Baaghi TV

Tag: سانحہ 9 مئی

  • سانحہ 9  مئی میں  ملوث  افراد کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیئے گئے

    سانحہ 9 مئی میں ملوث افراد کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیئے گئے

    سانحہ 9 مئی 2023 کے مختلف کیسوں میں ملوث افراد کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیئے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن زرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف شہروں اور دیہاتوں کے ساڑھے 5 ہزار سے زائد ایسے پاکستانی ہیں جن کے پاسپورٹ بلاک کر دیے گئے ہیں جو کسی بھی طرح سانحہ 9 مئی میں ملوث پائے گئے تھے۔

    پاسپورٹ ذرائع کے مطابق بلاک ہونے والے پاسپورٹ میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو اس وقت نجی اور سرکاری اداروں میں دوران ڈیوٹی تھے اور ان کے کسی بھی طریقے سے سانحہ 9 مئی میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملےجیو فینسگ میں ان کا موبائل یا لینڈ لائن نمبر آیا، اس بنا پر ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کر لیا گیاجن افراد نے اپنے بے گناہ ہونے کے شواہد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیے، ان کے نام بھی ابھی تک شامل ہیں، یہی وجہ ہے کہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

  • سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات  کی سماعت بغیر عدالتی کارروائی ملتوی

    سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت بغیر عدالتی کارروائی ملتوی

    راولپنڈی:سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت ایک بار پھر بغیر عدالتی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں پراسیکیوٹر ظہیر علی شاہ، وکلائے صفائی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید عدالت پہنچے جب کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔

    دورانِ سماعت پراسیکیوٹر نے بتایا کہ جن ملزمان کو چالان کی نقول نہیں ملیں، انہیں نقول دی جا رہی ہیں،بعد ازاں عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 14 جون تک ملتوی کردی۔

    وزیراعظم آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    سکھر: بیٹی کی بازیابی کیلئے خواتین کا رات بھر قرآن اٹھا کر احتجاج

    اسرائیل کا سعودی وزیر خارجہ کو رام اللہ جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

  • سانحہ 9 مئی کیسز:13 مقدمات میں مکمل چالان پیش کرنے کا حکم

    سانحہ 9 مئی کیسز:13 مقدمات میں مکمل چالان پیش کرنے کا حکم

    راولپنڈی:انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات میں کیسز کے مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی: اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی،سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، زرتاج گل، سیمابیہ طاہر، راشد شفیق سمیت تمام ملزمان عدالت پیش ہوئے تمام ملزمان کی صرف حاضری لگائی گئی،عدالت نے کیسز کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی جبکہ گزشتہ روز بھی کوئی کارروائی نہ ہو سکی تھی۔

    وکلاء صفائی نے سانحہ 9 مئی کے تمام مقدمات کی ایک ساتھ سماعت کے لیے درخواست بھی دائر کر دی اور موقف اختیار کیا ہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کو دیگر سانحہ 9 مئی کیسوں سے الگ کرنے کا فیصلہ ختم کیا جائے،سماعت کے بعد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے۔

    لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے

    ون چائنہ پالیسی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے،صدر مملکت

    حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کرے تو ہم آگے دیکھیں گے،بیرسٹر گوہر

  • سانحہ 9 مئی: علی امین  گنڈاپور سمیت 29 اراکین و رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

    سانحہ 9 مئی: علی امین گنڈاپور سمیت 29 اراکین و رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

    راولپنڈی: عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت تحریک انصاف کے 29 اراکین و رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے-

    باغی ٹی وی : انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو جی ایچ کیو،آرمی میوزیم،حساس ادارے کے دفتر، میٹرو اسٹیشن حملہ سمیت جلاؤ گھیراؤ کے 12 مقدمات میں تحریک انصاف کے اراکین کےو ارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں جن میں علی امین گنڈاپور ،شبلی فراز،مراد سعید، زرتاج گل، شیریں مزاری،زلفی بخاری، شہباز گل شامل ہیں،جبکہ مسرت جمشید چیمہ،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی، سابق وزیر قانون بشارت راجہ کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق تھانہ آر اے بازار،ریس کورس،نیو ٹاوٴن،سول لائن،صادق آباد کی تفتیشی ٹیموں نے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں اور وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،عدالتی ذرائع کے مطابق پولیس کی تفتیشی ٹیمیں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئیں اور تفتیش مکمل کرنے کیلئے وارنٹ گرفتاری کی استدعا کی، جج ملک اعجاز آصف نے یہ درخواستیں منظور کر لیں۔

    لندن:پرواز کے دوران مسافر کی خود کشی کی کوشش،ر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

    کراچی : گزشتہ ماہ سے لاپتہ5 لڑکیاں بازیاب،فیکٹری مالک اور ٹھیکے دار گرفتار

  • عمران خان کے قریبی ساتھی نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں

    عمران خان کے قریبی ساتھی نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں

    اسلام آباد: چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے قریبی ساتھی اور این اے 131 کے امید وار ندیم ہارون رشید خان نے تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ندیم ہارون رشید نے9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی کسی بھی سیاسی پارٹی کو جوائن نہیں کیا،پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ فوج ہمارا سرمایہ ہیں ، ان کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بن سکتا۔

    یاد رہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد کئی رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ دیا ہے،ہ ملک میں 9 مئی کو ہونے والی شرپسندی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کیا جب کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا۔

    سانحہ 9 مئی:مزید 29 افراد گرفتار،انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش

    پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد اب تک پارٹی کے کئی نامور رہنما اسے خیرباد کہہ چکے ہیں جن میں فواد چوہدری، شیریں مزاری، عامر کیانی، علی زیدی، عمران اسماعیل، پرویز خٹک، محمود خان، فردوس عاشق اعوان، فیاض چوہان، ملیکہ بخاری، آفتاب صدیقی، محمود مولوی بھی شامل ہیں جب کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی تمام عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

    حکومت صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر قسم کا تعاون کرے گی،نگران وزیراعظم

  • سانحہ 9 مئی میں ملوث ملزمان کو سخت سزا دی جائے، ڈاکٹر ز اور نرسز کا مطالبہ

    سانحہ 9 مئی میں ملوث ملزمان کو سخت سزا دی جائے، ڈاکٹر ز اور نرسز کا مطالبہ

    لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کےڈاکٹرز اور نرسزز پر مشتمل وفد نےریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کیا ، ڈاکٹرز اورنرسزکے وفدکو 9 اور10 مئی کو جلائی گئی عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا گیا، ڈاکٹرز کے وفد نے9 مئی کے سانحے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ،وفد نے شہدائے پاکستان کو خراج ِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ”فوج کا دشمن ملک کا دشمن‘ ہے. وفد شرکا نے 9مئی کے دل سوز واقعات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات نہ ہونے اور پرامن احتجاج پر زور دیا،وفد نے یہ بات واضح کر دی کہ مہذب اقوام قومی اثاثوں کو نقصان نہیں پہنچاتے بلکہ پرامن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہیں،پاکستان کا ایسا ادارہ جس نے پاکستان کی بہتری میں اپنا کردار ادا کیا ہو اس پہ حملہ آور ہونا کوئی مہذب اقدام نہیں ہے سانحہ 9مئی کے دوران پاکستان کو بہت نقصان پہنچا ،ہم سب کو امن کا پیغام دیتے ہیں آخر میں وفد نے پر زور مطالبہ کیا کہ سانحہ 9مئی میں ملوث تمام شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سزا دی جائے،