Baaghi TV

Tag: سب انسپکٹر

  • قصور:   زمین کا تنازعہ،فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 4 افراد جاں بحق

    قصور: زمین کا تنازعہ،فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 4 افراد جاں بحق

    قصور: تھانہ منڈی عثمان والا کے سرحدی علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر فریقین کی دوطرفہ فائرنگ سے پولیس انسپکٹر سمیت 4 افرد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی: پنجاب کے ضلع قصور کے تھانہ منڈی عثمان والا کے سرحدی علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے پولیس انسپکٹر جاں بحق جب کہ جوابی فائرنگ میں مخالفین کے 3 افراد مارے گئے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مخالف فریق کی فائرنگ میں انسپکٹر طارق بشیر چیمہ زخمی ہوگئے، انہیں پیٹ میں گولیاں لگی تھیں اور انہیں فوری طور پر جنرل اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے انسپکٹر طارق بشیر چیمہ لاہور کے تھانہ نصیر آباد میں انچارج انویسٹیگیشن تعینات تھا، قصور کے متعدد تھانوں میں ایس ایچ او تعینات رہا طارق بشیر چیمہ اور پولیس گارڈز کی فائرنگ سے مخالفین کے 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے تھے۔

    50 ہزار ماہانہ تنخواہ لینے والے افراد پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز واپس

    دوسری جانب شہر قائد میں سپرہائی وے چاکرہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوارسب انسپکٹر جاں بحق ہو گیا سب انسپکٹروادی حسین قبرستان میں اپنے پوتے کی قبرپرحاضری و فاتحہ خوانی کرنے کے بعد واپس جا رہا تھا کہ اسے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،سب انسپکٹر کو سینے پرایک گولی لگی جوجان لیوا ثابت ہوئی ، اس کے پاس موجود نائن ایم ایم پستول بھی غائب ہےایس ایس پی ایسٹ نے سب انسپکٹر کے قتل کو ڈکیتی مزاحمت یا ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئےواقعے کی مختلف پہلوؤں پرتفتیش شروع کردی ہے۔

    نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں،ن لیگ نے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پنڈال سجا ..

    سب انسپکٹرعامرعلی فیاض پلازہ فیڈرل بی ایریا بلاک 13 کا رہائشی تھا اور ایس پی گلبرگ کمپلین سیل میں تعینات تھا ایس ایس پی ایسٹ عرفان علی بہادر بھی جائے وقوع پر پہنچے اورشواہد کا جائزہ لیا ،ایس ایس پی ایسٹ عرفان علی بہادرنے بتایا کہ امیر عباس کے بیٹے کا 2 سال قبل انتقال ہوا تھا اور انسپکٹرہراتوار کو وادی حسین قبرستان جایا کرتا تھا آج بھی وہ وادی حسین قبرستان میں اپنے پوتے کی قبرپرحاضری و فاتحہ خوانی کرنے کے بعد واپس جا رہا تھا کہ اسے مین سپرہائیوے چاکرہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ، ایک گولی سینے پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی ،پولیس کو جائے وقوع سے گولی کا کوئی خول نہیں ملا البتہ ایک سکہ ضرور ملا ہے جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لےلیا ہے،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد شہید سب انسپکٹر عامرعلی کی میت ورثا کے حوالے کردی۔ سب انسپکٹر عامر 2بچوں کا باپ اور تین بہنوں کا بھائی تھا-

    کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی

  • اسلام آباد میں فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید

    اسلام آباد میں فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید

    آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ سب انسپکٹر لیاقت علی آج صبح بھارہ کہو میں فائرنگ سے شہید ہوئے،

    آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ سب انسپکٹر لیاقت علی شہید نے ایک بیٹا، تین بیٹیاں چھوڑیں سب انسپکٹر لیاقت علی شہید کا تعلق گا وں سوہاں سے ہے، واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا

    تھانہ بھارہ کہو کے علاقے میں فائرنگ سے سب انسپکٹر لیاقت علی شہید ہو گئے-باغی ٹی وی : سلام آباد میں تھانہ بھارہ کہو کے علاقہ میں گاڑی پر سوار ملزمان نے ایک شہری پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، گشت پر موجود لیاقت علی سب انسپکٹر اور جوانوں نے ملزمان کا تعاقب کیا جس پر ملزمان نے پولیس ٹیم پر بھی فائرنگ کردی۔

    اسلام آباد: درجنوں وارداتوں میں ملوث ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ،ایک گرفتار

    فائرنگ کے تبادلے میں سب انسپکٹر لیاقت علی شہید جب کہ ایک ملزم زخمی ہوا جسے گرفتار کرلیا گیا جب کہ پولیس ٹیموں نے علاقے کی ناکہ بندی کردی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

    واقعے کا آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

    اسلام آباد: فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق،ملزمان فرار

    قبل ازیں تھانہ کھنہ کے علاقے لہتراڑ روڈ پرصنم چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک ہوا اور ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ڈکیت گینگ ڈکیتوں کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا۔

    پولیس ذرائع کےمطابق ہلاک ڈاکو شناخت پرویز اور زخمی کی شناخت محمد آصف کے نام سے ہوئی، ہلاک ڈاکو راولپنڈی میں ڈکیتیوں کے دوران قتل، اقدام قتل سمیت سنگین جرائم کی 24 وارداتوں میں ملوث تھا جبکہ زخمی ڈاکو محمد آصف نے ڈکیتی کی 3 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ڈکیت گروہ کا اسلام آباد میں ہونے والی حالیہ متعدد واردتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

    بلا ول بھٹواسلام آباد کی فکرمیں کراچی والوں کوبھول گئے،امن وامان ناپید،دستی بم…

  • مظفر گڑھ :5 مردوں سے شادی کرنے والی سب انسپکٹر کی بیٹی

    مظفر گڑھ :5 مردوں سے شادی کرنے والی سب انسپکٹر کی بیٹی

    مظفر گڑھ :پیسوں کی خاطر 5 مردوں سے شادی کرنے والی خاتون سب انسپکٹر کی بیٹی نکلی،سب انسپکٹر کی بیٹی کم عمر نوجوانوں کو کا شکار کرتی ہے اور پیسہ لوٹتی ہے-

    باغی ٹی وی : نجی خبر رساں ادارے بول نیوز کے مطابق مظفر گڑھ میں ایک خاتون نے اپنی ہنسی اور دلفریب اداؤں سے 5 اور نا جانے کتنے دل پھینک نوجوانوں کو اپنے جال میں پھنسایا ہے ایسا رنگ دکھاتی ہیں کہ ان کا ڈسا پانی بھی نہیں مانگتا –


    رپورٹ کے مطابق سونیا ولد مشاق نیازی اس فراڈ گینگ کی مرکزی کردار ہیں اور والد سب انسپکٹر مشتاق نیازی اس گینگ کا سردار ہے ملزم خاتون اب تک 5 افراد کا شکار کر چکی ہیں اور اس کا ہدف کم عمر نوجوان ہوتے ہیں –

    ان کے فراڈ کا نشانہ بننے والے آٹھویں کلاس کے طالبعلم تہذیب کے والد بتایا کہ اس خاتون نے 14 اور 15 سال کے بچے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں ان سے نکاح کرتی ہے اور نکاح کے بعد ان سے بھتہ وصول کرتے ہیں متاثرہ شخص نے بتایا کہ ان کے 20 سال کے بیٹے جہانگیر کو انہوں نے اپنے جال میں پھنسایا ہے –

    اسلام آباد ائیر پورٹ :کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن پکڑی گئی


    فوٹو:بول نیوز ٹوئٹر سکرین گریب :سونیا کی سازش کا شکار بننے والا 14 سالہ تہذیب

    جبکہ متاثرہ لڑکے کی والدہ نے بتایا کہ سونی نام کی لڑکی جعلی نکاح پڑھتی ہے اور یہ چھ سے سات نکاح پڑھ چکی ہے انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹ سونیا کی حسین ہنسی میں گم ہو گیا ہے سونیا پہلے شادی رچاتی ہے پھر طلاق لے کر لاکھوں روپے کماتی ہے 14 سالہ تہذیب اسی بدتہذیبی کا شکار ہے-

    بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا، تین بچوں کے باپ ملزم کا اعتراف جرم


    فوٹو:بول نیوز ٹوئٹر سکرین گریب :سونیا کی سازش کا شکار بننے والا نوجوان شاہد

    رپورٹ کے مطابق تہذیب کی جان چھوڑنے کے لئے سونیا نے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ہے صرف تہذیب ہی نہیں شاہد نامی نوجوان بھی سونیا کی اس غلیظ حرکت کا شکار ہے اس نے 5 لاکھ روپے گنوا کر بڑی مشکل سے عزت بچائی ان نوجوانوں کے والدین کی اپیل ہے کہ انہیں انصارف دلایا جائے اور سونیا نامی اس بلا سے چھٹکارا دلایا جائے اور معاشرے کے اس غلیظ ناسور کا خاتمہ کیا جائے تاکہ مزید نوجوان ان کا شکار ہونے سے بچ سکیں-

    فوٹو:بول نیوز ٹوئٹر سکرین گریب

    جعلی ڈگری کی بنیاد پر نوکری سے برطرف ائیر ہوسٹس کی اپیل پرآیا فیصلہ