Baaghi TV

Tag: سرحد

  • پاک ایران سرحد ، دہشتگردوں کی فائرنگ ، 2 جوان شہید

    پاک ایران سرحد ، دہشتگردوں کی فائرنگ ، 2 جوان شہید

    پاکستان ایران سرحد کے ساتھ بلوچستان کے علاقے سنگوان (ضلع کیچ) میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فوسز کی چوکی پر حملہ کیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو کامیابی سے پیچھے دھکیل دیا ،شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی حسنین اشتیاق اور سپاہی عنایت اللہ شہید ہوگئے ہیں سیکورٹی فورسز کا علاقے میں فوری طور پر آپریشن جاری ہے، ترجمان پاک فوج کے مطابق ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ دہشت گردوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ ملے

    ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسزامن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں ،سپاہی حسنین اشتیاق کی عمر 34 سال ہے اور انکا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے، سپاہی عنایت اللہ کی عمر 27 سال اور انکا تعلق ڈسٹرکٹ جھل مگسی سے ہے، شہداء کی نماز جنازہ و تدفین انکے آبائی علاقوں میں کی جائے گی،

    پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے پی پی پی چیئرمین نے سنگوان میں پیش آنے والے واقعے میں 2 اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس، شہداء کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں حسنین اشتیاق اور عنایت اللّٰہ کی بہادری و قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی پوری قوم دہشتگردی سے نبرد آزما سکیورٹی فوج کی پشت پر کھڑی ہے، دہشتگردوں کا خاک میں ملنا نوشتہ دیوار ہے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کیچ میں دہشت گرد حملے میں 2 فوجی جوانوں کی شھادت پر گھرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کیچ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، حملے میں اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی عوام متحد ہے

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان کے علاقہ سنگوان میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا اور زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دہشت گرد ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیوں دی ہیں۔خطے کے امن کی بقا کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔پاکستان خطے میں امن کے لیے دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتا رہے گا۔ایسے بزدلانہ حملے ملک میں امن وامان کی صورتحال کو سبوتاژ نہیں کرسکتے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے بھی بلوچستان کے علاقے سنگوان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے

    جنرل قمر جاوید باجوہ کی 6 سالہ کارکردگی،پاکستان کا سنہرا باب

    بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان کا دورہ بھی اہمیت کا حامل

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

  • شہزادہ ولیم کا یوکرین اورپولینڈ کی سرحد کے قریب  اچانک دورہ

    شہزادہ ولیم کا یوکرین اورپولینڈ کی سرحد کے قریب اچانک دورہ

    پرنس آف ویلز اچانک یوکرینی سرحد کے قریب پولینڈ میں قائم برطانوی فوجی بیس کے خفیہ دورے پر پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی: ” بی بی سی” کے مطابق شہزادہ ولیم کے جنوب مشرقی پولینڈ میں ریززو کے دورے کو سیکیورٹی خدشات کے باعث اس وقت تک خفیہ رکھا گیا جب تک وہ وہاں سے روانہ نہیں ہوئے اور دارالحکومت وارسا پہنچ گئے۔

    یوکرینی سرحد کے قریب پولینڈ کے علاقے ژیشوف میں برطانوی فوجی بیس کے خفیہ دورے کے موقع پرشہزادہ ولیم نے برطانوی فوجیوں سے بھی ملاقات کی، دورے کے موقعے پر علاقے میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے انہوں نے برطانوی فوجیوں سے کہا کہ آپ یہاں واقعی ایک اہم کام کر رہے ہیں اور ہماری آزادیوں کا دفاع کرنا واقعی اہم ہے، اور گھر واپس آنے والا ہر شخص آپ کی بھرپور حمایت کرتا ہےآپ سب کا شکریہ جو آپ یہاں کر رہے ہیں۔

    ژیشوف یوکرائن کی سرحد سے صرف ایک گھنٹے کی مسافت پر ہے جہاں برطانیہ کی جانب سے یوکرین کی مدد کیلئے فوجی بیس قائم کیا گیا ہے شہزادہ ولیم کی جانب سے برطانوی حکومت کی گزارش پر دورہ کیا گیا تھا تاہم وہ یوکرین پر روسی حملے کے معاملے پر یوکرین کی حمایت کیلئے واضح موقف رکھتے ہیں روس کے حملےکے چند دن بعد ہی یوکرین کے لیے اپنی حمایت کا ٹویٹ کر رہے ہیں ان کا پولینڈ کا دورہ اس حمایت کی تجدید کا اظہار ہے۔

    شہزادہ ولیم نے ژیشوف کے فوجی بیس سے واپسی پر وارسوا میں یوکرینی مہاجرین کے مرکز کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے 300 پناہ گزین عورتوں اور بچوں سے ملاقات کی اس موقعے پر ان کا کہنا تھا کہ "پولینڈ میں واپس آنا بہت اچھا ہے ہمارے یوکرین کے ساتھ بہت مضبوط تعلقات ہیں، اور ہم یوکرین کے لوگوں کی آزادی کیلئے اپنی حمایت اور تعاون برقرار رکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ میرے دورے کا مقصد پولینڈ اور برطانوی افواج کا ان نازک حالات کے دوران جاری پارٹنرشپ پر شکریہ ادا کر سکوں اور یوکرین کے مہاجرین کیلئے اپنے دلوں اور گھروں کے دروازے کھولنے پر پولینڈ کے عوام کی انسان دوستی کو خراج تحسین پیش کرسکوں۔

    شہزادہ میزبان خاندانوں سے بھی بات کی جنہوں نے یوکرائنی پناہ گزینوں کو رہائش فراہم کرنے میں مدد کی ہے اور ان کے اور ان کے اہل خانہ سے ان کے گھر کھولنے اور ان کی ہمدردی پر اظہار تشکر کیا ہے-

    اپنے دو روزہ دورے کے موقع پر شہزادہ ولیم صدارتی محل میں پولینڈ کے صدر آندریج ڈوڈ سے بھی ملاقات کریں گے،وہ نامعلوم فوجیوں کے مقبرے پر بھی پھولوں کی چادر چڑھائیں گے، یہ یادگار پولش فوجیوں کے لیے وقف ہے جنہوں نے تنازعات میں اپنی جانیں گنوائیں۔

  • پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 3 جوان شہید

    پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 3 جوان شہید

    پاک افغان سرحد پر ضلع کرم کے علاقے خرلاچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے افغانستان کی حدود سے پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان فرض پر قربان ہوگئے، مصدقہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں کو بھی بھاری جانی نقصان پہنچا۔

    شہید ہونے والوں میں نائیک محمد رحمان عمر 32 سال کرک کے رہائشی،نائیک ماویز خان عمر 34 سال جمرود کے رہائشی ،سپاہی عرفان اللہ عمر 27 سال درگئی کے رہائشی شامل ہیں. آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغانستان کی سرحد استعمال کرنے کی شید مزمت کرتا ہے.

    شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان توقع کرتا ہے افغان حکومت مستقبل میں ایسی کارروائیوں کی اجازت نہیں دے گی۔پاک فوج دہشتگردی کی لعنت سے ملکی سرحدوں کے دفاع کا عزم کیے ہوئے ہے۔

  • سپین:سرحد عبور کرنے کے دوران بھگدڑ؛ 30 افراد کچل کر ہلاک

    سپین:سرحد عبور کرنے کے دوران بھگدڑ؛ 30 افراد کچل کر ہلاک

    میڈرڈ: میلیلا شہر کے ذریعے اسپین میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران بھگدڑ مچ گئی اور 30 تارکین وطن کچل کر ہلاک ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مراکش اور اسپین کو جدا کرنے والے شہر میلیلا کی سرحد پر ڈھائی ہزار سے زائد افریقی تارکین وطن لوہے کی باڑ پر چڑھنے کی کوشش میں گر گئے۔ اس دوران بھگدڑ مچ گئی اور 30 افراد کچلے جانے کے باعث ہلاک ہوگئے۔

    مراکش اور اسپین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ بھی دیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکڑوں تارکین وطن سرحدی باڑ کے پاس زمین پر نیم مردہ حالت میں پڑے ہوئے ہیں اور خون بہہ رہا ہے جب کہ قریب ہی مراکش کی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار کھڑے ہیں۔

    ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ مراکش کی سیکورٹی فورس کا ایک افسر زمین پر بے سدھ گرے تارکین وطن کو لاٹھی سے مار رہا ہے۔ تمام تارکین وطن مدد ملنے تک گھنٹوں زمین پر نیم مردہ حالت میں پڑے رہے جن میں سے اکثر موقع پر دم توڑ گئے۔

    مراکش کی حکومت نے تارکین وطن پر تشدد کے الزام کو مسترد کردیا جب کہ اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے بڑے پیمانے پر زبردستی سرحد عبور کرنے کی کوشش کو اسپین کی علاقائی سالمیت پر پُرتشدد حملہ قرار دیا۔

    اسپین کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اگر سرحد پر ہونے والی ہر چیز کا ذمہ دار کوئی ہے، تو یہ مافیاز ہیں جو انسانوں کی غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرانے کے کام میں ملوث ہیں۔

  • ایرانی سرحد سے متصل بلوچستان کےعلاقہ کیچ میں دہشت گردوں کےحملےمیں پاک فوج کے10 جوان شہید

    ایرانی سرحد سے متصل بلوچستان کےعلاقہ کیچ میں دہشت گردوں کےحملےمیں پاک فوج کے10 جوان شہید

    کوئٹہ:ایرانی سرحد سے متصل بلوچستان کے علاقہ کیچ میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے10 جوان شہید،اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردوں کیساتھ لڑائی میں پاک فوج کے 10 جوان وطن پر قربان ہو گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، حملہ 25 اور 26 جنوری کی درمیانی شب کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 10 جوان شہید ہو گئے جبکہ ایک دہشتگرد ہلاک ہوا اور متعدد زخمی ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ کلیئرنس آپریشن ابھی تک جاری ہے جو کہ ملزمان کو انجام تک پہنچانے کے لیے جاری رہے گا۔ ارض پاک سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمہ تک سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔ چاہے اس کے لیے جو بھی قیمت چکانی پڑے۔

    کیچ بلوچستان کا ایران سے متصل ضلع ہے۔ یہ علاقہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے اندازاً آٹھ سو کلو میٹر کے فاصلے پر جنوب مغرب میں واقع ہے۔ رواں سال کے دوران کیچ میں سکیورٹی فورسز پر یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا حملہ ہے۔ کیچ انتظامی لحاظ سے مکران ڈویژن کا حصہ ہے۔ بلوچستان کے دیگر دو اضلاع گوادر اور پنجگور بھی انتظامی لحاظ سے مکران ڈویژن کا حصہ ہیں۔

    اس حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف دو دہائیوں پر محیط ایک طویل جنگ کے بعد اب پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف لڑنے اور معلومات اکٹھی کرنے کا نظام کافی بہتر ہے لیکن آئندہ دو ماہ تک ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کا خدشہ ہے تاہم دہشتگردی کی اس تازہ لہر پر قابو پا لیا جائے گا۔