبد القدیرخان وہ مایہ ناز سائنس دان ہیں جنہوں نے آٹھ سال کے انتہائی قلیل عرصہ میں انتھک محنت و لگن کی ساتھ ایٹمی پلانٹ نصب کرکے دنیا کے نامور نوبل انعام یافتہ سائنس دانوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔

    بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی طویل علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ ان کے ساتھ مقبوضہ وادی کی آزادی کےلئے کی جانے ولای ایک طویل جدوجہد کا باب بھی ختم ہو گیا۔ قابض بھارتی انتظامیہ نے سید علی گیلانی کو گزشتہ12 برس سے سرینگر میں گھر میں مسلسل نظر بند کر رکھا تھا، جسکی وجہ سے انکی صحت انتہائی گر چکی تھی۔ سید علی گیلانی کو 20برس تک بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں قید رکھا گیا۔

    پاکستان کے سابق صدر پاکستان ممنون حسین بھی کئی عرصے کی علالت کے بعد انتقال کر گئے، سابق صدر پاکستان ممنون حسین 2013 سے 2018 تک پاکستان کے صدر رہے اور ان کا شمار مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماو¿ں میں ہوتا تھا۔ مرحوم ممنون حسین 23 دسمبر 1940 میں پیدا ہوئے۔ وہ جون1999 سے اکتوبر1999 تک گورنرسندھ بھی رہے تھے۔

    19 اپریل 1955 میں پیدا ہونے والے کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف بھی اپنے مداحوں کو چھوڑ گئے، 14 سال کی عمر سے اسٹیج اداکاری شروع کرنے والے عمر شریف دیکھتے ہی دیکھتے کامیڈی کی دنیا کے کنگ بن گئے،ٹی وی، اسٹیج ایکٹر، فلم ڈائریکٹر، کمپوزر، شاعر، مصنف، پروڈیوسر یہ تمام صلاحیتیں عمر شریف کی شخصیت کی پہچان بنیں۔

    ماضی کے یادگار مزاحیہ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ دردانہ بٹ 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ دردانہ بٹ نے اداکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور کامیڈی ڈرامہ ’ففٹی ففٹی‘ میں معین اختر کے ساتھ کیا تھا۔ سینئر اداکارہ کو ان کی بہترین صلاحیتوں کے اعتراف میں سال 1985 میں پی ٹی وی کی جانب سے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔

    معروف ڈرامہ نویس اور مکالمہ نگارحسینہ معین بھی اس سال انتقال کر گئیں، پی ٹی وی کی مقبول ترین ڈرامہ نویس کا اعزاز اپنے نام کرنے والی حسینہ معین نے بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں جنم لیا تھا۔ حسینہ معین نے پی ٹی وی کے لیے بہت سے یادگار ڈرامے لکھے جن میں شہزوری، زیر زبر پیش، انکل عرفی، ان کہی، تنہائیاں، دھوپ کنارے، دھند، آہٹ، کہر، پڑوسی، آنسو، بندش اور آئینہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

    2021 میں معروف مزاح نگار فاروق قیصر (انکل سرگم) بھی انتقال کرگئے ، ان کا انتقال اسلام آباد میں ہوا ، وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے،فاروق قیصر، مصنف، کالم نگار، کارٹونسٹ اور ٹی وی پروڈیوسر تھے۔ وہ 31 اکتوبر 1945 کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے مختلف مزاحیہ کتب بھی لکھیں جنہیں عوام میں بہت پذیرائی ملی۔

    پاکستان کی پہلی ٹی وی میزبان کا اعزاز رکھنے والی ریڈیو اینکر کنول نصیر 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، کنول نصیر ریڈیو اور ٹی وی سے 5 دہائیوں سے زائد عرصہ وابستہ رہیں، انہوں نے محض 17 برس کی عمر میں کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ماضی کی معروف ٹی وی اداکارہ خورشیدشاہد بھی 2021 میں انتقال کرگئیں ،

    2021 میں فلم، ٹی وی اور ریڈیو کے معروف اداکار سہیل اصغر جگر کے کینسر کے باعث دنیا چھوڑ گئے، 1970 کی دیہائی میں لاہور سے بطور ریڈیو جوکی اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والے سہیل اصغر کے مشہور ڈراموں میں ننگے پاو¿ں ، پیاس، کاجل گھر اور سمندر ہے درمیان جیسے ڈرامے شامل ہیں۔

    لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں، بشریٰ انصاری کی طرح ان کی بہن سنبل شاہد بھی کئی نامور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھا چکی ہیں۔

    اس سال ممتاز اداکارہ نائلہ جعفری بھی انتقال کر گئیں، ان کا انتقال کراچی میں ہوا، وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔

    فلم اور ڈراموں کے معروف اداکار انور اقبال بھی دنیا چھوڑ گئے، معروف اداکار انور اقبال نے متعدد ڈرامہ سیریل، سیریز اور لانگ پلیز میں کام کیا تھا۔ ان کے مشہور ڈراموں میں آخری چٹان، شاہین، خرمن، بابر، عشق پیچہ، رشتہ انجانے سے، حنا کی خوشبو، پل صراط، دوستیں جو پیار سمیت دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے چند اردو فلموں میں بھی کام کیا تھا۔

    رواں سال پاکستانی گلوکار و موسیقار اوراوور لوڈ کے میوزیشن فرہاد ہمایوں کے انتقال کی خبر ان کے آفیشل فیس بک پیج کے ذریعے دی گئی۔ فرہاد ہمایوں نے 2003 میں ’اوور لوڈ‘ نامی میوزک گروپ تشکیل دیا تھا، جس کا شمار ملک کے مشہور میوزک بینڈز میں ہوتا ہے۔

    پاکستان کے ممتازدانشور اور کالم نگار اجمل نیازی74 سال کی عمر میں وفات پاگئے، وہ طویل مدت تک ’بے نیازیاں ‘ کے نام سے معروف قومی اخبار میں کالم بھی لکھتے رہے۔ بہترین کالم نگاری پر سابق صدر آصف علی زرداری نے انہوں ستارہ امتیاز سے نوازا۔

    رواں سال سابق گورنر و وزیر اعلیٰ سندھ ممتاز علی بھٹو بھی انتقال کر گئے، ممتاز علی بھٹو سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے کزن تھے اور ذوالفقار علی بھٹو کی کابینہ میں وفاقی وزیر بھی رہ چکے تھے۔ ممتاز بھٹو نے 22 دسمبر 1971 سے 20 اپریل 1972 تک سندھ کے آٹھویں گورنر کے فرائض سرانجام دیے، بعد ازاں یکم مئی 1972 سے 20 دسمبر 1972 تک وہ صوبہ سندھ کے 13 ویں وزیرِ اعلیٰ بھی رہے۔

    مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان 68 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مشاہد اللہ خان نے 1990 میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ سال 2009 اور 2015 میں سینیٹر منتخب ہوئے۔ مشاہد اللہ خان 2017 سے مئی 2018 تک وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی رہے۔دنیائے ہاکی کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی نوید عالم خون کے سرطان (بلڈ کینسر) کے سبب انتقال کر گئے ہیں۔وہ شوکت خائم ہسپتال لاہور میں زیرعلاج تھے

     

    آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں                                            سامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں

    آ جائیں رعب غیر میں ہم وہ بشر نہیں                                          کچھ آپ کی طرح ہمیں لوگوں کا ڈر نہیں

    اک تو شب فراق کے صدمے ہیں جاں گداز                                    اندھیر اس پہ یہ ہے کہ ہوتی سحر نہیں

    کیا کہئے اس طرح کے تلون مزاج کو                                             وعدے کا ہے یہ حال ادھر ہاں ادھر نہیں

    رکھتے قدم جو وادئ الفت میں بے دھڑک                                     حیرتؔ سوا تمہارے کسی کا جگر نہیں

  • اوکاڑہ: صدرگوگیرہ کے نواحی قصبے فتح پور میں نامعلوم چور کروڑوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار

    اوکاڑہ: صدرگوگیرہ کے نواحی قصبے فتح پور میں نامعلوم چور کروڑوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار

    اوکاڑہ(علی حسین) گوگیرہ کے نواحی قصبہ فتح پور میںچوری کی بڑی واردات ۔ چور مجموعی طور پراکیاسی لاکھ پچیس ہزار کے زیورات و نقدی چوری کرنے میں کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات گوگیرہ کے نواحی قصبہ فتح پور شریف میں رواں سال کی سب سے بڑی چوری کی واردات میں مجموعی طور پر 8125000روپے کا مال و زر چرا لیا گیا۔سید ثقلین عابد کاظمی اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں سویا ہوا تھا کہ پانچ نامعلوم چور گھر کی دیواریں پھلانگ کر داخل ہو گئے ساتھ والے کمرے کا تالہ توڑکر کمرے میں موجود سیف الماری اور شو کیس کے تالے بھی توڑ کر 38تولہ سونا ، 65000روپے نقدی، 52000سعودی ریال، 12000امریکن ڈالراور دیگر سامان چوری کر کے مین گیٹ کے اندر سے تالہ توڑ کر رات کے اندھیرے میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔صبح نماز کے لئے بیدار ہوئے تو کمرے کا تالہ ٹوٹا ہوا پایا تو پولیس کو اطلاع دی گئی گوگیرہ پولیس اور کرائم سین یونٹ نے موقع پر آ کر شواہد اکھٹے کئے اور نمونے لیبارٹری بجھوا دئیے تا حال پولیس نے چوری کا مقدمہ درج نہ کیا ہے۔

  • بچے کیساتھ زیادتی کرنیوالادرندہ صفت شخص مقدمہ درج ہونے کے تین ماہ بعد بھی گرفتار نہ ہوسکا۔ متاثرین کی دہائی

    بچے کیساتھ زیادتی کرنیوالادرندہ صفت شخص مقدمہ درج ہونے کے تین ماہ بعد بھی گرفتار نہ ہوسکا۔ متاثرین کی دہائی

    اوکاڑہ(علی حسین) معصوم بچے کیساتھ زیادتی کرنیوالادرندہ صفت شخص مقدمہ درج ہونیکے تین ماہ بعد بھی گرفتار نہ ہوسکا۔ بچے کے والدین سراپا احتجاج ۔ تفصیلات کے مطابق صدر گوگیرہ بستی مصطفیٰ آباد کے رہائشی مبارک علی کا9 سالہ بیٹا محمد حسنین رمضان المبارک میں مورخہ 1 جولائی2020روزے کی حالت میں قریبی مسجد میں نماز ادا کرنے کرنے جارہا تھا ۔ راستے میں مٹھو ولد یعقوب سکنہ بستی مصطفیٰ آباد نے محمد حسنین کو زبردستی پکڑ لیا اور ایک ویران کمرے میں لے گیا جہاں اس نے نو سالہ محمد حسنین کیساتھ نازیبا حرکات و سکنات شروع کردیں اور حرامکاری کی کوشش کرنے لگا۔ بچے کے مزاحمت کرنے پر اسکو مارنے پیٹنے لگا۔ جس کی وجہ سے بچہ زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر بچے کے ورثاء جب جائے واقعہ پر پہنچے تو مٹھو ولد محمد یعقوب کو بچے کیساتھ زیادتی کرتے پایا۔ ملزم سنگین نتائج کی دھکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔ پولیس نے بچے کے والد مبارک علی کی مدعیت میں تھانہ گوگیرہ میں ملزم مٹھو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ کو درج ہوئے تین ماہ بیت چکے ہیں لیکن مقامی پولیس نے اب تک ملزم مٹھو کو گرفتار نہیں کیا۔ بچے کے والدین کے بقول ملزم مٹھو علاقہ میں موجود ہے جبکہ پولیس اسکو گرفتار کرنے سے قاصر ہے۔ بچے کے والدین نے ڈی پی او اوکاڑہ ، آر پی او ساہیوال ، انسپکٹر جنرل لاہور اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی درخواستیں دی ہیں لیکن کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ بچے کے والدین نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو فی الفور گرفتار کرکے قانونی کاروائی کی جائے۔