Baaghi TV

Tag: سردی

  • شدید سردی کی نئی لہر،درجہ حرارت مذید کم ہونے کے امکانات

    شدید سردی کی نئی لہر،درجہ حرارت مذید کم ہونے کے امکانات

    قصور
    شدید سردی کی نئی لہر،درجہ حرارت تین درجہ سینٹی گریڈ ،آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مذید کم ہونے کے امکانات،گیس و بجلی کی بندش کے باعث لوگ پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور میں سردی کی نئی لہر داخل ہوئی ہے جس سے آج شہر قصور و گردونواح کا کم سے کم درجہ حرارت تین درجہ سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ سترہ درجہ سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے
    محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مذید گرنے کے امکانات ہیں اور امکان ہے کہ جمعتہ المبارک کو کم سے کم درجہ حرارت دو درجہ سینٹی گریڈ ہو گا
    شدید سردی میں شہریوں کو نا تو متواتر گیس مل رہی ہے نا ہی بجلی جس کے باعث لوگ سخت پریشان ہیں نیز مہنگائی سے خشک میوہ جات اور انڈے بھی مہنگے ہو گئے ہیں جس سے شہریوں کی مشکلات میں مذید اضافہ ہوا ہے
    شدید سردی کی لہر سے شہریوں میں نمونیا و ٹائیفائیڈ کیساتھ جلدی امراض بھی جنم لے رہے ہیں

  • شدید سردی کے باعث سینکڑوں چمگادڑیں ہلاک

    شدید سردی کے باعث سینکڑوں چمگادڑیں ہلاک

    امریکا میں جاری ہولناک سردی اور برفباری کے بدترین طوفان سے ہیوسٹن میں سینکڑوں چمگادڑیں درخت سے نیچے گرکر فوری طور پر ہلاک ہو گئیں-

    باغی ٹی وی :ہیوسٹن منجمد درجہ حرارت سے دوچار ہے، جس کی وجہ سے سفر میں شدید تاخیر اور دیگر پریشانیاں ہو رہی ہیں، جسے بہت سے ماہرین موسمیات نے ٹیکساس کے ذریعے آنے والے موسم سرما کے طوفان کو ناقابل یقین حد تک نایاب قرار دیا ہے۔

    جنگلی حیات کے حکام کے مطابق درجہ حرارت میں اچانک تبدیلی سے بالخصوص چمکادڑوں کو یکلخت سردی کا دورہ (ہائپوتھرمک شاک) پڑا ہے جس سے ان کی فوری اموات ہوئی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شہر میں چمکادڑوں کی سب سے بڑی کالونی کی بقا کو خطرات لاحق ہیں۔

    جانوروں کو بچانے والے عملے کو ایک مشہور وو برج سے گزر کر ممالیوں تک پہنچنا تھا لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے یہ ممکن نہ رہا۔ اس پل کی خاص ساختوں پر چمکادڑیں رہتی ہیں جو سردی میں منجمند ہوچکا ہے اور اب وہ فٹ پاتھ پر گرتی جا رہی ہیں۔

    ہیوسٹن ہیومن سوسائٹی کی وائلڈ لائف ڈائریکٹر میری واروک نے ڈیلورس فینوک نیچر سینٹر کے عملے کے ارکان کی طرف سے کال موصول ہونے کے بعد پرلینڈ چمگادڑوں کو اٹھایا اور بحالی کے لیے لے گئے۔ وہ میکسیکن فری ٹیلڈ چمگادڑ ہیں، اسی قسم کے وو اسٹریٹ برج پر رہتے ہیں۔

    ہیومن وائلڈ لائف سوسائٹی کی سربراہ میری واروک نے سڑک پر فوم بچھایا ہے کہ وہ کسی طرح سخت فرش پر نہ گریں جبکہ 200 چمکادڑوں کو اپنے گھر لے جاچکی ہیں تاکہ انہیں بچایا جاسکے۔

    واروک نے کہا کہ وہ چمگادڑیں جو بہت صحت مند ہیں، ہم انہیں ایک دیوار میں رکھنے جا رہے ہیں جہاں وہ لٹک سکتے ہیں،” واروک نے کہاایک بار جب بدھ کو موسم گرم ہو جاتا ہے، تو ہم انہیں چھوڑ سکتے ہیں۔ پانی کی کمی ہو گئی ہے یا کسی قسم کی چوٹ لگی ہے –

    واروک نے کہا، "جیسا کہ ہم چھانٹ رہے ہیں، جب ایک چمگادڑ پھڑپھڑانا اور اڑنا شروع کر دیتا ہے، تو کالونی کی طرح، وہ سب شروع ہو جاتے ہیں، لہذا ہمیں ان کی تلاش میں رہنا ہوگا۔ ہم نے آج اپنے گھر سے چند چمگادڑوں کا پیچھا کیا ہے۔

    آنے والے سرد دنوں میں مزید چمگادڑوں کے لیے جگہ بنانے کے لیے، کچھ بیمار پرلینڈ کے چمگادڑوں کو ویدر فورڈ، ٹیکساس میں واقع بیٹ ورلڈ، ایک پناہ گاہ میں لے جایا جائے گا۔

    ماہرین کا خیال ہے کہ یہاں موجود ہزاروں چمکادڑیں یا تو کسی اور جگہ چلی جائیں گی ورنہ یہاں مرتی رہیں گی اور معلوم نہیں کہ کیا ہوگا۔

    انہوں نے عوام سے کہا کہ اگر کوئی چمکادڑ گرکر زندہ ہو تو اسے جوتے کے ڈبے میں رکھ کر ہم تک پہنچادیں تو ہم انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

  • تبوک میں برفباری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

    تبوک میں برفباری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

    تبوک:سعودی عرب میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔اطلاعات ہیں کہ دنیا بھر کی طرف سردی نے سعودی عرب مین بھی ڈیرے لگا لیئےہیں اور سعودی عرب کے علاقے تبوک کے اللوز پہاڑی سلسلے پر موسم سرما کی پہلی برف باری دو روز قبل ہوئی، جس کی وجہ سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔

     

    برفباری کے باعث تبوک ریجن سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا، اس کے علاوہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے برفباری کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے تبوک کا رخ کرلیا۔تبوک میں برفباری کے باعث ہر طرف خوبصورت نظارے دیکھنے میں آرہے ہیں، خشک صحرا اور پہاڑوں پر سفیدی سیاحوں کو خوب بھا رہی ہے۔

    میہڑ : 4 ماہ قبل آنے والے سیلاب سے تباہ ہونے والے راستے بحال نہ ہونے پر عوام کا…

    دوسری جانب امریکا میں صدر کے سب سے خطرناک برفانی طون بم سائیکلون نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، ہلاکتوں کی تعداد 56 ہوگئی۔نیویارک کے شہر بفیلو میں صورت حال انتہائی خوفناک ہے جہاں آٹھ فٹ برف پڑچکی ہے جس کے باعث بجلی ترسیل کا نظام مکمل تباہ ہوچکا۔

    شدید دھند،ٹریفک حادثات6جاں بحق ،درجنوں زخمی

    بفیلو کے گورنر کیتھی ہوچول کا کہنا ہے کہ یہاں کے رہائشی اب بھی ’انتہائی خطرناک جان لیوا صورتحال‘ سے دوچار ہیں، ریسکیو کا عملہ زیادہ متاثرہ علاقوں تک پہنچنے سے قاصر ہے۔

  • برطانیہ میں شدید برفباری سے مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ،ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ

    برطانیہ میں شدید برفباری سے مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ،ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ

    برطانیہ میں شدید برفباری سے مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے علاقے ایبر ڈین شائر میں درجہ حرارت منفی 15 تک گر گیا جبکہ ویلزمیں درجہ حرارت منفی 8 ریکارڈ کیا گیا۔

    بچوں کی جھیل میں ڈوب کر ہلاکت کی خبرنے براہ راست نشریات کے دوران میزبان کو جذباتی کردیا

    رپورٹس میں بتایا گیا کہ جنوب مشرقی اور مشرقی انگلینڈ میں بھی برف باری نے لوگوں کو گھروں میں قید کر دیا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن کے سبب حادثات ہوئے جبکہ ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی۔اس کے علاوہ ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ ہوگئیں اور کارنوال سے اسکاٹش ہائی لینڈز تک اسکول بند کردیے گئے۔

    قبل ازیں برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین سردی کی پیشگوئی کی گئی ہےبرطانوی میڈیا کے مطابق ملک کے کئی حصوں میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری تک گر سکتا ہے شمالی برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ رات ہلکی برف باری ہوئی جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اگلے چند روز تک شدید سردی کی لہرجاری رہے گی اور برفباری کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    بھارت: اپنا ناجائز تعلق چھپانے کیلئے باپ نے جوان بیٹے کو قتل کر دیا

    دوسری جانب برطانوی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے شہریوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا اور کہا ہے کہ عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں مانچسٹر میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد ٹرانسپورٹ سسٹم شدید متاثر ہوگیا ہے اور مانچسٹر ائیرپورٹ پر تمام فلائٹ منسوخ کردی گئی ہیں۔

    ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق برف باری کے سبب رن ویز جزوی بندہیں جبکہ ڈبلن ائیرپورٹ پر بھی برفباری کے سبب فلائٹ آپریشن جزوی معطل ہے۔

    نیٹ فلکس پر دستاویزی سیریز میں ملکہ کا تمسخر اڑانے پر برطانوی عوام کی میگھن پر…

  • کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران سردی کی شدت میں اضافہ کا امکان

    کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران سردی کی شدت میں اضافہ کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ بدھ کے روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16.5 ڈگری جبکہ صبح کے اوقات میں خنک اور قدرے سرد موسم ریکارڈ ہوا۔

    محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کےمطابق اگلے3 روز تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے،جمعے کو شہر کی فضاوں پر دھند چھاسکتی ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق دسمبر کے وسط تک موسم خنک اور بسااوقات سرد ریکارڈ ہوسکتا ہے،اس دوران کم سے کم پارہ 16 ڈگری جبکہ درمیان میں کسی روز 15 ڈگری تک بھی گرسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ پارہ 30 سے32 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے،البتہ اس بات کا امکان بھی موجود ہے کہ سمندرکی جنوب مغربی ہوائیں بھی چلیں،سمندری ہواؤں کے سبب درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔

    دوسری طرف وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بلوچستان ماحولیاتی تبدیلی کی زد میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو سے امریکی سفیر مسٹر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی جس میں میں پاک افغان تعلقات اور افغان مہاجرین سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

    ملاقات میں بلوچستان کی ترقی میں امریکی معاونت کے فروغ سرمایہ کاری صوبے میں امن امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

    ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور امریکہ میں 75 سالہ طویل دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کا فروغ باعث اطمینان ہے۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مضبوط حصہ اور مستقبل ہے، بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہے

    سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے

    دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

  • سردیوں میں ناشتےاورکھانےکیلئےکتنی اورکب گیس ملےگی؟سیکریٹری پیٹرولیم نےبتادیا

    سردیوں میں ناشتےاورکھانےکیلئےکتنی اورکب گیس ملےگی؟سیکریٹری پیٹرولیم نےبتادیا

    اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس عامر اقبال گوپانگ کی زیرصدارت ہوا۔جس میں سردیوں میں گیس کی قلت کےحوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پرتفصیلی گفتگو ہوئی،اجلاس کے دوران کراچی میں گیس لوڈ شیڈنگ کا معاملہ زیر غور آیا۔ اس حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی نے کمیٹی کے ارکان کو بریفنگ دی۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے جاری اہم اجلاس میں ایس ایس جی سی کے حکام نے بتایا کہ اس وقت سوئی سدرن کو 300 ایم ایم سی ایف ڈی گیس قلت کا سامنا ہے، کراچی میں ایک لاکھ 90 ہزار کنکشنز ہیں، پورے کراچی میں فوری گیس کی فراہم ممکن نہیں ہے، کوشش ہے جہاں گیس پریشر کم ہے وہاں ایل پی جی پہنچائیں، کراچی میں ایک لاکھ صارفین کو ایل پی جی سلنڈر فراہم کریں گے۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے کہا کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ترجیح ہے، کمپنیوں کے پریشر پمپس چلنے سے گھریلو صارفین کو مشکلات ہوتی ہے، فیکٹریوں کے پریشر پمپس کو چھاپے مار کر روکیں گے۔

    اجلاس کے دوران سیکریٹری پیٹرولیم نے بتایا کہ 10 سال بعد پاکستان میں مقامی گیس کا ذخیرہ ختم ہوجائےگا، سیاسی عدم استحکام کے باعث غیر ملکی کمپنیاں نہیں آ رہیں،

    سیکرٹری پٹرولیم کا کہنا تھا کہ ہم ایل این جی 40 ڈالر کی خرید کر گھریلو صارفین کو 3 ڈالر میں دے رہے ہیں، مہنگی ایل این جی خرید کر سستی نہیں بیچ سکتے، بقایا جات جمع ہونے سے گیس کمپنیاں دیوالیہ ہونےکے قریب ہیں۔

    گیس کی ترسیل کے حوالے سے سیکریٹری پیٹرولیم نے بتایا کہ پابندیوں کے باعث ایران اور روس سےگیس نہیں لےسکتے، روس اور یوکرین جنگ کے بعد دنیا میں گیس ہی نہیں، اگر پیسوں کا بندوبست کر بھی لیں تو گیس نہیں ملے گی۔

    موسم سرما میں گیس لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے سیکرٹری پٹرولیم نے کہا کہ گھریلوصارفین کو سردیوں میں ناشتے اور کھانے کے اوقات میں صرف 8 گھنٹےگیس ملےگی، صارفین کو 16گھنٹےگیس لوڈ شیڈنگ کا سامنا رہےگا، سی این جی اسٹیشن کو بتا دیا اگلے دو ماہ گیس نہیں ملےگی۔ موجودہ بحرانی صورتحال میں گھریلو صارفین کو 8 گھنٹے گیس دے دیں توبڑی کامیابی ہوگی۔

  • محکمہ موسمیات نے پاکستان میں شدید بارشوں کے بعد شدید ترین سردی کی پیشگوئی کردی

    محکمہ موسمیات نے پاکستان میں شدید بارشوں کے بعد شدید ترین سردی کی پیشگوئی کردی

    کراچی:محکمہ موسمیات نےپاکستان میں شدید بارشوں کے بعد شدید ترین سردی کی پیشگوئی کردی ،اطلاعات کے مطابق ماہرین موسمیات نے کچھ ایسی خبریں وائرل کی ہیں کہ جن کوجان کر ہرجان پریشان سی دکھائی دیتی ہے، اس سلسلے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر رواں سال ہر موسم شدید سے شدید تر ہو جائے گا، سردی بھی اسی شدت سے پڑے گی۔

     

    700 سیاح اب بھی کالام میں پھنسے ہوئے ہیں،حکام کی وزیراعظم کو دورہ کے پی پر بریفنگ

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بلوچستان اور کراچی میں ہونے والی شدید بارشوں کے‌اسباب اور اس کتےبعد اثرات کے حوالے سے اہم گزارشات پیش کرنے کے ساتھ ساتھ شدید گرمی، موسلا دھار بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے متاثر پاکستانیوں کوموسم بدلنے کے بعد بھی اچھی خبریں نہیں ملے گی، کیوں کہ محکمہ موسمیات نے اب ملک بھر میں شدید ترین سردی کی بھی پیشگوئی کردی ہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں آنے والی سردی کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے رواں سال موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث خشک بارشوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہیٹ ویوز، برفانی جھیلوں کے پھٹنے کے واقعات میں اضافے، سیلاب اور اس کے بعد کولڈ ویوز کا خطرہ بھی ظاہر کیا ہے۔

    محکمہ موسميات کے مطابق پاکستان میں موسمياتی تبديلی کے اثرات شروع ہو چکے ہیں، جنہیں نظر انداز نہيں کیا جا سکتا۔ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر رواں سال ہر موسم شدید سے شدید تر ہو جائے گا۔محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ غير معممولی بارشوں کے بعد اب ملک میں موسم سرما کے دوران سردی بھی شدید پڑے گی۔

    محکمہ موسمیات نے ایکسٹریم کولڈ ویوز کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ہر موسم اپنے معمول سے زيادہ شدت سے آئے گا، گرمی، سردی اور بارشوں کی شدت ميں بھی اضافہ ہوگا، جب کہ برفانی جھيل پھٹنے کے واقعات بھی بڑھ سکتے ہيں۔

    ماہرین کہتے ہیں کہ ایسے واقعات اب ہر سال ہوا کریں گے اور ان کی شدت اور تعداد میں بھی اضافہ ہو گا، موسمیاتی تبدیلی اسی کو کہتے ہیں جو پاکستان میں اب شروع ہو چکی ہے۔

  • مری میں برفباری:بلوچستان کوٹھنڈ لگئی:مگرکراچی میں حالات مختلف

    مری میں برفباری:بلوچستان کوٹھنڈ لگئی:مگرکراچی میں حالات مختلف

    مری/ کراچی :مری میں برفباری، رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں:کراچی میں یخ بختہ ٹھنڈی ہوائیں ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔اور انتظامیہ نے خبردارکرتے ہوئے کہا ہےکہ حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں‌

    انتظامیہ کے مطابق مری میں اب تک ایک فٹ سے زائد برف پڑنےکےبعد شہری اور دیہی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔

    ملکہ کوہسار میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے پر محکمہ موسمیات اور ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے سیاحوں کو احتیاط کا مشورہ دیا ہے جس کے تحت کہا گیا ہے کہ مری جانے والے محتاط رہیں، برفباری کےدوران پھسلن سے بچنےکیلئے ٹائرز میں ہوا کا دباؤ کم رکھیں اور ٹائروں پر چین استعمال کریں۔

    دوسری جانب بلوچستان کے شمالی اضلاع میں گزشتہ رات رواں برس کی سرد ترین رات رہی اور کان مہترزئی میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ادھر این 50 شاہراہ پرمختلف مقامات پر برف جم گئی جس کے باعث کوئٹہ ژوب ہائی وے لائٹ اور کوئٹہ زیارت شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بندکردیا گیا۔

    جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخواکے کئی شہروں میں بھی بادل جم کر برسے جس سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں سردی بڑھ گئی ہے جبکہ پشاور میں بھی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    کراچی میں رات بھریخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہا اور شہر میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔

    ادھر تیز ہواؤں اور طوفانی لہروں کے باعث ٹھٹہ کے قریب کیٹی بندر کے مقام پر تین کشتیاں الٹنے سے لاپتہ ایک ماہی گیر کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ لاپتہ ہونے والے افراد میں سے 7 کی تلاش جاری ہے۔

    سندھ حکومت نے ماہی گیری اور سمندرمیں نہانے پر 7 روزکے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

  • اسلام آباد میں بادلوں کے ڈیرے، لاہور میں دھند، سردی کی شدت میں اضافہ

    اسلام آباد میں بادلوں کے ڈیرے، لاہور میں دھند، سردی کی شدت میں اضافہ

    اسلام آباد میں بادلوں کے ڈیرے، لاہور میں دھند، سردی کی شدت میں اضافہ
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادلوں کے ڈیرے، لاہور میں دھند، سردی کی شدت میں اضافہ، شہری سورج دیکھنے کو ترس گئے

    محکمہ موسمیات نے آج شام سے شہربے مثال سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ ملکہ کوہسارمری میں بھی روئی کے گالے گریں گے رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک کے کئی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہے، آج کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی حصوں میں مزید بارش ہو گی۔پنجاب بھرمیں بادل چھائے رہیں گے جبکہ پوٹھوہار کے کچھ علاقوں اوراسلام آباد میں بوندا باندی ہوگی

    خیبرپختونخوا کے بیشترعلاقوں میں بھی آج اورکل ہلکی بارش کا امکان ہے، چترال، دیر، سوات، مالم جبہ اورکالام میں برفباری ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آزادکشمیرسمیت شمالی علاقوں میں تیز بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مری اور گلیات میں بھی سفید موتیوں کی برسات ہوگی۔

    آج ریکارڈ کیے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 13،بابو سر منفی 10،گوپس منفی 08، استور منفی 06،بگروٹ،ہنزہ ،اسکردو منفی 05،پلوامہ،بارہ مولہ ،کالام ،مالم جبہ منفی 04، شوپیاں،زیارت منفی 03،سری نگر ، اننت ناگ،میر کھانی ،پاراچنار اور دیر میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
    کم سے کم درجہ حرارت(C°):
    اسلام آباد 03
    لاہور07
    کراچی14
    پشاور 06
    کوئٹہ 04
    مظفر آباد 04
    گلگت 02
    مری 00
    فیصل آباد08
    ملتان07
    سری نگر01
    جموں 09
    لہہ منفی13
    اننت ناگ منفی 01
    پلوامہ منفی 04
    شوپیاں منفی 03
    بارہ مولہ منفی 04

  • ملک کے بالائی و میدانی علاقوں میں شدید سردی،گورکھ ہل اسٹیشن پر بھی برفباری

    ملک کے بالائی و میدانی علاقوں میں شدید سردی،گورکھ ہل اسٹیشن پر بھی برفباری

    ملک کے بالائی اور میدانی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سائبیرین ہواؤں نے موسم مزید سرد کردیا ہے کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر 20 دسمبر تک سردی کی لپیٹ میں رہے گا دوسری جانب چمن، زیارت، قلات، پشین، قلعہ عبداللہ، سوراب سمیت شمالی بلوچستان میں سردی سے شہریوں کی زندگی متاثر ہونا شروع ہوگئی ہے

    7 سالوں میں 45 ہزار سے زائد افراد ہجرت کی کوشش میں ہلاک:اکثریت بے بس مسلمانوں کی

    محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں اسکردو میں درجہ حرارت منفی 14،گلگت، قلات اور کوئٹہ میں منفی 9، دیر اور مالم جبہ منفی5، اسلام آباد میں منفی ایک، پشاور میں صفر، لاہور 5 اور کراچی میں 9 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

    ضلع دادو میں سردی کی لہر میں بے تحاشا اضافہ ہونےکے علاوہ سندھ کی خوبصورت تفریح گاہ اور سندھ کی کوہ مری کہلانے والی گورکھ ہل اسٹیشن پر بھی گزشتہ روز سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

    او آئی سی کا غیرمعمولی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

    گورکھ اور گردو نواح میں پانی کے ذخیرے ، چشمے برف کی صورت اختیار کر گئےبرفباری کی اطلاع ملتے ہی سیاحوں کی آمد میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا ہے ضلع بھر میں سردی کی لہر میں بھی اضافہ گورکھ ہل اسٹیشن پر 2014۔ 2017 میں بھی برفباری ہوئی تھی اور پانی برف میں تبدیل ہو گیا تھا۔

    علاوہ ازیں ملک میں سردی کے ساتھ سوئی گیس کی بندش اور پریشر میں کمی کے باعث بھی شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    بنوں:تحصیل بکا خیل میں امن و امان کی خراب صورتحال، پولنگ ملتوی