Baaghi TV

Tag: سجل علی

  • احد رضا میر اور رمشا خان کی دوستی کے چرچے

    احد رضا میر اور رمشا خان کی دوستی کے چرچے

    رمشا خان آج کل احد رضا میر کی تعریفیں کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں چند دن پہلے انہوں نے احد رضا میر کی تعریف ان الفاظ میں کی”احد رضا میرا حقیقی طور پر ایک شریف النفس انسان ہیں ان کے ساتھ کام کرنے بہت مزا آتا ہے” رمشا نے احد کی ان الفاظ میں تعریف کی تو سوشل میڈیا پر مچا شور اور اُن خبروں کو تقویت ملی جن پر آج تک دونوں بولے ہی نہیں. رمشا اور احد رضا میر کی قربتیں ڈرامہ سیریل ہم تم کی شوٹنگ کے دوران شروع ہوئیں وہاں یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کافی فرینک دکھائی دئیے ایک دوسرے کے کیساتھ آتے جاتے یہاں تک کہ سیٹ پر کھانا اور چاکلیٹ بھی ایک دوسرے کو کھلا رہے ہوتے تھے.اس وقت بھی یہ باتیں اڑیں کہ دونوں کے درمیان دوستی سے بڑھ کر تعلق ہے اور اب بھی یہی خبریں عام ہیں اور سوشل میڈیا

    پرگمان کیا جا رہا ہے کہ دونوں میں‌ دوستی سے آگے کا تعلق ہے.یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے سجل علی اور بلال عباس کی قربتوں‌ کی خبریں بھی عام ہوئیں لیکن ان دونوں کے قریبی ذرائع نے سختی سے اس خبروں‌ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کا صرف کام کی حد تک تعلق ہے. کہا جا تا ہے کہ بلال عباس اور سجل علی کی دوستی کی خبروں کے پیچھے رمشا خان کا ہاتھ تھا تاکہ وہ احد رضا میر کے ساتھ اپنے تعلق کو جسٹیفائی کر سکیں.زرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ رمشا خان کی دوستی پہلے بلال عباس کے ساتھ تھی انہوں‌ نے اس دوستی کے تعلق کو ختم کرکے احد رضا میر کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا لیا ان دونوں کی قربتیں دیکھ کر بلال عباس نے ان دونوں کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا تھا.

  • صبور علی کو آیا کس کا رشتہ ؟

    صبور علی کو آیا کس کا رشتہ ؟

    اداکارہ صبور علی بھی مہنگائی سے کافی پریشان ہیں لیکن انہوں نے اس کا اظہار نہایت ہی الگ انداز میں کیا ۔انہو ں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں دو تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں ان کی ایک تصویر پر لکھا ہوا ہے کہ لڑکے کا رشتہ آیا ہے جبکہ دوسری تصویر میں صبور علی دلہن بنی ہوئی ہیں اس پر لکھا ہوا ہے کہ لڑکے کا پیٹرول پمپ ہے ۔صبور علی کی مہنگائی پر اس طنزیہ پوسٹ کو بہت زیاد ہ پسند کیا جا رہا ہے ۔صبور علی ہی نہیں مہنگائی سے ہر دوسرا فنکار بھی متاثر ہوا ہے ہر کسی کے دل کی آواز ہے کہ مہنگائی بہت زیادہ ہے خصوصی طور پر پیٹرول کی قیمتوں نے تو جیسے سب کی ہی کمر توڑ کر رکھ دی ہو ۔

    یاد رہے کہ صبور علیپچھلے برس علی انصاری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں تھیںان کی شادی کو بھی محدود پیمانے پر ہی کیا گیا تھا شادی میں ان کے قریبی دوست اور اہلخانہ کے لوگ شامل تھے۔ شادی کے بعد وہ اب تک کسی بھی پراجیکٹ میں نظر نہیں آئیں ۔ صبور علی سجل کی چھوٹی بہن ہیں دونوں ایک ہی وقت میں ڈرامہ انڈسٹری میں آئیں لیکن سجل صبور سے کافی آگے نکل گئیں یہاں تک کہ انہوں نے بھارت میں سری دیوی کے ساتھ بھی کام کیا ۔صبور علی نے ایک انٹرویو میںکہا تھا کہمیں اور سجل کام کے حوالے سے آپس میں اتنی ہی بات کرتی ہیں کہ وہ آج کل کیا کام کر رہی ہیں اور کہاں جا رہی ہیں اور میں کیا کر رہی ہوں،ہم ایک دوسرے کے پراجیکٹس کو ڈسکس نہیں کرتیں۔

  • وہا ج علی کریں گے انیمیٹڈ سیریز میں کام

    وہا ج علی کریں گے انیمیٹڈ سیریز میں کام

    وہا ج علی کریں گے انیمیٹڈ سیریز”محافظ “ کے لئے منتخب کر لئے گئے ہیں ۔اس انیمیٹڈ سیزیز میں آٹھ رول ماڈل ہیں جن میں سے ایک کی وائس اوور وہاج علی نے کی ہے، جو ایک ملٹی ٹیلنٹ اداکار ، ورسٹائل ایکٹنگ کی صلاحیتوں اور زبردست شخصیت کے مالک ہیں۔ اس سیریزمیں انہوں نے ایک غیرملکی ڈپلومیٹ کے بیٹے رضا کے کردارکو اپنی آواز میں ریکارڈ کروایا ہے۔وہاج علی کے ساتھ دوسرے کرداروں کےلئے وائس اوورز کرنے والے فنکاروں میں سجل علی، دنانیر، احسن خان اور نمرا رفیق شامل ہیں۔

    اس پراجیکٹ کے حوالے سے وہاج علی کہتے ہیں کہ یہ پروجیکٹ میرے لئے انتہائی پراثر اور بامقصد ہے کیونکہ اس میں نوجوانوں کوایک ٹھوس بیانیہ دیا گیا ہے ۔ اس میں ایسے ہیروز کی زندگیوں کو دکھایا گیا ہے جو پاکستان کے نوجوانوں کےلئے پرکشش ہے۔ ہماری آوازوں میں اس سیریز کے کرداروں نے مختلف سماجی مسائل ، جیسے اسٹریٹ کرائمز، منشیات کا استعمال، چائلڈ لیبر اور کئی موضوعات کو اجاگر کیا ہے۔یاد رہے کہ یہ پراجیکٹ ٹیم محافظ جیو اور آئی ایس پی آر کی مشترکہ کاوش ہے ۔امید کی جا رہی ہے کہ یہ اینیمیٹڈ سیریز کافی پسند کی جائیگی ۔

  • شہزاد رائے اور سجل علی کا گانا تم ہو  کی مکمل ویڈیو آ گئی  ۔

    شہزاد رائے اور سجل علی کا گانا تم ہو کی مکمل ویڈیو آ گئی ۔

    شہزاد رائے اور سجل علی کا گانا تم ہو کی مکمل ویڈیو آ گئی ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مشہور اور معروف گلو کار جن کی خوب صورت آواز سے ہر کوئی واقف ہے۔ شہزاد رائے اور مشہور اور حسین اداکارہ سجل علی نے انسٹا گرام پر اپنے نئے گانے* تم ہو * کی پہلی جھلک کو عوام کے ساتھ اس ویب سائٹ پر شئیر کیا۔

    کچھ دن قبل ہی اس بات کو بہت زیادہ سنا جا رہا تھا کہ سجل علی اور شہزاد رائے کسی خاص پروجیکٹ پر کام کرنے میں مصروف ہیں۔ عوام کو اس بات میں بہت دل چسپی تھی کہ یہ کس قسم کے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں ۔گانا ہے یا ڈرامہ یا فلم اس بات کا اندازہ کسی کو بھی نہیں تھا۔
    لیکن اب سجل نے خود اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ یہ گانے پر کام کر رہے تھے۔انہوں نے انسٹا پر اپنے اس گانے کی ایک جھلک کو شئیر کیا _
    یہ گانا آج یو ٹیوب پر بھی شئیر کیا گیا ۔
    مزید یہ کہ ان دونوں اداکاروں کا کہنا تھا کہ اگر مرد کام نہ کرے تو سوال پوچھا جاتا ہے لیکن اگر عورت کام کرۓ تو سوال پوچھا جاتا ہے۔یہ بات سجل اور شہزاد نے گانے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوۓ لکھا۔

    مزید کہ اس گانے کی ویڈیو میں شہزاد اور سجل نے  میاں بیوی کا کردار نبھایا ہے۔  اس گانے میں سجل نوکری کرنے کی خواہشمند ہیں اور اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر اپنے شوہر کا سہارا بننا چاہتی ہیں۔ لیکن شہزاد انہیں نوکری کرنے کی اجازت نہیں دیتے ہے جس پر اداکارہ ان سے ناراضگی کا اظہار کرتی ہیں۔
    اور بہت افسردہ بھی ہوتی ہیں ۔

    اس گانے کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔سجل اور شہزاد عوام میں بہت مقبولیت رکھتے ہیں۔

  • سحر خان خود کو کس اداکارہ کی ہمشکل کہتی ہیں؟

    سحر خان خود کو کس اداکارہ کی ہمشکل کہتی ہیں؟

    چھوٹی سکرین کی خوبصورت اداکارہ سحرخان خود کی شکل ایک ایسی اداکارہ سے ملاتی ہیں جن کو عوامی سطح پر بہت زیادہ پذیرائی حاصل ہے اور وہ اداکارہ ہیں سجل علی، سحر خان کہتی ہیں کہ ان کی شکل سجل علی سے بہت زیادہ ملتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ شوبز انڈسٹری میں بھی آئیں. سجل کہتی ہیں کہ میرے ارد گرد کے لوگ بھی مجھے ایسا کہتے تھے جس کے بعد مجھے بھی لگا کہ میری شکل شاید ان سے ملتی ہے. سحر خان نے تو خود ہی بول دیا کہ ان کی شکل سجل علی سے ملتی ہے لیکن بہت ساری ایسی اداکارائیں ہیں‌ جن کی شکل دوسری ہیروئینز کے ساتھ ملائی جاتی ہیں جیسے رمشا خان کی شکل بھارتی اداکارہ انوشکا شرما سے ملائی جاتی ہے جبکہ نوشین شاہ کی شکل کرینہ کپور کے ساتھ ملائی جاتی ہے.اسی طرح یشما گل سری دیوی کی طرح لُک دیتی ہیں اور آئزہ خان کو ریما خان کی کاپی کہا جا تا ہے. شروع شروع میں سجل علی کو بھی کرینہ کپور سے ملایا جاتا تھا.

    واضح رہے کہ سحر خان کو ماہ پارہ کے کردار کی وجہ سے شہرت ملی، یہ کردار سحر نے جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل رنگ محل کے لئے ادا کیا تھا ، سحر اس کردار کے حوالے کہتی ہیں کہ عموما یہ ہوتا ہے کہ لڑکیاں ڈراموں میں رو دھو رہی ہوتی ہیں کوئی بھی سیچوایشن آتی ہے تو وہ کمپرومائز کر جاتی ہیں لیکن میرے ماہ پارہ کے کردار کی یہ خوبی تھی کہ زندگی میں کچھ بھی ہوجائے موو آن کرنا چاہیے اور ماہ پارہ کا کردار موو آن کرتا ہے.

  • ڈرامہ سیریل عشق لا کی آخری قسط دو جون کو نشر ہو گی

    ڈرامہ سیریل عشق لا کی آخری قسط دو جون کو نشر ہو گی

    امین اقبال کی ڈائریکشن میں بننے والا ڈرامہ سیریل ’’عشق لا‘‘ کی آخری قسط دو جون کو نشر کی جائیگی۔ شائقین میں مقبول اس ڈرامے” عشق لا” میں زیبا بختیار اور عدنان سمیع خان کے بیٹے اذان سمیع خان نے سجل علی اور یمنہ زیدی کے مقابلے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔کہانی کی بنت کافی اچھی ہے اور ڈائریکٹر امین اقبال نے تمام اداکاروں سے بہترین انداز میں کام لیاہے ۔یمنہ زیدی اور سجل علی ایسی ادکاارائیں ہیں جو کسی بھی کردار میں ڈوب جاتی ہیں سجل علی کا کردار یمنہ زیدی کی نسبت مختصر ضرور تھا لیکن کافی پر اثر تھا دیکھنے والوں کو یاد رہ گیا۔ صحافی کا کردار کرنے والی شنایا یعنی سجل علی کی جب موت دکھائی گئی تو ان کے پرستار کافی افسردہ ہو گئے تھے۔

    ہر نئی قسط پرانی سے کہیں زیادہ دلچپسپ رہی. جہاں تک اذان سمیع خان کی بات ہے تو اذان سمیع خان کی اداکاری پر بہت سارے سوالات بھی اٹھے کہا گیا کہ انکی اداکاری میں وہ بات نہیں کہ جو ہیرو کے کردار کو سنبھال سکے لیکن امین اقبال کا کہنا ہے کہ اذان سمیع خان نہایت ہی پروفیشنل اداکار ہیں اورانہوں نے بہت اچھے سے اداکاری کی انہیں جیسے بتایا گیا انہوں نے ویسا ہی کام کیا اتاہم جن کو تنیقد کرنی ہوتی ہے وہ کرتے ہیں ان کا یہی کام ہے۔ امین اقبال مزید کہتے ہیں‌ کہ اذان میں زیبا بختیار اور عدانان سمیع خان کا بیٹا ہونے کا رتی برابر بھی غرور نہیں ہے.واضح رہے کہ عشق لا اسلام آباد میں شوٹ ہوا اور اس کا ٹائٹل سانگ بھی کافی پسند کیا گیا ۔ڈرامہ قیصرہ حیات نے لکھا ہے۔

  • سجل علی، احد رضا کی طلاق کی وجہ کونسی اداکارہ؟

    سجل علی، احد رضا کی طلاق کی وجہ کونسی اداکارہ؟

    جہاں ایک طرف اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی اور طلاق سے متعلق چہ مگوئیاں جاری ہیں مداح اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی طلاق کی خبروں سے پھیلنے والی افسردہ ہیں وہیں نت نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی اور طلاق سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ اس جوڑی کی علیحدگی اداکارہ ہانیہ عامر کے سبب ہوئی ہے۔

    سجل علی اور احد رضا میر میں علیحدگی ہو گئی؟

    سوشل میڈیا صارفین ہانیہ عامر کا نام لے رہے ہیں اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ شادی سجل علی کی وجہ سے نہیں بلکہ احد رضا میر کے مختلف معاشقوں کے سبب ٹوٹی ہے۔


    https://twitter.com/usshei/status/1506807601329225734?s=20&t=2iWmCd6dgP_ylq0W3EZ8eA
    https://twitter.com/ayzachupp/status/1506684841475072001?s=20&t=2iWmCd6dgP_ylq0W3EZ8eA
    https://twitter.com/samanmehmoodd/status/1506983805986430978?s=20&t=pmHtefLLgPsyjD0yWMn5lw
    https://twitter.com/hassankizouja/status/1506925828667551749?s=20&t=P78tCEhgTDyy33xuiyFKHg
    https://twitter.com/Hania85711164/status/1508557577868693509?s=20&t=P78tCEhgTDyy33xuiyFKHg

    واضح رہے کہ قبل ازیں سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل کرئیٹر مطلوب طاہر کا ایک ویڈیو بیان وائرل ہوا جس میں اُن کی جانب سے سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان ہونے والی طلاق کی وجہ احد رضا میر کے دل پھینک اور متعدد معاشقوں کو ٹھہرایا گیا تھا۔

    سجل اور احد رضا کی طلاق سےمتعلق ڈیجیٹل کریئٹر راجا مطلوب کا بڑا دعویٰ

    مطلوب طاہر کا اپنی ویڈیو میں کہنا تھا کہ اگر احد رضا میر خود اپنے منہ سے سچ بتا دیں تو سب کو طلاق کی وجہ معلوم ہوجائے گی شوبز انڈسٹری سے منسلک افراد احد رضا میر کو اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اُن کے کتنے افیئرز ہیں اور وہ کتنی بار کس طرح کی حالت میں پکڑے جاچکے ہیں جبکہ احد رضا میر ایک بار شوبز انڈسٹری ہی کی ایک اداکارہ (مشہور اسٹار) کے ساتھ پکڑے گئے تھے۔

    سجل علی اوراحد رضامیرکی مبینہ طلاق کی خبریں، سجل علی کا پرانا انٹرویو وائرل

    واضح رہے کہ قبل ازیں دسمبر 2020 میں اداکار فیروز خان اور علیزے سلطان کی طلاق کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ خبریں گردش میں رہیں تھیں اس وقت بھی لوگوں نے دونوں میں علیحدگی کی وجہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر کو قرار دیا تھا تاہم اس حوالے سے کچھ حقائق سامنے نہیں آئے تھے لیکن سوشل میڈیا صارفین نے کچھ ایسی کڑیاں جوڑ کے یہ بات سامنے رکھی تھی کہ دونوں میں علیحدگی کی وجہ ہانیہ عامر ہی ہیں۔

    فیروز خان اور علیزے فاطمہ کی علیحدگی کی وجہ ہانیہ عامرہیں سوشل میڈیا صارفین


    سوشل میڈیا نے فیروز خان اور ہانیہ عامر کے حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے ’عشقیہ‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ’’عشقیہ میں فیروز سے شادی کرنے کے بعد اب اصل زندگی میں بھی ہانیہ عامر فیروز خان سے شادی کرنے کی منصوبہ بندی تو نہیں کررہی؟-ایک خاتعن نے لکھا تھا کہپہلے تو ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کے ساتھ اپنا رشتہ ختم کیا اور اب فیروز خان نے اپنی اہلیہ سے طلاق (ابھی تصدیق نہیں کی) لے لی۔ کیا ان دونوں کے بیچ کوئی کھچڑی پک رہی ہے۔

  • سجل اور احد رضا کی طلاق سےمتعلق ڈیجیٹل کریئٹر راجا مطلوب کا بڑا دعویٰ

    سجل اور احد رضا کی طلاق سےمتعلق ڈیجیٹل کریئٹر راجا مطلوب کا بڑا دعویٰ

    اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی مبینہ طلاق سے متعلق ڈیجیٹل کریئٹر راجا مطلوب نے بڑا دعویٰ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ڈیجیٹل کریئٹر راجا مطلوب کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اداکار احد رضا میر کے کچھ مبینہ افیئرز سے متعلق بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں-

    سجل علی اوراحد رضامیرکی مبینہ طلاق کی خبریں، سجل علی کا پرانا انٹرویو وائرل

    راجا مطلوب نے اپنے ویڈیو پیغام میں صحافی یاسر شامی کی جانب سے اداکارہ سجل علی پر لگائے جانے والے تمام الزامات کو جھوٹا قرار دیا اور طلاق کی وجہ احد کو ٹھہرایا۔

    واضح رہے کہ معروف ٹی وی میزبان اور صحافی یاسر شامی نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دعویٰ کیا تھا کہ مصدقہ ذرایع سے پتا چلا ہے کہ احد رضا سجل علی کو فلم میں کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہے تھے سجل علی کو فلم کے بجائے صرف ڈرامہ میں کام کرنے کی اجازت تھی جو اداکارہ کو منظور نہیں تھا اور یہ معاملہ جوڑی کے درمیان طلاق کی اہم وجہ بنی تاہم بعد ازاں یاسر شامی نے پوسٹ ڈیلیٹ کر دی تھی-

    سجل علی اور احد رضا میر میں علیحدگی ہو گئی؟

    راجا مطلوب نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اگر احد رضا میر خود اپنے منہ سے سچ بتا دیں تو سب کو طلاق کی وجہ معلوم ہوجائے گی شوبز انڈسٹری سے منسلک افراد احد رضا میر کو اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اُن کے کتنے افیئرز ہیں اور وہ کتنی بار کس طرح کی حالت میں پکڑے جاچکے ہیں۔

    اپنے ویڈیو پیغام میں راجا مطلوب نے اداکارہ سجل علی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا کہا کہ طلاق کے بعد زندگی رک نہیں جاتی سجل علی کے لئے آگے زندگی میں بہت اچھی اچھی چیزیں آئیں

    ہتک عزت کیس :عدالت کا میشا شفیع کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

    واضح رہے کہ پاکستانی اداکار و علم نجوم کے ماہر راجا حیدر کی جانب سے ایک ماہ قبل ہی سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی پیش گوئی کر دی گئی تھی سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبروں پر جہاں انٹرنیٹ پر پوسٹس کا سیلاب دیکھنے کو مل رہا ہے وہیں اداکار راجا حیدر کی جانب سے دیئے گئے ایک پرانے انٹرویو کا مختصر سا کلپ وائرل ہوا اس ویڈیو میں اداکار راجا حیدر کی جانب سے سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

    مذکورہ انٹرویو میں راجا حیدر کا اداکارہ کا نام لیے بغیر کہنا تھا کہ ’ایک پتلی دبلی سی خوبصورت سی لڑکی جن کا شمار پاکستان کی پانچ ٹاپ اداکاراؤں میں ہوتا ہے، اُن اداکارہ کی اولاد نہیں ہے، اُن کی طلاق 7 جون 2022 سے قبل باقاعدہ طورپر ہو جائے گی اور اگر یہ طلاق نہیں ہوئی تو یہ شادی 2024ء میں بہت بڑی بدنامی اور کورٹ کچہریوں میں معاملات کے ساتھ ختم ہو گی-

  • سجل علی اوراحد رضامیرکی مبینہ طلاق کی خبریں، سجل علی کا پرانا انٹرویو وائرل

    سجل علی اوراحد رضامیرکی مبینہ طلاق کی خبریں، سجل علی کا پرانا انٹرویو وائرل

    کراچی: اداکارہ سجل علی کا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی شادی کے بعد کی زندگی کے بارے میں بات کررہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبروں کا وائرل ہونا ہی تھا کہ سوشل میڈیا پر ایک بھونچال آ گیا ہے جس میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والا انٹرنیٹ صارف پریشان اور غمگین نظر آ رہا ہے تو وہیں مداح ان کے پرانے انٹرویوز کو نکال کر ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق بھی چہ مگوئیاں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    احد رضا میرجلد نیٹ فلیکس کی ویب سیریز میں دکھائی دیں گے

    سجل علی کا نومبر 2021 میں معروف اینکر وسیم بادامی کو دیا گیا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بات کررہی ہیں مذکورہ انٹرویو سجل علی نے اپنی فلم ’کھیل کھیل میں‘ کی تشہیر کے دوران اے آر وائے کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ کے دوران دیا تھا۔

    انہوں نے پروگرام میں بلال عباس کے ہمراہ شرکت کی تھی، جس دوران میزبان وسیم بادامی نے ان سے شادی کے بعد ہونے والی تبدیلی پر سوال کیا تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ شادی کے بعد بہت ساری تبدیلیاں آتی ہیں ،ہوش ٹھکانے آجاتے ہیں-

    وسیم بادامی نے ہنستے ہوئے کہا سمجھ لگ گئی ہے آپ کو، جس پر سجل نے کہا ’ہاں‘، عقل ٹھکانے آگئی ہے شادی کے بعد جہاں سب کو آرام مل جاتا ہے، وہیں انسان کا عقل بھی ٹھکانے آجاتا ہے۔

    سجل علی اور احد رضا میر میں علیحدگی ہو گئی؟

    سجل کی بات پر وسیم بادامی کہتے ہیں کہ شادی کے شروع کے تین، چار سال ہی مشکل ہوتے ہیں پھر حالات تبدیل نہیں ہوتے لیکن بندے کو عادت ہوجاتی ہے۔

    اداکارہ سجل علی وسیم بادامی کی بات پر کہتی ہیں تین، چار سال آپ زیادہ کہہ رہے ہیں ایک ڈیڑھ سال تک ہی رہیں تو بہتر ہیں۔ لیکن اگر آپ کا پارٹنر آپ کی سپورٹ کرتا ہے تو چاہے آپ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں تو جو چیز معنی رکھتی ہے وہ ایک دوسرے کی سپورٹ ہوتی ہے احد بہت سپورٹ کرنے والے ہیں تو زندگی میں بہتری آئی ہے۔

    لڑکیوں کو جینے دو ،بھارتی مس یونیورس نے حجاب پر پابندی کے خلاف آواز بلند کردی

    اسی پروگرام کے آخر میں میزبان نے ان سے سوال کیا تھا کہ وہ اپنے شوہر احد رضا میر سے متعلق ایک لفظ بولیں، جس پر اداکارہ ہنس پڑیں اور انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا میزبان کی جانب سے ٹوکنے پر سجل علی نے کہا تھا کہ وہ سوچ رہی ہیں کہ کہیں وہ شوہر سے متعلق کچھ زیادہ ہی نہ بول دیں۔

    اسی دوران اداکار بلال عباس نے سجل علی کے بجائے جواب دیا تھا کہ ’احد رضا میر اداکارہ کی جان ہیں‘، جس پر اداکارہ ہنس پڑی تھیں اور کہا تھا کہ بس جواب مل گیا۔

    واضح رہے کہ دو سال قبل 14 مارچ 2020 کو شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان شوبز کی خوبصورت جوڑی سجل علی اور احد رضامیر کی طلاق کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ تاہم ابھی تک دونوں کی جانب سے طلاق کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

    بعد ازاں جنوری 2022 میں سجل علی کی چھوٹی بہن صبور علی کی شادی میں احد رضا میر کی عدم شرکت پر لوگوں نے ان کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی خبریں پھیلائیں اس کے بعد حال ہی میں سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنے نام سے شوہر احد رضا میر کا نام ہٹایا تو لوگوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی طلاق ہوگئی۔

    دونوں کی طلاق کے بعد شوبز شخصیات نے لوگوں سے اپیل کی کہ دونوں کے حوالے سے افواہیں نہ پھیلائیں، وہ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔

    رز احمد آسکر ایوراڈ جیتنے والے پہلی مسلمان اداکار بن گئے

  • سجل علی اور احد رضا میر میں علیحدگی ہو گئی؟

    سجل علی اور احد رضا میر میں علیحدگی ہو گئی؟

    معروف اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نام کے ساتھ جڑا شوہر احد رضا میر کا نام ہٹا دیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی احد رضا میر اور سجل علی اپنے رشتے کو لے کر کئی عرصے سے سوشل میڈیا کی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں کئی عرصے سے دونوں کو ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا ، یہاں تک کے سجل علی کی بہن صبور علی کی شادی میں بھی احد رضا میر نے شرکت نہیں کی تھی اس حوالے سے مداحوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی-


    احد اور سجل کی جانب سے ان افواہوں کی تصدیق یا تردید باضابطہ طور پر نہیں کی گئی لیکن اب اداکارہ کی انسٹا پروفائل کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سجل علی نے اپنے نام کے ساتھ احد رضا میر کا نام ہٹا دیا ہے۔

    شادی کے بعد سجل نے انسٹا گرام پر ’سجل احد میر‘ لکھ لیا تھا جب کہ اب انہوں نے اپنے نام کے ساتھ احد رضا میر کا نام ہٹاتے ہوئے صرف ’سجل علی‘ کردیا ہے۔

    تاہم ابھی تک دونوں اداکاروں کی جانب سے اپنے رشتے کو لے کر کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ یاد رہے سجل علی اور احد رضا میر نے 14 مارچ 2020 میں دبئی میں شادی کی تھی۔