Baaghi TV

Tag: سدھارتھ ملہوترا

  • سدھارتھ مجھے خوش دیکھنا چاہتا تھا اسلئے ہمیشہ خوش رہوں گی شہناز گل

    سدھارتھ مجھے خوش دیکھنا چاہتا تھا اسلئے ہمیشہ خوش رہوں گی شہناز گل

    بگ باس 13 سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی شہناز گل جو سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے بالی وڈ میں ڈیبیو کررہی ہیں، وہ سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں کبھی وہ ہمیں‌گانا گاتی ہوئی نظر آرہی ہوتی ہیں اور کبھی وہ کچھ کہتی ہوئی سنائی دے رہی ہوتی ہیں. شہناز گل کو آڑھے ہاتھوں اس وقت لیا گیا جب ان کے کسی بھی سوشل میڈیا اکائونٹ پر ان کی طرف سے سدھارتھ شکلہ کی پہلی برسی پر کچھ نہ کہا گیا. تاہم شہناز گل نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے سدھارتھ شکلہ کا زکر کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ سدھارتھ مجھے ہمیشہ ہی ہنستے مسکراتے ہوئے دیکھنا چاہتا تھا، اسے میں ہنستی ہوئی بہت اچھی لگتی تھی لہذا میں ہنستی مسکراتی ہی

    رہوں گی اور اپنا کام کرتی جائوں گی مجھےخوش رہ کر سدھارتھ کو خوش رکھنا ہے. شہناز گل نے یہ بھی کہا کہ مجھے بہت سارا کام کرنا ہے مجھے ابھی بہت آگے جانا ہے. انہوں نے کہا کہ میں جب تیار ہوتی ہوں تو مجھے اپنا آپ بہت اچھا لگتا ہے مجھے ایسا لگتا ہے کہ جیسے میں سب سے بیسٹ ہوں. شہناز گل نے مزید یہ بھی کہا کہ پیار دیں پیار لیں. پیار بانٹیں گے تو خوشیاں ملیں گی اس لئے پیار کا دامن نہ چھوڑیں.

  • سیف علی خان  خوش قسمت انسان ہیں ،سدھارتھ ملہوترا

    سیف علی خان خوش قسمت انسان ہیں ،سدھارتھ ملہوترا

    نامور بالی ووڈ اداکار سد ھارتھ ملہوترا نے بالی وود کے نواب سیف علی خان کو کرینہ کپور جیسی بیوی ملنے پرخوش قسمت قرار دےدیا.

    حال ہی میں سدھارتھ ملہوترا اور پر ینیتی اپنی نئی فلم ”جبریا جوڑی” کی تشہیرکے سلسلے میں ریئلیٹی شو ”ڈانس انڈیا ڈانس” میں پہنچے جہاں انہوں نے بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بارے میں اپنے خیال کا اظہار کیا-

    سدھارتھ ملہوترا کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان خوش قسمت ہیں کہ کرینہ کپور ان کی بیوی ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ خود سیف علی خان کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان سے بہت سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں اس کے علاہ سدھارتھ نے سیف اور کرینہ کی جوڑی کی تعریف بھی کی.
    واضع رہے کہ ریئلیٹی شو ”ڈانس انڈیا ڈانس ” سیزن 7 کی جج کرینہ کپور ہیں .اور دوسری جانب سدھارتھ ملہوترا اور پر ینیتی کی نئی فلم ”جبریا جوڑی ”کا شا ئقین بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں فلم اگلے ماہ2 اگست کو ریلیز کی جائے گی.-