Baaghi TV

Tag: سالانہ عرس

  • حضرت داتا گنج بخشؒ کا سالانہ عرس،تقریبات کا اعلان

    حضرت داتا گنج بخشؒ کا سالانہ عرس،تقریبات کا اعلان

    حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تقریبات کا آغاز دربار کے غسل مبارک سے کیا جائے گا-دربار کے 981 واں سالانہ غسل مبارک کی تقریب 9 محرم الحرام 16 جولائی بروز منگل کو ہو گی -غسل مبارک کی تقریب میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی اہم شخصیات شرکت کریں گی –

    ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب خالدمحمود سندھو نے آج 981 واں سالانہ غسل مبارک دربار حضرت داتا گنج بخش ؒ کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا- اجلاس میں ایس ایس پی آپریشن لاہور، ایڈمنسٹریٹر اوقاف داتا دربار توقیر محمود وٹو، خطیب داتا دربار مسجد مفتی محمد رمضان کے علاوہ سیف سٹی اتھارٹی، فوڈ اتھارٹی، لیسکو، میونسپل کارپوریشن، ہیلتھ، ایجوکیشن، ٹریفک، ریسکیو1122، واسا، سول ڈیفنس سمیت کئی دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی-

    ایڈمنسٹریٹر اوقاف نے سالانہ غسل مبارک دربار سمیت عرس کی دیگر تقریبات پر مبنی اقدامات سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ عرس میں زائرین کی سیکورٹی اور سہولیات کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے اورداتا دربار کے مرکزی راستوں کو تجاوزات سے پاک اور لائٹس اور صفائی کے خصوصی انتظامات ہوں نگے- مزید برآں عام زائرین کی انٹری گیٹ نمبر 1 اور 5 جبکہ خواتین زائرین کا داخلہ گیٹ نمبر 4 سے ہو گا – انہوں نے بتایا کہ متعلقہ ادارے اہم شخصیات اور زائرین کی سیکورٹی سمیت دیگر ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں گے اورسیکیورٹی ادارے، سی سی ٹی وی کیمرے، میٹل ڈیٹکٹراور دیگر جدید آلات کی مدد سے عرس تقریبات کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں گے -فوڈ اتھارٹی کا عملہ خصوصی میکنزم کے تحت لنگر چیک کرنے کا ذمہ دار ہو گا-انہوں نے کہا کہ رضا کاروں، میڈیا نمائندوں اور دیگر خدمات دینے والے افراد کو خصوصی پاس جاری کئے جائیں گے -لیسکو حکام نے اجلاس کو بتایا کہ عرس تقریبات کے دوران داتا دربار اور ملحقہ علاقے 2 روز کے لئے لوڈ شیڈنگ سے مستثنی ہونگے-

    ڈائریکٹرجنرل اوقاف خالد محمود سندھو نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کے افسران ایک مربوط نظام کے تحت عرس کی تقریبات کے لئے 24 گھنٹے فرائض سرانجام دیں گے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی-انہوں نے مزید کہا کہ زائرین کی 3 لائنیں ہو ں گی اور متعلقہ حکام کسی قسم کی بھگدڑ اور بد نظمی کی روک تھام کیلئے اپنی پیشہ وارانہ خدمات بہتر انداز میں انجام دینے کے پابند ہو ں گے-

    کچھ ججز دانا ہوں گے، میں اتنا دانا نہیں، پاکستان کو ایک بار آئین کے راستے پر چلنے دیں، چیف جسٹس

    نشان نہ ملنے پر کسی امیدوار کا کیسے کسی پارٹی سے تعلق ٹوٹ سکتا؟ چیف جسٹس

    انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ

    سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

    سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

    مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان

  • حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر چھٹی کا اعلان

    حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر چھٹی کا اعلان

    لاہور: عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے عرس کے موقع پرلاہور شہر میں 7 ستمبر کو عدالتیں بند رہیں گی ہائی کورٹ کی پرنسپل سیٹ ،لاہور کی ماتحت عدالتوں میں عرس داتا دربار کی مقامی چھٹی ہوگی۔

    عرس کے دوران قرأت، نعت خوانی اور سماع کی محفلیں عروج پر ہوں گی،صوفی بزرگ علی ہجویریؒ کے عرس پر لنگر کے انتظامات مکمل ہیں، دودھ کی سبیلیں بھی لگائی جارہی ہیں، مٹھائیوں اور دیگر اشیا کی دکانیں بھی سج گئیں۔

    حضرت علی ہجویریؒ کا شمار عظیم المرتبت اولیائے کرام میں ہوتا ہے،آپ کی پیدائش پانچویں صدی کی شروعات میں ہوئی، آپؒ کا شجرہ نسب حضرت سیّدنا امام حسن بن حضرت علیؓ سے ملتا ہے، آپ کا خاندان افغانستان کے شہر غزنی میں آباد تھا۔

    عوام کے لیے بڑے بڑے سسٹم کوچیلنج کریں گے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ

    آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے بزرگوں سے حاصل کی، بعد ازاں آپ اسلامی علم سے روشناس ہونے آذربائیجان، فرغانہ، خراسان اور مرو میں تشریف لے گئے، جہاں آپ نے چوٹی کے مشائخ کرام سے علمی اِستفادہ حاصل کیا،آپ کے اساتذہ کرام میں شیخ ابو سعید ابوالخیر، احمد بن محمد القصاب، ابوالعباس، عبدالکریم بن ہوازن اور حضرت ابوالقاسم جیسی نامور ہستیاں شامل ہیں۔

    آپ قطبِ وقت حضرت ابو الفضل محمد بن الحسن الختلی الحنبلیؒ کے ہاتھ پر بیعت ہوئے اور ان کی ہدایت پا کر ہندوستان چلے آئے، یہاں آپ نے لاہور کو اپنا مسکن بنایا، آپ کے ہاتھوں اس سرزمین کے ہزاروں جاہل عالم بنے، آپ نے لاکھوں کافروں کو توحید سے روشناس کراتے ہوئے مسلمان کیا۔

    شمالی وزیرستان: نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ،ایک شخص جانبحق ، ایک زخمی

    کہتے ہیں کہ اس خطے میں آپ نے جس شخص کو مسلمان بنا کر حلقہ بگوش اسلام کیا وہ صوبہ پنجاب کا نائب حاکم رائے راجو تھا جو بعد میں شیخ ہندیؒ کے نام سے مشہور ہوا،مخلوق خدا کو اللہ تعالیٰ کی تعلیمات سے فیض یاب کرکے آپ نے 465 ھ بمطابق 1073ء کو اپنی جان مبارک 65 سال کی عمر میں جانِ آفرین کے سپرد فرمائی اور اپنی مسجد اور دَرسگاہ کے قریب دفن ہوئے۔

  • خواجہ معین الدین چشتیؒ  کے سالانہ عرس کی تقریب کورونا ہدایات کے مطابق ہو گی

    خواجہ معین الدین چشتیؒ کے سالانہ عرس کی تقریب کورونا ہدایات کے مطابق ہو گی

    اجمیرشریف: اجمیر انتظامیہ کے مطابق خواجہ معین الدین چشتی (رح) کا 810 واں سالانہ عرس ریاستی حکومت کی کورونا ہدایات کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اجمیر کے ضلع کلکٹر پرکاش راج پروہت نے درگاہ شریف سے متعلق انتظامیہ کے ساتھ گزشتہ روز میٹنگ میں واضح کیا کہ ریاست اور اجمیر میں پھیل رہے کورونا انفیکشن کی وجہ سے عرس کا انعقاد صرف اور صرف ریاستی حکومت کے کورونا قوانین کے تحت کیا جائے گا-

    لتا منگیشکرمیں کورونا کے بعد نمونیا کی تشخیص

    انہوں نے کہا کہ کورونا کی نئی ہدایات کے تحت ضلع انتظامیہ نے ہفتہ وار نائٹ کرفیو اور دیگر مجبوریوں کے پیش نظر فی الحال کوئی تیاری نہیں کی کورونا کے مدنظرخواجہ غریب نواز کے 810 ویں سالانہ عرس میں ریاستی حکومت کی رہنما ہدایات کی پوری طرح پاسداری کی جائے گی اور اجمیر ضلع انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

    بھارت:جنسی زیادتی کے واقعات ہر10 منٹ بعد رپورٹ ہونے لگے:تازہ واقعہ نے حقیقت کھول…

    خواجہ غریب نوازؒ کے 810 ویں سالانہ عرس کے انتظامات کے موضوع پر درگاہ کمیٹی کی ورچول میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ ہوا کہ خواجہ کے عرس میں مذہبی رسومات کو پورا کیا جائے گا۔

    برصغیر پاک وہند کے معروف صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ علیہ کے والد کا اسم گرامی غیاث الدین حسنؒ اور والدہ ماجدہ کا نام سیدہ ام الورع ؒبی بی تھا۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کی شادی 590ہجری 1194ء کو بی بی امت ؒکے ساتھ ہوئی ، آپ کے دو بیٹے اور ایک بیٹی تھی آپ کے پیرو مرشد حضرت خواجہ شیخ عثمان ہارونی ؒ سے آپ کو بہت محبت اور عقیدت تھی ، اس کی محبت اور عیقدت کو دیکھ کر خواجہ عثمان ہارونی ؒ نے آپ کو (امیر تبرک) کے شرف سے نوازا، اور آپ کو اپنا سجادہ نشین مقرر فرمایا۔

    کورونا،ڈیلٹا،اومی کرون،فلورونا کے بعد ڈیلٹا کرون:نیاوائرس کتنا خطرناک ہے ماہرین نے…

    آپؒ بیس سال تک سفر وحضر میں حضرت خواجہ عثمان ہارونی ؒ کی خدمت میں حاضر رہ کر مرشد پاک کے ہاتھوں خلافت کے منصب پر سرفراز ہوئے۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی پرتھوی راج کے دور حکومت میں اجمیر (ہندوستان) میں تشریف لائے جہاں اس وقت پتھورا رائے اس علاقے کا حکمران تھا۔اجمیرشریف تشریف لانے کے بعد آپ عبادتِ الٰہی میں مشغول ہو گئے۔

    بچ جاو:بچالو:احتیاط اپنالو:اومیکرون نہیں چھوڑے گا: بوسٹر شاٹ بھی نہیں بچا پائےگا:ڈاکٹروں کی…