Baaghi TV

Tag: سرمد کھوسٹ

  • جوائے لینڈ کا نیا پوسٹر جاری

    جوائے لینڈ کا نیا پوسٹر جاری

    دنیا کے سب بڑے فلمی میلے (کانز ) میں ایوارڈ حاصل کرنے والی فلم جوائے لینڈ پاکستان میں بھی ریلیز کی جا رہی ہے 18 نومبر کو یہ فلم پاکستانی سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے اس حوالے سے فلم کی تشہری مہم کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے. فلم کا ایک نیا پوسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے. فلم لاہور کراچی اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں ریلیز ہو گی. فلم کو لکھا اور ڈائریکٹ صاتم صادق نے ہے جبکہ پرڈیوسر سرمد سلطان کھوسٹ ہیں..فلم کی کاسٹ میں اداکارہ ثروت گیلانی، ثانیہ سعید، سہیل سمیر ، علی جنیجو، علینہ خان ، رستی فاروق اور سلمان پیرزادہ کے نام شامل ہیں. فلم کو پاکستان کے تمام سنسر بورڈز نے بھی باضابہ طور پر پاس کردیا ہے۔ وفاق، پنجاب اور سندھ کے سنسر بورڈز نے جوائے لینڈ کو

    کلئینرنس دیدی ہے. فلم کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جبکہ اس کا ٹیزر بھی جلد ہی ریلیز کر دیا جائیگا ٹیزر سمیت فلم کو ریلیز کرنے کی تقریبا تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں. فلم کی کہانیی بنیادی طور پر لاہور میں مقیم ‘حیدر ‘کے گرد کھومتی ہے جو ایک متوسط طبقے کے خاندان کا سب سے چھوٹا بیٹا ہے جو خفیہ طور پر تھیٹر میں بطور بیک گراونڈ ڈانسر شامل ہوتا ہے اور ایک ٹرانس ڈانسر’ بیبا ‘سے دوستی کرتا ہے جو تھیٹر میں اپنی شناخت بنانے کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔

  • سرمد کھوسٹ نے جھوٹی خبر پر سوال اٹھا دیا، بولے کیا یہ کوئی اور سرمد ہے؟

    سرمد کھوسٹ نے جھوٹی خبر پر سوال اٹھا دیا، بولے کیا یہ کوئی اور سرمد ہے؟

    سوشل میڈیا پر بہت ساری ویب سائٹس ہیں اور بہت سارے یوٹیوب چینلز ہیں جو کسی کے بارے میں کوئی بھی جھوٹی خبر اڑا دیتے ہیں اور وہ خبر اتنی وائرل ہوتی ہے کہ لوگوں کو حقیقت کا گمان ہونے لگتا ہے یہاں تک کہ متعلقہ سلیبرٹی کو وضاحت دینی پڑ جاتی ہے. اور یہ تو اب معمول کا کام بن گیا ہے جیسے. حال ہی میں سرمد کھوسٹ کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک خبر اڑائی گئی کہ وہ اور شان شاہد ، خلیل الرحمان قمر ایک پراجیکٹ کے لئے اکٹھے ہورہے ہیں اس پر سرمد کھوسٹ نے کی ایک پوسٹ کی اور جس اکائونٹ سے یہ خبر جاری کی گئی ان کو ٹیگ کرکے لکھا کہ کیا میں جان سکتا ہوں کہ اس خبر کا سورس کیا ہے یا یہ کوئی اور سرمد کھوسٹ ہے جو فلم

    میکر بھی ہے اور میری طرح دِکھتا بھی ہے. سرمد کی اس قسم کی طنز کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. اور ساتھ ہی ساتھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ویب سائٹس کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے. یاد رہے کہ سرمد سلطان کھوسٹ کی اس برس فلم کملی ریلیز ہوئی جسے شائقین نے بہت پسند کیا، ان کی پرڈیوس کی فلم جوائے لینڈ نے فرانس فلمی میلے میں ایوارڈ جیتا اور اب یہ پاکستان میں بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے.

  • انتظار ختم ، پاکستانی فلم جوائے لینڈ 24 نومبر کو ریلیز ہو گی

    انتظار ختم ، پاکستانی فلم جوائے لینڈ 24 نومبر کو ریلیز ہو گی

    کانز فلم فیسٹیول میں جب پاکستانی فلم جوائے لینڈ نے ایوارڈ جیتا تھاتب پاکستانی فلمی شائقین کا بڑے پیمانے پر مطالبہ سامنے آیا کہ فلم پاکستان میں بھی ریلیز کی جائے. صائم صادق نے یقین دہانی کروائی تھی کہ فلم پاکستانی سینما گھروں میں ضرور ریلیز ہوگی. اور یوں اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہو چکی ہیں اور فلم جوائے لینڈ پاکستانی سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے. وفاقی و صوبائی سنسر بورڈ نے ”جوائے لینڈ“ کوریلیز کیلئے سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے جبکہ فلم کو ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے ریلیز کیا جائےگاایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈسٹری بیوشن کلب شیخ عابد رشید کہتے ہیں کہ جوائے لینڈ کو ملک بھر کے سینمائوں میں نمائش کیلئے وفاق، پنجاب اور سندھ کے سنسر بورڈز نے سرٹیفیکیٹس جاری کردیے

    ہیں اور فلم کو ریلیز کرنے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ 24 نومبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم کے پرڈیوسر سرمد کھوسٹ ہیں. فلم کی کاسٹ میں علی جونیجو،راستی فاروق، علینہ خان اور ثروت گیلانی و دیگر شامل ہیں. یاد رہے کہ کانز فلمی میلے میں جوائے لینڈ نے دو اعزازات ”جیوری ایوارڈ“ اور”کویر پام“ حاصل کئے۔ جوائے لینڈ کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد اور مخنث ڈانسر کے گرد گھومتی ہے جو ڈانس کلب میں کام کرنے کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔

  • سرمد کھوسٹ نے بتا دیا ان کے سب سے بڑے نقاد کون ہیں؟

    سرمد کھوسٹ نے بتا دیا ان کے سب سے بڑے نقاد کون ہیں؟

    باصلاحیت ڈائریکٹر اور اداکار سرمد سلطان کھوسٹ جو کہ سینئر اداکار عرفان کھوسٹ کے بیٹے ہیں ان کا کہنا ہے کہ میرے والد میرے سب سے بڑے نقاد ہیں. اپنے حالیہ انٹرویو میں سرمد کھوسٹ نے کہا کہ میں نے آج تک جتنی بھی کامیابیاں سمیٹی ہیں ان کے پیچھے میرے والد کی حوصلہ افزائی اور ڈانٹ ہے. وہ مجھے ڈانٹتے بھی ہیں پیار بھی کرتے ہیں لیکن ڈانٹتے صرف بہتری کےلئے ہیں.میں آج جس بھی مقام پر ہوں اس میں ان کا بہت بڑا کردار ہے .اگر میں یہ کہوں کہ وہ میرے دوست بھی ہیں

    تو بے جا نہ ہو گا. وہ سخت باپ بھی ہیں اور نرم دل معصوم انسان بھی ہیں.سرمد نے یہ بھی بتایا کہ وہ اردو زبان پر عبور رکھتے ہیں لیکن پنجابی بہت زیادہ اچھی نہیں بول پاتے، سرمد کہتے ہیں‌کہ میرے والد بہت اچھی پنجابی بولتے ہیں. یاد رہے کہ رواں برس سرمد سلطان کھوسٹ کی جون کے مہینے میں فلم کملی ریلیز ہوئی اس فلم میں انہوں نے مرکزی کردار میں صبا قمر کو لیا ان کی اس فلم کو بہت پذیرائی ملی، فلم بنیادی طور پر تین عورتوں‌کی کہانی ہے. سرمد کے کریڈٹ پر فلموں‌کے علاوہ سپر ہٹ ڈرامے بھی ہیں جن میں ہمسفر ڈرامہ سر فہرست ہے اس ڈرامے نے فواد خان ماہرہ خان اور سرمد کو ایسی شہرت بخشی کے ان کے کیرئیر کی ڈگر ہی بدل گئی. سرمد خود کم بولتے ہیں لیکن ان کا کام زیادہ بولتا ہے.

  • بشری انصاری کس کی مداح نکلیں ؟

    بشری انصاری کس کی مداح نکلیں ؟

    منجھی ہوئی اداکارہ بشری انصاری جن کے خود کے بے شمار پرستار ہیں وہ کن کی مداح نکلیں سن کر رہ جائیں گے آپ حیران ۔ بشری انصاری جو خود میں اداکاری کا انسٹیٹیوشن ہیں وہ سرمد سلطان کھوسٹ کے کام کی مداح نکلیں انہوں نے اس چیز کا اظہار ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے کیا ۔انہوں نے حال ہی میں ریلیز ہوی فلم کملی کا پوسٹر شئیر کرتے ہوئے فلم کی تعریفیں لکھنے کے ساتھ سرمد کھوسٹ کی بے حد تعریفیں لکھیں اور کہا کہ میں ان کے کام کی مداح ہوں بلکہ انہوں نے سرمد کھوسٹ کو شاباش بھی دی اور کہا تم نے بے پناہ جذبے کے ساتھ مشکل راستہ چننے کی قوت ہمیں دکھائی ہے ہمیں تم پہ فخر ہے ۔بشری یہیں نہیں رکیں بلکہ انہوں نے اپنے پرستاروں سے کہا کہ آپ جا کر فلم ضرور دیکھیں ہم تو ساس بہو کے چکر میں غرق ہو کر رہ گئے ہیں ۔بشری انصاری نے سرمد کھوسٹ کے ساتھ ثانیہ سعید اور صبا قمر کو مزید اچھا کام کرنے کی دعائیں بھی دیں ۔

    بشری انصاری کا خود سے چھوٹے کسی ایکٹر ڈائریکٹر کا کام اتنے کھلے دل سے سراہے جانے کو سوشل میڈیا صارفین نے بے حد پسندکیا ۔بشری انصاری کی پوسٹ کے نیچے سب دلچپسپ تبصرے بھی کرتے رہے ۔کملی حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے اور سنجیدہ حلقوں میں اسے بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے ،خصوصی طور پر صبا قمر کی اداکاری کی بے حد تعریف ہورہی ہے ۔

  • مایا علی ہوئیں دیوانی کملی کی

    مایا علی ہوئیں دیوانی کملی کی

    اداکارہ مایا علی جو خود ایک بہت ہی بہترین اداکارہ ہیں انہوں نے سرمد کھوسٹ کی فلم ’’ کملی‘‘ دیکھنے کے بعد کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ صرف فلم نہیں ہے بلکہ یہ جذبات اور فیلنگز ہے ، کہانی ہمیں کسی اور ہی دنیا میں لے جا تی ہے ۔صبا قمر آپ نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ ایک بار کی کوئین ہمیشہ کے لئے کوئین ہوتی ہے۔آپ نے حناکے کردار کو بہت ہی خوبصورت انداز میں نبھایا ہے۔’’کیا بات ہے آپ کی ۔ ثانیہ سعید ، صبا قمر آپ نے اپنی زندگی کی بہترین پرفارمنس دی ہیں۔سرمد کھوسٹ آپ سے بہتر اس پراجیکٹ کو کوئی بھی نہیں کر سکتا تھا آپ نے اس کے ہر فریم میں اپنا دل اور روح شامل کی ہے۔میں کملی کی تمام ٹیم کو ڈھیروں مبارکباد دیتی ہوں۔مجھے ہر کوئی پوچھ رہا تھا کہ اس فلم کو دیکھنے کے بعد ہر کوئی کیوں رو رہا تھا تو میں سوال کرنے والوں سے کہوں گی کہ جائیں اور جا کر فلم دیکھیں آپ کو اس سوال کا جواب مل جائیگا

    ۔یاد رہے کہ فلم ’’ کملی‘‘ تین جون کو ملک بھر میں ریلیز کی گئی ریلیز سے اب تک لوگ جوق در جوق دیکھنے جا رہے ہیں۔ فلم میں ہر کردار نہایت ہی خوبصورت انداز سے نبھایا گیا ہے۔سرمد سلطان کھوسٹ نے جیسا ان تمام اداکاروں سے کام لیا ہے لوگ کافی برسوں تک یاد رکھیں گے۔ فلم کا میوزک بھی کلاسک ہے یہاں تک کہ ریشماں کا گانا بھی شامل کیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی دیکھنے والے کو کسی اور دنیا میں لے جاتی ہے، صبا قمر کا کردار حقیقت کے قریب ہے حنا کے کردار میں صبا نے جس طرح جان بھری ہے وہ لفظوں میں بیان کرنا نہایت ہی مشکل ہے۔ثانیہ سعید نے ایک اندھی خاتون کا کردار ادا کیا ہے یہ کردار اپنی بھابھی کے لئے بہت زیادہ جذباتی ہے۔

  • فلم ”کملی“ کی سکریننگ کل لاہور میں ہو گی

    فلم ”کملی“ کی سکریننگ کل لاہور میں ہو گی

    سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم ”کملی“ کی سکریننگ کراچی کے بعد کل لاہور میںہونے جا رہی ہے فلم کی تمام کاسٹ لاہور پہنچ چکی ہے۔فلم تین جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔کراچی میں اس فلم کی سکریننگ کے دوران وہاں موجود معروف شخصیات نے کھڑے ہو کر صبا قمر کے لئے تالیاں بجائیں اور ان کے کام کی بے حد تعریف کی، اس کے بعد صباقمر خود کے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آنکھیں آنسوﺅں سے بھر گئیں تھیں سرمد سلطان کھوسٹ اس موقع پر صباقمر سے بغل گیر ہوئے اور انہیں چپ کروایا اور اس سے بھی اچھا کام کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی ۔سرمد سلطان کھوسٹ کی اس فلم کےلئے شائقین بے چینی سے انتظار کررہے ہیں ۔فلم کی ٹیم کا کہنا ہے کہ سوا دو گھنٹے کی اس فلم کو دیکھنے کے بعد یقینا کئی سوالات جنم لیں گے جن کے جواب ڈھونڈنے کے لئے ہمیں اپنے اردگرد دیکھنا ہو گا اپنے رویوں کو دیکھنا ہو گا عورت کے ساتھ کیسا سلوک کیا جا رہا ہے اس پر نظر ثانی کرنی ہوگی ۔عورت ایک جیتا جاگتا انسان ہے اس کے جذبات ہیں یہ ماننا ہو گا ۔کسی کے گرد زندگی کا گھیرا تنگ کرکے انسان خود بھی خوش نہیں رہا سکتا یہ سوچنا ہو گا۔
    ”کملی“ جیسی فلمیں کم کم بنتی ہیں سرمد سلطان کھوسٹ یقینا داد کے مستحق ہیں جو شائقین کے لئے مختلف اور روٹین سے ہٹ کر چیزیں لاتے ہیں ۔

  • کراچی میں فلم کملی کا پریمئیر،مہوش حیات کی خصوصی شرکت

    کراچی میں فلم کملی کا پریمئیر،مہوش حیات کی خصوصی شرکت

    گزشتہ شب کراچی میں سرمد سلطان کھوسٹ کی ڈائریکشن میں‌ بننے والے فلم ” کملی” کا پریمئیر کیا گیا ،پریمئیر پر فلم کی کاسٹ جس میں صبا قمر، نمرہ بُچہ، ثانیہ سعید، عمیر رانا  و دیگر موجود تھے . اداکارہ مہوش حیات اور صبا پرویز نے خصوصی طور پر شرکت کی اور فلم دیکھی، صبا قمر نے میکسی زیب تن کر رکھی تھی نہایت ہی دلکش لگ رہی تھیں۔

     

     

    سوا دو گھنٹے کے دورانیے کی اس فلم کو دیکھنے والوں‌ نے خاصا پسند کیا. اس موقع پر صبا قمر کا کہنا تھا کہ میرے کیرئیر کا یہ سب سے الگ اور یادگار کردار ہے جو میں نے نبھایا ہے اور ساری کاسٹ نے دل لگا کر کام کیا ہے. عمیر رانا اور سرمد کھوسٹ کافی خوش دکھائی دے رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم دیکھنے والوں کو یقینا پسند آئیگی کیونکہ یہ کہانی سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ آخر عورت اپنے دل کی بات کیوں نہیں کہہ سکتی؟
    فلم لو اسٹوری ہے اور تین مختلف عورتوں کے گرد گھومتی ہے اس کہانی میں عورتوں کے جذبات کی صحیح انداز میں عکاسی کی گئی ہے وہ کیا سوچتی ہیں وہ کس طرح جینا چاہتی ہیں یہ سب کچھ اس فلم میں دیکھنے کو ملے گا۔
    عموما یہ ہوتا ہے کہ کسی بھی فلم کا پریمئیر ہو تو اس میں انڈسٹری کے دیگر ستارے بھی شرکت کرتے ہیں لیکن فلم ’’ کملی‘‘ کے پریمئیر پر شوبز انڈسٹری سے جڑے نامور ستارے دکھائی نہیں دئیے ان کو عوت نامہ نہیں بھیجا گیا یا وہ اپنی مصروفیات کی باعث نہیں آسکے یہ کہنا زرا مشکل ہے۔تاہم جنہوں نے فلم نہیں دیکھی وہ اس کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

  • کانز فلم فیسیٹیول میں‌پاکستانی فلم جوائے لینڈ نے جیوری ایوارڈ‌جیت لیا

    کانز فلم فیسیٹیول میں‌پاکستانی فلم جوائے لینڈ نے جیوری ایوارڈ‌جیت لیا

    کانز فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم ”جوائے لینڈ” نے ان سرٹین ریگارڈ کی کیٹگری میں جیوری ایوارڈ جیت لیا ہے یقینا یہ ایک بڑی خوشخبری ہونے کے ساتھ ساتھ حوصلہ افزا امر ہے. یہ پہلا موقع ہے جب کانز فلم فیسٹیول کے لیے کسی پاکستانی فیچر فلم کو منتخب کیا گیا ہو۔اس سے قبل ہدایت کار صائم صادق کی مختصر فلم ‘ڈارلنگ’ 2019 میں کانز فلم فیسٹیول میں پیش کی گئی تھی۔‎‏مخنث افراد کے مسائل کی کہانی پر مبنی پاکستانی اس فلم نے فلمی میلے میں‌موجود لوگوں کے دل جیت لئے.

    کانز میں فیچر فلموں کی کیٹیگری صرف 14 فلموں کی محدود تعداد میں ہوتی ہے اور یہ انتہائی خوشی کا لمحہ ہے کہ ایک پاکستانی فلم نے یہ اعزاز حاصل کیا اور جیوری ایوارڈ بھی حاصل کیا.

    فلم کی کاسٹ‌ میں ثروت گیلانی، سلمان پیرزادہ، ثانیہ سعید، علی جونیجو، علینہ خان اور رستی فاروق شامل ہیں۔ اس فلم کو سرمد کھوسٹ، اپوروا گرو چرن اور لارین مان نے پروڈیوس کیا ہے. فلم ”جوائے لینڈ ” کو جیوری ایوارڈ ملنے کے بعد شوبز انڈسٹری میں خوشی کی لہر دوڑ‌گئی ہے، یقینا یہ ایوارڈ دوسرے فلم میکرز کو بھی حوصلہ دیگا کہ وہ ایسی چیز بنائیں جو دنیا کے اس بڑے میلے میں نہ صرف دکھائی جائے بلکہ اسے ایوارڈ بھی ملے. فلم سے جڑے لوگ کافی خوش ہیں سرمد سلطان کھوسٹ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ مجھے تو یقین ہی نہیں‌آرہا اور میں اس کامیابی پر بہت زیادہ خوش ہوں.

  • سرمد کھوسٹ نے سکرین پر کم نظر آنے کی وجہ بتا دی

    سرمد کھوسٹ نے سکرین پر کم نظر آنے کی وجہ بتا دی

    سرمد سلطان کھوسٹ جو اداکاری کرتے ہیں تو لگتا ہے کہ ان سے بہتر اداکار کوئی نہیں ڈائریکشن کرتے ہیں تو لگتا ہے کہ ان سے بہتر کوئی ڈائریکٹر نہیں ہیں‌.حال ہی میں‌ انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے جس میں ان سے جب سوال ہوا کہ آپ اداکاری میں‌ کم کم کیوں نظر آتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں اداکاری میں اسلئے کم نظر آتا ہوں کیونکہ مجھے کردار آفر ہی نہیں ہوتے، اگر ہوں تو یقینا کروں اور میں ویسے بھی اپنی پسند کے مطابق کام کرتا ہوں.اسی انٹرویو میں جب ان سے سوال ہوا کہ

    آپ کو اداکار کہا جائے یا ڈائریکٹر تو انہوں‌ نے جواب دیا کہ مجھے ڈائریکٹر کہا جائے تو زیادہ اچھا لگتا ہے . سرمد نے بتایا کہ وہ اپنے والد سے کسی بھی پراجیکٹ کو کرنے سے پہلے ڈسکشن کرتے ہیں ان سے مشورے لیتے ہیں اور جب ابا کو ڈائریکٹ کررہے ہوتے ہیں تو بیٹا اور ڈائریکٹر دونوں کے روپ میں‌ ہوتا ہیں کبھی کبھی ان کو ڈائریکٹ کرنے کے دوران ڈانٹ بھی پڑ جاتی ہے وہ بڑے ہیں ڈانٹ سکتے ہیں اور ابا تو ابا ہوتے ہیں. سرمد کہتے ہیں کہ میں جب بھی کوئی کام کروں تو اس سے مطمئن نہیں ہوتا میں سمجھتا ہوں کہ ہر وقت ہر کسی کے کام میں بہتری کی گنجائش رہتی ہے.جب اس انٹرویو میں ان سے شادی کے حوالے سے سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ جب میں شادی کروں گا سب کو بتا کر کروں گا.