Baaghi TV

Tag: سانحہ

  • امریکا میں نائن الیون حملوں کو 22 برس بیت گئے

    امریکا میں نائن الیون حملوں کو 22 برس بیت گئے

    نیویارک: امریکا میں نائن الیون حملوں کو 22 برس بیت گئے-

    باغی ٹی وی: 11 ستمبر2001 کو امریکا میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ہوئی تھی ہائی جیکنگ کے بعد دو طیارے ٹکرائے جانے پر ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے ٹوئن ٹاور زمین بوس ہوئے جس کے سبب تین ہزار افراد سے زائد افراد ہلاک ہوئے دہشت گردوں نے تیسرا طیارہ واشنگٹن میں پینٹاگان سے ٹکرایااس کے بعد چوتھا طیارہ ہدف پر پہنچنے سے قبل گر کر تباہ ہوا ہوگیا،نائن الیون کے بعد دہشتگردی کے خلاف امریکی جنگ نے دنیا کا منظر نامہ بدل کر رکھ دیا۔

    اسامہ بن لادن اور القاعدہ نے خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی اور اس کے بعد افغانستان میں امریکی قیادت میں جنگ شروع ہوئی تھی اس انسانیت سوز سانحے میں تین ہزارامریکی اورغیر ملکی باشندے مارے گئے جبکہ چھ ہزارسے زائد افراد زخمی ہوئے اورمالی نقصان کا تخمینہ دس ارب ڈالر لگایا گیا، واقعے پر اس وقت کے صدر جارج واکر بُش نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا اور اُسامہ بن لادن کو پکڑنے کے لیے افغانستان پر حملہ کردیا۔

    نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    جس کے بعد پوری دُنیا کی بدلتی حالت سب نے دیکھی امریکہ نے افغانستان کے بعد عراق پرحملہ کیا اور پھر یکے بعد دیگرے پوری دُنیا ہی اس آگ کی لپیٹ میں آگئی سانحہ نائن الیون کی وجہ سےدنیا بھر میں وار آن ٹیرر کی عالمی مہم شروع کی گئی جس میں اب تک لاکھوں افراد اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    مراکش میں زلزلے سے قبل آسمان پر چمکنے والی پراسرار نیلی روشنی کیا تھی؟

  • سانحہ سول ہسپتال کے شہید وکلا کا غم آج بھی تازہ ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

    سانحہ سول ہسپتال کے شہید وکلا کا غم آج بھی تازہ ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سانحہ سول ہسپتال کے شہید وکلا کا غم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے۔

    سانحہ سول ہسپتال کے شہید وکلا کی چھٹی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بزدل دہشت گردوں نے ہمارے معاشرے کے پڑھے لکھے اور باشعور طبقے کو بربریت کا نشانہ بنایا،

    وزیراعلئ نے کہا کہ ملک دشمنوں نے ہمارے دلوں پر وار کیا ،صوبے کے عوام اور حکومت شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، شہدا کا غم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے،سانحہ میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو کیفرکردار تک پہنچایا گیا ہے،سانحہ میں ہم سے بچھڑنے والے شہید وکلا کی یادوں کو یقیناً کبھی بھلایا نہیں جاسکتا،

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وکلا کا شمار ملک کے بہترین وکلا میں ہوتا ہے ،ہمارے وکلاء شعبہ قانون اور قانونی امور سے متعلق بہتر آگاہی اور ادراک رکھتے ہیں ،نوجوان وکلا کو اسکالرشپ پر بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے۔

    وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے پاکستان بار کونسل ،بلوچستان بار کونسل اور تمام ضلعی بار ایسوسی ایشن کے لئے خصوصی گرانٹ ان ایڈ دی ہے،ہمارا مقصد وکلا کو بہترین سہولیات کی فراہمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی معاشرے کے قیام کے لئے امن ناگزیر ہے ،امن کے قیام سے معاشرے کے تمام طبقات بلاخوف وخطر اپنے شعبوں میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کر سکیں گے۔

  • امید ہے پرویز الٰہی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے اقدامات کریں گے،خرم نواز گنڈاپور

    امید ہے پرویز الٰہی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے اقدامات کریں گے،خرم نواز گنڈاپور

    پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے تحریک انصاف پنجاب کا اقتدار ملنے پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کے ازالے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی اور وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے اقدامات کریں گے۔

    بیلنس کرنے کے نام پر عدالتی فیصلے ہوں گے تو نظام کیسے چلے گا؟عطاء اللہ تارڑ

    سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس افسران اور سول بیوروکریٹس کو عہدوں سے ہٹایا جائے اورشریف برادران کے دور حکومت میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان پر درج کی جانے والی جھوٹی ایف آئی آرز ختم کی جائیں۔

     

    دفتر پہنچنے سے پہلے ہی پرویز الہیٰ نے گوگی بچاؤ مہم شروع کر دی

     

    انہوں نے کہاکہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ جے آئی ٹی پر سٹے آرڈر ختم کروانے کیلئے قانونی محاذ پرپنجاب حکومت شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی اورماضی کی غلطیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ آئینی و سیاسی بحران سے باہر نکلے گا اور عوام کوریلیف ملے گا۔

    انہوں نے مزید کہاکہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی بحران سنگین ہو چکا ہے۔مہنگائی،بے روزگاری کی وجہ سے عوام بہت پریشان ہیں۔اجلاس میں بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خاں،راجہ زاہد محمود،نوراللہ صدیقی،جواد حامد، رانا محمد ادریس،شہزاد رسول،عرفان یوسف، حاجی اسحاق،شہزاد رسول،منصور قاسم اعوان،الطاف رندھاوا،سردار عمر دراز، رانا نفیس حسین سدرہ کرامت،عائشہ شبیر نے شرکت کی۔

  • سانحہ ماڈل ٹاون،عوامی تحریک نےکال فار جسٹس ریلی نکالی

    سانحہ ماڈل ٹاون،عوامی تحریک نےکال فار جسٹس ریلی نکالی

    عوامی تحریک لاہور کے زیر اہتمام ایوان اقبال لاہور سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 8ویں برسی کے موقع پرکال فار جسٹس ریلی نکالی .ریلی میں شہداکے ورثا،انکے یتیم بچوں اور عوامی تحریک کے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی،ریلی کی قیادت خرم نواز گنڈاپور،ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری،رانا نفیس حسین قادری نے کی

    ریلی سےخطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 8سال کے بعد بھی ماڈل ٹاؤن کے مظلوم انصاف سے محروم ہیں ،غیر جانبدار تفتیش کیلئے قائم ہونے والی جے آئی ٹی پر تین سال سے سٹے آرڈر چل رہا ہے،زیر التوا اپیلوں اورسٹے آرڈر کا فائدہ ملزمان کو پہنچ رہا ہے، ریلی میں شریک ہزاروں کارکنان کی چیف جسٹس سپریم کورٹ سے انصاف دینے کی استدعا

    عوامی تحریک لاہور کے زیر اہتمام نکلنے والی ریلی سے تنزیلہ امجد شہید کی بیٹی بسمہ امجد نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مودبانہ سوال ہے میری والدہ کو پولیس نے کیوں قتل کیا؟ 8سال گزر جانے کے بعد بھی مجھے انصاف کیوں نہیں مل رہا؟،ریلی سے علامہ رانا ادریس،مظہر محمود علوی،عرفان یوسف،نورین علوی نے بھی خطاب کیا.

    قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو آٹھ سال گزر جانے کے باوجود قاتلوں کو سزا نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج 17 جون کا دن صرف افسوسناک اور شرمناک سانحہ کی وجہ سے نہیں جانا جاتا بلکہ شریفوں کے ہاتھ 14 بے گناہوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، شریفوں کو دوبارہ اقتدار مل جانا ساری قوم اور اداروں پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے وارثوں کو انصاف اور قاتلوں کو سزا نہ ملنا بہت بڑا المیہ ہے، جو لوگ شہید ہوئے ان کے لواحقین آٹھ سال گزر جانے کے باوجود آج بھی در بدر ہیں اور انصاف نہ ملنے کی دہائی دیتے ہیں، وہ جب ہماری عدالتوں کے سامنے سے گزرتے ہیں تو ہاتھ اٹھا کر انصاف کیلئے اللہ سے گڑگڑا کر دعا کرتے ہیں، اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، دیر صرف زمینی انصاف دینے والے اداروں میں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 17 جون کو قانون و انصاف اور انسانی حقوق کا گلا گھونٹا گیا لیکن یہ ضرور ہوا کہ شریفوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آ گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پولیس اور افسران کے ذریعے ماورائے عدالت قتل اور انسانیت کا قلع قمع کروانا شریفوں کا نہ صرف طرہ امتیاز ہے بلکہ آج بھی اقتدار ملنے کے بعد انہوں نے وہیں سے کام شروع کیا ہے۔

    قبل ازیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہیدہ تنزیلہ امجد شہید کی بیٹی بسمہ امجد نے اپنی والدہ کی 8ویں برسی کے موقع پرچیف جسٹس سپریم کورٹ کے نام کھلے خط میں کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے میرے سر پر ہاتھ رکھ کر کہا تھا کہ آپ اپنی والدہ کا تعلیم حاصل کرنے والا خواب پورا کریں انصاف آپ کو ہم دیں گے۔

    ان کے اس دست شفقت سے میری انصاف ملنے کی امید قائم ہو گئی تھی اور میں نے ساری توجہ تعلیم پر مرکوز کر لی تھی۔17جون 2014ء کے دن میں 9ویں جماعت کی طالبہ تھی اب میں نے گریجوایشن کر لی ہے مگر انصاف کا دور دور تک نشان نہیں ہے۔ میاں ثاقب نثار نے غیر جانبدار تفتیش کے لئے جو جے آئی ٹی بنوائی تھی ماتحت عدالت میں وہ فیصلہ بھی ریورس ہو گیا اور تین سال سے سٹے آرڈر چل رہا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کسی بھی ادارے کے سربراہ کی کمٹمنٹ پورے ادارے کی کمٹمنٹ ہوتی ہے۔ جس طرح کسی جج کا دیا ہوا فیصلہ تبدیل نہیں ہوتا اُسی طرح کمٹمنٹس بھی تبدیل نہیں ہوتیں۔

    بسمہ کا کہنا تھا کہ میری چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطاء بندیال سے اپیل ہے کہ میرے ساتھ انصاف کا کیا گیا وعدہ پورا کیا جائے اور مجھے بتایا جائے میری والدہ کو شہید کر کے مجھے ان کے سائے سے محروم کیوں کیا گیا؟انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے اہم کیس پر لاہور ہائیکورٹ میں تین سال سے سٹے آرڈر چل رہا ہے اور انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزم ایک ایک کر کے بری ہورہے ہیں۔ کیااِسے انصاف کہتے ہیں؟۔مظلوموں کی درخواستیں سماعت کے لئے بھی مقرر نہیں ہوتیں اور ملزموں کی درخواستوں پر فیصلے ہو رہے ہیں؟۔ انصاف ہم مانگ رہے ہیں مگر ریلیف ملزموں کو مل رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ سے قوم کی ایک مظلوم بیٹی کی اپیل ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے ساتھ ہونے والے قانونی کھلواڑ کا وہ نوٹس لیں اور مظلوموں کے زخموں پر انصاف کی صورت میں مرحم رکھیں۔اگر آج وہ کمزور کی آوازبنیں گے تو ان شاء اللہ تعالیٰ قیامت کے دن انہیں اس غریب پروری کا اجرعظیم ملے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ جملہ ہر روز عدالتوں میں بولا جاتا ہے انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار ہے۔ہم 8سال سے انصاف کے منتظر ہیں۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہیدہ تنزیلہ امجد کی بیٹی کا چیف جسٹس کے نام کھلاخط

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہیدہ تنزیلہ امجد کی بیٹی کا چیف جسٹس کے نام کھلاخط

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہیدہ تنزیلہ امجد شہید کی بیٹی بسمہ امجد نے اپنی والدہ کی 8ویں برسی کے موقع پرچیف جسٹس سپریم کورٹ کے نام کھلے خط میں کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے میرے سر پر ہاتھ رکھ کر کہا تھا کہ آپ اپنی والدہ کا تعلیم حاصل کرنے والا خواب پورا کریں انصاف آپ کو ہم دیں گے۔

    ان کے اس دست شفقت سے میری انصاف ملنے کی امید قائم ہو گئی تھی اور میں نے ساری توجہ تعلیم پر مرکوز کر لی تھی۔17جون 2014ء کے دن میں 9ویں جماعت کی طالبہ تھی اب میں نے گریجوایشن کر لی ہے مگر انصاف کا دور دور تک نشان نہیں ہے۔ میاں ثاقب نثار نے غیر جانبدار تفتیش کے لئے جو جے آئی ٹی بنوائی تھی ماتحت عدالت میں وہ فیصلہ بھی ریورس ہو گیا اور تین سال سے سٹے آرڈر چل رہا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کسی بھی ادارے کے سربراہ کی کمٹمنٹ پورے ادارے کی کمٹمنٹ ہوتی ہے۔ جس طرح کسی جج کا دیا ہوا فیصلہ تبدیل نہیں ہوتا اُسی طرح کمٹمنٹس بھی تبدیل نہیں ہوتیں۔

    بسمہ کا کہنا تھا کہ میری چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطاء بندیال سے اپیل ہے کہ میرے ساتھ انصاف کا کیا گیا وعدہ پورا کیا جائے اور مجھے بتایا جائے میری والدہ کو شہید کر کے مجھے ان کے سائے سے محروم کیوں کیا گیا؟انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے اہم کیس پر لاہور ہائیکورٹ میں تین سال سے سٹے آرڈر چل رہا ہے اور انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزم ایک ایک کر کے بری ہورہے ہیں۔ کیااِسے انصاف کہتے ہیں؟۔مظلوموں کی درخواستیں سماعت کے لئے بھی مقرر نہیں ہوتیں اور ملزموں کی درخواستوں پر فیصلے ہو رہے ہیں؟۔ انصاف ہم مانگ رہے ہیں مگر ریلیف ملزموں کو مل رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ سے قوم کی ایک مظلوم بیٹی کی اپیل ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے ساتھ ہونے والے قانونی کھلواڑ کا وہ نوٹس لیں اور مظلوموں کے زخموں پر انصاف کی صورت میں مرحم رکھیں۔اگر آج وہ کمزور کی آوازبنیں گے تو ان شاء اللہ تعالیٰ قیامت کے دن انہیں اس غریب پروری کا اجرعظیم ملے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ جملہ ہر روز عدالتوں میں بولا جاتا ہے انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار ہے۔ہم 8سال سے انصاف کے منتظر ہیں۔

  • مٹیاری میں 8 مختلف مقامات پر آتشزدگی،55 کچے مکانات جل گئے

    مٹیاری میں 8 مختلف مقامات پر آتشزدگی،55 کچے مکانات جل گئے

    سانحہ میہڑ کے باوجود انتظامیہ دعووں سے آگے نہ بڑھ سکیں آگ لگنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا-

    باغی ٹی وی : مٹیاری میں 8 مختلف مقامات پر آگ لگنے سے 55 کچے مکانات جل گئے، آگ نے مویشیوں ،اناج اور دیگرسامان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے کر نقصان پہنچایا متاثرین آگ بجھانے کے لیے مدد کو پکارتے رہےضلع میں فائر بریگیڈ کی 6 میں سے 3 گاڑیاں خراب ہیں ۔

    ذرائع کے مطابق ضلع مٹیاری میں 8 مختلف مقامات پر آگ لگنے کے واقعات پیش آئے نیو سعید آباد کے 2 گاؤں کے 39گھروں اور 50 مویشیوں کو آگ لگ گئی اس کے علاوہ بھٹ شاہ، ہالہ ،خیبر میں بھی کھانا بناتے ہوئے گھروں میں آگ لگ گئی رینجرز کے جوان علاقہ مکینوں کے ہمراہ آگ پر قابوپانے کی کوشش کرتے رہے۔

    ڈپٹی کمشنرمٹیاری کا کہنا ہے کہ گھروں میں آگ ممکنہ طورپر گھروں میں کھانا بناتے ہوئے لگی۔تیز تیز ہواوں کے باعث بجلی کی تاریں گرنےکے واقعات ہوئے تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

    قبل ازیں دادو کی تحصیل میہڑ کے 2 دیہات آگ کی نذر ہو گئے تھے آگ سےجھلس کر 160 سے زائد مویشی ہلاک ہوئے جبکہ بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے گاؤں فیض محمد دریائی میں 50 اور گاؤں صالح ماچھی میں 25 سے زائد کچے مکانات بھی جل کر خاکستر ہوئے تھے-

    عراق میں آئل ریفائنری پر میزائل حملے

  • ضلع مری کےلیے ڈپٹی کمشنر اور آرمی آفیسر پر مشتمل مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کی سفارش:زبردست فیصلے

    ضلع مری کےلیے ڈپٹی کمشنر اور آرمی آفیسر پر مشتمل مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کی سفارش:زبردست فیصلے

    لاہور:ضلع مری کےلیے ڈپٹی کمشنر اور آرمی آفیسر پر مشتمل مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کی سفارش:زبردست فیصلے ،اطلاعات کے مطابق سانحہ مری کی تحقیقاتی کمیٹی نے راولپنڈی کی تحصیل مری میں ڈپٹی کمشنر اور آرمی آفیسر پر مشتمل مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کی سفارش کر دی۔

    پنجاب حکومت نے سانحہ مری کی تحقیقات کی رپورٹ باضابطہ طور پر جاری کردی ۔ رپورٹ ستائیس صفحات پر مشتمل ہے ۔ رپورٹ کے پہلے تحقیقاتی کمیٹی کی تحقیقات کے طریقہ کار، دوسرے حصے میں سانحہ کی ذمہ داری جبکہ تیسرے حصے میں آئندہ ایسے سانحات سے بچنے کیلئے تجاویز شامل کی گئی ہیں۔

    سانحہ مری کی تحقیقاتی کمیٹی نے مری میں ڈپٹی کمشنر اور آرمی آفیسر پر مشتمل مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کی سفارش کر دی ہے ۔ کمیٹی نے گائیڈ مری کانام سے سیاحوں کے لئے ایپ کی بھی سفارش کر دی ہے ۔کمیٹی نے مری میں برف ہٹانے کے لئے جدید مشینری کی خریداری کی سفارش کر دی۔

    وزیر اعلی نے متعلقہ محکموں کو مشینری کی خریداری کے لئے اقدامات کی ہدایت کر دی ۔ تحقیقاتی کمیٹی نے مری میں ٹریفک کی انٹری اور اخراج کے لئے آٹو میٹڈ سسٹم لگانے کی سفارش کر دی ۔کمیٹی نے مری میں وارننگ سسٹم کے لئے اقدامات کی بھی سفارش کر دی ۔سیاحوں کو خطرناک موسم اور ٹریفک کے بہاؤ سے آگاہ رکھا جائے۔

    کمیٹی کی سفارش ہے کہ مری میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی کیا جائے ۔ مری رپورٹ کیلئے گیارہ مقامی افراد کے انٹرویوز کیے گئے ۔ رپورٹ میں تین سیاحوں کے بیانات بھی شامل کیے گئے ہیں ۔پولیس اور انتظامیہ کے چودہ افسران اور اہلکاروں کے بیانات کو بھی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    سانحہ مری کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے دس جنوری کو تحقیقات شروع کی، گیارہ جنوری کو کمیٹی نے محمکہ موسمیات کی وارننگ اور ٹریفک پلان کا جائزہ لیا۔ مری میں 4 جنوری کو 22 ہزار گاڑی داخل اور 15 ہزار واپس گئی، 4 دنوں میں 10 ہزار گاڑی اندر پھنسیں۔ گلیات کا راستہ بند کرنے میں پانچ گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

    ناقص پلاننگ اور دیر سے فیصلے بھی سانحہ مری کی اہم وجہ بنے۔ برف اور گرے درخت ہٹانے کے لیے مشینری کا موقع پر نہ ہو نا بھی سانحہ کئ وجہ بنی۔ مری بھیجا ٹریفک سٹاف بھی برف باری سے آگاہ نہ تھا نہ ضروری چیزیں انکے پاس تھی ۔ ٹریفک پولیس بھی برف سے بچنے کے لئے محفوظ جگہ تلاش کرنے میں مصروف رہی۔

  • حکومت کیخلاف عوام کواکسانے،سڑکوں پرلانےاور   سانحہ مری پرمری ہوئی سیاست کو زندہ کرنےکامنصوبہ

    حکومت کیخلاف عوام کواکسانے،سڑکوں پرلانےاور سانحہ مری پرمری ہوئی سیاست کو زندہ کرنےکامنصوبہ

    اسلام آباد :عوام کو”پٹّی پڑھانے”اوراحتجاج کی راہ پرلانےکےلیے:شہبازشریف کو موقع مل گیا ،اطلاعات کے مطابق سانحہ مری پرمری سیاست کرنے کے لیے آج اپوزیشن نے ملکر حکومت کے خلاف ایک منصوبہ بنایا ہے ، جس کے لیے پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس پیر کو ہو گا،

    ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت کے خلاف عوام کو کیسے اکسانے اورسانحہ مری پرمری سیاست کو زندہ کرنے کا منصوبہ ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جائے گا اور عوام کوگھروں سے نکلنے کے لیے اکسایا جائے گا

    ادھران خبروں کی تصدیق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس پیر کو ہو گا۔

    مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کے اجلاس سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں سہہ پہر تین بجے ہو گا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فنانس بل، فارن فنڈنگ کیس سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت اور قومی اسمبلی میں منی بجٹ کو منظوری سے روکنے کے لیے حکمت عملی پر غور ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کے پارلیمانی قائدین، متحدہ اپوزیشن کے اراکین پارلیمان، سینئر قائدین اور رہنماء بھی شرکت کریں گے۔

    دوسری طرف عوام الناس کی طرف سے سوشل میڈیا پراس وقت بحث چل رہی ہےکہ اپوزیشن کی سوچ پرافسوس جو کہ ایک قومی سانحے پرسیاست کررہی ہے اورآج شہبازشریف اسے غنیمت جانتے ہوئے اپنی مری ہوئی سیاست کو پھر سے زندہ کرنے کی کوشش کریں‌گے جسے مسترد کیا جاتا ہے

  • پوپ فرانسس کا سانحہ مری پر اظہار افسوس

    پوپ فرانسس کا سانحہ مری پر اظہار افسوس

    ویٹی کن:کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے سانحہ مری پر اظہار افسوس کیا ہے۔ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں‌ کہ ویٹی کن میں منعقد تقریب میں سانحہ مری میں جاں بحق افراد کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔

    پوپ فرانسس نے سانحہ مری پر اظہار افسوس کرتے ہوئےکہا ہےکہ وہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    ادھر یورپین یونین نے پاکستان کے سیاحتی مقام مری میں موسمی حالات کے باعث سیاحوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    اس حوالے سے پاکستان میں یورپین یونین کے دفتر اور اس کی سفیر اندرولا کامینارا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اس حادثے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مری میں چھٹیاں منانے والوں کی جان جانے کے المناک نقصان کے بارے میں جان کر صدمہ ہوا ہے۔

    انہوں نے اس خوفناک حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے ابدی سکون اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

    خیال رہے کہ مری میں 7 جنوری کی رات کو آنے والے برفانی طوفان نے 20 سے زائد زندگیاں نگل لیں، حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

    ادھر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو سانحہ مری کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مری میں 4 روز میں 1 لاکھ 62 ہزار گاڑیاں داخل ہوئیں، اموات کاربن مونو آکسائیڈ کی زیادتی سے ہوئیں ۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو دورہ مری میں واقعے کے محرکات کی رپورٹ پیش کردی گئی ہے جس کے مطابق 7 جنوری کو 16 گھنٹے میں چار فٹ برف پڑی، 3 جنوری سے 7 جنوری تک 1 لاکھ 62 ہزار گاڑی مری داخل ہوئیں ۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹریفک لوڈ مینجمنٹ نہ کرنے پر برہمی کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو کنٹرول کرنا کس کا کام تھا؟۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ 16 مقامات پر درخت گرنے سے ٹریفک بلاک ہوئی ، 21 ہزار گاڑیاں واپس بھجوائی گئیں ، 4 سے 5 گاڑیوں میں 22 افراد جاں بحق ہوئے ، یہ افراد کاربن مونو آکسائیڈ کی زیادتی سے جاں بحق ہوئے ، 70 فیصد علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے ۔

  • سانحہ مری:کیا واقعی جانبحق ہونے والوں کی موت کی ذمہ دار حکومت ہے؟رپورٹ نےحقیقت کھول دی

    سانحہ مری:کیا واقعی جانبحق ہونے والوں کی موت کی ذمہ دار حکومت ہے؟رپورٹ نےحقیقت کھول دی

    سانحہ مری:سانحہ مری:کیا واقعی جانبحق ہونے والوں کی موت کی ذمہ دار حکومت ہے؟رپورٹ نےحقیقت کھول دی ،اطلاعات کے مطابق سانحہ مری کے حوالے سے ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گاڑیوں میں بیٹھے افرادکاربن مونو آکسائیڈ سے جاں بحق ہوئے

     

    دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مری جانے والوں کو اس بات کی آگاہی ہوتی کہ گاڑی کے دھوئیں والے پائپ کو ہرصورت کھلا رکھنا اور اس پربرف یا کوئی اور چیز نہیں آنے دینی تو گاڑیوں میں سوار لوگ جومری میں غلطی کی ہے وہ نہ کرتے

     

     

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سانحہ مری کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق7 جنوری کو مری میں 16گھنٹے میں4 فٹ برف پڑی،3 جنوری سے7 جنوری تک ایک لاکھ 62 ہزارگاڑیاں مری میں داخل ہوئیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ گاڑیوں میں بیٹھے 22 افرادکاربن مونو آکسائیڈ سے جاں بحق ہوئے، 16 مقامات پر درخت گرنے سے ٹریفک بلاک ہوئی، مری جانے والی 21 ہزارگاڑیاں واپس بھجوائی گئیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹریفک لوڈمینجمنٹ نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا ہے۔

     

    اس رپورٹ کے بعد پراپیگنڈہ کرنے والوں کے سارے الزامات دم توڑ گئے ہیں جو ان ہلاکتوں کا ذمہ دار حکام کوقرار دے رہے ہیں

     

     

    یاد رہے کہ کل سے  پاکستان کی ایک بڑی شخصیت کا آڈیو پیغام وائرل ہورہا ہے جس میں مری میں پیش آنے والے واقعہ سے متعلق ایسے حقائق پیش کئے گئے ہیں اگریہ حقائق پہلے بیان ہوجاتے تو یقینا اس طرح حادثہ نہ ہوتا ،

    یاد رہے کہ قوم اس وقت ایک سانحے سے گزررہی ہے جس میں مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش کے باعث برفانی طوفان میں پھنسے کئی شہری اپنی گاڑیوں میں موت کے منہ میں چلے گئے۔

     

    <img class=”alignnone wp-image-452983″ src=”https://login.baaghitv.com/wp-content/uploads/2022/01/560f6c6a-b9eb-456c-a8a4-0d7ed22a19e2-158×300.png” alt=”” width=”559″ height=”1061″ />

    گاڑی برف میں پھنس جائے تو کیا کرنا چاہیے؟ اس حوالے سے انسپکٹر جنرل (آئی جی) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس انعام غنی کا بیان سامنے آیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ کاربن مونوآکسائیڈمیں بونہیں ہوتی، اس کا پتہ لگانا بہت مشکل ہے، کاربن مونو آکسائیڈ جلد موت کا سبب بن سکتی ہے۔

    مری میں برفباری اور سیاحوں کے رش کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اگر گاڑی برف میں پھنس گئی ہے اور انجن چل رہاہے تو کھڑکی ہلکی سی کھولیں، گاڑی کے ایگزاسٹ سائلنسرپائپ سے برف صاف کریں۔

    &nbsp;

    <img class=”alignnone size-medium wp-image-452984″ src=”https://login.baaghitv.com/wp-content/uploads/2022/01/635929_11496233-2-300×200.jpg” alt=”” width=”300″ height=”200″ />

    ان کا کہنا تھا کہ ہیٹرچلانے سے پہلےچیک کر لیں کہ سائلنسر برف کی وجہ سےبند تو نہیں ہو چکا،ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر سائلنسر بند ہوا تو "کاربن مونو آکسائیڈ” گیس گاڑی میں جمع ہو سکتی ہے، انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ اس گیس کا کوئی رنگ یا بُو نہیں ہوتی، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ گیس چند منٹ میں انسان کی جان لےلیتی ہے

    خیال رہے کہ مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے صورتحال انتہائی خراب ہوگئی اور 20 سے زائد افراد کی گاڑیوں میں اموات کے بعد سیاحتی مقام کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔