Baaghi TV

Tag: سرنج

  • ڈریپ کی پابندی کے باوجود بغیر لاک سرنجوں کی فروخت

    ڈریپ کی پابندی کے باوجود بغیر لاک سرنجوں کی فروخت

    قصور
    آٹو لاک سرنجز کی کوالٹی انتہائی ناقص،پلنجر کھولتے ہی ٹوٹنے لگا،قیمت بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں،ڈریپ کی طرف سے ممانعت کے باوجود پرانی بغیر لاک سرنجز کی فروخت تاحال جاری،ٹرسٹ نامی بغیر لاک سرنج پورے شہر میں سرعام فروخت ہونے لگی

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان ( ڈریپ ) نے سختی سے بغیر لاک سرنجز کی فروخت منع کی ہوئی ہے تاہم پابندی کے باوجود شہر قصور و گردونواح میں بغیر لاک سرنجز فروخت ہو رہی ہیں جبکہ مارکیٹ میں نئی آٹو لاک سرنجز کی کوالٹی انتہائی ناقص ہے
    نئی آنے والی مختلف کمپنیوں کی آٹو لاک سرنجز کے پلنجر کو ہاتھ لگاتے ہی پلنجر ٹوٹ جاتا ہے اور سرنج بیکار ہوو جاتی ہے جبکہ اکثر سرنجز لاکڈ آ رہی ہیں جو کہ استعمال کے قابل ہی نہیں رہتیں او بابت میڈیکل عملہ سخت پریشان ہے
    نیز بلیک مارکیٹنگ مافیا نے ایک بار پھر بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرنجوں کی فی ڈبی کی کی قیمت 400 سے بڑھا کر 700 تک کر دی ہے جس سے لوگ انتہائی سخت پریشان ہو کر رہ گئے ہیں بعض اوقات ہر پانچویں سرنج خراب نکلتی ہے لوگوں نے وزیر صحت و ڈریپ سے نوٹس لے کر کاراوائی کا مطالبہ کیا ہے

  • ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا فیصلہ،سرنجوں کے  استعمال پر پابندی

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا فیصلہ،سرنجوں کے استعمال پر پابندی

    قصور
    ڈریپ کی طرف سے بغیر لاک سرنج کے استعمال پر پابندی،فیکٹریوں کی طرف سے آٹو لاک سرنج کی پروڈکشن زور شور سے جاری تاہم مارکیٹ میں وہی پرانی سرنج موجود اور قیمتیں ڈیلروں کی مرضی کیں

    تفصیلات کے مطابق ڈریپ ( ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان) نے 30 نومبر 2021 کے بعد ڈسپوزیبل سرنج پرانی طرز بغیر لاک کے 2 سی سی 5۔2 سی سی 3 سی سی اور 5 سی سی کی سیل اور استعمال پر پابندی لگا دی ھے اور تمام ڈرگ انسپیکٹروں کو پابند کیا ھے 30 نومبر کے بعد اگر یہ اسٹاک کہیں ملا تو اس اسٹاک کو تلف کیا جائے اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے نیز نئی آٹو لاک سرنج کے استعمال کو یقینی بنوایا جائے
    میڈیکل انسٹرومنٹس فیکٹریوں نے نئی آٹو لاک سرنج کی پروڈکشن زور شور سے شروع کر دی ہے تاہم موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پرانی بغیر لاک سرنج کی کمی کا بہانہ بنا کر قیمتیں بڑھا دی ہیں جس سے ہول سیل ڈیلر و میڈیکل سٹور مالکان مہنگے داموں سرنجیں خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں
    آٹو لاک سرنج کی پابندی کے احکامات جاری کرنا انتہائی خوش آئند بات ہے اس سے سرنج ایک مرتبہ استعمال ہوتے ہی آٹو میٹک طور پر لاک ہو جائے گی اور دوبارہ استعمال کے قابل نہیں رہے گی تاہم گورنمنٹ فی الوقت پرانی طرز کی سرنجوں کے مصنوعی بحران کو پیدا کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف کاروائی کرے

  • ڈسپوزیبل سرنجوں میں کیڑیاں،گردو غبار

    ڈسپوزیبل سرنجوں میں کیڑیاں،گردو غبار

    قصور
    ڈسپوزیبل سرنج میں کیڑیاں،ڈسٹ،پلنجر میں انتہاہ کا گند،ڈاکٹرز ،میڈیکل سٹاف و میڈیکل سٹور مالکان پریشان،انتظامیہ سے کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے میڈیکل سٹورز پر میڈی ایکوا نامی سرنجوں کے اندر پیکنگ میں انتہائی زیادہ گردو غبار آ رہا ہے بعض سرنجوں میں مری ہوئی کیڑیاں بھی پائی گئی ہیں خاص کر سرنج کا پلنجر گردو غبار سے بھرا ہوا ہے جس سے سرنج کی سٹرلائیزیشن ختم ہونے کے ساتھ ساتھ مذید نقصانات کا اندیشہ بھی ہے جس کے باعث ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف انتہائی پریشان ہیں
    پشاور کی سرنج ساز کمپنی میڈی ایکوا کے بیچ نمبر 003c21 میں میڈیکل سٹور مالکان نے شکایت کی ہے کہ اس میں اکثر سرنجوں کی گیس کٹ خراب ہے اور بیرل و پلنجر ٹوٹا ہوا ہے جس کے باعث مشکلات کا سامنا ہے
    شہریوں نے پشاور کی سرنج ساز کمپنی میڈی ایکوا کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے