Baaghi TV

Tag: سامعہ خان

  • خاتون اول بننے کیلئےلڑکی کا بلاول سے شادی کیلئے کالا جادو سیکھنے کا انکشاف

    خاتون اول بننے کیلئےلڑکی کا بلاول سے شادی کیلئے کالا جادو سیکھنے کا انکشاف

    پاکستان کی معروف ماہرِ علمِ نجوم سامعہ خان نے بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان کے بارے میں چونکا دینے والے انکشاف کئے ہیں-

    ماہرعلم نجوم سامعہ خان نے نجی ٹی وی کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ عمران خان کی قسمت سے اب وزیراعظم ہاؤس کی شیروانی نکل چکی ہے ان کے بقول، ستارے اب اس بات کی گواہی نہیں دیتے کہ وہ دوبارہ ملک کی باگ ڈور سنبھال سکیں گےوقت بدل چکا ہے، اور خان صاحب کے نصیب کا سیاسی باب بند ہو چکا ہے،اب وہ چوتھی شادی بھی نہیں کریں گے-

    انہوں نے چونکا دینے والا دعوی کیا ہے کہ ایک بڑے گھر کی لڑکی ان کے پاس آئی، جو کالے جادو کی مدد سے بلاول بھٹو سے شادی کرنا چاہتی ہے تاکہ خاتون اول بن سکے،سامعہ کے مطابق، ’بلاول جوپیٹر کی خاص پوزیشن کے ساتھ پیدا ہوئے ہیں، اور یہی سیارہ اس وقت ان پر مہربانی کی بارش کر رہا ہے یہ سال ان کے لیے نہ صرف سیاسی بلکہ ذاتی خوشیوں کے لیے بھی بہت موزوں ہے بلاول کے لیے اس سال شادی کے امکانات روشن ہیں، اور وہ سیاسی اسٹیج کے ساتھ ساتھ شادی کے اسٹیج پر بھی جلوہ گر ہو سکتے ہیں۔

    نوجوان نسل کو منشیات کے خطرات سے آگاہ کیا جائے،وزیراعظم

    سامعہ خان کی یہ پیشگوئیاں جہاں ایک طرف دلچسپی کا باعث بن رہی ہیں وہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ قسمت کی بساط پر واقعی ان ستاروں کی چال سچ ثابت ہوتی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا فیملی کی ایک لڑکی مُمانی بشریٰ پنکی پیرنی سے متاثر ہوکے کالا جادو اس لئے سیکھ رہی ہے کہ بلاول سے شادی کرکے خاتونِ اول بن جائے –

    https://x.com/ShamaJunejo/status/1937968543150076100

    خیبر پختونخوا پولیس کا تھرمل ڈرونز خریدنے کا فیصلہ

  • نامور خاتون ماہر علم نجوم  کی 2025 کیلئے بڑی پیشگوئیاں

    نامور خاتون ماہر علم نجوم کی 2025 کیلئے بڑی پیشگوئیاں

    لاہور: پاکستان کی نامور ماہر علمِ نجوم سامعہ خان نے 2025 کے لیے بڑی پیشگوئیاں کی ہیں۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں اداے کے شو میں میزبان تابش ہاشمی کے ساتھ گفتگو میں سامعہ خان نے دعویٰ کیا کہ یہ ان کا ریکارڈ ہے کہ 2021 سے 2024 تک ان کی 99 فیصد پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ‘جب تک سن 2025 کی 15 مئی نہیں آجاتی، تب تک ہر دن آپ لوگوں نے اللہ سے اپنے لیے امان مانگنی ہے کیونکہ شیطانی طاقتوں کا دور دورہ ہے اور 15 مئی کے بعد پھر اللہ پاک اس دنیا کا نقشہ بدلنے جا رہے ہیں’۔

    جنوبی کوریا کے تباہ طیارے کا بلیک باکس تحقیقات کیلئے امریکہ بھجوایا جائے گا

    پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے سامعہ نے کہا کہ شاید ابھی آپ کو میری باتیں دیوانے کا خواب لگیں لیکن پاکستان 2025 سے ہی وہ بنے گا جس کا خواب آپ کو دکھایا گیا، اب ہمارے ملک کا وہ وقت شروع ہوگا، لیکن 5 جنوری سے 24 فروری کا وقت مشکل ہے اس عرصے میں پاکستان کو کچھ بیرونی خطرات لاحق ہیں، اگر یہ وقت ہمارے اداروں نے آپس میں مل کر پاکستان کو جوڑ لیا تو بہت اچھا ہوگا، مئی سے ملک میں سرمایہ کاری بھی آئے گی اور بہترین الائنس بنیں گے’۔

    قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اڈیالہ جیل کے دورے کا فیصلہ

    ماہر علم نجوم نے غزہ کی صورتحال پر کہا کہ میں نے 2020 کے اختتام پر کہا تھا کہ ہم دنیا کے اختتامی دور میں داخل ہو چکے ہیں، اس بات پر ایک بین الاقوامی چینل نے میرا انٹرویو کیا کہ آپ اس دعوے کی دلیل پیش کریں ہم فلسطینیوں کی مدد تو نہیں کرسکتے لیکن اب ساری وہ نشانیاں ہیں جو قیامت کی طرف لے کر جا رہی ہیں، آپ لوگوں کی نسل وہ دور دیکھے گی جب امام مہدی کا ظہور ہوگا’۔

    یوکرین نے روسی گیس کی یورپ کو سپلائی بند کر دی

    سامعہ خان نے کہا کہ میرا مشورہ ہے کوئی بھی شخص جس نے کسی گناہ سے توبہ کی ہے وہ دوبارہ گناہ میں نہ پڑے کیونکہ شاید زندگی ہمیں موقع نہ دے، دنیا اب تیسری عالمی جنگ کی طرف جارہی ہے، جھوٹ کو اپنی زندگیوں سے نکال دیں، ہم چھوٹی چھوٹی باتوں پر معمولی جھوٹ بول رہے ہوتے ہیں، پاکستان کے مسئلے حل ہو جائیں گے اگر جھوٹ بولنا چھوڑ دیں’۔

    خاتون گاہک سے مبینہ زیادتی،دکاندار کی ضمانت مسترد