Baaghi TV

Tag: سراج الحق

  • 36 دنوں سے ایک کروڑ کشمیریوں کی سانس بند کر رکھی ہے ، آخری گولی کب چلے گی ، سراج الحق حکومت پر برس پڑے

    36 دنوں سے ایک کروڑ کشمیریوں کی سانس بند کر رکھی ہے ، آخری گولی کب چلے گی ، سراج الحق حکومت پر برس پڑے

    لاہور : آخری گولی کی بات تو ہوتی ہے مگر عمل کب ہوگا ، بھارت نے 1 کروڑ کشمیریوں کی سانس بند کررکھی ہے، اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ماڈل ٹاﺅن لاہور میں یکجہتی کشمیر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سراج الحق نے کہا کہ بھارت کشمیر پر قبضہ کرکے پاکستان کو بنجر بنانا چاہتا ہے، مسئلہ کشمیر پر 72 سال سے حکمران محض بیانات پر اکتفا کررہے ہیں،

    ماڈل ٹاﺅن لاہور میں یکجہتی کشمیر کنونشن سے خطاب کرتے سراج الحق نے کہا کہ حکمران آخری گولی اور آخری سانس کی بات کرتے ہیں مگر پہلا قدم اٹھانے کو کوئی تیار نہیں، بھارت نے کشمیر کو بڑی قتل گاہ بنا دیا ہے، 36 دنوں سے ایک کروڑ کشمیریوں کی سانس بند کر رکھی ہے، بھارت کے فضائی راستے بند اور ہر قسم کی تجارت ختم کرنے کا اعلان کیا جائے، سڑکیں اور ٹرین بند کی جائے۔آج تک مسئلہ کشمیر ہماری حکومتوں کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے حل طلب ہے، موجودہ حکومت نے بھی اب تک آنیاں جانیاں کی ہیں، کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔

    سراج الحق نے مزید کہا کہ 6 اکتوبر کو زندہ دلان لاہور لاکھوں کی تعداد میں کشمیر مارچ میں شریک ہوکر اپنے کشمیر ی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ جس سے جماعت اسلامی پنجاب وسطی کے امیر محمد جاوید قصوری اور امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف اور نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم بھی موجود تھے۔

  • نائب وزیرخارجہ کون ہوگا ؟ سراج الحق کے مطالبے نے کھلبلی مچادی

    نائب وزیرخارجہ کون ہوگا ؟ سراج الحق کے مطالبے نے کھلبلی مچادی

    لاہور:پاکستان میں‌پہلی مرتبہ کشمیر کے حوالے سے اہم فیصلے ہونے جارہے ہیں. اطلاعات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مسئلہ کشمیر کیلئے مستقل نائب وزیر خارجہ تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا، جماعت اسلامی کے امیرکا کہناہے کہ حالات کا تقاضہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی پانچ سو چالیس کلو میٹر لمبی باڑ کو اکھاڑ پھینکا جائے۔ لانس نائیک تیمور اسلم کی شہادت نے کشمیریوں کو حوصلہ دیا

    ذرائع کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے لانس نائیک تیمور اسلم کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی چال کو حکومتوں کی ناکامی قرار دے دیا۔ بولے کہ کشمیر کے بجائے سبزیوں کی تجارت پر توجہ دی گئی۔ بھارتی پائلٹ اڑتالیس گھنٹے بعد ہی واپس کرنے سے حوصلہ پا کر بھارت نے کشمیر کو اپنے اندر ضم کر لیا۔

    سراج الحق نے کہا کہ حکومت شملہ معاہدے کو اٹھا کر ان کے منہ پر مارے کیونکہ لڑائی سے بچنے کے لئے لڑائی کی تیاری کرنا ہوگی۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بھارت میں تمام آزادی پسند تحریکیں بیدار ہو چکی ہیں۔ جو آگ مودی نے لگائی اس میں پہلے وہ خود جلیں گےکشمیر کی آزادی کے لئے حکومت کے ہر قدم سے قدم ملائیں گے۔

  • سینیٹ انتخابات ، جمہوریت کا جنازہ ، سراج الحق نے بڑی بات کہہ دی

    سینیٹ انتخابات ، جمہوریت کا جنازہ ، سراج الحق نے بڑی بات کہہ دی

    لاہور : سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کا ردعمل سامنے آگیا ہے ، سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے نتائج سے جمہوریت اور اُصولوں کا جنازہ نکل گیا،عمران خان بھی سابقہ حکومتوں کے پیرو کار نکلے۔

    سینیٹر سراج الحق نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی طریقے سے حکومت حاصل کرنے والےعوام کی نظروں میں گر گئے ہیں، ہردن ایک نیا عذاب اور نئی مصیبت آجاتی ہے حکومت میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں، ( ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ایک سینیٹر کا سی ٹی سکین کریں۔

    چیئرمین نیب کے خلاف ویڈیو کے متعلق بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینا چاہیے، مولانا فضل الرحمن کی اپنی سیاست ہے، وہ پیپلز پارٹی اور( ن) لیگ کو اکٹھا کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں لیکن وہ اس کار خیر میں حصہ نہیں بننا چاہتے۔