Baaghi TV

Tag: سال 2025

  • مہنگائی سے متعلق دسمبر 2025 کی ماہانہ رپورٹ جاری

    مہنگائی سے متعلق دسمبر 2025 کی ماہانہ رپورٹ جاری

    وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی سے متعلق دسمبر 2025 کی ماہانہ رپورٹ جاری کر دی-

    رپورٹ کے مطابق نومبر کے مقابلے میں دسمبر کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی دسمبر 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح کم ہو کر 5.6 فیصد پر آ گئی، جبکہ نومبر 2025 میں یہ شرح 6.15 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق وزارت خزانہ نے دسمبر کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 5.5 سے 6.5 فیصد کے درمیان لگایا تھا، جبکہ حقیقی اعداد و شماراس اندازے کے قریب رہےجولائی تا دسمبر 2025 کے دوران اوسط مہنگائی 5.15 فیصد رہی، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں کم ہے۔

    بنگلہ دیش کا بوئنگ سے 14 نئے طیارے خریدنے کا فیصلہ

    اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2024 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 4.1 فیصد تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک سال کے دوران مہنگائی کی سطح میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا گزشتہ ماہ دیہی علاقوں میں ماہانہ بنیاد پرمہنگائی کی شرح میں 0.6 فیصد کمی ہوئی، جبکہ شہروں میں مہنگائی 0.4 فیصد کم ریکارڈ کی گئی جبکہ سالانہ بنیاد پر دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 5.4 فیصد رہی، جبکہ شہری علاقوں میں یہ شرح 5.8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    برطانیہ :عمران خان کے پوسٹر والے ٹرک پر نامعلوم افراد نے سیاہی پھینک دی

    ادارہ شماریات کے مطابق اشیائے خورونوش، توانائی اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں میں معمولی کمی مہنگائی میں مجموعی کمی کا باعث بنی، تاہم آئندہ مہینوں میں عالمی قیمتوں اور مقامی عوامل پر صورتحال کا انحصار رہے گا۔

  • 2025 میں پولیس نےبہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،آئی جی پولیس بلوچستان

    2025 میں پولیس نےبہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،آئی جی پولیس بلوچستان

    کوئٹہ:بلوچستان میں سال 2025 کے دہشتگردی کے واقعات میں شہریوں اور فورسز کے اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر 827 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 745 دہشتگرد بھی مارے گئے۔

    صوبائی حکومت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 2025 کے دوران دہشتگردی کے 940 واقعات پیش آ ئے، جن میں 827 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں 287 سکیورٹی اہلکار اور 440 شہری شامل ہیں،اسی طرح دہشتگردوں کے حملوں میں 1349 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2025 میں 6 خودکش حملے، متعدد فائرنگ اور بم دھماکے، آئی ای ڈی، دستی بم، راکٹ اور بارودی سرنگوں کے درجنوں حملے رپورٹ ہوئےدہشتگردی کے واقعے میں سوارب کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ بلیدی شہید ہوگئے، رواں سال سب سے زیادہ واقعات تربت 109، قلات 88، آواران 75، کوئٹہ میں 65، مستونگ 57 اور پنجگور میں 43 حملے رپورٹ ہوئے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے افغانستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2025 میں بم دھماکوں کے 265، دستی بم حملوں کے 213 واقعات، سرکاری عمارتوں کو آگ لگانے کے 93 واقعات، ریلوے ٹریک پر 27حملے ہوئے اور متعدد بار جعفر ایکسپریس کو بھی نشانہ بنایا گیا، پولیو ٹیموں پر 3، موبائل ٹاورز پر 27 حملے کیے گئے2025 میں گیس پائپ لائن پر 8 حملے، آبادکاروں پر 27 واقعات ہوئے، رواں سال زیارت سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر زیارت تاحال بازیاب نہیں ہو سکے، سکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کے 78 ہزار آپریشنز میں 745 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

    آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نےپریس کانفرنس میں بتایا کہ 2025 میں پولیس نےبہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے تاہم پولیس کے محکمہ کو مزید وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں، پولیس کی کیپسٹی بلڈنگ پر توجہ دی جارہی ہے، پولیس نے بہت سے مواقع پر بہترین رسپانس دیا ہے اور پولیس تھانوں پر ہونے والے حملوں کو نفری نے دلیر ی سے نا کام بنایا۔

    وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    آئی جی پولیس محمد طاہر نے کہا کہ پولیس میں میرٹ پر فیصلے کیے جا رہے ہیں، ایس اوپیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور محکمہ پو لیس میں احتساب برانچ بنائی گئی ہے،اے ٹی ایف کے الاؤنس میں اضافہ کیا گیا ہے اور نفری میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے، پولیس کو جدید اسلحہ سے لیس کیا جا رہا ہے اور سیف سٹی کا منصوبہ آخری مرحلے میں ہےبلٹ پروف گاڑیاں پولیس کو فراہم کر دی گئی ہیں اور مزید بھی فراہم کی جائیں گی، عوام کی خدمت پر توجہ دے رہے ہیں اور کوئٹہ کی سیکیورٹی کے لیے پراپر پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

    پاکستان کی یمن میں پائیدار امن و استحکام کیلئےتمام کوششوں کی حمایت

  • شوبز جوڑیاں جن کی 2025 میں علیحدگی ہوئی

    شوبز جوڑیاں جن کی 2025 میں علیحدگی ہوئی

    سال 2025 پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کم و بیش 21 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھے تاہم چند فنکار ایسے بھی ہیں جن میں کسی کی منگنی ختم ہوئی، کسی نے شادی کے چند ماہ بعد ہی علیحدگی کا فیصلہ کرلیا تو کسی کی برسوں پرانی شادی طلاق پر آکر ختم ہوگئی-

    سال 2025 میں کئی ایسی حیران کن علیحدگیاں اور طلاقیں سامنے آئیں جنہوں نے صارفین کو چونکا دیا، وہ اداکار جنہوں نے امسال اپنی علیحدگی یا طلاق کا اعلان کیا ان میں زارہ ترین اور فاران طاہر ،لوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی سمیت دیگر شامل ہیں-

    پاکستانی معروف گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی کی جوڑی منگنی کے بعد سے ہی خبروں کی زینت بنی رہی، مگر 3 برسوں بعد رواں سال کے آغاز میں ہی عاصم اظہر نے اچانک میرب سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا، اس خبر نے مداحوں کو کافی حیران کیا، کیونکہ عوامی توقعات کے مطابق دونوں جلد شادی کرنے والے تھے۔

    زارہ ترین اور فاران طاہر

    faraan

    اداکارہ زارا ترین اور ہالی ووڈ میں پہچان رکھنے والے اداکار فاران طاہر 2021 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تاہم زارا ترین نے رواں سال انکشاف کیا کہ شادی کے صرف 4 ماہ بعد ہی یہ جوڑا الگ ہوگیا تھا تاہم قانونی طور پر شادی ختم ہونے میں کچھ وقت لگا، ان کے مطابق یہ شادی دھوکے اور فریب پر مبنی تھی۔ طلاق کے بعد انہیں شدید ذہنی دباؤ کا سامنا رہا-

    حنا رضوی اور عمار احمد

    rizvi

    حنا رضوی کا تعلق ایک معروف شوبز خاندان سے ہے اور وہ خود بھی ایک کامیاب اداکارہ ہیں ان کی شادی تھیٹر اداکار عمار احمد سے ہوئی تھی، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا تاہم رواں برس حنا رضوی نے اعلان کیا کہ ان کے ازدواجی تعلقات میں مسائل پیدا ہو چکے ہیں، دونوں اس وقت علیحدہ رہ رہے ہیں، اگرچہ تاحال باضابطہ طلاق نہیں ہوئی۔

    ایمن زمان اور مجتبیٰ لکھانی

    showbiz

    گزشتہ برس شادی کے بندھن میں منسلک ہونے والی ٹک ٹاکر و اداکارہ ایمن زمان اور مجتبیٰ لکھانی کی شادی کو بھی خاصی پذیرائی ملی 2025 میں ایمن زمان نے انسٹاگرام پر اپنی طلاق کا اعلان کر دیا،دونوں نے علیحدگی کی وجہ سے متعلق کوئی تفصیل شیئر نہیں کی۔

    سارہ عمیر اور محسن طلعت

    mohsin

    پاکستانی معروف اداکارہ سارہ عمیر نے ہدایتکار محسن طلعت سے شادی کے بعد اداکاری سے وقفہ لیا تھا حال ہی میں انہوں نے شوبز میں واپسی کی اور ریئلٹی شو تماشا گھر میں شرکت کی اسی دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ طلاق کے مرحلے سے گزر چکی ہیں، سابق جوڑے کے دو بچے ہیں۔

    سبحان عمیئس اور عبیر اسد خان

    subhan

    ماڈلنگ کی دنیا کا مقبول جوڑا سبحان عمیئس اور عبیر اسد خان کی رواں سال کے آغاز میں ہونے والی شادی کو مداحوں نے بےحد سراہا، تاہم صرف سات ماہ بعد دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تاہم دونوں نے علیحدگی کی وجہ پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے-

    میرا سیٹھی اور بلال ایم صدیقی

    sethi

    اداکارہ اور مصنفہ میرا سیٹھی نے 2025 میں انکشاف کیا کہ وہ کچھ عرصے سے طلاق یافتہ ہیں ان کے مطابق وہ ڈرامہ کچھ ان کہی کی شوٹنگ کے دوران اس مشکل مرحلے سے گزر رہی تھیں، اور اس دوران اداکارہ سجل علی نے ان کا بھرپور ساتھ دیا، میرا سیٹھی نے اگرچہ پہلے ہی علیحدگی اختیار کر لی تھی، تاہم اس کا اعلان رواں برس کیا۔

    سحر حیات اور سمیع رشید

    sami

    معروف ٹک ٹاکر جوڑی سحر حیات اور سمیع رشید کی شادی 2022 میں ہوئی تھی پھر دونوں ایک بیٹی کے والدین بھی بنے تاہم 2025 میں ان کی طلاق ہو گئی جبکہ ایک دوسرے پر سنگین الزامات بھی سامنے آئے۔

    انوشے عباسی اور عینان عارف عباسی

    aynan

    اداکارہ انوشے عباسی نے بھی اپنی طلاق کی تصدیق 2025 میں کی،انوشے عباسی کے مطابق وہ اس معاملے پر پہلے اس لیے خاموش رہیں کیونکہ ان کی والدہ علیل تھیں اور وہ انہیں مزید تکلیف نہیں دینا چاہتی تھیں انہوں نے 2014 میں اداکار عینان عارف سے شادی کی تھی مگر یہ شادی 2019 میں طلاق پر ختم ہوئی جس کا باضابطہ اعلان اب کیا گیا ہے۔

    رواں برس اداکارہ خوشبو اور اداکار ارباز خان کی علیحدگی کی خبریں بھی زیر گردش رہیں تاہم اس حوالے سے باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا مذکورہ خبریں اس وقت پھیلنا شروع ہوئیں جب اداکارہ خوشبو نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ وہ اور ارباز گزشتہ چند برسوں سے ایک ساتھ نہیں رہ رہے، ارباز خان ایک دن گھر سے چلے گئے اور پھر واپس نہیں آئے، جس سے انہیں شدید دکھ اور صدمہ پہنچا تاہم بعدازاں انہوں نے اپنے بیان سے یو ٹرن لے لیا تھا-

    arbaz

  • سال 2025 کی 10 بہترین ایئرلائنز کی فہرست جاری

    سال 2025 کی 10 بہترین ایئرلائنز کی فہرست جاری

    سال 2025 کی دنیا کی 10 بہترین ایئرلائنز کی فہرست جاری کردی گئی ہے یہ فہرست اسکائیٹریکس سروے کے بعد جاری کی گئی ہے جسے ورلڈ ایئر لائن ایوارڈز بھی کہا جاتا ہے-

    اسکائی ٹریکس جو لندن میں قائم بین الاقوامی ہوائی نقل و حمل کی درجہ بندی کی معروف تنظیم ہے، نے اس سروے کے لیے 325 سے زائد ایئر لائنز کا جائزہ لیا اور ان کی درجہ بندی کی،اسکائی ٹریکس کے سی ای او ایڈورڈ پلیسٹیڈ نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم 2025 کے پیرس ایئر شو میں ورلڈ ایئر لائن ایوارڈز منعقد کررہے ہیں، یہ دنیا کا سب سے بڑا ہوائی شو ایونٹ ہے اور پیرس شو میں ہمارا ایوارڈ پروگرام منعقد کرنا ایئر لائنز کے لیے ہمیشہ بہت مقبول انتخاب رہا ہے۔

    1) قطر ایئرویز: قطر ایئرویز نے اس بار مسلسل نویں سال "World’s Best Airline” کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اور تمام ایئرلائنز میں سرفہرست ہے۔ اسے بہترین بزنس کلاس اور بہترین بزنس لاؤنج کا بھی اعزاز ملا ہے۔

    2) سنگاپور ایئرلائنز: دنیا کی دوسری بہترین ایئرلائن سنگاپور ایئرلائنز ہے۔ اسے دنیا کے بہترین کیبن کریو اور دنیا کی بہترین فرسٹ کلاس کا اعزاز بھی ملا ہے۔

    3) کیتھے پیسیفیک: تیسرے نمبر پر کیتھے پیسیفیک ہے جو اعلیٰ سروس اور تفریحی معیار کے لیے پہچانی جاتی ہے۔

    4) ایمریٹس: چوتھے نمبر پر ایمریٹس ہے جو پرواز کے دوران شاندار انٹرٹینمنٹ اور اعلیٰ کھانے کے معیار کیلئے معروف ہے۔ معروف تسلیم شدہ

    5) آل نیپون ایئرویز: پانچویں بہترین ایئرلائین آل نیپون ایئرویز ہے جو صفائی، وقت کی پابندی اور مہمان نوازی کے لیے جانی جاتی ہے۔

    6) ترکش ایئرلائنز: چھٹی پوزیشن پر ترکش ایئرلائنز ہے۔ یہ یورپ کی "Best Airline” کا اعزاز بھی رکھتی ہے۔

    7) کورین ایئر: ساتویں نمبر پر اور بار بار فائیو اسٹار ریٹنگ پانے والی کورین ایئرلائن عمدہ خدمات کے لئے معروف ہے۔

    8) ایئر فرانس: آٹھویں مقام پر روزمرہ کے بہتر معیار کے لیے تسلیم شدہ ایئرلائن ایئر فرانس ہے۔

    9) جاپان ایئرلائنز: نویں نمبر پر شاندار مہمان نوازی کیلئے جانے جانی والی جاپان ایئرلائنز ہے۔

    10) ہائنان ایئرلائنز: آخری نمبر پر چین کی بہترین ہائنان ایئرلائنز کو رکھا گیا ہے۔

  • 2015 میں سونے کی قیمت میں 77 ہزار روپے سے زائد کا  اضافہ

    2015 میں سونے کی قیمت میں 77 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ

    سال 2025 میں پاکستان میں سونے کی قیمت میں 77ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں سال 2025 کی شروعات ہوئی تو ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار کے آس پات تھی، تاہم صرف چار مہینوں سے بھی کم میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا، عالمی مارکیٹ میں اضافے کے ساتھ پاکستان میں اس دھات کی قیمت میں فی تولہ 77 ہزار روپے کا بیش بہا اضافہ ہوا۔یکم جنوری2025 سے 19اپریل تک کا حساب لگایا جائے تو فی تولہ سونے کی قیمت میں 77 ہزار 100 روپے اضافہ ہوا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 66 ہزار 100 روپے کی بڑھوتری آئی۔

    گزشتہ روزپاکستانی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے رہی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ پر نظر ڈالی جائے تو وہاں بھی سونے کی قیمت کوئی استحکام نظر نہیں آتا، کچھ دنوں پہلے تک سونے کی فی اونس قیمت جو 3150 ڈالرز کے آس پاس تھی وہ اب 3326 ڈالرز فی اونس پر جا پہنچی ہے۔سال 2025 میں عالمی اقتصادی صورتحال اور سونے کی مانگ کے پیش نظر اس دھات کی قیمت میں 712 ڈالرز کا زبردست اضافہ ہوا جس سے یہ 3326 ڈالرز فی اونس کا ہوگیا۔

    حافظ نعیم کا پاکستان میں حماس کو دفتر کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

    کراچی ،ٹریفک حادثات رک نہ سکے، ایک دن میں 5 افراد جاں بحق

    مسلم لیگ ن اور ،پیپلز پارٹی کا ملکر چلنے پر اتفاق ہو گیا

    اداکارہ انجلینا جولی کی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ

    کراچی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں، 172 ڈرائیور گرفتار

  • ٹائم ٹریولنگ کا دعویٰ کرنیوالے شخص کی 2025 کیلئے خوفناک ترین پیشگوئیاں

    ٹائم ٹریولنگ کا دعویٰ کرنیوالے شخص کی 2025 کیلئے خوفناک ترین پیشگوئیاں

    وقت کےسفرکا دعویٰ کرنےوالے شخص نے 2025 کے بارے میں خوفناک پیشگوئیاں کی ہیں-

    باغی ٹی وی: ایلوِس تھامپسن نامی اس شخص نے یکم جنوری کو انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں اس نے پانچ مخصوص تاریخوں کا ذکر کیا اور بتایا کہ ان تاریخوں پر دنیا میں تباہ کن واقعات رونما ہوں گے۔

    ایلوِس تھامپسن کے مطابق 6 اپریل کو اوکلاہوما میں 24 کلومیٹر چوڑا ایک خوفناک طوفان آئے گا، جس کی ہوائیں 1,046 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی اور پورے علاقے کو تباہ کر دیں گی اس نے پیشگوئی کی کہ 27 مئی کوامریکہ میں دوسری خانہ جنگی چھڑ جائے گی، جس کے نتیجے میں ٹیکساس امریکہ سے علیحدہ ہو جائے گا اس جنگ میں جوہری ہتھیاروں کا استعمال ہوگا اور امریکہ مکمل تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گا۔

    بھارتی اداکارہ رنگے ہاتھوں گرفتار

    اس کے بعد، اس نے دعویٰ کیا کہ یکم ستمبر کو ”چیمپیئن“ نامی ایک خلائی مخلوق زمین پر آئے گی اور 12,000 انسانوں کو ایک دوسر ے سیارے پر لے جائے گی تاکہ انہیں تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ تاہم، اس نے خبردار کیا کہ کچھ دشمن خلائی مخلوقات بھی زمین پر آئیں گی جن کے ارادے خطرناک ہوں گے۔

    تھامپسن کے مطابق 19 ستمبر کو امریکہ کے مشرقی ساحل پر ایک خوفناک طوفان تباہی مچا دے گا۔ جبکہ 3 نومبر کو بحرالکاہل میں ایک بہت بڑی سمندری مخلوق دریافت کی جائے گی، جسے ”سیرین کراؤن“ کا نام دیا جائے گا۔ اس کا سائز نیلی وہیل سے چھ گنا بڑا ہوگا۔

    ن لیگ کی حکومت ہی پاکستان کو ترقی دے سکتی ہے،مریم اورنگزیب

    ان پیشگوئیوں پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصرے جاری ہیں، جہاں کچھ لوگ اسے سنجیدگی سے لے رہے ہیں، وہیں زیادہ تر صارفین نے طنزیہ تبصرے کیے ہیں۔

  • نئے سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کانیا ریکارڈ

    نئے سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج کانیا ریکارڈ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے دن 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح عبور کر لی۔

    باغی ٹی وی : 100نئے سال کے پہلے روز کا آغاز منفی انداز میں ہوا تاہم بعد ازاں کاروبار میں مثبت تیزی دیکھنے میں آئی،ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 1957 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 117084 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جو کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی نئی بلند ترین سطح ہے۔

    واضح رہے کہ سال 2024 کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 84 فیصد اضافہ ہواگزشتہ سال 100 انڈیکس میں 52 ہزار 675 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور رواں سال کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 126 کی سطح پر رہا۔

    بالی ووڈ فلمساز نہیں سمجھتے کہ فلم سازی کیا ہوتی ہے،انوراگ کشپ

    سال 2024 میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 17 ہزار 39 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 59 ہزار 191 پوائنٹس رہی گزشتہ سال بازار میں 139 ارب شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ شیئرز بازار میں 2024 کے کاروبار کی مالیت 5 ہزار 464 ارب روپے رہی، سال 2024 میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ہزار 432 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 495 ارب روپے رہا۔

    نامور خاتون ماہر علم نجوم کی 2025 کیلئے بڑی پیشگوئیاں

  • سال 2025 ,ملک بھر میں شور شرابا، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

    سال 2025 ,ملک بھر میں شور شرابا، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

    سال 2025 کا آغاز ہوگیا ، ملک بھر میں ہلا گلا، شور شرابا اور جشن کا سمان رہا ۔مختلف شہروں میں منچلوں نے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی نئے سال کی آمد پر لوگ خوشی سے جھوم اٹھے ، چھوٹے بڑے شہروں میں آتش بازی کی گئی، اکثر مقامات پر میوزیکل شوزکا اہتمام بھی کیا گیا ، سڑکوں پر ہجوم رہا اور ٹریفک جام رہی ، شہریوں نے نئے سال کو خوش آمدید کہا، اور سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو مبارکباد کے پیغامات بھی بھیجے۔ 12 بجتے ہی سارا کراچی خوشی سے دیوانہ ہوگیا، جو جہاں تھا وہیں جشن میں مگن ہوگیا جبکہ گاڑیوں میں سوار افراد ہارن بجا کر خوشی کا اظہار کرنے لگے۔آتش بازی کے رنگ دیکھنے کےلیے نظریں آسمان پر جم گئیں۔ کراچی کے ساحل سی ویو پر نئے سال کا جشن منایا گیا۔ منچلوں نے قافلوں کی صورت میں سی ویو کا رخ کیا۔ نوجوانوں نے جم کر نئے سال کا جشن منایا۔شہر بھر سے منچلے موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پر سی ویو پہنچے جبکہ سی ویو پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔کراچی کی طرح لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور اور ملک کے دیگر شہریوں میں سال نو کے موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں نے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔لاہور میں نئے سال کی آمد پر بھرپور جشن کا سماں بندھ گیا، خوب گہما گہمی لگ گئی، یوں محسوس ہونے لگا جیسے سارا شہر گھروں سے باہر امڈ آیا ہو۔

    پاکستان ریلویز نے 6 ماہ کے دوران 46 ارب روپے کما لیے

    کراچی میں دھرنوں کا راج، لاکھوں شہری پریشان

    کراچی میں دھرنوں کا راج، لاکھوں شہری پریشان

    کراچی: نمائش چورنگی پر کشیدگی، مظاہرین نے موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی