Baaghi TV

Tag: سروسز اسپتال

  • اسپتال کے حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو بے بنیاد پروپیگنڈا ہے، سروسز اسپتال انتظامیہ

    اسپتال کے حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو بے بنیاد پروپیگنڈا ہے، سروسز اسپتال انتظامیہ

    سروسز اسپتال اور سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نے سوشل میڈیا پر اسپتال کے حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو کو بے بنیاد پروپیگنڈا ہے-

    پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زہرہ اور ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر رانا خرم آفتاب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا میں اسپتال کے حوالے سے چلنے والی حالیہ ویڈیو کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور انکوائری رپورٹ میں ثابت ہو چکا ہے کہ وہ ویڈیو سروسز اسپتال کی نہیں ہے۔

    ڈاکٹر زہرہ نے اسپتال کی کارکردگی کے حوالے سے بتایا کہ سروسز اسپتال پر عوام کا اعتماد مثالی ہے اور گزشتہ روز 7 ہزار سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں، جن میں 2100 سے زائد ایمرجنسی کیسز تھے جبکہ 300 سے زائد آپریشنز کیے گئے غریب مریضوں کو ہر ممکن ریلیف دیا جا رہا ہے اور عید کے ایام میں فالج کے مریضوں کو لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی انجکشنز بالکل مفت فراہم کیے گئے تاکہ کوئی غریب مریض خود کو بے بس نہ سمجھے۔

    ترکیہ نے دو دہائیوں بعد فیفا ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا

    ڈاکٹر زہرہ نے میڈیا پر زور دیا کہ کسی بھی خبر کو چلانے سے پہلے اس کی تصدیق لازمی کریں کیونکہ ایک غلط خبر پورے محکمے کی ساکھ کو متاثر کرتی ہےآپریشن تھیٹر میں مریض اور ڈاکٹر کے درمیان صرف خدا کی ذات ہوتی ہے، اس لیے اس مقدس رشتے اور اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچائی جائے، اگرچہ سسٹم میں بہتری کی گنجا ئش ہمیشہ رہتی ہے اور ہم اس کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔

    اس موقع پر ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹررانا خرم آفتاب نے وضاحت کی کہ جیسے ہی مبینہ ویڈیو سامنے آئی، فوری طور پر تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور انکوائری رپورٹ کے مطابق مذکورہ ویڈیو سروسز اسپتال کی نہیں ہے حالیہ بارشوں اور شٹ ڈاؤن کے باوجود اسپتال میں علاج معالجے کا عمل ایک لمحے کے لیے بھی نہیں رکا اور تمام مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کی گئیں، عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا اور کسی بھی قسم کے منفی پروپیگنڈے سے متاثر نہیں ہوں گے۔

    ایران نے ٹرمپ کے جنگ بندی کے دعوے کو ایک بار پھر مسترد کردیا

  • یاسمین راشد کو سروسز اسپتال سے پولیس لائن اسپتال منتقل کر دیا گیا

    یاسمین راشد کو سروسز اسپتال سے پولیس لائن اسپتال منتقل کر دیا گیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کو سروسز اسپتال سے پولیس لائن اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : یاسمین راشد کو گرفتاری کے بعد طبیعت خراب ہونے پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا گزشتہ روز سروسز اسپتال لاہور کے ڈاکٹروں نےیاسمین راشد کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

    شیریں مزاری کی جیل میں طبیعت خراب

    ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد کو سانس لینے میں دشواری کے باعث بائی پائپ لگا ہوا ہے، ان کے چیسٹ، ناک اور گلے کے سی ٹی اسکینز کرا لیے گئے ہیں، وہ دمہ کی مریضہ ہیں اور انہیں چیسٹ انفیکشن بھی ہے۔

    پولیس یاسمین راشد کو حراست میں لینے کیلئے سروسز اسپتال پہنچی، اسپتال انتظامیہ کو بتایا گیا کہ یاسمین راشد کے خلاف سرور روڈ، گلبرگ اور شادمان تھانوں میں دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت 3 مقدمات درج ہیں، انہیں عدالت میں پیش کرنا ہے، حوالے کیا جائے-

    پنجاب انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی

    تاہم میڈیکل بورڈ نے انہیں پولیس کے حوالے نہ کیا اور بتایا کہ ان کے سی ٹی اسکین کئے گئے ہیں، طبیعت میں بہتری آنے پر ہی انہیں ڈسچارج کیا جائے گاپولیس یاسمین راشد کی میڈیکل رپورٹس لے کر واپس لوٹ گئی تھی بتایا گیا کہ یاسمین راشد کا کچھ عرصہ قبل بریسٹ کینسر کا آپریشن بھی ہو چکا ہے تاہم اب انہیں سروسز اسپتال سے پولیس لائن اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے-

  • سروسز اسپتال میں لاکھوں روپے کی ادویات کی چوری پکڑی گئی.

    سروسز اسپتال میں لاکھوں روپے کی ادویات کی چوری پکڑی گئی.

    امراض قلب اور گردوں کی ادویات چوری کر کے مارکیٹ میں فروخت کی جاتی تھیں. ڈاکٹر افتخا.امجد اور زاہد نامی ملزمان ادویات چوری کر رہے تھے کہ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا. ڈاکٹر افتخار.امجد نامی ملزم 7 سال سے اسپتال کا ملازم ہے. ادویات چور ملازم امجد نجی اخبار کے صحافی کا بھائی ہے.ملزمان 50 سے 60 لاکھ روپے کی ادویات خفیہ طور پر گاڑی میں لاد چکے تھے. دونوں ملزمان سرکاری اسپتال کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا چکے ہیں.