Baaghi TV

Tag: سامان

  • خیبر میل کی لگیج ویل میں دوگنا سامان لوڈ کرکے لگیج وین ڈیمج کرنے کا انکشاف

    خیبر میل کی لگیج ویل میں دوگنا سامان لوڈ کرکے لگیج وین ڈیمج کرنے کا انکشاف

    اسلام آباد (محمداویس) نجی کمپنی نے خیبر میل کی لگیج ویل میں دوگنا سامان لوڈ کرکے لگیج وین ڈیمج کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، اورلوڈنگ سے لگیج وین دروازے سے ٹوٹ گئی ریلوے حکام نے وین الگ کرکے وزن کرایا تو وزن 10ٹن کے بجائے 21ٹن سے زیادہ نکلا،راولپنڈی ڈویژن نے نجی کمپنی کو لگیج وین ڈیمج کرنے پر 35 لاکھ جرمانے کی سفارش ہیڈکوارٹر کو بھیج دی۔

    1 اگست 2024 کو 1up خیبر میل کا لیگیج وان (7003) TXR راولپنڈی نے اوور لوڈنگ کیوجہ سے ڈیمیج ہونے پر کاٹ دیی گئی تھی ۔لیگیج وان اتنا اوور لوڈ تھاکہ درمیان میں سے Bend ہو کر ٹوٹ گئی جو کسی بھی وقت دو حصوں میں تقسیم ہو کر بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھی ریلوے حکام نے نے اپنی نگرانی میں ٹوٹل وزن کروایا جو کہ 21 ٹن 576 کلو گرام نکلا جبکہ ایک لیگیج وان میں 10 ٹن وزن ڈالا جا سکتا ہے لیکن اس لیگیج وان سے 11 ٹن اور 576 کلوگرام فالتو وزن نکلا یہ لیگیج وان ایک پرائیویٹ کمپنی AA CARGO کے پاس ہے جو ڈیلی بیس پر چل رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ریلوے لگیج وین میں مقرر کردہ لوڈ سے زیادہ سامان ڈالنے جس سے لگیج وین متاثرہوئی جس پر لگیج ویج کو ڈیمج کرنے پر راولپنڈی ڈویژن نے 35 لاکھ جرمانہ کرنے کی سفارش کردی ۔

  • ایک ہفتے میں 31 گھر سے بھاگے،گمشدہ بچے والدین کے حوالے

    ایک ہفتے میں 31 گھر سے بھاگے،گمشدہ بچے والدین کے حوالے

    ریلویز پولیس کی ہفتہ وار فلاحی کاركردگی کی تفصیل جاری، 31 گمشدہ اور گھر سے بھاگے بچے ورثاء کے حوالے کئے گئے

    ریلویز پولیس کی آٹھوں ڈویژن ہاۓ نے ماہ اپریل کے آخری ہفتے 22 اپریل سے 28 اپریل تک مسافروں کی خدمت اور دیگر سہولیات مہیا کرتے ہوئے 31 گھر سے بھاگے اور گمشدہ جن میں بچے، بچیاں اور لڑکیاں شامل ہیں کو سلامتی سے انکے ورثاء کے حوالے کیا۔ اسکے علاوہ 60 مسافروں کو انکا قیمتی سامان جسکی مالیت تقریباً 11 لاکھ 47 ہزار روپے بنتی ہے کو بحفاظت اور ایمانداری کے ساتھ انکے حوالے کیا گیا۔  اسی طرح 276 مسافروں جن میں ضعیف اور زخمی شامل ہیں کو وہیل چیئرز اور فرسٹ ایڈ جیسی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔

    ہفتہ وار کارروائی میں راولپنڈی ڈویژن کو فلاحی کارکردگی کے حساب سے بہترین ڈویژن قرار دیا گیا جس نے گھر سے بھاگے/بھاگی 7 بچوں اور بچیوں کو انکے ورثاء کے حوالے کیا جس کی تعداد دوسرے ڈویژنوں کے مقابلے میں زیادہ رہی،راولپنڈی ڈویژن نے 12 مسافروں کو انکا قیمتی سامان جس کی مالیت تقریباً 1 لکھ 71 ہزار 2 سو بنتی ہے واپس کیا۔ اسکے علاوہ 58 مسافروں کو وہیل چیئر اور فرسٹ ایڈ کی سہولت فراہم کی گئی،لاہور اور پشاور ڈویژن ڈویژن نے 5، جبکہ ملتان اور سکھر نے 3، کراچی نے 4 اور کوئٹہ ڈویژن نے 2 بچوں اور لڑکیوں کو ورثاء کے حوالے کیا۔ مزید گمشدہ سامان کی واپسی اور دیگر امداد کی صورت میں پشاور ڈویژن نے 27، لاہور نے 92، ملتان 07، سکھر 06، کراچی 127 اور کوئٹہ نے 07 مسافروں کی معاونت کی۔

    سینٹرل پولیس آفس ریلویز کی طرف سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ریلویز پولیس ‘پہلے سلام پھر کلام’ کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ریل مسافروں کی آسانی کے لئے انکو ہر قسم کی رہنمائی اور امداد فراہم کرتے ہوئے محفوظ سفر کے لئے دن رات کوشش میں مصروفِ عمل ہے۔

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

  • علی امین گنڈا پور کے گھر چھاپہ،غلیل،ڈنڈے،سیلاب ریلیف کا سامان برآمد

    علی امین گنڈا پور کے گھر چھاپہ،غلیل،ڈنڈے،سیلاب ریلیف کا سامان برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے لئے پولیس نے انکے گھر ڈیرہ اسماعیل خان میں چھاپہ مارا ہے

    چھاپے کے دوران علی امین گنڈا پور تو گھر میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہیں ہو سکے تا ہم علی امین گنڈا پور کی رہائش گاہ سے کافی سامان برآمد کر لیا گیا ہے، علی امین گنڈا پور کے گھر سے سیلاب، ریلیف، کرونا ریلیف کا سامان برآمد ہوا ہے، پولیس حکام کے مطابق علی امین کے گھر سے غلیلیں اور ڈنڈے بھی برآمد ہوئے ہیں،پولیس کے مطابق یہ وہی سامان ہے جو حکومت پاکستان نے غریبوں کی مدد کے لیے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو دیا تھا۔ریلیف کے سامان کے علاوہ غلیلوں ، کانچ اور ڈنڈوں کے تھیلے بھی ملے ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق علی امین گنڈا پور نے چند دن پہلے نگران وزیراعلیٰ کو خط لکھ کر الزامات لگائے تھےسوشل میڈیا پر وائرل خط میں عوام کو نگران وزیراعلیٰ کے خلاف اکسایا گیا اور کارروائی اسی خط پر کی گئی ،دوسری جانب علی امین گنڈا پور کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہےکہ پولیس ہمارا ذاتی سامان لے گئی ہے ، اس سامان کی رسیدیں موجود ہیں

    علی امین گنڈا پور گرفتار ہوئے تھے،جب وہ رہا ہوئے تو اسکے بعد سے روپوش ہیں اور منظر عام پر نہیں آئے

    علی امین خان گنڈہ پور کی گرفتاری کیلئے ضلعی پولیس کاالامین ہاؤس پر چھاپہ

    پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے.

    علی امین گنڈا پور کی مشکلات میں اضافہ

    علی امین گنڈا پور کی جانب سے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ

    گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا

  • عطاء تارڑ، وزیراعظم کی جانب سے بھیجا گیا امدادی سامان لے کر جنوبی پنجاب روانہ

    عطاء تارڑ، وزیراعظم کی جانب سے بھیجا گیا امدادی سامان لے کر جنوبی پنجاب روانہ

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عطااللہ تارڑ وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے بھیجا گیا امدادی سامان لے کر جنوبی پنجاب روانہ ہو گئے.امدادی سامان میں اشیائے خوردونوش سمیت دیگر ضروریات زندگی کا سامان موجود ہے.

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عطااللہ تارڑ نےکہا کہ اللہ پاک کی مدد سے جب تک آخری متاثر شخص اپنے گھر میں آرام و سکون سے نہیں جائیگا تب تک چین سے نہیں سوئیں گے،وزیراعظم شہباز شریف اوران کی ٹیم ساری ٹیم دن رات متاثرین کےریلیف کیلئے کوشاں ہے،ہمیں باتیں نہیں کام کرنا آتا ہے،اوراللہ کے فضل سے کررہے ہیں.

    قبل ازیں اویس لغاری کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں 2 اضلاع مکمل تباہ ہوئے ہیں ،اس سیلاب کے ذریعے زرخیز مٹی نہیں بلکہ ریت آئی ہے ،2 اضلاع میں کم از کم 2 لاکھ گھر مکمل ختم ہو گئے ہیں ،ان اضلاع میں دیہاڑی باز لوگ بھی پہنچ گئے ہیں جن کی وجہ سے اصل حقداروں تک امداد نہیں پہنچ پا رہی

    ان کا کہنا تھا کہ سیلاب میں پھنسے عوام تک کشتیوں کے ذریعے پہنچا جا سکتا تھا لیکن حکومت پنجاب کو کوئی ہوش ہی نہیں ،سیلاب سے پہلے ہی عوام کو خوراک کی قلت کا سامنا تھا ،آج سوشل میڈیا کے ذریعے اداروں پر حملے کئے جا رہے ہیں ،آج زمیندار میں کھاد کی بوری خریدنے کی سکت نہیں ہے

    اویس لغاری نے کہا کہ بنکوں کے پاس عوام کو دینے کے لئے قرضے ہی نہیں ہیں ،دیہات میں قرضے دینے کا بنکوں کا رواج ختم ہو چکا ہے ،آئی ایم ایف کے پروگرام کو فیل کروانے کے لئے وار کئے گئے ،اگر وہ وار کامیاب ہو جاتا تو ہم عالمی طور پر ڈیفالٹر ہو جاتے ،آج وقت ہے کہ ہر سیاسی جماعت، ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والا معاشی استحکام کے لئے مل کر بیٹھے

    رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ آج کسان کو پیسہ دینے کی ضرورت ہے ،آج بیرونی ممالک سے قرضے ری شیڈول کروانے کی ضرورت ہے ،سندھ کے سٹوروں سے گندم ختم ہو چکی ہے ،اب گندم بیرون ممالک سے امپورٹ کرنا پڑے گی ،ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہو سکتا ہے کہ لوگ بھوک سے مر سکتے ہیں ،زرعی اصلاحات کے لئے یکجہتی کیسے ہو، اس پر غور کی ضرورت ہے ،ہر علاقے میں پانی جمع کرنے اور دریاوں اور پانی کا بہاو بہتر کرنے کی ضرورت ہے

  • روس یوکرین تنازع دنیا کی پہلی ’ہائبرڈجنگ‘ ہے، صدر مائیکرو سافٹ

    روس یوکرین تنازع دنیا کی پہلی ’ہائبرڈجنگ‘ ہے، صدر مائیکرو سافٹ

    لندن :روس یوکرین تنازع دنیا کی پہلی ’ہائبرڈجنگ‘ ہے،اطلاعات کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کے صدربریڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع دنیا کی پہلی ’ ہائبرڈ جنگ ‘ ہے۔ اور یہ وقت ہر کسی کی آزادی کے لیے لڑنے کا ہے۔

    لندن میں مائیکروسافٹ انویژن ایونٹ سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یوکرین پرحملے سے قبل ہی سائبر حملے شروع کردیے گئے تھے۔ یہ سائبرحملے جنگوں کی نئی قسم کے شروعات کی علامت ہیں۔

    بریڈ اسمتھ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پہلے جنگوں کی ابتدا زمینی، فضائی اور بحری حملوں سے ہوا کرتی تھی۔ تاہم، اب ہم اس کی نئی اور چوتھی قسم ’ سائبر‘ میں داخل ہوچکے ہیں۔

    اسمتھ کا کہنا تھا کہ اس ہائبرڈ جنگ سے تحفظ کے لیے ہماری تین ذمے داریاں ہیں، مستحکم حکومت، قوم کادفاع اورلوگوں کا تحفظ۔

    مائیکروسافٹ کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ جنگ کی شروعات سے ایک ہفتے قبل تک یوکرینی حکومت مکمل طور پرآن پریمس ( ایسے سافٹ ویئرکسی کلاؤڈ یا سرور کے بجائے جو کسی فرد یا ادارے کے کمپیوٹر یا اسی جگہ پرچلتےہیں) چل رہی تھی۔

    جارحیت بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر مائیکروسافٹ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کچھ ہی دنوں میں 17 میں سے 16 سرکاری اداروں اوراہم یوکرینی کمپنیوں کو کلاؤڈ پر منتقل کردیا۔ یوکرین کے باہرپورے یورپ میں موجود ان ڈیٹا سینٹر کی تعمیر کے لیے مائیکرو سافٹ نے 12 ارب ڈالرسے زائد رقم خرچ کی۔

    بریڈ اسمتھ کا مزید کہنا تھا کہ ’ جنگ کے موقع ہراپنے ملک کا تحفظ کرنے کا سب سے بہتر طریقہ یہی ہے کہ اس کے ڈیجیٹل اثاثوں کو محفوظ بنایا جائے۔ کیوں کہ آپ اس وقت سب سے زیادہ محفوظ ہوتے ہیں جب لوگوں کو نہیں پتا ہوتا کہ آپ کا ڈیٹا کہاں ہے۔‘

  • نجی ایئر لائن اسلام آباد پہنچنے والے مسافروں کا سامان کراچی چھوڑ آئی

    نجی ایئر لائن اسلام آباد پہنچنے والے مسافروں کا سامان کراچی چھوڑ آئی

    نجی ائیرلائن ایئربلیو کی نااہلی اسلام آباد پہنچنے والے مسافروں کا سامان کراچی چھوڑ آئی

    کراچی سے اسلام آباد کی پرواز PA 200 کے مسافروں نے اسلام آباد ایرپورٹ پر احتجاج کیا اورایئربلیو اییرلاین کے عملے کو کھری کھری سنا دیں ایئربلیو ایئرلاین 40 سے زائد مسافروں کا سامان کراچی چھوڑ آئی درجنوں مسافراسلام آباد ائیرپورٹ پر اپنے سامان کے منتظر ہیں، ائیرلائن عملہ کافی دیر بعد دوسری فلائٹ سے سامان بھیجنے کا بتارہا ہے،اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسافروں کی عملے سے تکرار ہوئی ہے، مسافروں کا کہنا ہے کہ ہمیں سامان چاہییے کہیں ہم ائیرپورٹ سے کہیں نہیں جارہے ،نجی ایئر لائن حکام مسافروں کو تسلیاں دے رہے ہیں کہ کراچی سے اب جو فلائیٹ نکلے گی وہ کراچی سے سامان لے کر آئے گی،مسافر سامان کے انتظار میں ایئر پورٹ پر بیٹھے ہیں، ایئر بلیو حکام کے جانب سے مسافروں کو بار بار یہی کہا جا رہا ہے کہ اگلی فلائٹ پر سامان اسلام آباد پہنچ جائے گا

    قبل ازیں رواں ماہ ہی پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے بھی دبئی سے ملتان آنے والے مسافروں کا سامان دبئی چھوڑ آئی تھی جس پر مسافروں نے احتجاج کیا تھا ،پی آئی اے کی پرواز پی کے 222 57 مسافروں کا سامان دبئی چھوڑ آئی تھی

  • سامان جل کر خاکستر

    سامان جل کر خاکستر

    قصور گھر میں پراسرار آتش زدگی سامان جل کر خاکستر
    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں کھارا میں محنت کش ہدایت کے گھر پراسرار آتشزدگی سے سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا کھارا کا رہائشی محنت کش ہدایت کل دوپہر اپنے بیوی بچوں کو لینے گھر کو تالا لگا کر گیا کہ شام کچھ دیر قبل اس کے گھر میں سے دھویں کے بادل اٹھنے لگے جس پر اس کے ساتھ والے گھر میں مقیم اس کی والدہ اور چھوٹے بھائی نے شور مچایا تو اہل محلہ نے آگ کو بجھانے کی کوشش شروع کر دی مگر آگ زیادہ ہونے سے سارا سامان جل گیا