Baaghi TV

Tag: سانحہ کارساز

  • ملک کو دہشتگردی ،انتہاپسندی کے خلاف متحد ہو کر لڑنا ہوگا، فیصل کریم کنڈی

    ملک کو دہشتگردی ،انتہاپسندی کے خلاف متحد ہو کر لڑنا ہوگا، فیصل کریم کنڈی

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سانحہ کارساز کو پاکستانی تاریخ کا المناک اور افسوسناک واقعہ قرار دیتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ 18اکتوبر 2007ء کا دن پاکستانی سیاست میں جمہوریت کے لئے جدوجہد کرنے والے بہادر لوگوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے بے خوف ہو کر ایک عظیم مقصد کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ یہ واقعہ نہ صرف جمہوریت کی خاطر دی جانے والی قربانیوں کی علامت ہے، بلکہ یہ ہمیں اس بات کی بھی یاد دلاتا ہے کہ ملک کو دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف متحد ہو کر لڑنا ہوگا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آج کے دن پاکستان بھر سے خواتین، بچے بوڑھے اپنی لیڈر کا استقبال کرنے کراچی ایئرپورٹ پر پہنچے تھے اور یہ بات جہموریت کے دشمنوں سے ہضم نہیں ہوئی اور پوری قوم کی خوشی کو ماتم میں بدل دیا گیا، گورنر خیبرپختونخوا نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم جمہوری اقدار، انصاف اور امن کے فروغ کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے شہدا کے اہل خانہ سے بھی اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

    اسٹریٹ کرائمز میں 50 فیصد تک کمی آ چکی ہے، کراچی پولیس چیف

    کراچی میں دفعہ 144 میں 2 دن کی توسیع

  • ڈاکٹر شاہنواز کے واقعہ پر افسران کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ

    ڈاکٹر شاہنواز کے واقعہ پر افسران کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ

    سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شاہنواز کے واقعے پرافسران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،پیپلزپارٹی نے جو موقف لیا شاید دنیا میں پہلی بار ہوا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں سانحہ کارساز کی برسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے کبھی پرامن احتجاج کرنے والوں کو نہیں روکا۔ڈاکٹرشاہنواز کے واقعہ پرافسران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ رواداری مارچ میں ایسے لوگ بھی موجود تھے جو غلط نعرے لگا رہے تھے اس کے باوجود میں نے خود ان سے رابطہ کیا،معذرت کی اور انکوائری بٹھائی،رواداری مارچ والوں کو بھی قانون کی پابندی کرنا چاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ آج 17 سال ہوگئے ہیں اور ہم ہر سال شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے شہدائے کارساز آتے ہیں۔محترمہ بینظیر بھٹو کا 18 اکتوبر 2007 کو پاکستان کے عوام نے شاندار استقبال کیا۔کراچی ایئرپورٹ سے کارساز تک کا سفر 10 تا 11 گھنٹوں میں ہوا تھا۔ جب پہلا دھماکا ہوا تو ہم نے سمجھا کہ ٹرانسفارمر پھٹا ہے بعد میں دوسرا شدید دھماکا ہوا۔ جہاں سے آواز آئی وہاں دیکھا تو کافی ہمارے جیالے جانثار شہید ہوگئے تھے۔محترمہ بینظیر بھٹو تھوڑی دیر پہلے ہی مزار قائد پر تقریر کو حتمی شکل دینے نیچے گئی تھیں۔ بہادر ہیں ہمارے جیالے جنہوں نے دھماکوں کے باوجود محترمہ بینظیر بھٹو کی حفاظت کی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو جان کو خطرہ ہونے کے باوجود پاکستان آئیں۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مخالفین بھی مانتے ہیں اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے

    عافیہ کی رہائی کیلئے وزیراعظم کے خط کا خیرمقدم کرتے ہیں: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

    کراچی : ایف آئی اے کرائم سرکل کی کارروائی ،2 ملزمان گرفتار

  • کارساز حملہ ایک سوچی سمجھی سازش تھی،بلاول

    کارساز حملہ ایک سوچی سمجھی سازش تھی،بلاول

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےسانحہ کارساز کے 180 شہید جیالوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارساز حملہ ایک سوچی سمجھی سازش تھی

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ آمریت اور دہشت گردوں نے مل کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو اورپارٹی کی مرکزی قیادت کو نشانہ بنایا،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا، جب 30 لاکھ لوگ ان کے استقبال کے لیے موجود تھے،جو لوگ دہشت گردی اور تشدد کے ذریعے جمہوریت کی آواز کو دبانا چاہتے تھے، وہ ناکام ہو چکے،سانحہ کارساز یاد دلاتا ہے کہ بہادر جیالوں نے جمہوریت کے کاز کی خاطراپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،جیالوں کی قربانی ہمارے اس طویل اور پرامن جمہوری پاکستان کے سفر کا اٹوٹ حصہ ہے، پرامن جمہوری پاکستان کی جدوجہد وہ سفر ہے جس کی قیادت شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے کی،شہداء کارساز کا خون ہمیں انتہاپسندی اور ناانصافی کے خلاف لڑنے کا حوصلہ دیتا ہے،ہمارے شہداء کی قربانی اُن مُٹھی بھر عناصر سےلڑنے کی ترغیب دیتی ہے جو عوام کے حقوق غضب کرنے پر تُلے ہوتے ہیں، ہمارا عزم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے ساتھ مضبوط ہے،ہم ہر پاکستانی کے حقوق کے تحفظ کے لیے ثابت قدم رہیں گے، جمہوریت کی حفاظت کریں گے،قوم سانحہ کارساز کے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھیں اور ان کے مشن کو آگے بڑھائیں،آج ہم یہ تجدید عہد کرتے ہیں کہ جمہوریت کی حفاظت کریں گے،ہم عہد کرتے ہیں کہ انتہاپسندی کے خلاف ڈٹ جائیں گے،عہد کرتے ہیں کہ کسی طاقت کو ہمارے پیارے ملک کی ترقی کو پٹڑی سے اتارنے نہیں دیں گےعوام کی خدمت میں جمہوریت، انصاف اور قربانی کے اصولوں پر پیپلز پارٹی کا عزم غیر متزلزل ہے،

    میرپورخاص: سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت، ریلی اور شمعیں روشن

    پاکستان کوسیاسی، معاشی اور جمہوری طاقت بنائیں گے،بلاول

  • فریال تالپور کی زیرِ صدارت پیپلزپارٹی کا اجلاس، سانحہ کارساز جلسہ کی تیاریوں کا جائزہ

    فریال تالپور کی زیرِ صدارت پیپلزپارٹی کا اجلاس، سانحہ کارساز جلسہ کی تیاریوں کا جائزہ

    پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور کی زیرِ صدارت پی پی پی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس زرداری ہاوَس کراچی میں منعقد ہوا،اجلاس میں سانحہ کارساز کی برسی پر حیدرآباد میں ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

    باغٰ ٹٰی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سیل بلاول ہاوس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سینٹیرز، ٹاوَن چیئرمین اور ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں سانحہ کارساز کی برسی پر منعقدہ جلسہ عام میں کراچی سے بھرپور عوامی شرکت کے متعلق حکمت عملی بنائی گئی۔فریال تالپور نے کہا کہ کراچی کے جیالے حیدرآباد جلسے میں بھرپور شرکت کرکے شہداء کارساز کو خراج عقیدت پیش کریں گے.

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی نے اعلان کیا تھا کہ سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 18 اکتوبر کو ایک عظیم الشان جلسہ عامہ حیدر آباد میں ہو گا۔ جس سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔

    تھر میں بھی خلیجی ممالک کی طرز پر کھجور کی کاشت شروع کردی گئی، وزیراعلیٰ سندھ

  • کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشا کے ریلیز آرڈر جاری

    کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشا کے ریلیز آرڈر جاری

    جوڈیشل میجسٹریٹ ایسٹ نے کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشا کی سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد ریلیز آرڈر جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزمہ کی جانب سے دس لاکھ کے مچلکے جمع کروائے گئے ہیں ۔آج صبح سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں کار ساز حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشہ دانش کی ضمانت منظور کی تھی۔۔ملزمہ کو 3 اکتوبر کو عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم دے دیا.سندھ ہائی کورٹ میں کارساز میں پیش آنے والے حادثے میں ملوث مرکزی ملزمہ کی جانب سے انسدادِ منشیات کے مقدمے میں ضمانت کے لئے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔ ملزمہ کار ساز حادثہ کیس میں پہلے مقدمے میں ضمانت پر ہے۔واضح رہے کہ 13 ستمبر کو کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

    سندھ کےسیاحتی مقامات پرشوٹنگ کی سرکاری فیس میں بڑی کمی

  • ذاتیات پراترنا سیاست نہیں اورجھوٹ بولنے کے ریکارڈ توڑنا جدوجہد نہیں،بلاول

    ذاتیات پراترنا سیاست نہیں اورجھوٹ بولنے کے ریکارڈ توڑنا جدوجہد نہیں،بلاول

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سانحہ کارساز کے شہدا کوخراجِ عقیدت پیش کیا ہے

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی بحالی اور مضبوطی کے لیے پیپلزپارٹی نے گھناؤنی سازشوں کا مقابلہ کیا، جمہوریت کےلیے جدوجہد کے دوران قیادت اور کارکنان نے خون کے دریا پار کیے ہمیں نوجوان نسل کو اپنی تاریخ اور جدوجہد و قربانیوں سے آگاہ کرنا چاہیے،18 اکتوبر 2007 کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے استقبال کے لیے 30 لاکھ سے زائد عوام کے مجمعے کو سبوتاژ کرنے کے لیے 180 جیالوں کا خون بہایا گیا ہم ہر سال 18 اکتوبر کو اپنے شہداء کو یاد کرتے اور ان کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہوتے ہیں

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں نوجوان نسل کو اپنی تاریخ اور ان سے پہلے والی نسلوں کی جدوجہد و قربانیوں سے آگاہ کرنا چاہئیے ہمیں نوجوان نسل کو یہ سکھانا ہے کہ ذاتیات پر اترنا سیاست نہیں اور جھوٹ بولنے کے ریکارڈ توڑنا جدوجہد نہیں ہوتی پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کی جدوجہد کو آگے بڑھاتی رہے گی کیونکہ سانحہ کارساز کے شہداء کی قربانی اور ان کے اہل خانہ کی آنکھوں سے گرنے والے آنسووَں کا ازالہ صرف مضبوط جمہوریت کے قیام میں پنہاں ہے

    عمران خان خود امپورٹڈ، بینظیر کو کس نے کہا تھا اس بچے کا خیال رکھنا؟ خورشید شاہ کا انکشاف

    میں اس میٹنگ میں شامل تھا جس میں بینظیر کو کہا گیا تھا کہ آپ نہ جائیں..شیخ رشید

    بینظیر کا قتل پوری قوم کو قتل کرنے کی سازش تھی،بلاول

    بینظیر نے اپنی کتاب میں لکھا نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے،فرخ حبیب

    بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا

    آصفہ زرداری کس صورت میں الیکشن لڑیں گی؟ بڑا اعلان ہو گئا

    دوسری جانب وفاقی وزیر اور ترجمان پی پی پی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے 18 اکتوبر سانحہ کارساز کے شہداء کو ویڈیو پیغام میں خراج عقیدت پیش پیش کیا ہے، شازیہ مری کا کہنا تھا کہ 18 اکتوبر کے واقعے کو آج 15 برس بیت گئے لیکن آج بھی ہم سانحہ کارساز کے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں، 18 اکتوبر 2007 کو لاکھوں افراد نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا والہانہ استقبال کرنے کیلئے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تھے، لوگوں کے سمندر نے اپنی قائد شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی طویل جلاوطنی کے بعد وطن واپسی پر تاریخی استقبال کیا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی وطن واپسی پر لوگوں کا جوش اور ولولہ دیکھنے جیسا تھا،پرجوش استقبال کے دورران دو دھماکے ہوئے جس میں 180 افراد شہید اور 500 سے زائد زخمی ہوئے تھے،آج بھی سانحہ کارسازکے شہداء کے وہ تمام مناظر یاد آتے ہیں تو رونگتے کھڑے ہوجاتے ہیں،آج بھی ہم سانحہ کارساز کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پیپلزپارٹی نے اس ملک کے اندر جمہوریت کے حصول کے لئے بہت عظیم قربانیاں دیں ہیں، 18 اکتوبر ان عظیم قربانیوں میں سے ایک قربانی کا دن ہے، سانحہ کارساز میں شہید ہونے والے تمام شہداء کو آج بھی سرخ سلام پیش کرتے ہیں،