Baaghi TV

Tag: سردار عثمان بزدار

  • وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا صوبے میں ماسک پہننے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا صوبے میں ماسک پہننے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

    پبلک مقامات، مارکیٹوں، بازاروں اور پارکوں میں ماسک پہننے کی پابندی پر عمل کرایا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
    ماسک پہننا شہریوں کی حفاظت کیلئے ضروری ہے۔ شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ گھر سے نکلتے وقت شہری ماسک لازم پہنیں۔ کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ پنجاب کے ہسپتالوں میں خالی بیڈز بھی موجود ہیں اور وینٹی لیٹرز بھی۔ ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ضروری ادویات دستیاب ہیں۔ پنجاب حکومت نے متاثرہ مریضوں کو گھروں میں آئسولیشن کی اجازت دے دی ہے۔ کورونا کا پھیلاؤ روکنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔عثمان بزدار

    عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے ضروری اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔ کاروبار کی اجازت ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہے۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بزنس ہاؤسز کے خلاف کارروائی ہوگی۔ کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ آزمائش کی اس گھڑی میں ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو سلام پیش کرتے ہیں۔
    ہیلتھ پروفیشنلز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس. کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی تازہ ترین صورتحال اور حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا. وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مریضوں کے علاج معالجے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی. صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن، ماہر طب ڈاکٹر محمود شوکت، پی کے ایل آئی کے ڈاکٹر جاوید حیات خان اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت.

  • وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی اور دیگر رہنماؤں کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی اور دیگر رہنماؤں کی ملاقات

    گڈ گورننس کیلئے پروفیشنلز کو سامنے لانا ہوگا۔ عوام کی خدمت کیلئے پارٹی کی تجاویز اور سفارشات کا خیرمقدم کریں گے۔ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا چاہتے ہیں، کارکن ساتھ دیں۔ سیاسی نوازشات کا دور ختم ہوا، بورڈ اور کمیٹیوں میں صرف پروفیشنلز آئیں گے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا بورڈ از سر نو تشکیل دینے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں طلبہ کی مانیٹرنگ کا فول پروف نظام وضع کیا جائے گا۔  پنجاب میں عوامی نمائندگان کو فہرستیں فراہم کرکے انصاف امداد پروگرام کی ری چیکنگ کی جائے گی۔ پنجاب میں انصاف امداد پروگرام کے ذریعے تقریباً 3 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1262703968733585409

    کورونا کنٹرول کیلئے ضروری اقدامات پر تقریباً ایک ارب 80 کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ فیلڈ ہسپتال ایکسپو سینٹر میں داخل بیشتر مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پنجاب میں شرح اموات دوسروں صوبوں کی نسبت کم ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد

    پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد بوگس طلبہ کی تحقیقات جاری ہیں۔  پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں کرپشن اور گھپلے کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔ ڈاکٹر مراد راس

    گڈ گورننس کو یقینی بنانے کیلئے اضلاع اور تحصیلوں میں اعزازی سیکرٹری گڈ گورننس مقرر کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ
    یوٹیلٹی سٹورز اور لوکل مارکیٹوں میں مخلص کارکنوں کے ذریعے پرائس مانیٹرنگ کریں گے۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ
     ملاقات کرنے والوں میں چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی، سینئر نائب صدر ارشد داد، صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد، ڈاکٹر مراد راس، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمر فاروق، صوبائی سیکرٹری برائے گڈ گورننس اعجاز مہناس، وزیراعلیٰ شکایت سیل کے سربراہ زبیر نیازی، سوشل میڈیا کے سربراہ ڈاکٹر کامران، سلمان امجد شامل تھے۔

  • بزدار حکومت کا عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے بڑا اقدام

    بزدار حکومت کا عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے بڑا اقدام

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے انٹرسٹی اور انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے دی۔ مسافروں کے لئے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان۔ آن لائن ٹیکسی و ٹرانسپورٹ سروس بھی کھولنے کا فیصلہ۔ بڑے شاپنگ مالزکو بھی ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ ۔
    پاورلومز کو بھی کام کی اجازت دینے کی منظوری ۔ ایس او پیز کے تحت گرجا گھروں میں اتوار کو عبادت کی اجازت دینے کا فیصلہ ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت کورونا کی روک تھام کے لئے قائم کابینہ کمیٹی کا خصوصی ویڈیو لنک اجلاس ۔ اجلاس میں کورونا وباء سے پیدا ہونے والی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا گیا ۔ کورونا وباء کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔
    ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں پر غور۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد بازاروں اور مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ صوبائی وزراء راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، فیاض الحسن چوہان، چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،کمشنر لاہورڈویژن،سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ،سیکرٹری صنعت،سیکرٹری اطلاعات اورمتعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت ۔
    صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت،عسکری حکام،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ،ڈی جی پی ڈی ایم اے،سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات،سیکرٹری محنت، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری خوراک اورچیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی کو ملے گا- ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی سے عام آدمی کو بہت ریلیف ملے گا- پبلک ٹرانسپورٹ کو وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا – مسافروں، ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کے لئے ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے – بسوں میں سینی ٹائزر ز رکھنے کی پابندی ہو گی اور مسافروں کے درمیان ضروری فاصلہ رکھا جائے گا- امیر لوگ گاڑیوں پر سفر کر رہے ہیں اور غریب کی ٹرانسپورٹ بند ہے – عام آدمی کی سفری مشکلات کا احساس کرتے ہوئے انٹرسٹی و انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے : سردار عثمان بزدار

  • وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سول سیکرٹریٹ دربار ہال میں پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے نفاذ کا افتتاح کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سول سیکرٹریٹ دربار ہال میں پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے نفاذ کا افتتاح کردیا

    ریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے قیدیوں،سٹاف،انتظامی اوردیگر امور کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جاسکے گی. پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کاپنجاب کی 7جیلوں میں فوری طورپرآغازکردیاگیا ہے. پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا دائرہ کار بتدریج پنجاب کی تمام جیلوں تک بڑھایا جائے گا. پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے قیدیوں کی آمد و رفت قید کے دوران سرگرمیوں کی ڈیجیٹل نگرانی اورریکارڈ رکھا جائے گا. ملاقاتیوں کا ریکارڈ بھی سسٹم کے ذریعے مرتب کیا جاسکے گا.

    جیل مینول اورپریزن ایکٹ میں ترامیم کے لئے کارروائی جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم. وزیراعلیٰ نے پنجاب کی تمام جیلوں میں ڈی سی او قائم کرنے کی منظوری دے دی. پنجاب کی جیلوں میں مزید 10ہزار قیدیوں کی گنجائش بڑھانے کے لئے مزید تعمیرات کا فیصلہ. وزیراعلیٰ نے جیلوں میں نئے واش روم بنانے اورلانڈری سسٹم بھی اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی. جیل سٹاف کی پوسٹ اپ گریڈیشن کی اصولی منظوری. جیلوں میں ضرورت کے مطابق ڈاکٹر اورطبی عملہ بڑھانے جائے گا.

    پنجاب میں پہلی مرتبہ جیلوں کے حالات سدھارنے کا آغاز کیاگیا ہے، عثمان بزدار
    پنجاب کے مختلف اضلاع میں خود دورے کر کے جیلوں کے حالات کا جائزہ لے رہا ہوں ، عثمان بزدار
    قیدیوں کو جیل مینول کے مطابق تمام تر سہولتیں فراہم کی جائیں گی ،عثمان بزدار
    پورے پنجاب کی جیلوں میں ایئر کولر اورواٹر کولر بھی لگائے جائیں گے ،عثمان بزدار
    جیل میں باقاعدہ اصلاح کا 100سال بعد پہلی مرتبہ اہتمام کیا جارہاہے ،عثمان بزدار

    کورونا سے قیدیوں کو بچانے کیلئے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں ،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی وزیراعلیٰ کو بریفنگ
    1584قیدیوں کو لاہور کی گنجان جیلوں سے دوسرے مقامات پر منتقل کیا گیاہے،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ
    کیمپ جیل میں 100بیڈ کا ہسپتال پوری طرح فنکشنل ہے ،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ
    صوبہ بھر میں 1680قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے،84کے رزلٹ پوزیٹو آئے ، بریفنگ
    پنجاب کی تمام جیلوں میں صرف 7پوزیٹو کورونا کے کیس کازیر علاج ہیں ، بریفنگ
    ہائی سیکورٹی پریزن میانوالی کو جلد فنکشنل کیا جائے گا ، بریفنگ
    پنجاب پریزن سٹاف کالج ساہیوال میں جیل سٹاف کی پروفیشنل ٹریننگ کا اہتمام کیاگیا ہے ، بریفنگ

    صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت،چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،ایڈیشنل آئی جی،سیکرٹری اطلاعات اوردیگر متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت