Baaghi TV

Tag: سرمایہ کار

  • سعودی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں،فہد بن محمد الباش

    سعودی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں،فہد بن محمد الباش

    سعودی عرب کے ایک اعلیٰ سطحی تجارتی وفد نے سعودی پاک بزنس کونسل کے چیئرمین فہد بن محمد الباش کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کیا اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کے ساتھ ایک مقامی ہوٹل میں دلچسپی کے شعبوں میں بی ٹو بی ملاقاتیں کیں۔

    وفد میں خوردنی تیل، فوڈ پروسیسنگ، تجارت، تعمیراتی مواد، سیاحت و مہمان نوازی، مینوفیکچرنگ، طبی سامان و آلات ، فنٹیک، فارماسیوٹیکل اور انفراسٹرکچر سروسز سمیت دیگر شعبوں کے نمائندگان شامل تھے۔ وفد اسلام آباد کے بعد لاہور اور کراچی کا بھی دورہ کرے گا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سعودی پاک بزنس کونسل کے چیئرمین فہد بن محمد الباش نے کہا کہ سعودی عرب کے سرمایہ کار پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں کیونکہ پاکستان میں کاروبار کے بے شمار مواقع موجود ہیں ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فائدہ مند نتائج حاصل کرنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی حکومتی تعلقات کی طرز پر مضبوط تجارتی تعلقات قائم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے نجی شعبے آپس میں مضبوط روابط قائم کر کے ایک دوسرے کے ملک میں پائے جانے والے کاروباری مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں ۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں 20 فیصد افرادی قوت پاکستان سے ہے اور ان کا ملک پاکستان سے مزید تربیت یافتہ ورکرز درآمد کرنا چاہتا ہے،سعودی عرب کی معیشت کے کئی شعبوں بشمول کیمیکل انڈسٹری، رئیل اسٹیٹ اور سیاحت میں پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے بھی پرکشش مواقع موجود ہیں جن سے وہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کاروبار کیلئے ایک پرکشش مارکیٹ ہے اور وہ دونوں ممالک کے سفارتخانوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ دونوں ممالک میں پائے جانے والے کاروباری مواقعوں سے فائدہ اٹھایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سعودی مصنوعات اور سعودی عرب میں پاکستانی مصنوعات کی نمائشیں منعقد کی جائیں گی تاکہ دونوں ممالک کی مصنوعات کو ایک دوسرے کی مارکیٹ میں متعارف کرایا جا سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سعودی عرب کے تجارتی وفد کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔وفد سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شکیل منیر نے کہا کہ کانکنی و معدنیات، تیل و گیس، ہاؤسنگ و تعمیرات، انفراسٹرکچر کی ترقی، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، فوڈ پروسیسنگ، خوردنی تیل، لاجسٹکس، کھیل، رینیوایبل انرجی، سیاحت اور مہمان نوازی سمیت پاکستان کی معیشت کے متعدد شعبوں میں سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مواقع موجودہیں لہذا وہ ان سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا وفد پاکستان میں ٹیکسٹائل، زراعت، تعمیراتی سامان، طبی آلات، فارماسوٹیکلز ، پھل و سبزیاں، خشک میوہ جات، اشیائے صرف، زرعی پروسیسنگ ٹیکنالوجی، مشینری اور آلات سمیت دیگر شعبوں کی بھی کاروبار کے مواقع تلاش کرے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے لیے یہی مناسب وقت ہے کہ وہ پاکستان میں جوائنٹ وینچرز و سرمایہ کاری پر توجہ دے کر منافع بخش نتائج حاصل کریں۔ فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین خالد اقبال ملک نے سعودی وفد کو سی پیک میں پائے جانے والے سرمایہ کاری کے مواقعوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور اس بات پر زور دیا کہ وہ کاروبارکی ترقی کے لیے ان سے استفادہ حاصل کریں۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے گوادر میں اربوں ڈالر کی لاگت سے ریفائنری کمپلیکس کے قیام پر اصولی طور پر اتفاق کیا تھا لہذا اس کو عملی شکل دینے کی کوشش کی جائے۔ آئی سی سی آئی کے نائب صدر محمد فہیم خان نے سعودی تجارتی وفد کا پاکستان کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ دونوں فریقوں نے اس موقع پر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ بی ٹو بی ملاقاتیں بھی کیں اور ایک دوسرے کے ساتھ کاروباری رابطوں کا تبادلہ کیا۔

  • بھارتی حکومت کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے درجنوں  سرمایہ کار کشمیرپہنچ گئے

    بھارتی حکومت کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے درجنوں سرمایہ کار کشمیرپہنچ گئے

    سری نگر: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درجنوں سرمایہ کار مودی حکومت کی دعوت پر مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے جہاں وہ مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کریں گے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں ایکسپو 2020 کے دوران کئی عرب کمپنیوں نے بھارت نواز کٹھ پتلی حکومت کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں سرمایہ کاری کے لیے معاہدے کئے تھے اور رواں ہفتے درجنوں کمپنیوں کے نمائندے مقبوضہ کشمیر پہنچے ہیں۔

    امریکا کی پہلی خاتون سیکریٹری خارجہ 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

    سعودی اور اماراتی کمپنیاں مقبوضہ کشمیر میں زراعت، ریئیل اسٹیٹ اور فوڈ پروسیسنگ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی رکھتی ہیں تاہم ان کمپنیوں کے وفد نے حکومت سے امن و امان کی مخدوش صورت حال پر تحفظات کا اظہار بھی کیا۔

    مودی سرکار نے کالے قانون کے ذریعے اگست 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے وفاقی اکائیوں میں تبدیل کردیا تھا جس کے بعد پہلی بار وادی میں مسلم ممالک نے سرمایہ کاری کے لیے ہامی بھری ہے۔

    آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم فاروق حیدر نے اس پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مسلم ممالک کی سرمایہ کاری کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ حیثیت کو مستحکم کرکے اپنا قبضہ مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

    ہیکرز نے یوزر نیمز اور پاس ورڈز چوری کرنے کےلیے ایک نیا طریقہ ڈھونڈ لیا


    جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا تھا کہ یونین ٹریٹری کی انڈسٹریل اسکیم ملک کی سب سے بہترین اسکیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے باعث ملک کے بڑے صنعت کاروں کی جموں وکشمیر کی طرف دلچسپی بڑھ گئی ہےگذشتہ دو برسوں سے جموں وکشمیر میں بدلاؤ کے دور کا آغاز ہوا ہے‘۔ ان کا کہنا تھا: ’جموں و کشمیر کی آج کی انڈسٹریل اسکیم ملک کی سب سے بہترین اسکیم ہے جس کی وجہ سے ملک کے بڑے بڑے سرمایہ کارروں کی جموں وکمشیر کی طرف دلچسپی بڑھ گئی ہے۔

    یورپی یونین کا یوکرین کے ساتھ سیٹلائٹ انٹیلی جنس شیئر کرنے کا فیصلہ:روس غُصے میں آگیا


    منوج سنہا نے کہا کہ سال گذشتہ یہاں پندرہ ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری ہوئی تھی جبکہ اس سال ہم نے 27 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کے پرپوزل کو کلیئر کیا ہے جو آنے والے چھ مہینوں نے میں 70 ہزار کرور رپیے کی سرمایہ کاری کو پار کرے گا خلیجی ممالک کی بڑی کمنیوں کے سی ای اوز کے دورہ جموں وکشمیر سے ان ممالک اور یونین ٹریٹری کے درمیان تجارت کرنے کے لئے اعتماد کا ایک ماحول پیدا ہوگا ان کا کہنا تھا کہ حکومت سرمایہ کاروں کے لئے تمام تر سہولیات کو دستیاب رکھنے کی وعدہ بند ہے۔

    پولینڈ نےجاسوسی کےالزام میں 45 روسی سفارتکاروں کو ملک بدرکردیا

    بھارتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فوج کا ایک وفد 21 سے 26 مارچ 2022 تک ہندوستان کے چھ روزہ دورے پر ہے۔ وفد ہندوستانی فوج کے تربیتی اداروں کا دورہ کر رہا ہے اور پھر افتتاحی فوج سے آرمی سٹاف ٹاکس (اے اے ایس ٹی) میں شرکت کرے گا۔ اس دورے کا مقصد دونوں افواج کے درمیان دفاعی تعاون کی سرگرمیوں میں اضافہ کرنا ہے۔

    روسی صحافی کا یوکرینی پناہ گزینوں کیلئے اپنا نوبیل انعام فروخت کرنے کا فیصلہ

    متحدہ عرب امارات کی فوج کا وفد اس وقت مہاراشٹر میں فوجی اداروں کا دورہ کر رہا ہے جس میں اسکول آف آرٹلری، آرمرڈ کور سینٹر اینڈ اسکول، مشینیانائزڈ انفنٹری سینٹر اینڈ اسکول، نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، کمانڈ اسپتال آف سدرن کمانڈ، آرمی انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ٹریننگ، ملٹری انٹیلیجنس اسکول اینڈ ڈپو اور بمبئی انجینئرز گروپ شامل ہیں۔

    طالبان نے لڑکیوں کے تعلیمی ادارے کھولنے کا حکم واپس لے لیا

    وفد پونے میں لارسن اینڈ ٹبرو لمیٹڈ اور ٹاٹا موٹرز لمیٹڈ کا بھی دورہ کرے گا۔ 25 اور 26 مارچ 2022 کو کالج آف ملٹری انجینئرنگ میں منعقد ہونے والے افتتاحی اے اے ایس ٹی کے عملے کے مذاکرات کے ایجنڈے میں فوجی تربیت، فوج کے اداروں میں کورس سبسکرپشن میں اضافہ، دو طرفہ مشقوں کا انعقاد اور دفاعی تکنیکی تعاون میں اضافہ شامل ہیں

    اقوام متحدہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کرائے ورنہ ایٹمی ہوگی:دنیا بھرسے…