Baaghi TV

Tag: سرکاری اسکول

  • سندھ  حکومت کا صوبے کے اسکولوں کو سولرائزڈ کرنے کا اعلان

    سندھ حکومت کا صوبے کے اسکولوں کو سولرائزڈ کرنے کا اعلان

    وزیرتوانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ کے تمام سرکاری اسکولوں کو بتدریج سولرائزڈ کیا جائے گا اور نجی اسکولوں کو بھی سولرائزڈ کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولزایجوکیشن سندھ اورآل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایجوکیشن کی جانب سے پیغام پاکستان، استحکام پاکستان کے عنوان سے پی اے ایف میوزیم میں آل سندھ سائنس اینڈ آرٹس گالا میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اسکولوں کے بچوں کو پاکستانی تاریخ اور مثبت آگاہی اساتذہ کی بنیادی ذمہ داری ہے، مستقبل کے معماروں کو آج کا پیغام استحکام پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ بچوں کو آگاہ کریں کہ پاکستان کا مستقبل روشن اور محفوظ ہاتھوں میں ہے، حالات دن بدن بہتر ہوتے جا رہے ہیں اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کار اچھے اور پرامن حالات دیکھ کر سرمایہ کاری کے لیے حکومت سے رجوع کررہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ گرمیوں میں لوڈشیڈنگ اور زائد بلنگ کا خاتمہ کرنے کے لیے اقدامات میں مصروف ہے، صارفین کو سستی بجلی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔

    انگلینڈ کا چیمپئنز ٹرافی کے لیےاسکواڈ کا اعلان

    آرمی چیف کا جنوبی وزیرستان کا دورہ، جوانوں سے ملاقات

  • کرناٹک:حجاب کے ساتھ امتحان میں بیٹھنے پر پابندی،طالبات کا احتجاجاً بائیکاٹ

    کرناٹک:حجاب کے ساتھ امتحان میں بیٹھنے پر پابندی،طالبات کا احتجاجاً بائیکاٹ

    نئی دہلی: حجاب کے ساتھ امتحان دینے کی اجازت نہ ملنے پرکرناٹک کے سرکاری اسکول کی طالبات نے امتحانات کا بائیکاٹ کردیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے ضلع شیوا موگا کے سرکاری اسکول میں انتظامیہ نے امتحانات میں بیٹھنے کے لئے طالبات سے حجاب اتارنے کا مطالبہ کیا اسکول کی 13 طالبات نے حجاب اتارنے کے بجائے احتجاجاً امتحانات کا بائیکاٹ کردیا۔

    او آئی سی کا بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک پر تشویش کا اظہار

    طالبات کا کہنا تھا کہ اسکول پرنسپل اورانتظامیہ سے حجاب کے ساتھ امتحان دینے کی اجازت دینے کے لئے متعدد باردرخواست کی لیکن انہوں نے درخواست پرکوئی توجہ نہیں دی طالبات کے والدین نے اپنی بچیوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بغیرحجاب کے وہ اپنی بچیوں کوکلاسزاٹینڈ نہیں کرنے دیں گے۔


    کرناٹک کے تمام اسکولوں میں باحجاب اوربرقع پہننے والی طالبات کوکلاسز اٹینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ریاست میں باحجاب طالبات کے تعلیمی اداروں میں داخل ہونے اورکلاسز اٹینڈ کرنے پرپابندی عائد کی گئی ہے جبکہ مسلم خواتین اساتذہ کو بھی اسکول میں داخل ہونے سے پہلے گیٹ پر ہی برقع اتارنے پر مجبور کیا جاتا ہے-

    بھارت میں مزید 54 چینی ایپس پرپابندی

    کرناٹک ہائیکورٹ حجاب پرپابندی کیخلاف مسلمان طالبات کی درخواست کی سماعت کررہی ہے۔ کرناٹک ہائیکورٹ نے کیس کا فیصلہ آنے تک تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی کا حکم دیا ہے حجاب پرپابندی کیخلاف بھارت کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے-

    دوسری جانب او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ کرناٹک میں مسلم لڑکیوں پر حجاب پر پابندی اوراتراکھنڈ میں مسلمانوں کی نسل کشی کے اکسانے کے واقعات پر سخت تشویش ہے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ ان واقعات کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے، سیکرٹری جنرل او آئی سی نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ بھارت مسلمانوں کے تحفظ اور حفاظت کو یقینی بنائے، مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کرنے والوں کو سزا دلوائے.

    روسی حملے کا خدشہ،یوکرین میں امریکی سفارت خانہ بند،سفارتی عمل شہر لفیف میں منتقل