Baaghi TV

Tag: سجل علی

  • سجل علی نے ہمایوں سعید کا کس بات کے لئے کیا شکریہ ادا ؟‌

    سجل علی نے ہمایوں سعید کا کس بات کے لئے کیا شکریہ ادا ؟‌

    ہمایوں سعید ایک بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بڑے اور بہترین پرڈیوسر بھی ہیں. انہوں نے بہت سارے نیو کمرز کو موقع دیا اورکئی نیو کمرز آج سٹارز بن چکے ہیں. ایک ایسی ہی نیو کمر تھیں سجل علی جن کو ہمایوں سعید نے اپنے ڈراموں میں پہلا چانس دیا اور آج وہ ایک سٹار بن چکی ہیں سجل علی نے کم عرصے میں اپنا نام اور مقام بنایا آج سجل علی ہالی وڈ کے پراجیکٹس میں‌بھی کام کررہی ہیں سجل علی نے بھارت میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا . سجل علی نے حال ہی میں دبئی میں ایک ایونٹ میں شرکت کی. اس میں‌ ان کو ایوارڈ سے

    نوازا گیا اس موقع پر انہوں نے سٹیج پر کھڑے ہو کر جس اداکار کا شکریہ ادا کیا اس کا نام ہے ہمایوں سعید . سجل علی نے کہا کہ میں‌نے ہمیشہ سے سوچ رکھا تھا کہ مجھے جب بھی موقع ملے گا میں اس انسان کا شکریہ ضرور ادا کروں گی جس نے مجھے پہلا موقع دیا پہلا چانس دیا. انہوں نے کہا کہ ہمایوں سعید سر آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ جب کوئی بھی مجھ پہ اور میری صلاحیتوں پر اعتبار کرنے کو تیار نہ تھا آپ نے میری صلاحیتوں پر اعتبار کرتے ہوئے کام دیا. میں آج جو بھی ہوں اس اعتبار اور چانس کی وجہ سے ہوں جو آپ نے مجھے دیا.

  • نازش جہانگیر کی دیرینہ خواہش پوری ہو گئی

    نازش جہانگیر کی دیرینہ خواہش پوری ہو گئی

    کاشف نثار نوجوان نسل کے نمائندہ ڈائریکٹر ہیں ان کے تیارہ کردہ ڈرامے شائقین بے حد شوق سے دیکھتے ہیں. کاشف نثار کمرشل کی بجائے سنجیدہ کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں . آج ہر آرٹسٹ کی خواہش ہے کہ وہ کاشف نثار کے ساتھ کام کرے ایسی ہی ایک خواہش تھی اداکارہ نازش جہانگیر کی . انہوں نے متعدد پلیٹ فارمز پر کاشف نثار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا لیکن اب ان کی خواہش پوری ہونے کا وقت آچکا ہے . جی ہاں کاشف نثار کے نئے پراجیکٹ میں اداکارہ نازش جہانگیر کو شامل کر لیا گیا ہے یہ پراجیکٹ لاہور اور اسلام آباد میں شوٹ ہو رہا ہے.

    کاشف نثار کی نئی ڈرامہ سیریل میں سجل علی،وہاج علی،حمزہ فردوس اور ریحان شیخ سمیت دیگر فنکار کام کررہے ہییں۔کاشف نثار پہلے بھی سجل علی کے ساتھ کام کر چکے ہیں سجل کا شمار اس وقت پاکستان کی بہترین اداکارائوں میں ہوتا ہے. انہوں نے اپنے کیرئیر کے آغاز میں کافی نشیب و فراز دیکھے لیکن محنت کرنے کے عمل کو جاری رکھا. اسی طرح سے کاشف نثار کے کام کرنے کا انداز جیسا ہے کہ وہ آج کل کے ڈائریکٹرز کے کام سے بہت مختلف ہے. کاشف بخوبی جانتے ہیں کہ کسی بھی آرٹسٹ سے کام کس طرح سے لینا ہے.

  • صبور علی بھی فیروز خان کی درندگی پر بول پڑیں

    صبور علی بھی فیروز خان کی درندگی پر بول پڑیں

    سجل علی کی چھوٹی بہن صبور علی بھی نامور اداکارہیں ان کے کریڈٹ پر بھی خاصا کام ہے اور انہوں نے جتنے بھی ڈرامے کئے ہیں سب میں انکا لیڈ رول ہے. صبور علی حساس دل کی لڑکی ہیں، وہ بھی اٹھ کھڑی ہوئی ہیں فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کے حق میں‌. انہوں نے کہا کہ اگر کوئی رشتہ اتنا خراب چل رہا ہو کہ ایک دوسرے کے ساتھ ایک چھت کے نیچے نہ رہا جا سکتا ہوں تو پھر اس رشتے کو چلانے کا بالکل بھی فائدہ نہیں ہوتا اس رشتے سے جتنی جلدہو سکے جان چھڑا لینی چاہیے. صبور علی نے کہا کہ ہم سب کو فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کا ساتھ دینا چاہیے کیونکہ فیروز خان نے ان پر ظلم کیا ہے. ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ جن لڑکیوں کے ساتھ بد

    سلوکی ہوتی ہے گھریلو تشدد ہوتا ہے ان کو چاہیے کہ وہ اس کے خلاف اٹھ کھڑی ہوں اور آواز اٹھائیں اور ہم سب کو ان کی آواز بننا چاہیے ،انہوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ زہر گھولتے تعلق سے بہتر ہے کہ ہماری بیٹیاں یا بہنیں مردہ رہنے کے بجائے طلاق یافتہ کہلائی جائیں۔صبور علی کی اس انسٹاگرام سٹوری کو بہت سراہا جا رہا ہے ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ صبور نے بالکل ٹھیک بات کی ہے جو رشتے تکلیف دیتے ہوں ان سے جان چھڑا لینا ہی بہتر ہوتا ہے.

  • عمرے کی ادائیگی ، فیروز خان مزید تنقید کی زد میں

    عمرے کی ادائیگی ، فیروز خان مزید تنقید کی زد میں

    اداکار فیروز خان جو آج کل تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں خصوصی طور پر تب سے جب سے ان کی اہلیہ کی جانب سے ان پر جسمانی تشدد کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں . فیروز خان پر سوشل میڈیا پر ہر وقت اور خآصی تنقید کی جا رہی ہے. فیروز خان کو جو قریب سے جانتےہیں وہ ان کی اہلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں ان کا کہنا ہےکہ فیروز خان کے رویے میں شدت پسندی ہے اور وہ ایک منٹ سے پہلے آپے سے باہر ہوجاتے ہیں. اداکارہ و ماڈل عفت رحیم جو کہ فیروز خان کے ساتھ کام کر چکی ہیں وہ فیروز خان کی اہلیہ کے ساتھ کھڑی ہوئیں. فیروز خان کی حال ہی میں عمرے کی

    ادائیگی کے لئے ملک سے روانگی ہوئی. فیروز خان عمرے کی ادائیگی اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ کرنے کے لئے گئے ہیں اور وہاں پہنچ کر سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر جاری کی ہیں . لیکن ان کے ناقدین کا کہنا ہے کہ فیروز خان نے جو بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ کیا ہے یہ سب اس سے توجہ ہٹانے کے لئے کیا جا رہا ہے. فیروز خان چاہتےہیں کہ ان کے ناقدین وہ سب بھول جائیں جو ان کے ھوالے سے ان کی اہلیہ کے زریعے منظر عام پر آیا ہے. یوں فیروز خان پر تنقید ان کی عمرہ کے ادائیگی کے وقت بھی ختم نہیں کی گئی بلکہ اس تنقید میں مزید اضافہ ہو گیا ہے.

  • سجل علی نے نبھائی دوستی یاسر حسین کے ساتھ لیکن کیسے ؟

    سجل علی نے نبھائی دوستی یاسر حسین کے ساتھ لیکن کیسے ؟

    کینڈا میں ہونے والے ہم ٹی وی کے ایوارڈز پر مسلسل تنقید جاری ہے، ہمارے فنکاروں‌کو سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جا رہا ہے، حال ہی میں ایک سوشل میڈیا صارف نے لیا یاسر حسین کو سوشل میڈیا پر آڑھے ہاتھوں لکھا کہ ”دوسروں کو تو بہت بھاشن دیتے ہو ہر چیز میں اب کی بار خود منہ اٹھا کر کنیڈا چلے گئے” ۔ اس کے جواب میں یاسر حسین نے لکھا کہ کام سے آیا ہوں بھائی جیسے تو جاتا ہوگا کام پہ، جیسے کرکٹ ٹیم میچ کھیل رہی ہے، جیسے سنیما کا ٹکٹ بیچنے والا اپنا کام کر رہا ہے اور باقی سب بھی، ویسے تو بھی اپنے کام سے کام رکھ نا۔یاسر حسین کے اس کمنٹ کے بعد بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے یاسر حسین کا ساتھ دیا لیکن بہت ساروں نے تنقید بھی کی لیکن ان کی اور اقراء عزیز کی دوست سجل

    علی آگئیں میدان میں اور سوشل میڈیا پر ایک سٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ” صحیح ” یعنی سجل علی نے اپنے ساتھی فنکار کی حمایت کی اور ان کے جواب کو بالکل ٹھیک قرار دیا. ہم ایوارڈز کی تقریب کو ملک میں آنے والے حالیہ سیلاب کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہےبہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے تو یہاں تک مطالبہ کر دیا تھا کہ ایوارڈز کی تقریب کا بائیکاٹ کر دیا جائے.

  • میری فلم میں کوئی مسلمان دہشت گرد نہیں  ہے جمائمہ گولڈ سمتھ

    میری فلم میں کوئی مسلمان دہشت گرد نہیں ہے جمائمہ گولڈ سمتھ

    ”جمائما گولڈ سمتھ ” نے اپنی حالیہ ٹویٹر پوسٹ میں لکھا ہے کہ ”میری فلم میں کوئی پاکستانی دہشت گرد نہیں ہے میں اس بیانیے سے بیزار ہوں”. جمائمہ کے اس ٹویٹ کے بعد پاکستانیو‌ں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کیونکہ جمائمہ نے جس طرح سے پاکستان کے حق میں ٹویٹ لکھا ہے اس سے ایک نرمی کا تاثر ابھر رہا ہے. جمائما کا کہنا ہےکہ ان کی فلم پاکستان کے لئے پیار اور محبت کا پیغام ہے. اس فلم ( واٹس لَو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ ) کا حال ہی میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پریمئیر بھی ہوا ہے پریمئیر میں پاکستانی اداکارہ سجل علی ، انڈین اداکارہ شبانہ اعظمی سمیت عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم خان بھی موجود تھے. یاد رہے کہ فلم واٹس لَو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ کی جمائمہ گولڈ سمتھ مصفنہ اور کو

    پرڈیوسر بھی ہیں جبکہ ڈائریکٹر شیکھر کپورہیں جوبالی ووڈمیں مسٹر انڈیا اور بینڈٹ کوئین جیسی فلمیں ڈائریکٹ کرچکے ہیں۔پاکستانی شائقین سجل علی کو ان کے پہلے انٹرنیشنل پراجیکٹ میں دیکھنے کے لئے خاصے بے تاب ہیں . دوسری طرف سجل علی کا بھی کہنا ہے کہ اپنے پسندیدہ اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا خواب سچ ہونے پر وہ بے حد خوش ہیں. سجل علی کا شمار پاکستان کی بہترین اداکارائوں میں ہوتا ہے جبکہ جمائما گولڈ سمتھ کا یہ پہلا تجربہ ہے دیکھنا یہ ہے کہ دنیا بھر کے شائقین اس فلم سے کتنا محظوظ ہوتے ہیں.

  • سجل علی اور فواد خان کی ٹیلی فلم بے حد کا بھارتی چینل پر پریمئیر

    سجل علی اور فواد خان کی ٹیلی فلم بے حد کا بھارتی چینل پر پریمئیر

    اداکار فواد خان اور سجل علی کو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے دونوں فنکاروں نے بھارت میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا .تازہ اطالاعات کے مطابق فواد خان اور سجل علی کی ٹیلی فلم بے حد کا 11 ستمبر کو بھارتی چینل زندگی پر پریمئیر کیا جا رہا ہے.عاصم رضا کی ہدایت کاری میں بننے والی ایوارڈ یافتہ اس ٹیلی فلم کی کہانی ماں اور بیٹی کے تعلق کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کرتی ہے.
    اس میں فواد خان اور سجل علی کے علاوہ نادیہ جمیل نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے. ٹیلی فلم کو عمیرہ احمد نے لکھا ہے کہانی ماں اور بیٹی کے مضبوط اور حساس رشتے کی عکاسی کرتی ہے اور یہ کہ کس طرح جذبات میں خود غرضی کا معمولی سا اشارہ بھی درد اور دل کی تکلیف کا باعث بن

    سکتا ہے۔اس میں نادیہ جمیل نے سجل علی کی ماں کا کردار ادا کیا ہے وہ اپنے شوہر کی موت کے بعد اپنی بیٹی کی تمام ذمہ داریاں اٹھا لیتی ہیں. یاد رہے کہ سجل علی اور فواد خان نے ابھی تک کسی فلم میں ایک ساتھ کام نہیں کیا ان کے مداح ان دونوں کو یقینا ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں. بھارتی چینل زندگی پر پاکستان کے مختلف ڈرامے مختلف اوقات میں لگتے رہے ہیں بھارت میں آج بھی ہمارے ڈرامے کافی مقبول ہیں ہمارے ٹی وی کے سٹارز بھی کافی مقبول ہیں.فواد خان کا ڈرامہ ہمسفر اور زندگی گلزار ہے بھی زندگی چینل پر آن ائیر جا چکا ہے.

  • سجل علی کی پہلی انٹرنینشنل فلم کا ٹریلر جاری

    سجل علی کی پہلی انٹرنینشنل فلم کا ٹریلر جاری

    سجل علی پاکستان کی وہ اداکارہ ہیں جن کو ٹی وی اور بڑی سکرین دونوں جگہ یکساں مقبولیت حاصل ہے. سجل علی نہایت ہی باصلاحیت اداکارہ ہیں انہوں نے بالی وڈ میں بھی کام کیا اور خوب داد سمیٹی یہاں تک کہ ان کے کام کی وہاں کی منجھی ہوئی اداکارہ سری دیوی بھی ہو گئیں تھیں دیوانی. سجل علی نے اپنے ہر پراجیکٹ سے ثابت کیا کہ وہ اداکاری میں اپنا کوئی ثانی نہیں‌رکھتیں. یا یوں کہیے کہ سجل اپنے ہر پراجیکٹ سے ایک قدم آگے ہی بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں انہوں‌ نے ایک انٹرنیشنل پراجیکٹ واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ کیا.یہ سجل علی کی پہلی انگریزی فلم ہے جو کہ اگلے سال ریلیز کی جائیگی. اس فلم میں ان کے ساتھ انڈین اداکارہ شبان اعظمی بھی ہیں اور فلم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ

    سمتھ نے بنائی ہے ان کا بھی یہ پہلا پراجیکٹ ہے. اس فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے. ٹریلیر کافی اچھا ہے اور دیکھنے والوں‌ کو متاثر کیا ہے. جمائما گولڈاسمتھ نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنی اس نئی فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ محبت میں رہنے سے بہتر ہے کہ محبت میں جیا جائے۔یاد رہے کہ سجل علی اپنے اس نئے اور انٹرنیشنل پراجیکٹ کو لیکر کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں‌نے بہت محنت کے ساتھ اپنا کردار نبھایا ہے مجھے امید ہے کہ میری اداکاری دیکھنے والوں‌کو ضرور پسند آئیگی.

  • ڈرامہ سیریل کشف میں بلال عباس اور سجل علی ایکساتھ

    ڈرامہ سیریل کشف میں بلال عباس اور سجل علی ایکساتھ

    اداکارہ سجل علی اور بلال عباس کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا ہے ان دونوں نے فلم کھیل کھیل میں بھی ایکساتھ کام کیا تھا. فلم تو خاص نہ چل سکی لیکن ان دونوں کی جوڑی سراہا گیا۔ اس کے علاوہ ڈرامہ سیریل رنگریزا میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ شائقین اس جوڑی کے سحر میں مبتلا ہیں اور ان کو ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔یہ دونوں ایک ساتھ جب بھی آتے ہیں وہ پراجیکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے ۔ سجل علی اور بلال عباس ایک بار پھر ساتھ دیکھے جائیں گے ان کے علاوہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں محمد احمد،اسما عباس و دیگر شامل ہیں ڈرامے کے پرڈیوسر ہمایوں سعید ، شہزاد نصیب اور ڈائریکٹر ندیم بیگ ہیں جبکہ کہانی اداکار محمد احمدکی تحریر کردہ ہے۔ دونوں آج کل ڈرامہ سیریل

    کشف کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ کراچی میں جاری اس ڈرامے کی شوٹنگ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو رہی ہے۔شائقین اس جوڑی کو ایک بات پھر ساتھ دیکھنے کے لئے بےتاب ہیں ۔ ندیم بیگ کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم لندن نہیں جائونگا نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے.اب ندیم بیگ ڈرامہ سیریل کشف ریکارڈ کررہے ہیں یقینا یہ ڈرامہ بھی ان کے مداحوں کو پسند آئیگا.

  • فاطمہ جناح پر بنی سیریز 2023 میں ریلیز کی جائیگی

    فاطمہ جناح پر بنی سیریز 2023 میں ریلیز کی جائیگی

    مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح پر بننے والی سیریز ہے کافی چرچہ میں.شائقین کے لئے یہ سیریز اس لئے بھی زیادہ دلچپسی کا باعث بن رہی ہے کیونکہ اس میں سجل علی فاطمہ جناح کا کردار ادا کررہی ہیں. اس سیریز میں فاطمہ جناح کے لڑکپن اور جوانی کا کردار سندس فرحان جب کہ ان کی ادھیڑ عمری کا کردار سجل علی اور زائد العمری کا کردار سامعہ ممتاز کر رہی ہیں. ٹریلر کافی شاندار ہے اور دیکھ کر باقاعدہ محسوس ہو رہا ہے کہ ہم شاید قیام پاکستان کے وقتوں کو اپنی نظروں سے دیکھ رہے ہیں یا پاکستان بنتا ہوا دیکھ رہے ہیں. سوشل میڈیا سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی دنا نیر مبین اس میں ایک صحافی کا کردار کررہی ہیں اس صحافی کے کردار کا نام انیتا پونا والا ہے. عمر عبداللہ نے فاطمہ جناح کے سیکرٹری جوزف کا کردار کیا ہے. اس

    سیریز میں مفصل طریقے سے فاطمہ جناح کی زندگی کا احاطہ کیا گیا ہے. یہاں تک کہ اس میں فاطمہ جناح کو صدارتی امیدوار کا الیکشن لڑتے ہوئے بھی دکھایا گیاہے. ٹریلر سے محسوس ہو رہا ہے کہ تمام اداکاروں نے اپنے اپنے کردار ادا کرنے کےلئے جی جان لگا دی ہے. فاطمہ جناح پر بننے والی سیریز کو دانیال کے افضال نے ڈائریکٹ کیا ہے .سیریز قیام پاکستان اور قیام پاکستان سے پہلے کے حالات کے گرد گھومتی ہے جو یقینا دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں. سیریز کا ٹریلر شائقین نے بہت پسند کیا ہے اور یقینا وہ اس کی ریلیز کے منتظر ہیں تاہم اطلاعات یہی ہیں کہ اگلے برس فاطمہ جناح پر بننے والی سیریز ریلیز کی جائیگی.