Baaghi TV

Tag: سبزیاں

  • اسلام آباد کی سڑکوں پر سی ڈی اے پھولوں کی بجائے سبزیاں لگائے،ایمل ولی

    اسلام آباد کی سڑکوں پر سی ڈی اے پھولوں کی بجائے سبزیاں لگائے،ایمل ولی

    اسلام آباد (محمد اویس) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سیکورٹی نے وزارت کی بریفنگ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وزارت تیاری کرکے آئے ۔سینیٹر ایمل والی خان نے تجویز دی کہ اسلام آباد کی سڑکوں پر سی ڈی اے پھولوں کے بجائے سبزیاں لگائے ان کے بھی پھول ہوتے ہیں اورپورے اسلام آباد کو مفت سبزیں بھی ملیں گئیں، کمیٹی پاکستان اینمل سائنس کونسل بل 2023 کمیٹی نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔کمیٹی نے سفارش کی کہ پاکستان میں سمارٹ فارمنگ کے لیے ٹیکنالوجی پاکستان لائی جائے ۔حکام نے بتایاکہ ہمارے پاس لوکسٹ کنٹرول کرنے کے لیے 3 جہاز ہیں جن سے سپرے ہوسکتا ہے باقی جہاز خراب ہیں ۔کمیٹی نے پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کو 3 نئے ملٹی پرپز جہاز اور ایک ہیلی کاپٹر دینے کی سفارش کردی

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا اجلاس سید مسرور احسان کی زیرصدارت ہوا اجلاس میں سینیٹر پونبجو بیل سینیٹر عبدالواسع ، سینیٹر محمود الحسن اور ایمل ولی خان نے شرکت کی ۔کمیٹی میں سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی شریک ہوئے وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر کمیٹی میں آئے اور چیئرمین سے دراخواست کی کہ وزیراعظم آفس سے کال آئی ہے کہ میٹنگ ہے جس کے بعد وہ کمیٹی سے چلے گئے۔

    پاکستان اینمل سائنس کونسل بل 2023 کمیٹی نے متفقہ طور پر منظور کرلیا ،چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ فوڈ سیکورٹی کے حوالے سے سب سے بڑا چیلنج آبادی کا بڑھنا اور زرعی زمینوں پر آبادی کا بننا اور موسمیاتی تبدیلی اور خواک کا ضائع اور پانی کا ضائع ہے ۔40 فیصد آبادی شہری اور 60دیہی علاقوں میں رہتے ہیں اور یہ شرح تیزی کے ساتھ بڑرہی ہے ۔پاکستان میں 19.6ملین ٹن سالانہ خوراک ضائع ہوتی ہے ایک پاکستانی 74کلو خوراک سالانہ ضائع کرتا ہے ،جتنا پانی ہم ضائع کرتے ہیں اگر اس کو ٹھیک کریں تو پورے ِپاکستان کے غیر آباد زمینوں کو آباد کرسکتے ہیں۔ 60 ملین ایکڑ پانی ضائع کررہے ہیں۔ چھوٹے ڈیم بنانے کے لیے 250ارب روپے رکھے گئے ہیں۔زراعت میں جدید طریقہ سےپانی دیا جائے تو پانی کو بچایا جاسکتا ہے ۔ہم فلڈ ایریگیشن کرتے ہیں جس سے پانی زیادہ استعمال ہوتا ہے ۔فلڈ سسٹم ڈیش بورڈ پی اے آر سی نے بنایا ہے جس میں 300انڈیکیٹر ہیں۔گندم چاول شوگر اور خوردنی تیل کی فصل کی پیداوار بڑھانے کے لیے 50 ارب کے منصوبے شروع کئے ہوئے ہیں

    ایمل ولی خان نے کہا کہ آج کل دنیا میں چاول اور مچھلی ایک ہی فارم میں ہوتی ہے پاکستان میں اس حوالے سے کیوں کام نہیں ہورہاہے ،چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر محمد علی نے جواب دیا کہ پاکستان میں اس حوالے سے کام کررہے ہیں مگر اس میں مسائل ہیں چاول جلد تیار ہوجاتی ہے مگر مچھلی کا لائف سائیکل زیادہ ہے ۔
    چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ پاکستان میں ہم کیا نئی ٹیکنالوجی زراعت میں لائے ہیں اس کے بار میں کمیٹی کو بتائیں ۔سینیٹر پونجو بیل نے کہاکہ پاکستان میں بتایا جائے کہ کون سی ورائٹی لائے ہیں جس سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے زراعت صوبائی معاملہ ہے اس وزارت کو صوبوں کے حوالے کردیا جائے۔ کسی فصل کی قیمت فکس نہیں کیا جارہاہے بیج کی رجسٹریشن آپ کررہے ہیں۔ وفاقی سیکرٹری نے کہاکہ زراعت میں ڈراؤن ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے کام کررہے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ پاکستان میں سمارٹ فارمنگ کے لیے ٹیکنالوجی پاکستان لائی جائے ۔

    گندم کھانےکے قابل نہیں، دودھ میں کیمیکل،چاول پلاسٹک والا،کونسی چیز ایک نمبر ہے؟ ایمل ولی پھٹ پڑے
    ایمل والی خان نے کہاکہ پاکستان میں ایک چیز بھی کھانے کے قابل نہیں ہے فروٹ اور سبزیاں سب کینسر کا موجب ہیں جس طریقے سے یہ پکائی جاتی ہیں اس کی وجہ سے کینسر بنتا ہے کاربیٹ سے سبزیں اور فروٹ کو پکایا جاتا ہے گندم بھی کھانے کے قابل نہیں دودھ کیمکل سے بنیا جاتا ہے جس کے لیے گائے بھنس کی ضرورت نہیں ہے ۔چاول پلاسٹک والاہے،گڑھ میں چینی ملائی جارہی ہے جہاں گنا نہیں ہے وہاں گڑھ بن رہاہے ۔بچوں کے چپس بھی ہلاسٹک سے بن رہاہے ،وزارت فوڈ سیکیورٹی پتہ نہیں کیا کررہی ہے ۔ پاکستانی قوم لکیر کی فقیر ہے ۔ کمیٹی کو بتایا جائے کہ پاکستان میں کون سی چیز کھانے کے قابل ہے پچوں کو دودھ بھی ٹھیک نہیں ہے ۔ ایران سے سب کچھ سمگل ہوکر پاکستان آرہاہے ۔ وہاں ملاوٹ پر سزا موت ہے ۔اسلام آباد میں لوگوں کو فارم ہاوس دیئے گئے ہیں یہ کن لوگوں کو کتنے فارم ہاوسز دیئے گئے ہیں اور ان فارم ہاوسز سے. مارکیٹ کو کتنی سبزی یا دیگر چیزیں ملی ہیں۔پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا گندم کا سکینڈل آیا ہے کہ ان کے پاس جواب ہے گندم کس کے حکم پر درآمد ہوئی ہے اس سے پورے پنجاب کا کسان رل گیا ہے ۔اس سکینٍڈل پر کسی کو سزا ملی ہے ۔ سیکرٹری نے کہاکہ اسلام آباد میں فارم ہاوس سی ڈی اے نے دیئے ہیں ۔

    ایمل والی خان نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت کے سڑکوں پر پھول لگارہے ہیں اور پیسے ضائع کررہے ہیں یہ اس کی جگہ سبزیاں کیوں نہیں لگ رہیں، سبزی کے بھی پھول ہوتے ہیں اس طرح پورے اسلام آباد کو سبزی مفت ملے گی ۔ کمیٹی نے کاٹن سیس کے حوالے سے بریف نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔حکام نے بتایا کہ 2017سے یہ کیس چل رہاہے ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں 16اگست کو ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ہے کمیٹی نے ایجنڈا موخر کردیا۔حکام نے بتایا کہ کپاس میں ہماری پیداور فی ایکڑ بھارت سے زیادہ ہے اس سال 20فیصد لوگوں نے کم کپاس کاشت کی ہے جس کی وجہ سے پیداور کم ہوئی ہے کپاس کو کم پانی چاہیے اگر زیادہ پانی والی علاقے میں لگائیں گے تو اس کی پیداور نہیں آئے گی ۔ چینی برآمد کرنے کا مطلب ہے کہ ہم پانی کی کمی کا شکار ملک ہیں مگر اس طرح پانی ضائع کررہے ہیں۔ دریائے سندھ کے دائیں جانب پہلے گنا اگانے پر پابندی تھی مگر اب یہ پابندی ختم کردی گئی ہے 2016میں بھی پابندی لگی تھی ۔

    ایمل والی خان نے کہاکہ پاکستان میں کپاس کے بجائے گنے کو پروموٹ کیا جارہاہے دنیا میں جہاں 8 ماہ بارش ہوتی ہے وہاں گنا کاشت ہوتا ہے کپاس کی انڈسٹری کو ہم پروموٹ نہیں کررہے ہیں ۔حکام پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے کمیٹی کو بتایا کہ ہمارے پاس 3 جہاز ہیں. جن سے لوکسٹ کنٹرول کے لیے سپرے کئے جاتے ہیں باقی جہاز خراب ہیں حکومت نے ان پرانے جہازوں کی نیلامی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ہم تین ملٹی پرپرز جہاز خریدنے جارہے ہیں ۔ لوکسٹ کا حملہ کسی بھی وقت ہوسکتا ہے ۔2421نئے بھرتی کیا جائے گا ۔کمیٹی نے سفارش کی کہ پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کو نئے ملٹی پرپرز جہاز اور ایک ہیلی کاپٹر خرید کردیا جائے۔

    شکریہ جنرل باجوہ،اہم معلومات ہاتھ لگ گئی،فیض ،عمران ،بشریٰ کا گٹھ جوڑ

    فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان

    فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

    فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان

    جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟

    فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

    گرفتاری کا خوف،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک فرار

    فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

    فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

  • فریج میں ٹشو رول رکھنے کے حیران کن نتائج

    فریج میں ٹشو رول رکھنے کے حیران کن نتائج

    ٹشو رول صفائی کے علاوہ کئی طریقوں سے استعمال کئے جا سکتے ہیں ٹشوزکو صفائی کے علاوہ حیرت انگیز طریقوں سے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے،فریج میں ٹشو رول رکھنا فریج میں موجود عجیب بدبو کو ختم کردیتا ہے۔

    باغی ٹی وی: ٹشوز پیپر سبزیوں کو تازہ بھی رکھتا ہے، فریج میں رکھنے کے باوجود بھی اکثر سبزیاں بوسیدہ ہوجاتی ہیں لیکن اس نئے استعمال سے حیران کن نتائج مل سکتے ہیں،کسی بھی سبزی کوتازہ رکھنے کیلئے ایک باکس میں ٹشو پیپر بچھا دیں اور سبزی رکھنے کے بعد اوپر دوبارہ ٹشو پیپر بچھا دیں،زیادہ تر پھل اور سبزیاں وقت کے ساتھ پانی چھوڑتے ہیں، یہ نمی کہیں نہیں جاتی اور فریج کے کرسپر باکس میں پھنس جاتی ہے یہ ٹشو رولز نمی کو جذب کرتے ہیں، جس سے سبزیوں کے نرم ہونے کا عمل سست ہوجاتا ہے۔

    بارڈرہیلتھ سروسزپاکستان کاملک کے ائیر پورٹس پرالرٹ جاری

    لیکن اس رول کو مہینے میں دو بار تبدیل کرنا ضروری ہے،لیکن اس رول کو مہینے میں دو بار تبدیل کرنا ضروری ہے اس سے فریج میں موجود پھل اور سبزیاں جتنی خشک ہوں گی، یہ اتنی ہی دیر تک چلیں گی۔

    ایک فائدہ ان خواتین کو ہوگا جو گندا فریج برداشت نہیں کرسکتیں فریج میں بننے والی اضافی نمی اور بو ٹشو رول کے اندر جذب ہوجائے گی اور لائٹ جانے کی وجہ سے فریج کا پانی پہنے کی شکایت بھی کسی حد تک دور ہوجائے گی۔

    ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • مہنگی ترین سبزیاں بھی غریب کی پہنچ سے دور

    مہنگی ترین سبزیاں بھی غریب کی پہنچ سے دور

    قصور
    پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین سبزیاں و پھل،سیلاب زدگان کیساتھ پوری قوم بھی پریشان،حکومتی دعوے بے نقاب

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگی سبزیاں و پھل فروخت کئے جا رہے ہیں جن کو نا چاہتے ہوئے بھی مہنگائی کے مارے لوگ خریدنے پہ مجبور ہیں
    دس ںیس روپیہ فی کلو والی گوبھی 150 روپیہ، بھنڈی 120,بینگن 200 سندر خانی انگور 550,جاپانی پھل 250,کیلا 120 روپیہ درجن اور ادرک 800 روپیہ فی کلو تک فروخت کئے جا رہے ہیں جبکہ ان تمام چیزوں کے سرکاری نرخ کم ہیں

    بلیک مارکیٹنگ مافیا پوری تندہی سے اور بے خوف ہو کر اپنی من مانیاں کر رہا ہے جسے روکنے والا کوئی نہیں
    گورنمنٹ کے سرکاری نرخوں پر اشیاء فروخت کرنے کے دعوے بے نقاب ہو رہے ہیں اور افسران سب اچھا ہے کہ رپورٹ جاری کئے جا رہے ہیں

    سیلاب زدگان کیساتھ اس وقت پوری قوم شدید پریشان ہو گئی ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ خداراہ مہنگائی ختم کرنے کے دعوے کسی حد تک تو پورے کئے جائے نا کہ اور مہنگائی کی جائے
    شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ سرکاری قیمتوں پہ چیزوں کی فراہمی ممکن بنائی جائے

  • پاکستانی تاریخ کے مہنگے ترین پھل و سبزیاں

    پاکستانی تاریخ کے مہنگے ترین پھل و سبزیاں

    قصور
    پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین سبزیاں و پھل،سیلاب زدگان کیساتھ پوری قوم بھی پریشان،حکومتی دعوے بے نقاب

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگی سبزیاں و پھل فروخت کئے جا رہے ہیں جن کو نا چاہتے ہوئے بھی مہنگائی کے مارے لوگ خریدنے پہ مجبور ہیں
    دس ںیس روپیہ فی کلو والی گوبھی 150 روپیہ،مٹر 300 ،پیاز 150،ٹماٹر 250,بھنڈی 120,بینگن 200 سندر خانی انگور 550,جاپانی پھل 250,کیلا 120 روپیہ فی درجن تک فروخت کئے جا رہے ہیں جبکہ ان تمام چیزوں کے سرکاری نرخ کم ہیں
    بلیک مارکیٹنگ مافیا پوری تندہی سے اور بے خوف ہو کر اپنی من مانیاں کر رہا ہے جسے روکنے والا کوئی نہیں
    گورنمنٹ کے سرکاری نرخوں پر اشیاء فروخت کرنے کے دعوے بے نقاب ہو رہے ہیں
    سیلاب زدگان کیساتھ اس وقت پوری قوم شدید پریشان ہو گئی ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ خداراہ مہنگائی ختم کرنے کے دعوے کسی حد تک تو پورے کئے جائے نا کہ اور مہنگائی کی جائے

  • ملک میں سیلاب اور بارشوں سے فصلوں کی تباہی کے باعث سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

    ملک میں سیلاب اور بارشوں سے فصلوں کی تباہی کے باعث سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

    ملک میں سیلاب اور بارشوں سے فصلوں کی تباہی کے باعث سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹماٹر 320 روپے فی کلوفروخت ،پیاز 200 روپے فی کلوفروخت اور آلو70روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں جبکہ کراچی میں بھنڈی 100سےبڑھ کر280روپےکلو تک مہنگی ہوگئی،دھنیہ پودینہ گڈی 30 تیس روپےمیں فروخت ہونےلگی اور ادرک اور لہسن 400 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے-

    محکمہ موسمیات کی سندھ میں ستمبر کے مہینے میں معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی

    کراچی میں پھول گوبی 200 اورپتہ گوبی150روپے فی کلو اور لوکی 150روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہےاسی طرح کراچی میں لیموں اورگاجرکی قیمت بھی 300روپے کی ہوچکی ہے-

    لاہور میں بھی سبزیوں کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں خریداروں کا کہنا ہے کہ منڈیوں میں کوئی بھی سبزی سرکاری نرخ نامے کے مطابق دستیاب نہیں-

    لاہور میں سرکاری نرخ نامےمیں پیاز 128 روپے کلوہیں جبکہ منڈیوں میں 250 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں ،نرخ نامےمیں ٹماٹر 140 اور منڈیوں میں 200 روپے کلو، نرخ نامے میں آلو 83 روپے، منڈیوں میں 100 روپے فی کلو فروخت جاری ہے-

    لاہورمیں نرخ نامے میں پھول گوبھی 135، منڈیوں میں 200 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے ،نرخ نامہ میں بھنڈی 105 روپے ، منڈیوں میں180 روپے میں فروخت جاری ہے نرخ نامے میں پالک 63 ، مارکیٹ میں120 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے-

    لاہور میں نرخ نامے میں پالک 63 ، مارکیٹ میں120 روپے فروخت کی جا رہی ہے ، نرخ نامے میں توری 80 روپےجبکہ مارکیٹ میں 150 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے جبکہ شملہ مرچ 400، ادرک 400 میں فروخت ہورہا ہے-

    سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنا شروع ہوگئیں:عوام الناس دوہری مصیبت میں…

  • سیلاب سے تباہی کے اثرات سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

    سیلاب سے تباہی کے اثرات سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

    سیلاب سے تباہی کے اثرات سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، بلوچستان اور سندھ میں پیاز اور ٹماٹر کی فصل تباہ ہونے سے قیمتوں میں دو گنا اضافہ ہو گیا.

    باغی ٹی وی : سبزی، پھلوں اور گوشت کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے دور ہوگئیں دوکاندار سرکاری نرخ سے کئی گنا زیادہ قیمتوں پر اشیاء فروخت کرنے لگے جبکہ لاہور کی سب سے بڑی سبزی منڈی میں ٹماٹر اور پیاز کی قلت ہو گئی۔

    لوئر کوہستان: سیلابی ریلے سےشاہراہ قراقرم پر قائم کیہال پل کو خطرہ

    لاہور میں ضلعی انتظامیہ اشیاء خورد و نوش کی سرکاری نرخ سے زیادہ قیمتوں پر فروخت روکنے میں ناکام ہوگئی، دوکان داروں نے سرکاری نرخ سے کئی گنا زیادہ قیمت پر اشیاء فروخت کرنا شروع کردیں آ لو، پیاز، ٹماٹر، شملہ مرچ اور ادرک کو پر لگ گئے-

    آلودرجہ اول 130 سے 150 روپے کلو فروخت ہورہے ہیں، پیاز دوئم 220 روپے کلو، ٹماٹر دوئم 300 کلو جب کہ 250 روپے پاؤ ادرک تھائی لینڈ 385 اور پانچ سو روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شملہ مرچ 350 کی بجائے 500 روپے کلو تک پہنچ گئی، میتھی 260 کی بجائے 320 روہے کلو فروخت ہورہی ہے جب کہ گوبھی 220 روپے، مٹر 330 سے 350 روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔

    پھل سرکاری ریٹس سے 30 سے 40 فیصد زائد مہنگےداموں فروخت ہو رہے ہیں، اسی طرح مرغی کےگوشت کی قیمت 362 کی بجائے 380 روپے تک پہنچ گئی ہے جب کہ بکرے کا گوشت 1050 روپے کی بجائے 1800 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    اسلام آباد انتظامیہ نے شہریوں سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی تعاون کی اپیل کردی…

    اسلام آباد میں بھی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان کو پہنچ گئیں۔ سستا بازار میں پانچ کلو پیاز 1150 روپے میں فروخت ہونے لگا۔اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں میں پیاز کی فی دھڑی قیمت 1600 روپے تک پہنچ گئی بازاروں میں ایک کلو پیاز 400 روپے میں فروخت ہونے لگی۔ادرک 360 سے 400 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

    سستا بازار میں ٹماٹر 170 روپے جبکہ مختلف مارکیٹوں میں ٹماٹر کی قیمت 250 سے 300 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔لہسن 288 روپے کلو اور آلو 315 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا ہے۔

    پشاور میں بھی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے فی کلو پیاز کی قیمت 160 پر پہنچ گئی تاجروں نے حکومت سے اپیل کی کہ افغانستان اور ایران سے پیاز امپورٹ کرنے کی اجازت دینے کے ساتھ ساتھ ٹیکسز کو ختم کیا جائے۔ تاکہ بحران سے نمٹا جا سکے۔

    دوسری جانب قیمتوں میں اچانک بے پناہ اضافے کے حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی اپنی جگہ لیکن گراں فروشی رک جائے تو ریلیف مل سکتا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں-

    پی آئی اے کی پرواز میں ایئر ہوسٹس کو ہراساں کرنے کا واقعہ، شکایت پر نہیں ہوئی کاروائی

    واضح رہے کہ پاکستان میں آنے والے مہینوں میں گندم کی بوائی کو بھی خطرہ لاحق ہے ماہرین نے سیلاب کے باعث پاکستان میں غذائی بحران پیدا ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد بلوچستان اور سندھ میں کپاس اور چاول سمیت کئی سبزیوں اور پھلوں کی فصل تباہ ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں ملک میں کپاس کے نرخ تاریخی بلندی پر پہنچ گئے ہیں۔

    مون سون کی شدید اور مسلسل بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کپاس کی فصل کوناقابل تلافی نقصان ہوا ہےمعیاری کپاس کی قیمت 24ہزار روپے من تک پہنچ گئی ہے، اچھے معیار کی پھٹی 11 تا 13 ہزار فی 40 کلو ہوگئی ہے جب کہ کے سی اے کی اسپاٹ ریٹ قیمت 23ہزار روپے من ہےکپاس کی بلند قیمتوں کی وجہ سے متعدد ملیں بند ہوگئی ہیں یا پھر ان میں پیداواری عمل جزوی طور پر جاری ہے۔

    ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے ذرائع کے مطابق پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق کپاس کی اس وقت تک 7.4 ملین گانٹھیں آچکی ہیں۔ ان میں سے 47 فیصد پیداوار سیلاب سے متاثرہ سندھ کے علاقوں کی ہے۔

    یہ پریشان کن صورتحال ہے نہ صرف ٹیکسٹائل سیکٹر بلکہ پورے ملک کے لیے کیوں کہ کم پیداوار کی وجہ سے کپاس درآمد کرنی پڑے گی جس سے درآمدی بل بڑھے گا۔ 19اگست کے بعد سے اب کپاس کی قیمت میں فی من 2000 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

    ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1 ہزارسے زائد ہو گئی

  • اسلام آباد کے اتوار بازارو ں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کے ریٹ جاری

    اسلام آباد کے اتوار بازارو ں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کے ریٹ جاری

    اسلام آباد کے اتوار بازارو ں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کے ریٹ جاری کر دیئے گئے-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں آلو 43 ، پیاز 70 ،اور ٹماٹر 82 روپے فی کلو قیمت مقرر کی گئی ،ادرک215 ، لہسن 132 اور لیموں 210 روپے فی کلو بکنے لگے،بینگن 42، ٹینڈا80 ، کھیرا 46 اور شملہ مرچ 65 روپے فی کلو بک رہے ہیں-

    پنجاب کے بازار اور مارکیٹیں رات دیر تک کھولنے کی اجازت

    سبز مرچ 150، پھول گوبھی 64، بھنڈی 55 اور پالک 14 روپے فی کلو جبکہ کریلا75، اروی 90، لوکی 73 اور فرشبین 135 روپے فی کلومقرر کئے گئے ہیں-

    اسلام آباد اتوار بازاروں میں پھلوں کی قیمتوں میں سیب 125 ،خوبانی 120، جامن 100 اور تربوز 26 روپے فی کلو فروخت کئے جا رہے ہیں،کیلا 120 روپے فی درجن، آم سندھڑی 151، آم لنگڑا 63 روپے کلو مقرر کئے گئے ہیں-

    جبکہ اسلام آباد اتوار بازاروں میں انڈے 192 روپے فی درجن،مرغی فی کلو 285 روپے میں فروخت کی جارہی ہے-

    ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد 650 ہو گئی

    دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے عوام اور تاجر برادری کوبڑی عید کا بڑا تحفہ دے دیا پنجاب بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کو 9 بجے رات بند کرنے کی پابندی چاند رات تک ختم کر دی وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بتایا کہ فیصلے کا اطلاق پنجاب بھر میں آج سے ہو گا۔ چاند رات تک مارکیٹوں اور بازاروں کے لئے رات 9 بجے بند کی پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ تاجر برادری اور عوام کی سہولت کیلئے کیا ہے۔ کاروبار اور شاپنگ میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔

    قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں عید الاضحٰی پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں صفائی پلان کا تفصیلی جائزہ لیاگیا .وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے عید الاضحٰی پر لاہور سمیت پنجاب کے شہروں میں صفائی کے بہترین انتظامات کے لئے ٹاسک سونپ دیئے جبکہ حمزہ شہباز نے کمشنر لاہورڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر اضلاع کے انتظامی افسران کو عید الاضحٰی پر فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کر دی-

  • لاہورانتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری

    لاہورانتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری

    لاہور، انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری کر دیئے گئے-

    باغی ٹی وی : آلو درجہ اول 60 ، پیاز درجہ اول 76 اور لہسن دیسی160روپے کلو مقرر کیا گیا،ادرک چائینہ 200 ،ٹماٹر 90، کھیرا دیسی 84 ،میتھی147 اور بیگن کی قیمت 53 روپے کلو مقرر کی گئی-

    پھول گوبھی 63، شلجم 84 شملہ مرچ 120 اور بھنڈی کی فی کلو قیمت 74 روپے ، لیموں دیسی185،مٹر 178، ٹینڈے دیسی 157، گھیا کدو 90کلو مقرر،گاجر چائنہ 95، کریلا 105 ، پھلیاں 105 ،سیب کالا کولوا ول 288 روپے کلومقرر کیا گیا ہے-

    امریکہ سے باہمی اعتماد و احترام پر مبنی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں:وزیر اعظم

    سرکاری ریٹ لسٹ میں سیب سفید اول 167، انار قندھاری 380، خوبانی سفید 147 روپے کلو مقرر ،آڑو 200، کھجور ایرانی 250، خربوزہ اول 73، تربوز 38 روپے کلو،کیلا درجہ اول فی درجن 120 روپے مقرر کیا گیا ہے-

    سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق آم سہارنی 120، سندھڑی 152، آم دوسہری 132 روپے فی کلو،لیچی 350، فالسہ 152، جامن 134، گرما فی کلو 63 روپے مقرر کیا گیا ہے-

    حکومت غیرملکی سرمایہ کاری کےلیےسازگارماحول فراہم کرنےکےلیےپرعزم ہے:مفتاح اسمٰعیل

  • لاہور:سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری

    لاہور:سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری

    لاہور: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری کر دیئے گئے-

    باغی ٹی وی : آلو درجہ اول 65 روپے، پیاز درجہ اول 78 روپے کلو ،لہسن دیسی 160، ادرک چائنہ 230 روپے کلو، ٹماٹر 90، کھیرا دیسی 73 روپے فی کلو کا ہو گا۔ میتھی کی قیمت 126، بینگن 52، پھول گوبھی 63، شلجم 84 روپے فی کلو ہوگا-

    شملہ مرچ 126 اور بھنڈی کی فی کلو قیمت 74 روپے مقرر، لیموں دیسی کی نئی قیمت 250 روپے کلو مقرر، جبکہ مٹر 178، ٹینڈے دیسی 157، گھیا کدو 84، گاجر چائنہ 95، کریلا 115 اور پھلیاں 115 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے-

    سیب کالا کولو اول 288، سیب سفید اول 167، انار قندھاری 380، خوبانی سفید 157 روپے کلو، آڑو 200، کھجور ایرانی 250، خربوزہ اول 73، تربوز 38 روپے کلو، سرکاری ریٹ لسٹ میں کیلا درجہ اول فی درجن 120 روپے ہے-

    آم سہارنی 120، سندھڑی 152، آم دوسہری 132 روپے فی کلو، اس کے علاوہ لیچی 350، فالسہ 152، جامن 164 اور گرمے فی کلو کی قیمت 63 روپے رکھی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جون کے دوران افراطِ زر کی شرح 15.5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، یہ ساڑھے 12سال میں افراطِ زر کی تیز ترین شرح ہوگی جس کی بنیادی وجہ حکومت کی جانب سے پیٹرول و ڈیزل اور بجلی کی قیمت میں کیا جانے والا اضافہ ہے۔

    بلوچستان میں مون سون بارشیں،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

    وزارت خزانہ کے گزشتہ روز جاری کردہ ماہانہ معاشی جائزے کے مطابق جون میں سال بہ سال کی بنیاد پر افراطِ زر 14.5سے 15.5فیصد رہے گا۔ آخری بار دسمبر 2010ء میں افراطِ زر کی شرح 15.5 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی شرح بھی وزارت خزانہ کی پیش گوئی سے زیادہ رہنے کا امکان بھی موجود ہے۔

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے بڑھتے ہوئے خسارے کو کنٹرول کرنے کے لیے پیٹرول و ڈیزل اور بجلی پر سبسڈی واپس لی ہے۔ اتحادی حکومت اب تک پیٹرول کی قیمت 150 روپے سے بڑھاکر 234 روپے فی لیٹر تک بڑھاچکی ہے۔ جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان موجود ہے اجناس بالخصوص تیل اور توانائی کی عالمی قیمتوں میں ہونے والا حالیہ اضافہ عوام کو منتقل کیا جائے گا۔

    دوسری جانب وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کردی،جس میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید کم ہورہی ہے،اسٹیٹ بینک شرح سود کو مزید بڑھا سکتا ہےوفاقی حکومت نےتوانائی کےنرخوں میں اضافہ کےباعث ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کیجانب سے شرح سود میں مزید اضافے کا بھی عندیہ دیا ہے رواں مالی سال کے11 ماہ کے دوران ملکی برآمدات 26.7 فیصد اضافےسے29.3 ارب ڈالر اوردرآمدات 36.5 فیصد اضافےسے65.5 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

    کووڈ وبا کے بعد چین سے کسی بھی اعلیٰ سطح حکومت شخصیت کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ

    کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 15.2 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 57.1 فیصد کمی کے ساتھ 1570.2 ملین ڈالررہی، وزارت خزانہ کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر 27 جون تک 16.104 ارب ڈالر رہے-

    وزارت خزانہ نے شرح سود میں اضافےکاعندیہ دیتےہوئےکہاہےکہ اسٹیٹ بینک کی ڈیمانڈ منیجمنٹ پالیسی موثرنہیں بیرونی ممالک مہنگائی کوقابو کرنے کیلیے شرح سود بڑھا رہے ہیں، ان ممالک میں کساد بازاری کا اندیشہ ہے،مہنگائی کی موجودہ لہر کا تعلق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے سے ہے۔ ایکسچینج ریٹ میں مسلسل کمی سے مہنگائی بڑھ اور لوگوں کی قوت خرید کم ہورہی ہے پاکستان کوبیرونی تجارت میں مشکلات درپیش ہیں،5.97 فیصد کی معاشی شرح نمو کے باوجود اندرونی اور بیرونی معاشی چینلجز درپیش ہیں۔

    پاک فوج پر تنقید ۔اینکر عمران خان پر تین مقدمے درج

  • سرکاری ملازمین کو پھل اور سبزیاں اگانےکیلئے ایک دن کی اضافی چھٹی دینے کا فیصلہ

    سرکاری ملازمین کو پھل اور سبزیاں اگانےکیلئے ایک دن کی اضافی چھٹی دینے کا فیصلہ

    سری لنکا کی حکومت نے سرکاری ملازمین کو پھل اور سبزیاں اگانے کے لیے ہفتے میں ایک دن کی اضافی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی کے مطابق بدترین معاشی بحران کا سامنا کرنے والے ملک سری لنکا میں حکومت نے اس تجویز کی باقاعدہ منظوری دی جس کے تحت سرکاری ملازمین کو اگلے تین ماہ تک ہرہفتے میں ایک دن اضافی چھٹی دی جائے گی۔

    سری لنکا کی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد سرکاری ملازمین کو اس طرف راغب کرنا ہے کہ اس چھٹی کا استعمال کرتےہوئےوہ اپنےخاندان کی غذائی ضروریات کو پورا کرنےکےلیے سبزیاں اورپھل اگائیں اسکےساتھ ساتھ ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی وجہ سے دفاتر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرتے ملازمین کی مشکلات بھی کم کی جا سکیں گی۔

    آن لائن پورٹل پر حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مناسب سمجھا گیا کہ سرکاری ملازمین کو ہفتے میں ایک اضافی چھٹی دی جائے اور ان کو درکار سہولیات دی جائیں تاکہ وہ زرعی سرگرمیوں کے ذریعے اپنے گھر کے باغیچے میں یا پھر کسی اور مناسب جگہ پر مستقبل میں خوارک کی قلت کے خطرے کے پیش نظر کام کر سکیں۔

    واضح رہے کہ دو کروڑ بیس لاکھ آبادی والے ملک سری لنکا میں تقریباً دس لاکھ افراد سرکاری ملازمین ہیں اضافی چھٹی جمعے کے دن دی جائے گی یہ فیصلہ ملک میں خوراک کی قلت کے خطرے کے پیش نظر کیا گیا ہے-

    یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب سری لنکا اپنی 70 برس کی تاریخ میں بدترین معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔زرمبادلہ ذخائر میں کمی کی وجہ سے سری لنکا کو خوراک، تیل اور ادویات جیسی ضروری اشیا کی درآمد میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    بی بی سی کے مطابق امریکہ کی جانب سے سری لنکا کی مدد کرنے کا اعلان بھی کیا گیا دوسری جانب سری لنکا کی حکومت اس وقت معاشی امدادی پیکج کے لیے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں مصروف ہے اور آئی ایم ایف کا وفد آئندہ سوموار کو کولمبو پہنچنے والا ہے۔

    ملکی وے کہکشاں میں ایک آزادانہ گشت کرتا ہوا بلیک ہول دریافت