Baaghi TV

Tag: سحر کامران

  • امریکی سفیر کا استقبالیہ، پیپلز پارٹی رہنما سحر کامران کی شرکت

    امریکی سفیر کا استقبالیہ، پیپلز پارٹی رہنما سحر کامران کی شرکت

    پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اپنے رہائش گاہ پر پاکستان-امریکہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے اراکین کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دیا۔

    اس موقع پر پاکستان کی پارلیمنٹ کی رکن،پیپلز پارٹی کی رہنما سحر کامران بھی موجود تھیں۔ امریکی سفیر کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور پارلیمانی روابط کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی۔تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کی اہمیت اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر سحر کامران نے کہا کہ ایسے مواقع دونوں قوموں کو قریب لانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔

    تقریب میں موجود دیگر مہمانوں میں پارلیمنٹ کے معزز اراکین، سفارتی اہلکار، اور دونوں ممالک کے دیگر اہم نمائندے شامل تھے۔ اس موقع پر پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

    یہ استقبالیہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پارلیمانی ڈائیلاگ کتنی اہمیت رکھتے ہیں۔ اس تقریب میں پاکستانی اور امریکی جھنڈے کی موجودگی نے دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کی علامت کو اجاگر کیا۔امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اس تقریب کو کامیاب قرار دیا۔ تقریب کا اختتام دوطرفہ تعاون کی امید اور خیرسگالی کے پیغام کے ساتھ ہوا۔

    سحر کامران کی پاکستان اور روس کے مابین تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر بات چیت
    دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما سحر کامران نے ‘سی ای او ٹوڈے میگزین’ کے اجرا کی تقریب میں شرکت کی ہے اور اسے ایک اعزاز قرار دیا، یہ تقریب روسی فیڈریشن کے سفیر ایچ ای البرٹ پی خوریو کے حوالے سے ایک خصوصی کیس اسٹڈی پر مبنی تھی۔اس موقع پر پاکستان اور روس کے مابین تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر گفتگو ہوئی، جس میں تجارت، توانائی، دفاع، اور علاقائی سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ تقریب میں 50 سے زائد سی ای اوز، کاروباری رہنماؤں، سفارت کاروں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔پیپلز پارٹی کی رہنما سحر کامران نے دونوں ممالک کے مابین شراکت داری کو وسعت دینے کے لیے اس طرح کے مواقع کی اہمیت پر زور دیا اور اسے خوش آئند قدم قرار دیا۔

    پیپلز پارٹی رہنما سحر کامران کا ملائیشیاکے ہائی کمیشن کا دورہ
    علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کی رہنما سحر کامران نے اسلام آباد میں ملائیشیا کے ہائی کمیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہائی کمشنر عزت مآب محمد اظہر مزلان سے ملاقات کی۔سحر کامران نے اس ملاقات کو ایک اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ملائیشیا کے ہائی کمیشن کا دورہ اور ہائی کمشنر سے ملاقات کرنا میرے لیے بہت خوشی کا باعث تھا۔ عزت مآب محمد اظہر مزلان کی مہمان نوازی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر بصیرت افروز گفتگو پر شکرگزار ہوں۔”

    یہ ملاقات پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کے لیے اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔ سحر کامران نے ملائیشیا کے دفتر خارجہ اور اسلام آباد میں ہائی کمیشن کا شکریہ ادا کیا۔

    خواتین قانون سازوں کا فیصلوں میں کردار اب بھی محدود ہے،سحر کامران

    احتجاج اور انتشار میں تفریق کرنی ہو گی، سحر کامران

    کم عمری کی شادیاں بچوں کو ذہنی اور جسمانی نقصان پہنچاتی ہیں،سحر کامران

    پیپلز پارٹی کسانوں ،محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کر رہی ہے،سحر کامران

    ایوان میں وزرا کی مسلسل غیر حاضری،غلط جوابات،سحر کامران پھٹ پڑیں

    پاک عراق پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا سحرکامران کی زیر صدارت اجلاس

    پاکستان اور روس کے کثیرالجہتی تعلقات مثبت راستے پر گامزن ہیں: سحرکامران

  • خواتین قانون سازوں کا فیصلوں میں کردار اب بھی محدود ہے،سحر کامران

    خواتین قانون سازوں کا فیصلوں میں کردار اب بھی محدود ہے،سحر کامران

    پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سحر کامران نے انسانی حقوق کمیشن پاکستان اور فریڈرش نومن فاؤنڈیشن کے اشتراک سے منعقدہ ایک اہم کانفرنس میں شرکت کی۔ یہ کانفرنس پاکستان میں پسماندہ طبقات کی سیاسی بااختیاری اور انتخابی عمل میں شمولیت کو فروغ دینے کے موضوع پر مرکوز تھی۔

    سحر کامران نے اپنی شرکت کو ایک اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس اہم مسئلے پر بات کرنے اور مختلف طبقوں کے لیے مساوی مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کانفرنس کے منتظمین، خصوصاً انسانی حقوق کمیشن اور فریڈرش نومن فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔کانفرنس میں پسماندہ طبقات، بشمول خواتین، اقلیتوں، اور معذور افراد کی انتخابی عمل میں شرکت کو بڑھانے کے طریقوں پر بات کی گئی۔ کانفرنس میں مختلف موضوعات پر پینل ڈسکشنز  کا انعقاد کیا گیا، جن میں نمایاں ماہرین اور کارکنوں نے شرکت کی۔ یہ کانفرنس پاکستانی سماج میں ایک مثبت تبدیلی کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے، جہاں پسماندہ طبقات کے حقوق اور ان کے انتخابی عمل میں کردار کو اہمیت دی جائے،

    کانفرنس کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) اور فریڈرک نومن فاؤنڈیشن فار فریڈم (ایف این ایف) کے اشتراک سے منعقدہ ایک کانفرنس میں خواتین، ٹرانس جینڈر افراد، مذہبی اقلیتوں اور معذوری کا شکار افراد سمیت پسماندہ طبقات کے سیاسی اختیار اور انتخابی عمل میں شرکت میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔کانفرنس کا آغاز کرتے ہوئے ایچ آر سی پی کے سیکرٹری جنرل حارث خلیق نے کہا کہ جمہوریت اسی وقت پھل پھول سکتی ہے جب ہر شہری کو سیاسی عمل میں مساوی شرکت کا موقع ملے۔ ایف این ایف کی سربراہ بیرگٹ لام نے کہا کہ شہری ووٹ ڈالنے کی اہمیت سے آگاہ ہیں اور ووٹ ڈالنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    وکیل اور محقق ماورا غزنوی نے کہا کہ سب سے اہم مسئلہ دور دراز علاقوں میں خواتین اور معذوری کا شکار افراد کی پولنگ اسٹیشنز تک رسائی ہے۔ معذوری کا شکار افراد کے حقوق کے کارکن زاہد عبداللہ نے کہا کہ معذوری کا شکار خواتین کی بطور ووٹر کم نمائندگی ہونا باعث تشویش ہے۔ٹرانس جینڈر افراد کے حقوق کی کارکن نایاب علی نے نشاندہی کی کہ ٹرانس جینڈر ووٹروں کی صنفی شناخت اور صنفی اظہار سے جڑے کلنک کے باعث ان کے خلاف امتیازی سلوک اب بھی عام ہے۔ ماہر تعلیم اور سماجی کارکن فرزانہ باری نے سیاست میں خواتین، مزدور طبقے، معذوری کا شکار افراد اور ٹرانس جینڈر افراد کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کی نشاندہی کی۔

    وکیل محمود افتخار احمد نے کہا کہ احمدی کمیونٹی کے لیے علیحدہ انتخابی فہرستوں نے انہیں مزید غیر محفوظ بنا دیا ہے کیونکہ ان کا ذاتی ڈیٹا قابل رسائی ہے جسے احمدیوں کے گھروں اور کاروبار کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے تجویز دی کہ عام شہریوں کے لیے انتخابی فہرست میں اپنا نام تلاش کرنے کے عمل کو آسان بنایا جانا چاہئے۔ تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شندانہ گلزار اور جے یو آئی (ف) کی رہنما آسیہ ناصر نے الزام لگایا کہ خواتین ووٹرز اور مذہبی اقلیتوں کے ووٹرز کو پولنگ کے دن تشدد کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔انتخابی امور کے ماہر طاہر مہدی نے کہا کہ جب تک جمہوری نظام اشرافیہ کے زیر تسلط رہے گا، معذور افراد کے لیے ریمپ یا خواتین کے لیے مخصوص نشستوں جیسے علامتی اقدامات کمزور طبقات کے مسائل کا دیرپا حل ثابت نہیں ہوں گے۔ انسانی حقوق کی کارکن رومانہ بشیر نے تجویز دی کہ سیاسی جماعتوں کو مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے لیے مختص کوٹہ پر عملدرآمد کرنا چاہیے، لیکن اہم بات یہ کہ انہیں اس حد تک بااختیار بنانا چاہیے کہ یہ کوٹے بالآخر غیر ضروری ہو جائیں۔

    ایم کیو ایم (پاکستان) کی رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے کہا کہ وہ ہمیشہ معذوری کا شکار افراد کے لیے مخصوص نشستوں کے خیال کی حامی رہی ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے کہا کہ بیشتر خواتین قانون سازوں کا اعلیٰ سطح کے فیصلوں میں کردار اب بھی انتہائی محدود ہے۔نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالحسیب نے شرکاء کو یقین دلایا کہ وہ ووٹرز کے قومی شناختی کارڈز تک رسائی بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر (جینڈر) آمنہ سردار نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ ووٹرز کے پولنگ اسٹیشنز کو بغیر کسی وجہ کے تبدیل نہ کیا جائے۔ایچ آر سی پی کے کونسل ممبر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ووٹروں کو رجسٹریشن کی ضرورت کے بارے میں آگاہ کرنا ایک ثانوی مسئلہ ہے۔ اس کے بجائے، الیکشن کمیشن، نادرا اور سیاسی جماعتوں کو پسماندہ ووٹروں اور امیدواروں سے متعلق ڈھانچہ جاتی مسائل کے حل کے لیےکام کرنا چاہیے۔ کانفرنس کے اختتام پر ایچ آر سی پی کی وائس چیئر اسلام آباد نسرین اظہر نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

    احتجاج اور انتشار میں تفریق کرنی ہو گی، سحر کامران

    کم عمری کی شادیاں بچوں کو ذہنی اور جسمانی نقصان پہنچاتی ہیں،سحر کامران

    پیپلز پارٹی کسانوں ،محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کر رہی ہے،سحر کامران

    ایوان میں وزرا کی مسلسل غیر حاضری،غلط جوابات،سحر کامران پھٹ پڑیں

    پاک عراق پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا سحرکامران کی زیر صدارت اجلاس

    پاکستان اور روس کے کثیرالجہتی تعلقات مثبت راستے پر گامزن ہیں: سحرکامران

  • احتجاج اور انتشار میں تفریق کرنی ہو گی، سحر کامران

    احتجاج اور انتشار میں تفریق کرنی ہو گی، سحر کامران

    پیپلز پارٹی کی رہنما سحر کامران نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مؤقف ہمیشہ سے واضح ہے، احتجاج بنیادی جمہوری حق ہے لیکن احتجاج اور انتشار میں تفریق کرنی ہو گی،الجہاد کے نعرے الارمنگ ہیں، احتجاج کو احتجاج رہنا چاہئے، اجازت لیں اور پرامن احتجاج کریں، اپنے سپورٹر کویقین دلائیں کہ پرامن احتجاج ہو گالیکن جو الجہاد کے نعرے لگ رہے ہیں احتجاج کے نام پر ،یہ صورتحال صحیح نہیں ہے،ایک طرف جہاد کے نعرے،اس طرح کی صورتحال میں کھل کر بات کرنی چاہئے، ہم سب پاکستانی ہیں، سب کو امن عزیز ہے، سب کو ذمہ دار شہری کا کردار ادا کرنا ہے، بیلا روس کے وفد نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، مذاکرات ،بات چیت اور مفاہمت سے ہی معاملات سلجھتے ہیں ، تحریک انصاف کو اپنے رویئے میں اعتدال اور بہتری لانے کی ضرورت ہے، اگر سیاسی جماعتوں کو سائیڈ پر رکھ کر کہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کریں گے تو یہ درست نہیں، عمران خان کی حکومت میں پارلیمان چلتا رہا، طریقہ کار یہی ہے کہ دلوں میں وسعت پیدا کریں، تنگی،انتشار نکال دیں،میرے علم میں مذاکرات کے بارے میں کچھ نہیں ہے، گفتگو، بات چیت یہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، پارلیمنٹ میں تحریک انصاف سمیت سب جماعتیں ساتھ بیٹھتی ہیں،گفتگو کرتے ہیں، کچھ چیزوں پر اتفاق ہوتا ہے، یہ واحد راستہ ہے، الجہاد کے نعرے لگانے کا کوئی فائدہ نہیں

    واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 24 نومبر کو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، اور حکومت سے اجازت نہیں لی، بشریٰ بی بی متحرک ہیں تو وہیں علی امین گنڈا پور بھی سرکاری وسائل ایک بار پھر احتجاج میں جھونکنے کے لئے تیار ہیں.

    کم عمری کی شادیاں بچوں کو ذہنی اور جسمانی نقصان پہنچاتی ہیں،سحر کامران

    پیپلز پارٹی کسانوں ،محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کر رہی ہے،سحر کامران

    ایوان میں وزرا کی مسلسل غیر حاضری،غلط جوابات،سحر کامران پھٹ پڑیں

    پاک عراق پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا سحرکامران کی زیر صدارت اجلاس

    پاکستان اور روس کے کثیرالجہتی تعلقات مثبت راستے پر گامزن ہیں: سحرکامران

  • پیپلز پارٹی  کسانوں ،محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کر رہی ہے،سحر کامران

    پیپلز پارٹی کسانوں ،محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کر رہی ہے،سحر کامران

    پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سحر کامران نے ضلع سانگھڑ کے تعلقہ سنجھورو کا دورہ کیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دورے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پیغام میں سحر کامران کا کہنا تھا کہ گندم کی بوائی کا عمل دیکھنا ایک متاثر کن تجربہ تھا۔ مقامی کاشتکار تمام چیلنجز کے باوجود پیپلز پارٹی کی قیادت پر مضبوط یقین رکھتے ہیں کہ وہ ان کے حقوق اور فلاح و بہبود کا تحفظ کرے گی۔ سحر کامران نے سنجھورو کی کمیونٹی کی جانب سے ملنے والی محبت اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

    سحر کامران کا کہنا تھا کہ یہ دورہ نہایت حوصلہ افزا تھا۔ گندم کی بوائی کے عمل کو قریب سے دیکھنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہمارے دیہی علاقوں کے کاشتکار تمام تر مشکلات اور چیلنجز کے باوجود اپنے کام سے جڑے ہوئے ہیں اور زراعت کے شعبے میں اپنی محنت اور لگن کے ذریعے ملک کی معیشت کو سہارا دے رہے ہیں۔ کاشتکاروں کا پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر یقین اور اعتماد ان کے مسائل کے حل کے لیے ہماری جماعت کی سنجیدگی اور کوششوں کا مظہر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے کسانوں اور محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کام کرے گی۔

    انہوں نے سنجھورو کی کمیونٹی کی گرمجوشی اور محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی اور خلوص نے اس دورے کو مزید یادگار بنا دیا۔ سحر کامران نے کہا کہ ایسے دورے نہ صرف عوامی مسائل کو قریب سے سمجھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں بلکہ پارٹی قیادت اور عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    ایوان میں وزرا کی مسلسل غیر حاضری،غلط جوابات،سحر کامران پھٹ پڑیں

    پاک عراق پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا سحرکامران کی زیر صدارت اجلاس

    پاکستان اور روس کے کثیرالجہتی تعلقات مثبت راستے پر گامزن ہیں: سحرکامران

  • ایوان میں وزرا  کی مسلسل غیر حاضری،غلط جوابات،سحر کامران پھٹ پڑیں

    ایوان میں وزرا کی مسلسل غیر حاضری،غلط جوابات،سحر کامران پھٹ پڑیں

    قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، پیپلز پارٹی کی رکن سحرکامران نے ایوان میں وزرا کی غیر حاضری کا معاملہ اٹھا دیا

    سحر کامران کا کہنا تھا کہ میں آپ کی توجہ ہاؤس کی طرف کروانا چاہتی ہیں،جس کی وجہ سے یہاں وزرا موجود نہیں ہوتے، سوالوں کے جواب نہیں ملتے یا غلط ملتے ہیں، ایوان میں وزراء کی مسلسل غیر حاضری اور ممبران کے اُٹھائے گئے سوالات پر وقت پر جواب نہ ملنے سے یہ تاثر زور پکڑ رہا ہے کہ حکومت قومی اسمبلی کی کاروائی میں دلچسپی نہیں رکھتی، وزرا جواب نہیں پڑھتے یا ان کی توجہ نہیں ہوتی،میں دو تین اس طرح کے سوال رکھتی ہوں اس طرح کے، میں نے سوال کیا تھا کہ سعودی عرب سے سو نرسیں جعلسازی کی وجہ سے واپس آئیں ،چھ مئی کو وزیراعظم کے پاس رپورٹ دی گئی،اس پر کیا ایکشن ہوا، اسکا جواب مجھے دیا گیا کہ ہم ٹریننگ کو بہتر کر رہے ہیں لوگوں کی، پھر سوال کیا کہ پاسپورٹ امیگریشن کے متعلق،کہ بیرون ملک میں ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملی،جس کا جواب دیا گیا کہ فنڈز کی کمی ہے 117 نئی آسامیاں بنائی گئی ہیں، اس میں پورا تضا د نظر آتا ہے، ،وزارتوں کی جانب سے صحیح جواب نہیں دیئے جا رہے،اسی طرح سوئی سدرن کے حوالہ سے بھی جواب صحیح نہیں دیا گیا ایک ادارہ تباہی کے دہانے پر ہے لیکن ادھر ایکسٹیشن دی جا رہی ہے، آج میرا سوال تھا جس افسر نے جواب دیا اسکے خلاف ایکشن لینا چاہئے،منسٹری آف کامرس ٹیکسٹائل کا جواب میں لکھا گیا حالانکہ ایسی کوئی منسٹری ہی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ انٹرسٹ ریٹ کم کرنے کی حکومت کوشش کر رہی ہے، حالانکہ یہ حکومت نہیں سٹیٹ بینک کی ایک کمیٹی کرتی ہے، اس طرح کے غیر سنجیدہ جواب دینا ہاؤس کی توہین ہے، یہ بہت اہم معاملہ ہے

    سینیٹ اجلاس میں ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ

    ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے،بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ

    گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم

    بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم

    افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

    پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا

    ارشدندیم کو قومی اسمبلی میں‌خراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش

     

  • پاکستان اور روس کے کثیرالجہتی تعلقات مثبت راستے پر گامزن ہیں: سحرکامران

    پاکستان اور روس کے کثیرالجہتی تعلقات مثبت راستے پر گامزن ہیں: سحرکامران

    پیپلز پارٹی کی رہنما،سینیٹر سحر کامران نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، دونوں ممالک تجارت، توانائی اور سفارت کاری جیسے شعبوں میں کثیر جہتی تعاون کے مواقع تلاش کر رہے ہیں

    سحر کامران کا کہنا تھا کہ تجارت ہو، توانائی ہو یا سفارتی مصروفیات، پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات تمام جہتوں میں مضبوط ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک باہمی تعاون کے وسیع امکانات کے مالک ہیں۔ روس توانائی کا ایک بڑا برآمد کنندہ ہے، اور پاکستان اپنے تیل اور گیس کے وسائل سے فائدہ اٹھا سکتا ہے،اسی طرح پاکستان روس کو علاقائی روابط اور تجارتی راہداری فراہم کر سکتا ہے۔

    سحر کامران، جنہوں نے حالیہ برسوں میں روس میں متعدد بین الاقوامی فورمز بشمول برکس، ایس سی او ویمن کانگریس، آئی پی یو اسمبلی اور دیگر میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، نے نوٹ کیا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں پاک روس سفارتی تعلقات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے

    انہوں نے اسلام آباد میں روس کے سفیر البرٹ خوریف کی طرف سے یوم آزادی پر مبارکبادی خط کا حوالہ دیا، جو روسی سفیر نے سحر کامران کو لکھا تھا،سحر کامران کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ "روسی حکومت پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے، اور مجھے یقین ہے کہ ان کی ثابت قدمی اور مسلسل ترقی بہترین مفادات کے لیے کام کرتی ہے۔ میں ہماری دو طرفہ مصروفیات میں آپ کے اہم اور تعمیری کردار کی تعریف کرتا ہوں۔”

    سحر کامران نے ایکس پر لکھا کہ پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد کے پیغام کے لیے پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفیر کا تہہ دل سے شکریہ؛ یہ ہماری مضبوط دوستی کو واضح کرتا ہے۔ مجھے مبارکباد کا ذاتی خط موصول ہونے اور دونوں ممالک کے لیے میری عاجزانہ کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے بہت خوشی ہوئی۔ ماسکو میں پاکستانی پرچم کو روشن دیکھنا ہمارے گہرے تعلقات کی علامت ہے۔ایک ساتھ، ہم ایک خوشحال اور پرامن مستقبل کے لیے تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

    اپنی ایکس ٹائم لائن پر، سحر کامران نے پاکستان کے 78ویں یوم آزادی پر روسی سفیر کی جانب سے مبارکباد کے ویڈیو پیغام کا بھی جواب دیا، جس میں انہوں نے مختلف شعبوں میں گہرے تعاون کے امکانات پر زور دیتے ہوئے مضبوط دوطرفہ تعلقات کے لیے مسلسل کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا۔سفیر البرٹ خوریف نے اپنے پیغام میں کہا، "روس اور پاکستان پہلے ہی سالوں سے دوست رہے ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ ہم اپنے پہلے سے مضبوط اور نتیجہ خیز تعلقات کو نئی بلندیوں پر پہنچتے ہوئے دیکھیں گے اور دونوں ممالک کو ترقی کی منازل طے کرنے میں مدد کریں گے۔ پاکستان ناقابل یقین حد تک باصلاحیت، محنتی، اور کھلے دل والے لوگوں کا گھر ہے۔

  • بجلی کےنرخ میں کمی دھوکا ثابت ہوا:سینیٹرسحرکامران

    بجلی کےنرخ میں کمی دھوکا ثابت ہوا:سینیٹرسحرکامران

    اسلام آباد:بجلی کے نرخ میں کمی ایک دھوکا ثابت ہوا:سینیٹرسحرکامران نے حکومت کی طرف سے بجلی کے نرخ میں کمی کو ایک دھوکہ قراردیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ جو مجھے خدشات تھے حکومت کے روے کے بارے میں وہ درست ثابت ہوئے ، اب حکومت پر اعتبار ختم ہوتا جارہا ہے ،

    پی پی سینیٹر سحر کامران نے باغی ٹی وی کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی خبر پراپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ جو سوال اور جو خدشہ میں نے مارچ کی پہلی تاریخ کو اٹھایا تھا،وہ درست ثابت ہوا۔جنوری میں استعمال ہونے والے ایندھن کی لاگت کی مد میں بجلی 5 روپے94 پیسے فی یونٹ مہنگی کرکے بوجھ صارفین پہ ڈال دیا گیا

    وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل قوم سے خطاب میں بجلی کی قیمت پانچ روپے فی یونٹ کم کرنے کا اعلان کیا تھا اوراسی روز ہی نیپرا نے بجلی کے فی یونٹ قیمت میں پانچ روز کا اضافہ کیا تھا، شام کو وزیراعظم نے اعلان کر دیا کہ بجلی سستی کر رہا ہوں اور عوام کو ریلیف دے رہا ہوں، وزیراعظم کے اس اقدام پر پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما، سینیٹر سحر کامران نے سوال اٹھایا تھا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہم سوال:کل جو جنوری میں استعمال ہونے والے ایندھن کی لاگت کی مد میں ایک ماہ کے لیے بجلی 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کر کے کر کے اضافی رقم صارفین سے مارچ کے بجلی کے بلز میں چارج کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، کیا وہ اب واپس لے لیا گیا ہے؟؟

    یاد رہے کہ باغی ٹی وی نے بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے بتایا تھا کہ جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ اب مارچ کے بل کے ساتھ لی جائے گی ، اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی خبر دی تھی کہ نیشنل الیکٹریک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔

    نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5.94 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کے بعد قیمت بڑھنے سے صارفین پر58 ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنی ہوں گی تاہم اضافےکا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

    اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لی

    شہباز شریف لندن کیا بھول آئے؟ دوبارہ لندن جانے کی اجازت ملے گی؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

    چھوٹی عید پر قربانی نہیں بلکہ گرفتاریاں ہوں گی،کس کس کی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

  • بجلی کی قیمت کم ہونیکا اعلان، سینیٹر سحر کامران نے اہم نقطہ اٹھا دیا

    بجلی کی قیمت کم ہونیکا اعلان، سینیٹر سحر کامران نے اہم نقطہ اٹھا دیا

    بجلی کی قیمت کم ہونیکا اعلان، سینیٹر سحر کامران نے اہم نقطہ اٹھا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں بجلی کی قیمت پانچ روپے فی یونٹ کم کرنے کا اعلان کیا تھا

    گزشتہ روز ہی نیپرا نے بجلی کے فی یونٹ قیمت میں پانچ روز کا اضافہ کیا تھا، شام کو وزیراعظم نے اعلان کر دیا کہ بجلی سستی کر رہا ہوں اور عوام کو ریلیف دے رہا ہوں، وزیراعظم کے اس اقدام پر پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما، سینیٹر سحر کامران نے سوال اٹھایا ہے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہم سوال:کل جو جنوری میں استعمال ہونے والے ایندھن کی لاگت کی مد میں ایک ماہ کے لیے بجلی 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کر کے کر کے اضافی رقم صارفین سے مارچ کے بجلی کے بلز میں چارج کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، کیا وہ اب واپس لے لیا گیا ہے؟؟

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ دن کو بجلی کا ریٹ بڑھا کر رات کو قوم سے خطاب کے دوران کم کر کے کس کو بیواقوف بنا رہے ہوں

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ تقریر سے پہلے بجلی مہنگی کی اور ایل پی جی مہنگی کی ،کچھ روز پہلے پٹرول مہنگا کیا، اب شاطرانہ چال چلتے ھوئے قیمتیں کم کرکے شطرنج کا کھلاڑی بننے کی کوشش کی،نیازی صاحب آپ صرف یوتھیوں کو بے وقوف بنا سکتے ہو ہمیں نہیں۔

    https://twitter.com/RanaGhazanfar65/status/1498562741501579267

    قبل ازیں وفاقی وزیر حما داظہر کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر بجلی کی قیمت میں 4 سے 5روپے فی یونٹ فیول ایڈجسٹمنٹ کی رقم حکومت ادا کرے گی،اس سے قبل وزارت توانائی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‏ہر ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی یا اضافہ نیا ہوتا ہے، جو ایندھن کی قیمت کے تناسب سے تبدیل کیا جاتا ہےعالمی منڈی میں تیل اور دوسرے ایندھن کی قیمتوں کا ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر براہ راست اثر پڑتا ہے، فیول ایڈجسٹمنٹ سے بجلی کی قیمت پر کوئی مستقل اثر نہیں پڑے گا کیونکہ یہ بجلی کی قیمت میں مستقل تبدیلی نہیں

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

    اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لی

    شہباز شریف لندن کیا بھول آئے؟ دوبارہ لندن جانے کی اجازت ملے گی؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

    چھوٹی عید پر قربانی نہیں بلکہ گرفتاریاں ہوں گی،کس کس کی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا