Baaghi TV

Tag: سرعام منشیات فروشی

  • اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف کریک ڈاؤن ، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار

    اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف کریک ڈاؤن ، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار

    اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 کارروائیوں میں خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتارکر لئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے این ایف ترجمان کنے بتایا کہ ان کارروائیوں میں 72 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 14 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں۔کھنہ پل اسلام آباد کے قریب خاتون سمیت 2 ملزمان کے قبضے سے ایک کلوگرام آئس برآمدکی گئی ۔ کراچی کے علاقےمہران ٹاؤن میں ملزم سے 150 گرام چرس اور 50 گرام آئس برآمد کی گئی ۔ توغی روڈ کوئٹہ کے قریب ملزم سے 200 ایکسٹیسی گولیاں اور 150 گرام آئس برآمد کی گئی ۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔

    ترجمان نے کہا کہ منشیات سے پاک تعلیمی اداروں کا قیام اے این ایف کی اولین ترجیح ہے، تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروشی میں ملوث آخری ملزم کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہے گا۔ دیگر کارروائیوں میں موٹروے انٹر چینج چکری کے قریب ٹرک کے خفیہ خانوں سے 10 کلوگرام آئس برآمدکی گئی۔ ترکئی ٹول پلازہ جہلم کے قریب مسافر وین میں سوار ملزم سے 260 گرام آئس برآمدکی گئی ۔پاک افغان بارڈر طورخم کے قریب چھپائی گئی ایک کلو 478 گرام آئس برآمد کی گئی ۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    بابراعظم نے کپتانی کیوں چھوڑی اندرونی کہانی سامنے آگئی

  • سرعام منشیات فروشی،پولیس خاموش تماشائی

    سرعام منشیات فروشی،پولیس خاموش تماشائی

    قصور
    سرعام منشیات فروشی و پرچی جوا پولیس خاموش تماشائی لوگ پریشان نسل تباہ ہونے لگی
    تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کے علاقے رکن پورہ گلی نمبر 9 10 11 بھسر پورہ گلی 4 گلی مائی اللہ رکھی مسجد بھسر پورہ میں سر عام منشیات فروشی کا دھندہ جاری جس سے نوجوان نسل تباہ ہونے لگی ہے جبکہ دوسری جانب میچ پرچی جوا کا دھندہ بھی سرعام گلی نمبر 9 اور دیگر علاقوں میں جاری ھے تھانہ بی ڈویژن پولیس مکمل طور پر جرائم کا خاتمہ کرنے میں ناکام ھو چکی ھے شھریوں کا اظہارِ تشویش جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ھے
    باثوق ذرائع سے کہا جارھا ھے کہ پولیس باقاعدگی سے منشیات فروشوں اور پرچی جوا کروانے والوں سے حصہ وصول کرتی ھے شھریوں کا ڈی پی او قصور اور آر پی او شیخوپورہ پورا ریجن سے مطالبہ ھے تھانہ بی ڈویژن میں فرض شناس افیسر کو تعینات کیا جائے اور علاقے میں جرائم کی شرح بڑھنے پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے