Baaghi TV

Tag: سبزیاں

  • پھلوں اور سبزیوں کےاستعمال سے ذیابیطس اور موٹاپے پرقابوپایا جا سکتا ہے ،تحقیق

    پھلوں اور سبزیوں کےاستعمال سے ذیابیطس اور موٹاپے پرقابوپایا جا سکتا ہے ،تحقیق

    طبی تحقیقی ماہرین نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں ذیابیطیس کے مرض میں مبتلا نوجوان مریضوں میں دل کا دورہ پڑنے اور فالج ہونے کے امکانات بہت زیادہ پائے گئے ہیں کیونکہ ان کی اکثریت ناصرف موٹاپے کا شکار ہے بلکہ ان میں سے اکثر سگریٹ نوشی، ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی زیادتی کا بھی شکار ہیں۔

    موسم گرما میں ذیابطیس کے مریضوں کیلئے بہترین غذا

    کراچی میں منعقدہ پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کی جانب سے منعقدہ تیسری سالانہ کانفرنس میں پیش کی گئی تحقیق کے مطابق کراچی میں ذیابیطیس یا شوگر کے نئے مریضوں اوسط عمر 30 سے 35 سال ہے، جن کی اکثریت یعنی 77 فیصد مریض موٹاپے کا شکار ہیں-

    تحقیق کے مطابق شوگر کے مرض کا شکار نوجوان اور جوان مریض نہ صرف ان کنٹرولڈ شوگر یا شوگر کی زیادتی کا شکار پائے گئے بلکہ ان کے خاندان میں بھی شوگر کا مرض پایا گیا جس کی وجہ سے ان میں جلد دل کا دورہ پڑنے یا فالج ہونے کے امکانات بہت زیادہ پائے گئے ہیں۔

    کانفرنس میں تحقیقی مقالہ پیش کرنے پر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صائمہ عسکری کو کانفرنس کے دوران پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن ریسرچ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    رمضان میں دیگرمہینوں کےمقابلے میں فالج کےامکانات کم ہو جاتے ہیں،ماہرین

    دوسری جانب ایک دو نہیں بلکہ 11 تحقیقی مقالوں سے ثابت ہوا ہے کہ اگر موٹے افراد صرف تین ماہ تک اپنی غذا میں سبزیوں کی شرح بڑھادیں تو مثبت اثرات صرف تین ماہ میں ہی سامنے آسکتے ہیں اس سے نہ صرف وزن میں کمی ہوتی ہے بلکہ ٹائپ ٹو ذیابیطس بھی قابو میں آجاتی ہے اس ضمن میں 18 برس یا اس سے زائد عمر کے 800 سے زائد افراد کا جائزہ لیا گیا ہے جس میں پہلے سے ہی کئے گئے سروے کا دوبارہ جائزہ (میٹا اینالِسس) کیا گیا ہے۔ یہ تحقیقات بہت جلد ہی موٹاپے کی یورپی کانفرنس میں پیش کی جائے گی۔

    کوپن ہیگن میں واقع اسٹینو ڈائبیٹس سینٹر کی ماہر اینی ڈیٹے ٹرمانسن اور ان کے ساتھیوں نے تمام ڈیٹا جمع کرکے اس کا گہرائی سے جائزہ لیا ہے اور اسے شائع بھی کرایا ہے۔

    تاہم یہاں سبزیوں والی غذاؤں کا مطلب، پھل، دالیں، لوبیا، اور گری دار پھل ہیں انہیں کھانے سے ٹرائی گلائسرائیڈ یا بلڈ پریشر پر کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن طویل مدتی استعمال سے کچھ اورنتائج ملے ہیں۔ اس ضمن میں مارچ2022 تک انگریزی زبان میں شائع شدہ تمام تحقیقات کو شامل کیا گیا ہے۔

    ذیا بیطس کے مریضوں کیلئے بہترین ناشتہ جو خون میں شکر کی مقدار کم رکھتا ہے

    اس ڈیٹا میں 800 سے زائد افراد سے معلومات جمع کی گئیں جن میں دل اور ذیابیطس کی وجہ بننے والے بایومارکرز یعنی وزن، بی ایم آئی، خون میں گلوکوز کی مقدار، بلڈ پریشر، ہر طرح کا کولیسٹرول اور دیگر چکنائیاں یعنی ٹرائی گلیسرائیڈز شامل تھے۔ تقریباً ساری تحقیقات میں ہی شرکاکو دو گروہوں میں بانٹا گیا تھا جن میں عام گروپ کے لوگوں کو ان کی مرضی کی غذائیں کھانے کی آزادی تھی جبکہ کنٹرول گروپ کے شرکا کو پھل اور سبزیوں پر مشتمل غذائیں دی گئی تھیں۔

    ماہرین نے 12 ہفتے یعنی تین ماہ تک سبزیاں کھلائیں تو اکثر افراد کے وزن میں پانچ کلوگرام تک کمی دیکھی گئی۔ اسی طرح خون میں شکر کی مقدار بہتر ہوئی، کولیسٹرول قابو میں آیا اور بی ایم آئی میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی تھی۔

    جبکہ عام غذا استعمال کرنے والے میں کوئی خاص فرق نہیں دیکھا گیا۔ اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ بڑھے ہوئے وزن کے شکار اور خود ذیابیطس کے کنارے پہنچنے والے افراد اب بھی پھل اور سبزیوں کو اپنی غذا میں شامل کرکے اپنی صحت بہتر بناسکتے ہیں۔

    ذیا بیطس اور موٹاپے میں مبتلا خواتین میں بریسٹ کینسرکا خطرہ بڑھ سکتا ہے تحقیق

  • گھر کے اندر خودکار طریقے سے سبزیاں اگانے والا سمارٹ گارڈن

    گھر کے اندر خودکار طریقے سے سبزیاں اگانے والا سمارٹ گارڈن

    کیلیفورنیا:خاتون ڈیزائنر نے ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جو ایک جانب تو کمرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے تو دوسری جانب مضر کیمیائی اجزا سے پاک روزانہ کی سبزیاں اگاتا ہے۔

    باغی ٹی وی :اسے بنانے والی کمپنی نے ’ہائیڈروآرٹ پوڈ‘ کا نام دیا ہے گھر کے اندر مکمل طور پر خود بخود سبزیاں اگانے کے لیے ایک سمارٹ گارڈن ہے، جس میں عملی طور پر کوئی وقت یا محنت درکار نہیں ہے اس کو گھر کے کسی بھی کمرے میں پینٹنگ کی طرح ٹانگا جاسکتا ہے جو صرف پانی کی بدولت ہرے پتوں والی تازہ سبزیاں کسی کیمیائی اجزا کے بغیر کاشت کرسکتا ہے۔

    اسے ایک خاتون ڈیزائنر نے تین سال کی محنت اور کامیابیوں اور ناکامیوں کے بعد بنایا ہے ان کا دعویٰ ہے کہ اب سبزیاں اگانا کافی یا چائے بنانے سے بھی زیادہ آسان ہے عموماً گھروں میں جگہ نہیں ہوتی اور اسی بنا پر پورا ہائیڈروآرٹ پوڈ کا پورا نظام تشکیل دیا گیا ہے جسے کم جگہ پر سبزیوں کا باغیچہ قرار دیا گیا ہے اپنی بہترین صلاحیت کی بنا پر یہ سارا سال تازہ سبزیاں کاشت کرتا رہتا ہے۔

    اس میں چھوٹے ٹماٹر، مرچیں، اسٹرابری، دھنیا، کھیرا، پودینہ، پالک، چولائی، کڑھی پتے اور باورچی خانے کے لیے ضروری دیگرسبزیاں آسانی سےاگائی جاسکتی ہیں افزائش کا پورا نظام ہرقسم کےکیمیکل سےپاک ہےایک مرتبہ کی سرمایہ کاری سے پورے سال سبزیوں کا خرچ بچایا جاسکتا ہے ہائیڈروآرٹ پوڈ صرف 120 واٹ بجلی صرف کرتا ہے۔

    اس کی پشت پر 10 لیٹر پانی کی ٹنکی لگی ہے جو ہر دو گھنٹے بعد خودکار انداز میں چند منٹوں کے لیے پانی سبزیوں تک پہنچاتی ہے ہائیڈروآرٹ پوڈ پر ہر سبزی کے لیے ایک چھوٹا خانہ بنایا گیا ہے جس میں پہلے بیج ڈالا جاتا ہے، پھر پودوں کو غذائیت دینے والے اجزا انڈیلے جاتے ہیں اور اس کے بعد ہائیڈروآرٹ پوڈ کا سوئچ آن کردیا جاتا ہے نظام کے اطراف پر لگی روشنیاں سبزیوں کی افزائش کو تیزتر کردیتی ہیں-

  • آلو 130 روپیہ کلو کر دیئے گئے

    آلو 130 روپیہ کلو کر دیئے گئے

    قصور
    پتوکی سبزی منڈی میں آرھتیوں کی مانیاں جاری
    عوام پریشان آلو 130 روپیہ کلو
    تفصیلات کے مطابق پتوکی سبزی منڈی میں بااثر آڑھتیوں نے من پسند ریٹوں پر سبزیوں کی فروخت شروع کردی ڈیوٹی مجسٹریٹ بھی اس مافیا کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام جبکہ مارکیٹ کمیٹی چیئرمین بھی ریٹ کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام
    صرف چھوٹے دوکانداروں کے چالان کرکے کاروائی کی جاتی ہے سبزی منڈی میں ہر چیز کے ریٹ سرکاری ریٹ سے ڈبل ہیں ہر روز اڑھتی کسی بھی سبزی کا ذخیرہ کرکے مصنوعی مہنگائی کرتے ہیں کبھی پیاز تو کبھی ٹماٹر کا زخیرہ کرکے مصنوعی مہنگائی کی جاتی ہے اور غریب عوام کا خون چوسا جاتا ہے آج آڑھتیوں نے آلو کا زخیرہ کرکے 130روپے کلو آلو کی فروخت ہول سیل ریٹ پر کر دی ہے جبکہ چھوٹے دوکاندار آلو 140/150روپے کلو میں سیل کررہے ہیں جبکہ آج کا سرکاری ریٹ آلو کا 80 روپے کلو ہے ڈیوٹی مجسٹریٹ اور مارکیٹ کمیٹی چئیرمن بھی ان مافیا کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہیں غریب عوام جائے تو کدھر جائے جبکہ سہولت بازار میں عوام کو سہولت نام کی کوئی چیز نہیں ملتی غریب عوام نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لیکر عوام کو سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • اہلیان قصور اپنے علاقے کی سبزیوں سے بھی دور

    اہلیان قصور اپنے علاقے کی سبزیوں سے بھی دور

    قصور
    سبزیوں کی قیمتیں کم ہونے کی بجائے مذید بڑھ گئیں لوگ سخت پریشان
    تفصیلات کے مطابق قصور میں سبزیوں کی کاشت بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے مگر پھر بھی دن بدن سبزیوں کی قیمتیں بلند ہو رہی ہیں نیچے آنے کا نام ہی نہیں لے رہیں آج مٹر 180 روپیہ فی کلو، پیاز 80 ،گاجر 60، شلجم 70، گوبھی 70 ،بینگن 60 ،آلو 60 روپیہ فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں حالانکہ قصور میں ہٹھاڑ کے علاقے میں آلو،ہلدی،گاجر،مٹر،دھنیا،شلجم کے علاوہ دیگر سبزیاں بھی کاشت کی جاتی ہیں مگر افسوس کے قصور کے اندر کاشت ہونے والی سبزیاں بھی بہت مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں
    لوگوں نے ڈی سی قصور اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے استدعا کی ہے کہ خداراہ آنکھیں کھول کر کاروائی کریں اور سرکاری نرخ کیمطابق لوگوں کو سبزیاں دلوائیں

  • خراب سبزیاں اور مہنگائی

    قصور
    الہ اباد گلی سڑی سبزیوں کی بھر مار
    شہریوں کو شدید پریشانی جس سے خوفناک بیماریاں جنم لینے لگیں
    تفصیلات کے مطابق شہریوں نے صحافیوں کو بتایا کہ الہ آباد میں ناقص اور غیر معیاری سبزیاں سرعام فروخت ہو رہی ہیں جس سے متعدد خوفناک بیماریاں جنم لے رہی ہیں دوسری طرف شدید مہنگائی نے بھی شہریوں کی چیخیں نکلوا دی ہیں
    شہریوں نے بتلایا کہ ہماری متعدد بار شکایات پر بھی کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ہے محمکہ فوڈ اور دیگر ادارے خاموش ہیں جس سے سبزی فروش ناقص اور بدبودار سبزی فروخت کر رہے ہیں
    شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے