Baaghi TV

Tag: سرمایہ کاری

  • ‏پاکستان کی معاشی بحالی کا قومی پلان، سپیشل انوسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل قائم

    ‏پاکستان کی معاشی بحالی کا قومی پلان، سپیشل انوسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل قائم

    ‏پاکستان کی معاشی بحالی کا قومی پلان تیار

    غیرملکی سرمایہ کاری کے راستے میں رکاوٹیں دور کرنے کے سپیشل انوسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) قائم کر دی گئی

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کونسل کے پہلے اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف، وزراء اعلی، وفاقی وصوبائی وزراء، اعلی سرکاری حکام کی شرکت

    حکومت پاکستان نے اعلی سطح کے اجلاس میں آج پاکستان کی ‘معاشی بحالی’ کی جامع حکمت عملی جاری کر دی ہے۔ ‘اکنامک ریوائیول پلان’ کے عنوان سے تیار کردہ اس قومی حکمت عملی کا مقصد پاکستان کو درپیش موجودہ معاشی مسائل اور بحرانوں سے نجات دلانا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں غیرملکی سرمایہ کاری کے راستے میں رکاوٹیں دور کرنے کے لئے قائم کردہ ‘سپیشل انوسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل’ (ایس آئی ایف سی) کے پہلے اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف، وزراء اعلیٰ، وفاقی اور صوبائی وزراء اور اعلی سرکاری حکامِ شریک ہوئے۔ منصوبے کے تحت زراعت، لائیو سٹاک، معدنیات، کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی اور زرعی پیداوار جیسے شعبوں میں پاکستان کی اصل صلاحیت سے استفادہ کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت ان شعبوں کے ذریعے پاکستان کی مقامی پیداواری صلاحیت اور دوست ممالک سے سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی۔ منصوبے کے تحت ‘ایک حکومت’ اور ‘اجتماعی حکومت’ کے تصور کو فروغ دیا جائے گا تاکہ سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں۔ اس منصوبے پر عملدرآمد کو تیز کرنے کے لئے سپیشل انوسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) بنادی گئی ہے جو سرمایہ کاروں اور سرمایہ کاری میں سہولت کے لئے ‘سنگل ونڈو’ کی سہولت کا کردار ادا کرے گی۔ منصوبے کے تحت وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان اشتراک عمل پیدا کیا جائے گا۔ طویل اور دقت کا باعث بننے والے دفتری طریقہ کار اور ضابطوں میں کمی لائی جائے گی۔ تعاون اور اشتراک عمل کا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔ سرمایہ کاری اور منصوبوں سے متعلق بروقت فیصلہ سازی یقینی بنائی جائے گی جبکہ وقت کے واضح تعین کے ساتھ منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ وفاق اور صوبوں میں ہم آہنگی لائی جائے گی تاکہ ایک ہی معاملے پر دوہری کوششوں کے رجحان کا خاتمہ ہو۔ وفاق اور صوبوں کی اعلی سطح شرکت تمام مشکلات کے باوجود معاشی بحالی کے قومی عزم کا واضح اظہار ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف نے یقین دلایا کہ معاشی بحالی کی حکومت کے پلان پر عملدرآمد کی کوششوں کی پاکستان آرمی بھرپور حمایت کرتی ہے اور اسے پاکستان کی سماجی و معاشی خوش حالی اور اقوام عالم میں اپنا جائز مقام واپس حاصل کرنے کی بنیاد سمجھتی ہے۔

    وزیراعظم نے یاد دلایا کہ موجودہ حکومت کو ورثے میں تباہی کے دھانے پر کھڑی معیشت ملی جسے مشکل اور دلیرانہ فیصلوں کے ذریعے بحرانوں سے نکال کر تعمیر و ترقی کی طرف واپس لا رہے ہیں۔

     

    وزیراعظم نے کہا کہ ابھی بہت بڑے چیلنجز ہمارے سامنے ہیں۔ معاشی بحالی کے لئے برآمدات بڑھانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔ لہذا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اجتماعی سوچ اپناتے ہوئے موثر عمل درآمد کے لئے وفاق اور صوبوں میں شراکت داری کا انداز اپنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو اولین ترجیح دی جائے گی اور اشتراک عمل کے ذریعے منصوبوں سے متعلق منظوری کا عمل تیز بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ متوقع سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ نوجوانوں اور خواتین کو روزگار ملے گا، ترقی کے نئے امکانات دیں گے۔ ہماری توجہ نوجوانوں اور خواتین کو اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کے قابل بنانا ہے۔ انہیں با اختیار بنانا ہے۔

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    وزیراعظم نے کہا کہ آئیں مل کر اپنی بھرپور صلاحیتوں سے کام کرنے کا عزم کریں اور اپنی توجہ بھٹکنے نہ دیں۔ ہم پاکستان اور عوام کا مقدر بدل سکتے ہیں۔ لیکن اس کے لئے ہمیں مسلسل اور سخت محنت کرنا ہوگی اور سمت برقرار رکھتے ہوئے ملک وقوم کو ترقی اور خوش حالی کے راستے پر گامزن رکھنا ہوگا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام کا حق ہے کہ انہیں معاشی ترقی اور خوش حالی سے ہم کنار کیا جائے، یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے یہ فرض سونپا ہے۔

  • چین 430 ارب ڈالر کے ساتھ عرب ملکوں کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے،سعودی وزیر خارجہ

    چین 430 ارب ڈالر کے ساتھ عرب ملکوں کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے،سعودی وزیر خارجہ

    ریاض: سعودی دار الحکومت ریاض میں دسویں عرب چین بزنس کانفرنس کا انعقاد ہوا ہے جہاں پہلے روز ہی 10 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق الریاض میں اتوار کو دسویں عرب چین تجارتی کانفرنس کے دوران سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ چین 430 ارب ڈالر کے ساتھ عرب ملکوں کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے کانفرنس میں عرب ممالک اور چین کے درمیان شراکت داری اور تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا-

    دوسری جانب سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب اور چین کے درمیان تعاون کے معاہدوں کے مزید اعلانات کی توقع کرتے ہیں حال ہی میں کچھ اعلانات کیے گئے ہیں اور مجھے حیرت نہیں ہوگی کہ آپ جلد ہی کچھ اور اعلانات سنیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں اس بات کا اندازہ لگاؤں گا کہ ہم چین میں کیوں دلچسپی رکھتے ہیں، یہ بہت آسان ہے جب تیل کی بات آتی ہے تو چین میں تیل کی طلب اب بھی بڑھ رہی ہے لہٰذا یقیناً ہمیں اس طلب کو پورا کرنا ہوگا،ہم چین میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس خام تیل سے کیمیکلز تک کا ایک متحرک اور سود مند پروگرام بھی ہے۔اس میں چینی سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے فریق ہیں۔

    شہزادہ عبدالعزیز نے سعودی عرب اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے گرم جوش تعلقات پر ہونے والی تنقید کو مسترد کردیا اور کہا کہ اس طرح کی تنقید کو نظر انداز کیا جانا چاہیے۔

    رپورٹس کے مطابق الریاض میں ہونے والے اس عرب چین بزنس کانفرنس کے 10 ویں اجلاس کا مقصد سرمایہ کاری، معیشت اور تجارت کے شعبوں میں بیلٹ اور روڈ اقدام پر مبنی تزویراتی عرب چین شراکت داری کو بڑھانا ہے دو روزہ کانفرنس میں 40 ارب ڈالر کے معاہدے طے پانے کی توقع ہے ، کانفرنس میں چین اورعرب ملکوں کی ساڑھے3 ہزار سے زائد کاروباری شخصیات اور نمائندے شرکت کر رہے ہیں ۔

  • مس ایبرو اوزدمیرکی وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ میں ملاقات

    مس ایبرو اوزدمیرکی وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ میں ملاقات

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہءِ ترکیہ ،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین دولسار انجینئیرنگ (Dolsar Engineering) عرفان آکر (Irfan Aker) کی ملاقات ہوئی ہے،

    ملاقات میں پاکستان میں دولسار انجینئیرنگ کے جاری توانائی اور تعمیراتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی، عرفان آکر نے پاکستان میں توانائی اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا. وزیرِ اعظم نے دولسار انجینئیرنگ کی پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور حکومت کی طرف سے اس حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی.ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، معاون خصوصی طارق فاطمی اور پاکستان کے ترکیہ میں سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی شریک تھے.

    دوسری جانب لیمک ہولڈنگ بورڈ کی سربراہ مس ایبرو اوزدمیر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ میں ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات میں ملک میں تعمیراتی انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں میں دستیاب مواقع کی تلاش کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا ،مس اوزدمیر پاکستان میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے براہ راست بات چیت کے لئے جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔ان کے دورہ کا مقصد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے میں تعاون کیلئے مشترکہ منصوبوں کو حتمی شکل دینا ہے ملاقات میں مس اوزدمیر نے گلوبل انجینئرنگ گرلز (جی ای جی) پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلات بھی شیئر کیں

    گلوبل انجینئرنگ گرلز پراجیکٹ نیکسٹ جنریشن کی خواتین انجینئرز، لڑکیوں اور خواتین کو تعلیم، رہنمائی اور کیریئر کے مواقع فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔پاکستان میں یہ منصوبہ تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی انجینئرنگ اور ریاضی میں خواتین اور لڑکیوں کو تجربہ فراہم کرے گا اور انہیں اپنا کیریئر بہتر بنانے کے قابل بنائے گا۔

    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

  • متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں سرمایہ کاری،اعلیٰ سطحی وفد کراچی پہنچ گیا

    متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں سرمایہ کاری،اعلیٰ سطحی وفد کراچی پہنچ گیا

    متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں سرمایہ کاری ،یو اے ای کا ایک اعلیٰ سطحی وفد کراچی پہنچ گیا

    وفد سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کے شعبوں پر حکومتی اہلکار سے ملاقات اور بات چیت کرے گا ،برادر ممالک مختلف شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور پاکستان میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے پاکستان کی حمایت کے لیے آگے آ رہے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے وفد میں اے ڈی پورٹس کے اہلکار شامل ہیں۔ وفد کی سربراہی شیخ احمد دلموک المکتوم کررہے ہیں، وفد کا استقبال وزیر بحری امور فیصل سبزواری نے کیا۔

    متحدہ عرب امارات مختلف شعبوں میں ملٹی ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے حکومت کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے،فیصل سبزواری وزیر بحری امور نے وفد کا خیرمقدم کیا ،وفاقی وزیر نےوفد کو پاکستان میں میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع اور امکانات سے آگاہ کیا۔ اور کہا کہ وفاقی حکومت برادر ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر کام کر رہی ہے۔پاکستان میں ترقی کے بہت زیادہ امکانات ہیں

    سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا مثالی کردار

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدر بن گئے،

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی کی ملاقات

    مقامی ہوٹل میں متحدہ عرب امارات کے 51ویں قومی دن کی تقریب منعقد ہوئی

    اے ڈی پورٹس اور کے پی ٹی کے درمیان سرمایہ کاری کے لیے ایک ایم او یو پر دستخط کیے گئے ،وزیر بحری امور فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ معاہدے سے کے پی ٹی میں بین الاقوامی تجربہ آئے گا اور اس کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا، یو اے ای وفد نے کے پی ٹی کا دورہ بھی کیا۔یو اے ای حکام کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری نہ صرف برادرانہ تعلقات کو مضبوط کرے گی بلکہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بھی فروغ دے گی

    متحدہ عرب امارات کا قومی دن مبارک ہو!!! — بلال شوکت آزاد

    متحدہ عرب امارات کے51 ویں قومی دن پر تصویری نمائش کا انعقاد

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کی ٹیلی فونک بات چیت 

  • اختلاف جتنا ہو، مذاکرات ہمیشہ ہونے چاہئے،سعید غنی

    اختلاف جتنا ہو، مذاکرات ہمیشہ ہونے چاہئے،سعید غنی

    کراچی: سندھ کے وزیرِ محنت اور رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی کے لئے طاقتور سرمایہ کار کی ضرورت ہوتی ہے۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں پاکستان بزنس گروپ آرگنائزیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ طاقتور سرمایہ کاری کے بغیر ہمارے پاس تمام لوگوں کو روزگار دینے کے وسائل نہیں اورں، برنس کمیونٹی کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ سرمایہ کاری سے ہی روزگار کے مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں-

    جعلی مقدمات چلانے پر شہزاد اکبر اور ماڈل صوفیہ مرزا کے خلاف فوجداری مقدمہ درج

    سعید غنی نے کہا کہ جو قوم کو تقسیم کرے وہ لیڈر نہیں ہوتا، ملک میں جو کچھ 9 مئی کو ہوا، وہ غلط تھا، البتہ فوج سیاست میں مداخلت کرے گی تو مذمت کریں گے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں جی ایچ کیو کو آگ لگا دیں یہ ملک ہے تو ہماری سیاست ہے اور آپ کا بزنس ہے، اختلاف جتنا ہو، مذاکرات ہمیشہ ہونے چاہئے، مگر یہ بات ایک شخص کے سمجھ میں نہیں آئی اس لیے اس نے اپنا اور ملک دونوں کا نقصان کیا۔

    رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہماری کھوئی ہوئی معیشت اور آبادی کو بازیاب کرائیں گے، ملک جس سیاسی بحران میں ہے اس سے ہم سب کو مل کر نکلنا ہوگا فاروق ستار نے کہا کہ ایک میئر کی بھی ہمیں تلاش ہے جو اب مل جانا چاہیے، وسیم اختر کو میئر بنتے بنتے ایک سال لگ گیا تھا۔

    بدقسمتی سے پی ٹی آئی دوسری ایم کیو ایم بننے جا رہی ہے،فیصل واوڈا

    قبل ازیں ایک پریس کانفرنس میں سعید غنی نے کہا تھا کہ یہ لوگ سندھ میں نفرت کی سیاست کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں، کل حافظ نعیم المعروف میئر نے غصے میں پریس کانفرنس کی انہوں نے ذہن بنا لیا تھا کہ کھلا میدان ہے اور جیت کر میئر بن جائیں گے، حافظ نعیم نے ترمیمی ایکٹ کے حوالے سے عجیب بات کی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ جماعتِ اسلامی کی تجویز تھی کہ باہر سے کوئی بھی شخص میئر بن جائے، جب اسمبلی میں ترمیم ہوئی تو ایم ایم اے کے رکن نے ترمیم کی حمایت کی، ترمیم اکثریت نہیں بلکہ اتفاق رائے سے منظور کی گئی تھیاب یہ کہہ رہے ہیں کہ اس ترمیم کے خلاف عدالت جائیں گے، یہ لوگ سندھ کے لوگوں میں نفرت پیدا کرنا چاہتے ہیںہمارے لوگ کراچی میں جیت جائیں تو آپ کو قبضہ لگتا ہے، ہماری اکثریت ہے تو جشن منانا ہمارا حق بنتا ہے۔

    عمران خان گرہیں جو تمھیں دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں تم نے خود لگائیں …

  • چینی کمپنی پاکستان میں دو ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی

    چینی کمپنی پاکستان میں دو ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی

    چین کی ایک کمپنی نے پاکستان میں دو ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سید امین الحق سے سن واک گروپ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے چیئرمین ہو زنگوانگ کی قیادت میں ملاقات کیٕ جس میں ٹیلی کام انفراسٹرکچر، آپٹیکل فائبر کیبل (OFC) اوررائٹ آف وے (RoW) میں سرمایہ کاری کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سعودی عرب کا ایران میں جلد بڑی سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ

    اس موقع پر سن واک گروپ نے پاکستان میں آپٹیکل فائبر کا نیٹ ورک بچھانے کے لیے ٹیلی کام سیکٹر میں دو ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے سے متعلق آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ ہماری کمپنی پاکستان میں ایک لاکھ کلومیٹر پر محیط رقبے پر آپٹیکل فائبر بچھائے گی۔

    سن واک (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ایک ٹیلی کام ملٹی نیشنل چینی انٹرپرائز ہے جس نے چین میں متعدد ٹیلی کام، اور کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کے منصوبے تیار کیے ہیں اور پاکستان میں ٹی آئی پی لائسنس حاصل کیا ہے۔

    سعودی عرب کے ساتھ تعلقات سے یمن میں جنگ کے خاتمےکی راہ ہموار …

    وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سید امین الحق نے وفد کو یقین دلایا کہ اس سلسلے میں تمام رکاوٹیں جلد دور کر دی جائیں گی۔

  • سعودی عرب کا ایران میں جلد بڑی  سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ

    سعودی عرب کا ایران میں جلد بڑی سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ

    سعودی عرب نے ایران میں جلد بڑی سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران میں جلد بڑی سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔

    سعودی عرب کے ساتھ تعلقات سے یمن میں جنگ کے خاتمےکی راہ ہموار …

    انہوں نے کہا کہ ایران میں بہت سے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری نہ ہونے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی جب لوگ ان اصولوں پر قائم رہیں جن پر اتفاق ہوا تھا، تو میرے خیال میں یہ بہت جلدی ہو سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب اور ایران سفارتی تعلقات کی بحالی پر رضامند ہو گئے ہیں، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ملک میں اپنے سفارتخاتوں کے قیام پر بھی اتفاق کرلیا ہے دونوں ممالک کے درمیان یہ اتفاق رائے بیجنگ میں ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں طے پایا ہے۔

    امریکا نے ماحولیاتی خطرات کے باوجود تیل اور گیس کے متنازع منصوبے کی منظوری دیدی

    ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے تحت سعودی عرب اور ایران نے آئندہ دو ماہ کے اندر سفارتی تعلقات دوبارہ شروع کرنے اور سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔

  • پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے پاکستانی وفد واشنگٹن روانہ

    پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے پاکستانی وفد واشنگٹن روانہ

    اسلام آباد: پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے پاکستانی وفد واشنگٹن روانہ ہو گیا۔

    باغی ٹی وی: پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹیفا) کے تحت مذاکرات کیلیے پاکستانی وفد وفاقی وزیر تجارت نوید قمر وفد کے ہمراہ واشنگٹن روانہ ہو گیا جو 23 فروری کو واشنگٹن میں ہوں گے۔

    سیاسی بحران نےمعاشی بحران کو جنم دیا ہےاگلے 3 ماہ بعد اس سے بھی زیادہ حالات خراب ہوں گے،اسد عمر

    نوید قمر نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیفا مذاکرات 8 سال بعد ہونے جا رہے ہیں، مذاکرات پاک امریکا تجارتی و سرمایہ کاری بڑھانے کی ایک کوشش ہے۔

    وزارت تجارت کے مطابق ٹیفا مذاکرات سے پہلے وفاقی وزیر تجارت امریکی نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

    مذاکرات میں وزیرتجارت سید نوید قمر پاکستانی وفد کی قیادت جبکہ امریکی وفد کی قیادت یوایس ٹی آر کیتھرائن تائی کریں گے۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت سےعمران خان کوبڑا ریلیف مل گیا

    خیال رہے کہ پاکستان اور امریکا نے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے جون 2003 میں ٹیفا پر دستخط کیے تھے، مارچ 2022 میں، انہوں نے سامان اور خدمات دونوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے ٹیفا کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

  • ولی عہد محمد بن سلمان کا پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا جائزہ لینے کی ہدایت

    ولی عہد محمد بن سلمان کا پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا جائزہ لینے کی ہدایت

    سعودی عرب نے پاکستان میں اعلان کردہ 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مزید بڑھانے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی: سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔

    انہوں نے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کو پاکستان کے مرکزی بینک میں سعودی ڈپازٹ کو 5 بلین ڈالر تک بڑھانے کا جائزہ کی بھی ہدایت کی۔

    پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان اس سے قبل اگست میں کیا گیا تھا۔ سنٹرل بینک میں سعودی ڈپازٹ میں دسمبر2022 میں توسیع کی گئی تھی۔

    سعودی پریس ایجنسی نے منگل کے اوائل میں کہا کہ شہزادہ محمد کی ہدایات پاکستان اور اس کے عوام کی معیشت کی حمایت میں مملکت کے موقف کی تصدیق کرتی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان حالیہ روابط کے تناظر میں یہ اعلان سامنے آیا ہے۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ سال پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔

    برٹش ایئرویز کے نئے یونیفارم میں حجاب بھی شامل

    پیر کو آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستانی آرمی چیف جنرل منیر کا استقبال کیا۔

    سعودی ولی عہد نے جنرل منیر کو چیف آف آرمی سٹاف بننے پر مبارکباد بھی دی اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    جنیوا کانفرنس: اسلامی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو4 ارب 20 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

    پیر کو جنیوا کانفرنس میں، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اعلان کیا کہ پیر کو جنیوا میں ایک دن تک جاری رہنے والی ‘انٹرنیشنل کانفرنس آن کلائمیٹ ریسیلینٹ پاکستان’ کے پہلے پلینری میں کل 8.57 بلین ڈالر کے وعدوں کے ساتھ پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔ .

    وزیر اطلاعات نے ایک علیحدہ ٹویٹ میں کہا کہ دوسری پلینری کا آغاز سعودی عرب نے 1 بلین ڈالر اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے بھی 1 بلین ڈالر کے وعدے کے ساتھ کیا۔

    سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں پاکستان اور اقوام متحدہ کی مشترکہ صدارت میں ہونے والی کانفرنس میں کیے گئے اہم وعدوں میں اسلامی ترقیاتی بینک (ISDB) سے 4.2 بلین ڈالر، ورلڈ بینک سے 2 ارب ڈالر، ایشیائی ترقی سے 1.5 بلین ڈالر شامل تھے۔ بینک (ADB)، ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (AIIB) سے $1 بلین اور سعودی عرب سے $1 بلین شامل ہیں-

    روس سے گندم کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

  • تعلیم کے رسمی اور فاصلاتی طریقوں میں سرمایہ کاری کی جائے،صدر عارف علوی

    تعلیم کے رسمی اور فاصلاتی طریقوں میں سرمایہ کاری کی جائے،صدر عارف علوی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرصدارت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، اسلام آباد کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا.

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جامعات میں زیرِ تعلیم طلباء کی تعداد بڑھانے کیلئے فاصلاتی تعلیم کے معیار اور پہنچ کو مزید بڑھانے ، مخلوط تعلیمی طریقہ کار کے فروغ کی ضرورت ہے ،طلباء کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تعلیم اور ہنر فراہم کرنے سے ان کی جلد ملازمت یقینی بنانے اورپیشہ ورانہ ترقی میں مدد ملے گی،صدر مملکت نے تعلیم کے رسمی اور فاصلاتی طریقوں میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت پر زور دیا.

    صدر مملکت نے کہا کہ سرکاری اور نجی شعبوں کے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد فاصلاتی اور ہائبرڈ طریقوں کو پرائمری اور مڈل سکول کی سطح تک بڑھایا جا سکتا ہے، فاصلاتی اور ہائبرڈ ذریعہ تعلیم سے سکول سے باہر بچوں کو تعلیم دینے میں مدد ملے گی، مساجد کو فجر سے ظہر تک مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے اسکولوں کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے ،وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت سرکاری اور نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر لانے میں قائدانہ کردار ادا کرے .

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنی خدمات کو پاکستان اور دنیا بھر میں مارکیٹ کرنے کیلئے اپنا مارکیٹنگ اور تعلقات عامہ کا شعبہ قائم کرے،صدر مملکت نے ایچ ای سی اور کورسیرا کے ڈیجیٹل لرننگ اینڈ سکلز منصوبے کے تحت دستیاب 24,000 لائسنسوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر بھی زوردیا.

    صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے عوام کو فاصلاتی اور ورچوئل تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے ،افغان طلباء ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے ذریعے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تعلیمی مواد کو استعمال کر سکتے ہیں.