Baaghi TV

Tag: سال 2024

  • سال 2024 گرم ترین سال ریکارڈ کیے جانے کی تصدیق

    سال 2024 گرم ترین سال ریکارڈ کیے جانے کی تصدیق

    ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن نے سال 2024 گرم ترین سال ریکارڈ کیے جانے کی تصدیق کر دی۔

    ڈبلیو ایم او کی رپورٹ کے مطابق پچھلے دس سال 2015 تا 2024 ریکارڈ کے دس گرم ترین سال ہیں، 6 بین الاقوامی ڈیٹا کی بنیاد پر پچھلے 10 سال میں غیر معمولی ریکارڈ توڑ درجہ حرارت سامنے آئے۔ پہلا کیلنڈر سال 1850 سے 1900 کیعالمی اوسط سے 1.5 ڈگری زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے جبکہ 2024 میں زمین اور سمندر کی سطح کا غیر معمولی درجہ حرارت اور سمندری گرمی دیکھی گئی۔تحقیق میں 7 ممالک اور 31 اداروں کے 54 سائنسدانوں کی ٹیم شامل تھی۔گلوبل وارمنگ سے تقریباً 90 فیصد اضافی گرمی سمندر میں جمع ہوتی ہے۔ سال 2023 سے 2024 تک، عالمی بالائی 2000 میٹر سمندری حرارت کے مواد میں 1021 جولز اضافہ ہوا۔سال 2024 پیرس معاہدے کا طویل مدتی درجہ حرارت کا ہدف ابھی خاتمے سے پہلے شدید خطرے میں ہے۔ڈبلیو ایم او مارچ 2025 میں جاری ہونے والی اپنی اسٹیٹ آف دی گلوبل کلائمیٹ 2024 کی رپورٹ کی مکمل تفصیلات فراہم کرے گا۔رپورٹ میں گرین ہاؤس گیسوں، سطح کے درجہ حرارت، سمندر کی گرمی، سطح سمندر میں اضافے، گلیشیئر اور سمندری برف کی حد سمیت اہم موسمیاتی تبدیلی کے اشارے کی مکمل تفصیلات شامل ہونگی۔

    پاکستان نے افغانستان کے نائب وزیر خارجہ کے الزامات مسترد کردیے

    گوجرہ: باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ پر عبدالرحمن جٹ کو اعزاز

    سیالکوٹ: باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ بیورو آفس میں منائی گئی

  • بابا وانگا کی سال 2024  کے حوالے سے 7 پیشگوئیاں

    بابا وانگا کی سال 2024 کے حوالے سے 7 پیشگوئیاں

    بلغاریا کی نابینا خاتون بابا وانگا کی سال 2024 کے حوالے سے خوفناک پیشگوئیاں سامنے آئی ہیں-

    باغی ٹی وی: بلغاریا کی نابینا خاتون بابا وانگا کا انتقال 1996 میں ہوچکا ہے، لیکن انہوں نے موت سے پہلے جو پیش گوئیاں کیں وہ ان کی موت کے کافی عرصے بعد بھی سچ ثابت ہورہی ہیں، اب 2024 کیلئے بھی ان کی کچھ پیش گوئیاں سامنے آئی ہیں،برطانوی اخبار ”ڈیلی اسٹار“ کے مطابق بابا وانگا نے سال 2024 کے لیے سات پیش گوئیاں کی ہیں،بابا وانگا نے اگلے سال روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر ایک قاتلانہ حملے کی پیشگوئی کی ہے، یہ حملہ ان کا کوئی اپنا ہی ساتھی کرے گا۔

    بابا وانگا نے یورپ میں دہشت گردانہ حملوں کے بڑھنے کے حوالے سے بھی خبردار کیا اور یہ بھی بتایا کہ ایک ”بڑا ملک“ اگلے سال حیاتیاتی ہتھیاروں کے ٹیسٹ یا حملے کرے گا،بابا وانگا کے مطابق ایک بہت بڑا معاشی بحران آئے گا جو اگلے سال عالمی معیشت کو متاثر کرے گا، قرضوں کی بڑھتی ہوئی سطح اور بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤ جیسے عوامل اس کی وجوہات ہوں گے۔

    طویل القامت پاکستانی غلام شبیر جدہ میں انتقال کرگئے

    انہوں نے یہ بھی پیش گوئی کی تھی کہ اگلے سال خوفناک موسمی واقعات اور قدرتی آفات آئیں گی،بابا وانگا کے مطابق 2024 میں سائبر حملوں میں اضافہ ہوگا اعلیٰ درجے کے ہیکرز پاور گرڈز اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس جیسے اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، جس سے قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو گا 2024 میں الزائمر اور کینسر سمیت لاعلاج بیماریوں کے نئے علاج دریافت ہوں گے جبکہ کوانٹم کمپیوٹنگ میں ایک اہم پیشرفت ہوگی۔

    اسرائیل نے کرائے کے فوجیوں کی بھرتی شروع کر دی،ہسپانوی اخبار کا دعویٰ

    واضح رہے کہ بابا وانگا کو ”بلقان کی نوسٹراڈیمس“ بھی کہا جاتا ہے، انہوں نے 9/11 کے دہشت گرد حملوں، شہزادی ڈیانا کی موت، چرنوبل کی تباہی اور بریگزٹ جیسے بڑے عالمی واقعات کی پیش گوئی کی تھی، بابا وانگا 1911 میں پیدا ہوئی تھیں اور 12 سال کی عمر میں انہوں نے ایک بڑے طوفان کے دوران پراسرار طور پر اپنی بینائی کھو دی تھی۔

    جنوبی افریقہ نے بھی اسرائیل سے سفارتی عملے کو واپس بلالیا