Baaghi TV

Tag: سرتاج عزیز

  • سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز انتقال کر گئے

    سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز انتقال کر گئے

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نےایکس پر ٹوئٹ میں سرتاج عزیز کے انتقال کی تصدیق کی انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز تحریک پاکستان کے کارکن اور قوم کا عظیم اثاثہ تھے، قوم کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا اور میں ان کے پیار اور رہنمائی کو کبھی نہیں بھولوں گا۔

    سرتاج عزیز 7 فروری 1929 میں پیدا ہوئے، انہوں نے تحریک پاکستان میں حصہ لیا 1950 میں سول سروس میں شمولیت اختیار کی۔ سرتاج عزیز نے ہارورڈ یونیورسٹی سے معاشیات میں ماسٹرز کیا،1949ء میں پنجاب یونیورسٹی سے اقتصادیات کے شعبے میں ڈگری حاصل کی انہوں نے 1950ء میں حکومتی ملازمت اختیار کی اور مختلف عہدوں پر کام کیا۔ 1967ء میں پلاننگ کمیشن میں جوائنٹ سیکرٹری کی حیثیت سے فرائض سر انجام دیے۔

    سرتاج عزیز کو بین الاقوامی ممتاز عہدوں پر بھی رہنے کا موقع ملا ۔1971ء سے 1984ء تک اقوام متحدہ، ورلڈ فوڈ کونسل، انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچر ڈویلپمنٹ اور دیگر اداروں میں کام کیا سرتاج عزیز نے 1984ء میں وطن واپسی پر پاکستانی سیاست میں حصہ لیا اور وزیر مملکت برائے خوراک و زراعت کی حیثیت سے وفاقی کابینہ میں شامل ہوئے۔

    وہ 1985ء اور 1994ء میں‌ خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے۔ اکتوبر1985ء میں وزیراعظم کے خوراک و زراعت کے خصوصی مشیر اور جنوری 1986ء میں وفاقی وزیر خوراک ،زراعت و دیہی ترقی کے عہدے پر فائز ہوئے۔ اگست 1990ء سے جولائی 1993ء تک وفاقی وزیر خزانہ، منصوبہ بندی و معاشی امور کے وزیر بھی رہے ۔

    جولائی 1993ء ہی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ 1998ء سے 1999ء تک اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کی کابینہ میں وزیر خارجہ جیسے اہم منصب پر فائز رہے سرتاج عزیز سینیٹ کی خارجہ، کشمیر و شمالی علاقہ جات کے امور کے علاوہ خزانہ ، معاشی امور اور خوراک و زراعت کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین بھی رہے ۔

  • سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز کی اہلیہ کی وفات پا گئیں‌:    سیاسی رہنماوں کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری

    سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز کی اہلیہ کی وفات پا گئیں‌: سیاسی رہنماوں کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری

    اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز کی اہلیہ کی وفات پا گئیں‌،اطلاعات کے مطابق سابق وزیرخزانہ سرتاج عزیز کی اہلیہ محترمہ آج شام قضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں‌، بیگم سرتاج عزیز کی وفات کی خبر پرملک بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے ،

    دیگررہنماوں کی طرف نواز لیگ کے صدر پاکستان کے اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے بیگم سرتاج عزیز کی وفات پرافسوس کرتے ہوئے اسے سرتاج فیملی کےلیے ایک بہت بڑا صدمہ قرار دیا ہے

     

     

    شہبازشریف نے اس حوالے سے اظہارافسوس کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ "پارٹی کے سینئر راہنما، سابق وزیر خزانہ محترم سرتاج عزیز کی اہلیہ کی وفات پر تمام اہل خانہ سے تعزیت اور افسوس کرتا ہوں۔ غم کی اس گھڑی میں ہم سب ان کے ساتھ شریک ہیں۔ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔ آمین

     

    دوسری طرف خاندان کی طرف سے ان کی نمازجنازہ کی ادائیگی کے حوالے سے بتا دیا گیا ہےکہ آج شام 4 بجے ان کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ہے اور بیگم سرتاج عزیز کو ایچ 8 قبرستان میں دفن کردگیا ہے

     

    لواحقین کی طرف سے یہ بھی پیغآم جاری جاری دیا گیا ہے کہ  کل  30 دسمبر سہ پہر 3 بجے چک شہزاد فارم اسلام آباد میں رسم سوئم ادا کی جائے گی

     

     

  • 1947 میں انار کلی میں مسلمانوں کی صرف 2 دوکانیں تھیں ، سرتاج عزیز نے تاریخی انکشاف کردیا

    1947 میں انار کلی میں مسلمانوں کی صرف 2 دوکانیں تھیں ، سرتاج عزیز نے تاریخی انکشاف کردیا

    لاہور : پاکستان کے سابق وزیرخارجہ بزرگ سیاستدان سرتاج عزیز نے پروگرام ایجنڈا پاکستان میں تحریک پاکستان کے حوالے سے تاریخی باتیں کرتے ہوئےتاریخی انکشافات کیے

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں سرتاج عزیز نے انکشاف کیا کہ قیام پاکستان کے وقت انار کلی میں مسلمانوں کی صرف دو دکانیں تھیں، سابق وزیرخارجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اللہ کی نعمت ہے اور ہمارے لیےالگ ریاست بہت بڑا تحفہ ہے۔

  • قائداعظم کی وفات پر دو دن رویا، سابق وزیر خارجہ کا انکشاف

    قائداعظم کی وفات پر دو دن رویا، سابق وزیر خارجہ کا انکشاف

    اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ قائد اعظم کی وفات پر وہ دو دن روتے رہے تھے پروگرام ایجنڈا پاکستان میں پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ قائد اعظم طالب علموں کے ساتھ گھل مل جاتے تھے، انہی کی نصحیت پر کامرس کے شعبے کا انتخاب کیا، پہلے طالبعلم غریب تھے اور انہیں آگے جانے کی جستجو تھی جبکہ اب طالبعلموں کی لگن بدل گئی ہے۔

    سابق وزیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ جب پاکستان وجود میں آیا تو بہت مشکل حالات تھے، ہمارے پاس صرف دو فیکٹریاں اور دو یونیورسٹیاں تھیں تاہم اساتذہ کا معیار بہت اچھا تھا کیونکہ وہ خدمت کی سوچ کے ساتھ اس شعبے میں آئے تھے۔