Baaghi TV

Tag: سرمد کھوسٹ

  • کملی اب ٹی وی پر

    کملی اب ٹی وی پر

    سرمد سلطان کھوسٹ‌کی ڈائریکشن میں تیار ہونے والی فلم کملی اب ٹی وی پر بھی دیکھی جا سکے گی، فلم 7 جنوری کو ہم ٹی وی پر دکھائی جائیگی، یوں کملی جنہوں نے پہلے نہیں دیکھی تھی وہ اب اس فلم کو اپنے گھر بیٹھ کر ٹی وی پر دیکھ سکیں گے. یہ خبر یقینا مجموعی طور پر شائقین کے لئے ایک بڑی خوشخبری ہے. فلم کملی میں‌مرکزی کردار صبا قمر اور ثانیہ سعید نے ادا کئے تھے. صبا قمر نے ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کیا تھا جس کا شوہر مر چکا ہے لیکن وہ نہیں‌جانتی اور سال ہا سال اسکے انتظار میں گزار دیتی ہے ، ثانیہ سعید نے صبا قمر کی بھابھی کا کردار ادا کیا ہے ، یہ کردار ایک اندھی خاتون کا ہے جو سخت مزاج کی ہے. فلم میں حمزہ خواجہ کو بھی متعارف کروایا گیا. سرمد سلطان کھوسٹ

    نے اس فلم میں موجود تمام فنکاروں سے کمال انداز میں‌کام لیا. اداکارہ صبا قمر نے ثابت کیا کہ واقعتا وہ ایک بڑی اداکارہ ہیں اور اداکاری میں ان کا کوئی ثانی نہیں‌ہے. فلم کی موسیقی بہت خوبصورت ہے اس میں ریشماں کا ایک گیت شامل کیا گیا ہے جبکہ عاطف اسلم کا گیت بھی اس میں موجود ہے. کملی صبا قمر کے کیرئیر کی بہترین فلم ہے جو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے.

  • جوائے لینڈ آسکر لئے ہونے شارٹ لسٹ ہونے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی

    جوائے لینڈ آسکر لئے ہونے شارٹ لسٹ ہونے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی

    فلم جوائے لینڈ جس کی ریلیز پاکستان میں ایک بڑا ایشو رہی. اس فلم کو صرف سندھ میں ریلیز کیا گیا پنجاب میں پابندی رہی. جوائے لینڈ نے دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے میں ایوارڈ جیتا اسکے بعد دنیا کے دوسرے فلمی میلوں میں بھی پذیرائی حاصل کی .اس فلم کے حوالے سے تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ یہ فلم آسکر کےلئے شارٹ لسٹ ہوگئی ہے. پاکستان کی یہ پہلی فلم ہے جو آسکر کے لئے نامزد اور پھر شارٹ لسٹ ہوئی ہے. اس ھوالے سے فلم کی پوری کاسٹ کافی خوش اور مطمئن ہے کہ جوائے لینڈ آسکر ایوارڈ حاصل کریگی. اس فلم کے پرڈیوسر سرمد سلطان کھوسٹ ہیں جن کی

    صلاحیتوں سے کسی کو انکار ممکن نہیں ہے ان کی ڈائریکشن میں تیار ہونے والی فلم کملی بھی اس سال ریلیز ہوئی وہ فلم بھی سرمد کھوسٹ کے ٹیلینٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے. جوائے لینڈ کے ڈائریکٹر صائم صادق ہیں. کاسٹ میں علینا خان، ثروت گیلانی راستی فاروق و دیگر شامل ہیں. فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد اور مخنث ڈانسر کے گرد گھومتی ہے جو ڈانس کلب میں کام کرنے کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ جوائے لینڈ کو کانز کے اعلیٰ ترین کوئیر پام‘ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جو کہ خصوصی طور پر ہم جنس پرست یا پھر مخنث افراد کی کہانیوں پر مبنی فلموں کو دیا جاتا ہے۔

    بین جوائے لینڈ مہم پر اعتراض اور جواب :از طہ منیب

    پاکستان میں پابندی کے بعد فلم جوائے لینڈ کیا آسکر کی نامزدگی کےلئے بھی نااہل ہو جائیگی؟

     شرمین عبید چنائے کا کہنا ہے کہ یہ فلم آسکر ضرور جیتے گی

    جوائے لینڈ پر پابندی کی درخواست سندھ ہائی کورٹ‌نے مسترد کر دی

    عثمان پیرزادہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ فلم جوائے لینڈ‌ کو بین کئے جانا بہت ہی افسوسناک ہے

    لاہور ہائیکورٹ میں متنازع فلم جوائے لینڈ کی پاکستان میں نمائش کے خلاف درخواست دائر 

    جوائے لینڈ کا بین کیا جانا قابل افسوس ہے ملالہ یوسفزئی

    مرکزی فلم سنسر بورڈ کے فل بورڈ نے فلم جوائے لینڈ کے بعض حصے حذف کر نے کے بعد نمائش کی اجازت دے دی۔

  • برائیڈل کٹیور ویک کے پہلے روز 9 ڈیزائنرز نے اپنی کلیکشن متعارف کروائی

    برائیڈل کٹیور ویک کے پہلے روز 9 ڈیزائنرز نے اپنی کلیکشن متعارف کروائی

    لاہور میں ہونے والے سہہ روزہ برائیڈل کٹیور ویک کا گزشتہ روز آغاز ہوا. فیشن شو میں پہلے روز نو فیشن ڈیزائنرز نے اپنی اپنی کلیکشن متعارف کروائی. جن میں فہد حسین ، حارث شکیل ، دیپک اینڈ فہد ، شعیب اسماعیل ، علی حیدر ، کنول ملک ، منیب نواز ، ریما احسن اور ذونیا انور کے نام شامل ہیں. جو سلیبرٹیز ان ڈیزائنرز کے شوز کی شوسٹاپر بنیں ان میں ،حریم فاروق ، سرمد سلطان کھوسٹ‌، صبور علی اور علی انصاری ، محسن اور منال خان ، آئزہ خان اور دیگر کے نام شامل ہیں. اس بار ریمپ پرایک چیز مختلف کی گئی ، گلوکاروں کو بلوا کر ان سے ریمپ

    واک کے دوران پرفارمنس کروائی گی ، سحر گل اور کیو بی کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا. سرمد سلطان کھوسٹ نے ڈیزائنر منیب نواز کےلئے ریمپ پر واک کی اور یہ پہلا موقع رہا کہ جب سرمد کسی ڈیزائنر کے شوسٹاپر بنے. گزشتہ چند برسوں کی طرح اس بار بھی ماڈلز میں نئے چہرے دیکھنے کو نہ ملے ، گیتی آراء ، مہرین سید ، آمنہ بابر و دیگر ریمپ پر اپنی جلوے ضرور بکھیرتی رہیں لیکن نیا چہرہ کوئی بھی نظر نہ آسکا. یہ فیشن شو ہم ٹی وی نے آرگنائز کیا تھا اور سلطانہ صدیقی اس موقع پر کراچی سے خاص طور پر لاہور تشریف لائیں. شوکے انتظامات بڑے پیمانے پر کئے گئے.

  • کملی کا ایک اور اعزاز

    کملی کا ایک اور اعزاز

    صبا قمر پاکستان شوبز انڈسٹری کی انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں انہوں‌نے اپنے ہر نئے پراجیکٹ سے اپنے مداحوں کا دل جیت لیا اور ناقدین کو بھی اپنے کام کی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا. سرمد کھوسٹ اور صبا قمر نے جب جب ایکساتھ کام کیا ایک نئی چیز بن کر سامنے آئی. ان دونوں نے رواں برس فلم کملی کے لئے ایک ساتھ کام کیا. صبا قمر نے سرمد کھوسٹ کی ڈائریکشن میں کام کیا اور سرمد نے صبا سے ایسا کام لیا کہ جس کودیکھ کر شائقین کے رونگھٹے کھڑے ہوگئے. اس قسم کی فلمیں پاکستان میں کم بنتی ہیں، اس فلم کا اعزاز یہ ہے کہ یہ اب نیدرلینڈ کے فلم فیسٹیول میں جارہی ہے،یہ فیسٹول اگلے برس نیدرلینڈ کے شہر روٹرڈیم میں منعقد ہوگا اور یہ 25 جنوری سے 5 فروری تک

    جاری رہے گا۔ اس سے قبل یہ فلم بھارتی فلمی میلے میں بھی پیش کی جا چکی ہے. نیدر لینڈ کے فلمی میلے میں اس فلم کا جانا پاکستانیوں کے لئے فخر کی بات ہے. صبا قمر اور سرمد کھوسٹ کے ساتھ فلم کی پوری ٹیم اس کامیابی پر خوش ہے. ان کے ساتھ ساتھ ان کے مداح بھی کافی پرجوش اور خوش ہیں. صبا قمر نے کملی فلم کی ریلیز کے وقت ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ یہ میری زندگی کا یادگار ترین کردار ہے جو میں نے کیا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ فلم شوٹ کرواتے ہوئے کئی بار میں اصل میں‌رو پڑی تھی.

  • فلم جوائے لینڈ کی نمائش پر پابندی لگوانے کی ایک اور کوشش ناکام

    فلم جوائے لینڈ کی نمائش پر پابندی لگوانے کی ایک اور کوشش ناکام

    فلم جوائے لینڈ جس کو پنجاب میں‌تاحال نمائش کی اجازت نہیں ملی ، صوبہ سندھ میں اس فلم کی نمائش کامیابی سے جاری ہے ، لوگوں کی ایک بڑی تعداد فلم دیکھنے کےلئے سینما گھروں کا رخ کررہی ہے. تاہم ایک طبقہ ایسا ہے کہ جو مسلسل اس کوشش میں ہے کہ فلم کی نمائش کو کسی نہ کسی طریقے سے روکا جائے. ایسی ہی ایک کوشش پہلے بھی ہو چکی ہے لیکن سندھ کی ایک عدالت نے اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کہا کہ فلم دیکھے بغیر کوئی کیسے کہہ سکتا ہے کہ فلم کی نمائش پر روک لگا دی جائے . ایسی ہی ایک کوشش حال ہی میں کی گئی ہے اور سندھ ہائی کوٹ میں ایک شہری نے درخواست دیکر کہا کہ فلم کی نمائش پر پابندی لگائی جائے کیونکہ یہ غیر اخلاقی کہانی پر مبنی ہے. اس پر عدالت نے کہا کہ کوئی بھی عدالت اس چیز کا فیصلہ نہیں کر سکتی ہے کہ کون سی فلم دیکھی جا سکتی ہے اور کونسی نہیں غیر ضروری سنسر شپ آزادی

    رائے پر قدغن لگانے کے مترداف ہے لہذا ہم ایسا نہیں‌کر سکتے . عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ فلم کو سنسر بورڈ نے مکمل جانچ کے بعد نمائش کی اجازت دی۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے فلم کے سرٹیفیکیشن کے عمل میں کسی قانونی خامی کی نشاندہی نہیں کی۔عدالتی فیصلے میں یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ آرٹیکل 19 کے تحت فلم ساز کو بھی اظہار رائے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ کوئی معقول وجہ ہو تو سنسر بورڈ یا صوبائی مجاز اتھارٹی ہی فلم پر پابندی لگا سکتی ہے۔یوں‌جوائے لینڈ کی ریلیز پر پابندی کی درخواست ایک بار پھر مسترد کر دی گئی ہے.

  • جوائے لینڈ پر پابندی کی درخواست سندھ ہائی کورٹ‌نے مسترد کر دی

    جوائے لینڈ پر پابندی کی درخواست سندھ ہائی کورٹ‌نے مسترد کر دی

    فلم جوانے لینڈ‌ کی ریلیز پاکستان میں چند حلقوں کے لئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے. حال ہی میں مولوی اقبال حیدر نامی شخص فلم کو بین کروانے نکلا . درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ جوائے لینڈ فلم آئین کے آرٹیکل 227 کی خلاف ورزی ہے ۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اسلام کی روح اور تعلیمات کے خلاف کوئی کام نہیں کیا جاسکتا ۔اس پر سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے درخواست گزار سے پوچھا کہ کیا آپ نے فلم دیکھی ہے؟ اس نے کہا کہ نہیں‌تو پھر انہوں نے کہا کہ فلم دیکھے بغیر کس طرح سے اس پر پابندی کی درخواست کی جا سکتی ہے. درخواست گزار نے کہا کہ ہمارا اسلام، ہمارا کلچر اس چیز کی اجازت نہیں دیتا جو فلم میں دکھائی جا رہی ہے. تاہم سندھ ہائی

    کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے درخواست مسترد کر دی یوں پابندی کی درخواست کرنے والا خالی ہاتھ لوٹ گیا . یاد رہے کہ فلم جوائے لینڈ نے پاکستان کے سب سے بڑے فلمی میلے کانز میں ایوارڈ جیتا اسی طرح سے اس فلم نے دنیا کے دیگر میلوں میں پذیرائی حاصل کی . جبکہ پاکستان میں اس کی ریلیز ہاں ناں کا شکار رہنے کے بعد اب پنجاب اور سندھ کے سینما گھروں میں دکھائی جا رہی ہے.

  • پاکستان میں پابندی کے بعد فلم جوائے لینڈ کیا آسکر کی نامزدگی کےلئے بھی نااہل ہو جائیگی؟

    پاکستان میں پابندی کے بعد فلم جوائے لینڈ کیا آسکر کی نامزدگی کےلئے بھی نااہل ہو جائیگی؟

    صائم صادق کی ڈائریکشن میں بنی فلم جوائے لینڈ جس کو کانز فلم فیسیٹول ایوارڈ ملا . اتنے بڑے فلمی میلے میں پذیرائی ملنے کے بعد پاکستانی کافی خوش تھے. پاکستان میں فلم ریلیز کئے جانے کی خبر نے شائقین کو خوش کر دیا تھا لیکن بعض حلقوں کی جانب سے اعتراض کے بعد اب اس فلم کی نمائش روک دی گئی ہے اور پاکستان میں جوائے لینڈ کو بین کر دیا گیا ہے. یہ خبر یقینا شائقین کے لئے مایوس کن ہے لیکن اب سوالات یہ اٹھ رہے ہیں کہ کیا یہ فلم آسکر کی نامزدگی کے لئے بھی نااہل ہو جائیگی؟ پاکستان میں آسکر کے لئے نامزد کرنے والی جیوری نے جوائے لینڈ کو آسکر

    کے لئے نامزد کر دیا ہوا ہے لیکن اب سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ کیا اگر یہ فلم پاکستان میں ریلیز نہیں ہو گی تو کیا آسکر کی نامزدگی کے لئے بھی نااہل ہوجائیگی. دوسری طرف خبریں یہ بھی ہیں کہ فلم آسکر کی نامزدگی کے لیے نااہل نہیں ہوگی، کیونکہ ممکنہ طور پر فلم کی ٹیم اسے کسی دوسرے ملک میں نمائش کے لیے پیش کرے گی۔فلم کی ٹیم کی کوشش ہے کہ جوائے لینڈ کو 30 نومبر سے قبل فرانس میں ایک ہفتے تک سینما گھروں میں دکھایا جائے۔واضح رہے کہ جوائے لینڈ فلم ایک ٹرانسجینڈر کی زندگی کے گرد گھومتی ہے.

  • والد عرفان کھوسٹ میرے سب سے بڑے ناقد ہیں سرمد کھوسٹ

    والد عرفان کھوسٹ میرے سب سے بڑے ناقد ہیں سرمد کھوسٹ

    منجھے ہوئے ڈائریکٹر سرمد سلطان کھوسٹ جن کی اس سال ریلیز ہونے والی فلم کملی نے دھوم مچا دی تھی انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے اردو بہت اچھی بولنی آتی ہے لیکن پنجابی زبان خاص اچھی بولنی نہیں آتی ، میں پنجابی زبان سمجھ لیتا ہوں تھوڑی بہت بول بھی لیتا ہوں لیکن مجھے عبور حاصل نہیں ہے. سرمد کھوسٹ نے کہا کہ میں‌نے ہمیشہ جو بھی کام کیا ہے اس کو میرے والد نے ایک ناقد کی نظر سے دیکھا اور اگر ان کو میرا کام پسند نہیں‌آیا تو انہوں نے صاف کہا کہ تم نے یہ چیز ٹھیک نہیں کی. میرے والد مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں

    لیکن وہ کام کے معاملے میں باپ بن کر نہیں‌ایک ناقد بن کر بات کرتے ہیں . انہوں نے کہا کہ میرے خاندان نے ٹی وی ریڈیو اور سٹیج کے لئے بہت خدمات دی ہیں میں انہی کی روایات کو آگے لیکر چل رہا ہوں اور مجھے فخر ہے کہ میرے دادا اور والد نےاچھا کام کیا اور ایسا کام کیا کہ جس کو آج بھی لوگ یاد رکھے ہوئے ہیں . یاد رہے کہ سرمد سلطان کھوسٹ‌نوجوان نسل کے نمائندہ ڈائریکٹر ہیں گو کہ سرمد اداکار ی بھی کرتے ہیں لیکن ڈائریکشن میں انکو زیادہ شہرت ملی ہے.

  • جوائے لینڈ کی ریلیز، جماعت اسلامی کے سینٹیر مشتاق احمد نے نمائش پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

    جوائے لینڈ کی ریلیز، جماعت اسلامی کے سینٹیر مشتاق احمد نے نمائش پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

    فلم جوائے لینڈ جسے فرانس کے سب سے بڑے فلمی میلے میں ایوراڈ سے نوازا گیا اور یہ اپنی نوعیت کی پہلی پاکستانی فلم ہے جسے فرانس کے فلمی میلے کانز میں اتنی عزت بخشی گئی. پاکستانی مداح بھی اسکو دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں اور یہ فلم 18 نومبر کو پاکستان کے سینما گھروں میں ریلیز کی جا رہی ہے. لیکن اب خبر یہ بھی ہے کہ اب اس فلم کی نمائش کو روکنے کا مطالبہ جماعت اسلامی کے سینٹر مشتاق احمد کی طرف آیا ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم پاکستانی اقدار اور معاشرے کی روایات کے خلاف ہے اسلئے اس کی نمائش کسی صورت نہیں ہونی چاہیے . انہوں نے فلم کو پاکستانی معاشرتی اقدار پر حملہ اور ان کے خلاف قرار دیتے ہوئے اس پر

    پابندی لگانے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی اعلان کیا کہ وہ ’جوائے لینڈ‘ پر پابندی لگوانے کے خلاف مہم چلائیں گے۔ جوائے لینڈ ایسے طبقے کی نمائندگی کرتی ہے جس کو سوسائٹی والے بہت زیادہ اگنور کررتے ہیں . اس فلم کی کہانی ایک نوجوان اور ٹرانس جینڈر کے گرد گھومتی ہے جو کہ ڈانس کلب میں ملازمت کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔یاد رہے کہ فلم کے ڈائریکٹر صائم صادق ہیں اور پرڈیوسر سرمد سلطان کھوسٹ ہیں کاسٹ میں علینہ خان ، ثورت گیلانی اور راستی فاروق و دیگر ہیں .

  • ملالہ یوسفزئی فلم جوائے لینڈ کی ٹیم میں بطور پرڈیوسر شامل

    ملالہ یوسفزئی فلم جوائے لینڈ کی ٹیم میں بطور پرڈیوسر شامل

    پاکستانی فلم میکر سرمد سلطان کھوسٹ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اعلان کیا ہے کہ نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کو فلم جوائے لینڈ کی ٹیم میں بطور ایگزیکٹو پرڈیوسر شامل کیا گیا ہے. اس حوالے سے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ فلم جوائےلینڈ نے ہمیں دعوت دی ہے کہ ہم اپنے قریبی لوگوں کے لیے اپنی آنکھیں کھولیں، اپنے خاندان کے اراکین اور دوستوں کو اپنی توقعات یا معاشرتی تعصب سے قطع نظر بالکل ویسے ہی دیکھیں اور قبول کریں جیسے کہ وہ ہیں۔اس خبر کو سن کر ملالہ اور فلم جوائے لینڈ کے منتظر شائقین خاصے خوش ہیں. فلم جوائے لینڈ کو پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد گیا گیا ہے کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ حتمی سلیکش میں فلم آسکر کے لئے نامزد

    ہوتی یا نہیں‌. فلم جوائے لینڈ کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ حاصل کر چکی ہے یہ کوئی بھی پہلی پاکستانی فلم ہے جسے اتنے بڑے فلمی میلے میں ایوارڈز سے نوازا گیا ہے. فلم کےلئے تقریب میں موجود ہر فرد نے اپنی سیٹوں سے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں. سرمد کھوسٹ اس فلم کے پرڈیوسر ہیں جبکہ ہدایتکار صائم صادق ہیں. فلم کی کاسٹ میں علی جونیجو،راستی فاروق، علینہ خان، ثانیہ سعید، ثروت گیلانی۔ سہیل سمیر اور سلمان پیر شامل ہیں۔فلم پاکستان میں بھی ریلیز کیا جا رہی ہے.