Baaghi TV

Tag: سامعہ حجاب

  • سامعہ حجاب اور حسن زاہد میں صلح، عدالت کے فریقین کونوٹس

    سامعہ حجاب اور حسن زاہد میں صلح، عدالت کے فریقین کونوٹس

    ٹک ٹاکرسامعہ حجاب کیس میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے-

    سامعہ حجاب اور ملزم حسن زاہد کے درمیان صلح ہوچکی ہے تاہم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں آج ملزم کی ضمانت کی درخواستوں پر باقاعدہ سماعت نہ ہوسکی،جوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود کی عدالت میں حسن زاہد کی جانب سے دونوں مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی،عدالت نے ان درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 15 ستمبرتک ملتوی کردی ہے۔

    ذرائع کے مطابق سامعہ حجاب اورحسن زاہد کے درمیان صلح ہوچکی ہے اور ٹک ٹاکر سامعہ حجاب جلد ہی عدالت میں بیان حلفی اوراپنا بیان ریکارڈ کرائیں گی تاہم آج سماعت ملتوی ہونے کے باعث صلح نامہ عدالت میں جمع نہ ہوسکا۔

    واضح رہے کہ حسن زاہد کے خلاف تھانہ شالیمار میں اغوا، دھمکیوں اوردیگرسنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں، گزشتہ دنوں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرشیئرکی تھی۔

    سامعہ حجاب نے یہ بھی کہا تھا کہ ملزم انہیں کئی دنوں سے ہراساں کر رہا ہے اورشادی کی پیشکش کررہا ہے، انہوں نے خدشہ ظاہرکیا تھا کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے اورحکام و پولیس سے مدد کی اپیل کی تھی’میری دوست ثنا یوسف بھی ایک نہ کے سبب اپنی جان گنوا بیٹھی ہے، اس لیے میری حفاظت کو یقینی بنایا جائے-

  • سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو معاف کردیا

    سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو معاف کردیا

    ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے خود کو ہراساں کرنے، مبینہ اغوا کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے والے سابق منگیتر حسن زاہد کو خدا کے واسطے معاف کرتے ہوئے ان پر درج کرائے گئے تمام مقدمات واپس لینے کا اعلان کردیا۔

    سامعہ حجاب نے سابق منگیتر سے صلح ہونے اور انہیں خدا کے واسطے معاف کرنے کی تصدیق کی،ٹک ٹاکر نے ’نکتا‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حسن زاہد کے اہل خانہ ان کے پاس معافی مانگنے آئے تھے، جس پر انہوں نے سابق منگیتر کو معاف کیا، حسن زاہد نے بھی تحریری طور پر ان کے خلاف کسی طرح کی کوئی کارروائی نہ کرنے کی ضمانت دی ہے، جس کے بعد انہوں نے انہیں معاف کرنے کا فیصلہ کیا۔

    ٹک ٹاکر نے اس بات کو مسترد کیا کہ انہوں نے پیسوں کی خاطر حسن زاہد کو معاف کیاسامعہ حجاب کا کہنا تھا کہ انہوں نے فی سبیل اللہ حسن زاہد کو معاف کیا، اب ان کی منگنی بھی نہیں رہی، انہیں سابق منگیتر سے کوئی خطرہ نہیں، وہ خود کو محفوظ سمجھتی ہیں۔

    اس سے قبل سامعہ حجاب نے اپنی متعدد ویڈیوز اور انٹرویوز میں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگر ملزم کو سزا نہ ہوئی تو وہ جیل سے رہا ہونے کے بعد ان سے بدلہ ضرور لیں گے۔

    ٹک ٹاکر نے یکم ستمبر کو انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ حسن زاہد نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی، ان پر تشدد کیا جاتا رہا، انہیں بلیک میل بھی کیا جاتا رہابعد ازاں اسلام آباد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے حسن زاہد کو گرفتار کرلیا تھا اور سامعہ حجاب کی فریاد پر مقدمات دائر کرکے قانونی کارروائی شروع کردی تھی،ابتدائی طور پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر حسن زاہد کو پولیس کے حوالے کیا تھا لیکن 12 ستمبر کو عدالت نے انہیں 14 دن کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

  • سامعہ حجاب کیس:ملزم حسن زاہد کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع

    سامعہ حجاب کیس:ملزم حسن زاہد کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ اغواء کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں ملزم حسن زاہد کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کردی۔

    ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اظہر ندیم نے کیس کی سماعت کی، حسن زاہد کے وکیل کی جانب سے ملزم اور مدعی کی ٹرانزکیشن ہسٹری عدالت میں پیش کی گئی،وکیل صفائی نے کہا کہ پولیس پہلے بتائے ملزم کا 2 دن کا ریمانڈ تھا، آج 5 دن بعد ملزم کو پیش کیا گیا ہے عدالت پہلے ریمانڈ کا آڈر دیکھ سکتی ہے جس پر پولیس نے موقف اپنایا کہ پچھلے آرڈر میں 2 دن کے ریمانڈ کی بات ٹاپئنگ کی غلطی تھی جس کو فوراً ٹھیک کروا لیا گیا تھا۔

    وکیل صفائی نے کہا کہ ملزم حسن زاہد اور مدعیہ کی منگنی ہوچکی ہے، وکیل نے حسن زاہد اور سمعیہ حجاب کی منگنی کی تصاویر بھی عدالت میں پیش کیں، مدعیہ سمعیہ حجاب کی والدین کے حوالے بیان کی ویڈیو بھی عدالت میں پیش کی گئی۔

    غزہ کی شہید بچی پرمبنی فلم نے وینس فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیت لیا

    پراسیکیوشن نے عدالت میں بتایا کہ ملزم سے 45 ہزار روپے رقم ریکور کر لی گئی ہے، ملزم سے گاڑی، اسلحہ اور ساتھی ملزمان کو گرفتار کرنا ہے، ملزم کا مزید 8 روزہ ریمانڈ مطلوب ہے۔

    وکیل صفائی نے کہا کہ حسن زاہد نے ایک مقدمہ میں ضمانت کروائی تو جان بوجھ کر دوسرے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا، جس وقت کا وقوعہ بنایا گیا ہے ملزم اس وقت جناح سپر مارکیٹ میں موجود تھا، ملزم حسن زاہد نے سامعہ حجاب سے رقم واپسی کا مطالبہ کیا تو جعلی رسیدیں دی گئیں۔

    ملزم حسن زاہد کیخلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے۔

    سپریم کورٹ میں کل سے نئے عدالتی سال کا آغاز

  • حسن  جیل سے چھوٹ گیا تو مجھ سے اپنا بدلہ ضرور لے گا، سامعہ حجاب

    حسن جیل سے چھوٹ گیا تو مجھ سے اپنا بدلہ ضرور لے گا، سامعہ حجاب

    ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کا کہنا ہے کہ اگر حسن زاہد نامی شخص بغیر سزا جیل سے لوٹ آیا تو وہ جلدیابدیراپنا بدلہ ضرور لے گا۔

    ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے کہا کہ مجھے اب بھی جب حسن جیل میں ہے، اس سے خوف آتا ہے اور اگر اسے سزا نہیں ہوتی تو وہ چھوٹ کر آئے گا اور مجھ سے اپنا بدلہ ضرور لے گا، جیل سے چھوٹنے کے دو ماہ، یا دو سال ہی سہی لیکن وہ اپنا بدلہ لے گا، اس پر ایف آئی آر درج کروائی تو وہ اگلے دن کالے ڈالے میں نمبر پلیٹس اتار کے آیا، بندوق کے ساتھ اس نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی جس کے بعد میں نے اس پر دوسری ایف آئی آر بھی کروائی۔

    ٹک ٹاکر کے مطابق 3 ماہ قبل میں نے حسن سے دوری اختیار کرنا شروع کی تو بہت بار ایسا ہوتا تھا وہ زبردستی میری گاڑی میں آکر مجھے دھمکاتا تھا، میرا پیچھا کرتا تھا، مجھے ایک بار وہ اپنے فلیٹ لے گیا جہاں اس کا دوست کھڑا دیکھ رہا تھا، اس کے سامنے حسن نے مجھے مارا،وہ نکاح کے پیپر منگوالیتا تھا اور کہتا تھا سائن کرو، ایسی حرکتیں کرتا تھا جس کے بعد میں کہتی تھی ایسے شادی نہیں کریں گے، میں اپنی امی سے بات کرتی ہوں، سب کے سامنے شادی کریں گے۔

    ایک سال میں چینی کی قیمت میں 50 فیصد اضافہ ،کوئی جواب دینے والا؟شاہد خاقان عباسی

    قبل،ازیں،سامعہ حجاب نے دعویٰ کیا کہ انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی جس کی سی سی ٹی وی ٹک ٹاکر نے خود انسٹاگرام پر شیئر کی، ٹک ٹاکر نے بتایا کہ یہ ملزم انہیں گزشتہ کئی روز سے ہراساں کررہا ہے اور شادی کی پیشکش کررہا ہے-

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص پہلے گھر کا دروازہ کھٹکھٹاتا ہے پھر ٹک ٹاکر کو زدو کوب کرتا ہے، وہ زبردستی خاتون کو گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کررہا ہے جب کہ ٹک ٹاکر کی جانب سے بھی مسلسل مزاحمت جاری ہے، پھر زبردستی سامعہ کو گاڑی میں بٹھا کر لے جاتا ہے،سامعہ کے مطابق اس لڑکے کا نام حسن زاہد ہے جس کا تعلق لاہور سے ہے،انہوں نے اسلام آباد پولیس سے مدد اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی۔

    برطانیہ میں قومی کرکٹر حیدر علی کیخلاف ریپ کا مقدمہ خارج