Baaghi TV

Tag: سردار اختر مینگل

  • سردار اختر مینگل کو بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا گیا

    سردار اختر مینگل کو بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا گیا

    بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی ) کے سربراہ سردار اختر مینگل کو بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا گیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق اختر مینگل کو دبئی جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا، اختر مینگل کا نام پی این آئی ایل میں ہونے کی وجہ سے دبئی جانے سے روکا گیا،اس حوالے سے سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ دبئی کے لیے جا رہا تھا، مجھے کوئٹہ ایئرپورٹ پر پرواز سے اتار دیا گیا ، امیگریشن اسٹاف نے آگاہ کیا میرا نام پرویژنل نیشنل آئیڈنٹیفکیشن لسٹ میں ہے۔

    سابق وفاقی وزیر آغا حسن اور غلام نبی مری نے اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے روکے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے روکنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے،اختر مینگل تاحال رکن قومی اسمبلی ہیں، ان کا استعفیٰ بھی ابھی منظور نہیں کیا گیا۔

  • ملک اور اپنی آنیوالی نسلوں پر رحم کھاتے ہوئے اسے تجربہ گاہ نہ بنایا جائے،سردار اختر مینگل

    ملک اور اپنی آنیوالی نسلوں پر رحم کھاتے ہوئے اسے تجربہ گاہ نہ بنایا جائے،سردار اختر مینگل

    بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ سردار اختر مینگل نے صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کو لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جمہوری انداز میں تحریک چلانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ملک اور اپنی آنے والی نسلوں پر رحم کھاتے ہوئے اسے تجربہ گاہ نہ بنایا جائے-

    باغی ٹی وی: سردار اختر مینگل نے سردار عطاء اللہ مینگل کی دوسری برسی کی مناسبت سے کوئٹہ کے ریلوے ہاکی گراؤنڈ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار عطا اللہ مینگل نے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں، اُس دور کی سیاست اور آج کی سیاست میں زمین و آسمان کا فرق ہے، ماضی کے سیاست دان جیل جانے کو اپنے کے لئے فخر محسوس کرتے تھے بلوچستان میں بسنے والی تمام اقوام کی ذمہ داری ہے کہ قربانیاں دینے والے اکابرین کی طرح قربانی کا جذبہ پیدا کریں، ان اکابرین نے نہ اپنی جان کی فکر کی نہ اپنی اولاد کی فکر کی، بلکہ صرف بلوچستان کی ناموس کی فکر کی۔

    ایشیا کپ 2023: شاہین شاہ کی عمدہ بولنگ پر شعیب اختر کا دلچسپ تبصرہ

    سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اکابرین کے عزائم و افکار کی پیروی کرنی ہوگی ہمارے لوگوں کو عدالتوں میں بھی انصاف نہیں ملتا ہے ایمان مزاری اور علی وزیر کا گناہ کیا تھا، وہ ایک کیس میں رہا ہوتے ہیں دوسرے کیس میں پکڑے جاتے ہیں،اس ملک اور اپنی آنے والی نسلوں پر رحم کھاتے ہوئے اسے تجربہ گاہ نہ بنایا جائے-

    واپڈا ملازمین کیلئے خصوصی واپڈا الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری

    سردار اختر مینگل نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کی یہ حالت ہے کہ امداد اپنی جگہ کوئی بھیک دینے کے لئے بھی تیار نہیں، غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو دنیا میں تنہا کردیا ہے کہتے ہیں آپ لاپتہ افراد کی بات کیوں کرتے ہیں، آپ بتائیں کس کی بات کریں؟ آپ کسی کے لخت جگر کو نہ اٹھائیں کسی کی آنگن کو نہ اُجاڑیں، ہم بات نہیں کریں گے۔

    کندھ کوٹ :دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 6 افراد زخمی