Baaghi TV

Tag: سرکاری افسران

  • سرکاری افسران کے اثاثے عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

    سرکاری افسران کے اثاثے عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک بڑی شرط پوری کر دی-

    گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کے اثاثے عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا،صدر مملکت کی منظوری کے بعد سول سرونٹس ترمیمی ایکٹ 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق تمام وفاقی سرکاری افسران کو اپنے اور اہل خانہ کے ملکی و غیر ملکی اثاثے ڈیجیٹل طور پر فائل کرنا ہوں گے، یہ تفصیلات فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذریعے عوامی سطح پر دستیاب ہوں گی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے، کسی بھی افسر کی ذاتی معلومات کی رازداری کو یقینی بنایا جائے گا، اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گزٹ نوٹیفکیشن کی کاپی تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو بھجوا دی ہے تاکہ ترمیمی قانون پر فوری عمل درآمد کیا جا سکے۔

    5 جولائی کو آمریت نے قوم میں نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے،بلاول

    ترمیمی ایکٹ کے تحت سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں نیا سیکشن 15-A شامل کیا گیا ہے جس کے تحت افسران کو ہر سال اپنی اور اہل خانہ کی مالی حیثیت، جائیداد اور دیگر اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانا ہوں گی،علاوہ ازیں اثاثوں کی فائلنگ کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا گیا ہے جس سے سرکاری ریکارڈ کو شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔

    ڈی جی خان سمیت ملک بھرمیں 6 اور 7 جولائی کو شدید بارشیں، اربن فلڈ کا الرٹ، بلوچستان ،نالوں میں طغیانی

  • سرکاری افسران کیلئے”صاحب“ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد

    سرکاری افسران کیلئے”صاحب“ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کے لیے ”صاحب“ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد کر تے ہوئے ریمارکس دیئے کہ صاحب کا لفظ آزاد قوم کی عکاسی نہیں کرتا۔

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ میں مردان میں 9 سالہ بچے کے قتل کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی،چیف جسٹس نے ناقص پولیس تفتیش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس تحقیقات کو شرمناک قرار دے دیا۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ پولیس نے تحقیقات پر کچھ کام نہیں کیا، سپریم کورٹ کو مجسٹریٹ کی عدالت بنا دیا گیا ہے، بچہ مر گیا اور پولیس کی تفتیش کا حال یہ ہے، ناقص تفتیش کر کے کہتے ہیں عدالت نے ملزم چھوڑ دیا، ،چیف جسٹس نے پولیس اہلکار سے مکالمہ کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ کا پیٹ کیوں اتنا نکلا ہوا ہے، آپ ایک فورس ہیں۔

    سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری

    چیف جسٹس نے دوران سماعت سرکاری افسران کے لیے“صاحب“ کا لفظ استعمال پر پابندی عائد کردی اور کہا کہ ڈی ایس پی کے ساتھ ”صاحب“ کا لفظ استعمال کیا گیا ہے، صاحب کا لفظ آزاد قوم کی عکاسی نہیں کرتا۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ نے قتل کیس کے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔

    قبل ازیں رواں سال 28 ستمبر کو بھی سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کے لیے صاحب کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا تھا سپریم کورٹ میں پنجاب حکومت کی جانب سے زمین کے معاوضے کےکیس میں سرکاری ملازمین کے اپنے افسر کے لیے صاحب کا لفظ استعمال کرنے پر چیف جسٹس نے سخت سرزنش کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ یہ صاحب کیا ہوتا ہے؟ ہم 1947 میں آزاد ہو گئے تھے، یہ غلامی والا تاثر ذہنوں سے نکال دیں۔

    ورلڈ کپ سیمی فائنل:بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر پچ …

    عدالت نے قرار دیا تھا کہ ممبر کے نام کے ساتھ صاحب کا لفظ استعمال کرنا مائنڈ سیٹ کو ظاہر کرتا ہے، دفاتر میں سرکاری ملازمین کے لیے صاحب کا لفظ حکمرانی کو ظاہر کرتا ہے، صاحب کا لفظ استعمال کرنے کی آئین میں کوئی شق موجود نہیں ہے۔

  • غریب مہنگائی سے تنگ مگر افسران کو مہنگی ترین مرسڈیز چاہئے

    غریب مہنگائی سے تنگ مگر افسران کو مہنگی ترین مرسڈیز چاہئے

    آٹو انڈسٹری کے ماہر اور پاک ویلز کے مالک سنیل سرفراز منج نے مہنگی ترین مرسڈیز کی خواہش کا اظہار کرنے والے افسران کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے-

    باغی ٹی وی: ملک میں معاشی حالات کشیدہ ترین ہوتے جا رہے ہیں آئی ایم ایف کی جانب سے ابھی تک ملک کو قرضہ نہیں دیا جا رہا جبکہ غریب آٹے کیلئے دھکے کھا رہا ہے ہیں بیروزگاری دن با دن بڑھتی جا رہی ہے نوجوان روزگار کی تلاش میں در بدر ہو رہے ہیں جبکہ ملکی معاشی حالات کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے جہاں ملکی معشیت کمزاور ترین ہوگئی ہے ملک کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں اعلیٰ افسران کی قیمتی اور لگژری گاڑیوں کی فرمائشیں حیران کن ہیں-


    اسی حوالے سے پاک ویلز کے مالک سنیل سرفراز منج کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک ٹینڈر میں سرکاری افسر کی جانب سے مہنگی ترین مرسڈیز کی فرمائش پر غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں-

    ویڈیو میں سنیل منج کی جانب سے سرکاری ڈیپارٹمنٹ کے افسر کی جانب سے ٹینڈر کا اشتہار ویڈیو میں دکھایا گیا انہوں نے کہا کہ اخبار میں ایک ٹینڈر دیکھاجس میں آزاد کشمیر کے ڈیپارٹمنٹ آف سروس اینڈ ایڈمنسٹریشن کے اعلیٰ افسر(چیف سیکرٹری آف آزاد و جموں کشمیر) کی جانب سے مہنگی ترین زیرو میٹر مرسڈیز(مرسڈیز بینز کار ایس 580 ای ایل اے ایم جی لائن پریمئیم پلس ایگزیکٹیو ماڈل 2022-2023 ) کی فرمائش کی گئی جس کی قیمت پاکستانی روپوں میں تقریباً 20 کرورڑ بنتی ہے-

    انہوں نے اس اشتہار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کون سا ایسا بندہ ہے جس کو یہ مہنگی ترین مرسڈیز چاہیئے سنیل منج نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کس الفاظ سے اس کو بیان کریں کہ یہ بے شرمی ہے بے حسی ہے یا اس بندے کا دماغی توازن خراب ہے یی ایسی بے حسی ہے جس میں ان لوگوں کو دکھائی نہیں دے رہا کہ ملکی حالات کیا ہیں ملک میں گریب لوگوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے بہت کوشش کر رہاہوں کہ روزے میں اس اشتہار پر اس ڈیمانڈ پر کوئی غلط لفظ استعمال نا کروں-

  • پنجاب میں سرکاری افسران کے تقرر و تبادلے

    پنجاب میں سرکاری افسران کے تقرر و تبادلے

    لاہور: پنجاب میں سرکاری افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے-

    باغی ٹی وی : عارف عمر عزیز ایڈیشنل کمشنر کنسولیڈیشن گوجرانوالہ تعینات ہوئے ،نعمان حفیظ کی بطورڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس گوجرانوالہ میں تعیناتی ہوئی-

    وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    ذوہیب مشتاق کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ عمر فاروق ڈپٹی سیکریٹری ڈیویلپمنٹ ٹرانسپورٹ پنجاب تعینات ہوئے –

    گریڈ22کے ریٹائرڈ افسر خالد مسعود 3سال کیلئے ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن تعینات ہوئے جبکہ گریڈ22کے ریٹائرڈ افسر محمد عرفان تارڑ 3سال کیلئے ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن تعینات ہوئے-

    بلوچستان کےآئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیاجائے گا

    گریڈ21کے ریٹائرڈ افسر محمد صالح طاہر 3سال کیلئے ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن تعینات ہوئے علاوہ ازیں گریڈ22کے افسر ڈاکٹر راشد منصور 3سال کیلئے ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن تعینات ہوئے-

  • سرکاری افسران اورخواتین کی بلیک میلنگ میں ملوث 2 جعلی سرکاری افسر گرفتار

    سرکاری افسران اورخواتین کی بلیک میلنگ میں ملوث 2 جعلی سرکاری افسر گرفتار

    راولپنڈی: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے خواتین اور سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے والے جعلی سرکاری افسران کو گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : اتفصیلات کےمطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نےخود کو نیب سمیت دیگراداروں کا سربراہ ظاہرکرکےخواتین و سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے اور بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان رضوان اور زین العابدین نامی کو گرفتار کرلیا رضوان کا تعلق حافظ آباد اور زین العابدین جس کا تعلق لاہور سے ہے-

    ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

    لاہور سے گرفتار کیے جانے والے رضوان اور زین العابدین نامی ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے بڑی منصوبہ بندی سے خود کو ایف آئی اے، نیب سمیت دیگر اداروں کا سربراہ ظاہر کرکے سرکاری محکموں کے افسران کو دھمکیاں دیں اور بلیک میلنگ کے ذریعے رقوم لیں۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے مطابق ملزمان خواتین کی نازیبا وڈیوز بنا کر انہیں ہراساں اور بلیک میل کرنے میں بھی ملوث ہیں ملزمان اپنے مقاصد کے لیے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس بھی استعمال کرتے رہے ہیں-

    10 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا پڑوسی گرفتار

    حکام کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے موبائل فون و جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس برآمد کرلیےگئےہیں ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، جس میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں ایف آئی اے ‎ سائبر کرائم ونگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اقبال کے جوہر ٹاؤن میں واقع گھر پر نامعلوم افردا نے فائرنگ کی تھی ایف آئی اے کے ایک قابل اور فرض شناس آفیسر سائبر کرائم ونگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اقبال کے جوہر ٹاؤن میں واقع گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا واقعہ کا مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا تھا-

    والدہ کا بھانجا چاہتا تھا کہ میری والدہ شوہر کو چھوڑ کراسے شادی کرے،قتل کے واقعہ کے بعد انکشاف

  • غیر سنجیدہ اور موثر کارکردگی نہ دکھانے والے سرکاری افسران کی اب خیر نہیں!!!

    غیر سنجیدہ اور موثر کارکردگی نہ دکھانے والے سرکاری افسران کی اب خیر نہیں!!!

    اسلام آباد :سرکاری افسران نے عوامی شکایات کو بروقت حل نہ کرنے پر وزیر اعظم کا نوٹس دیا۔
    غیر سنجیدہ اور موثر کارکردگی نہ دکھانے والے سرکاری افسران کے خلاف ایکشن شروع ہو گیا۔

    چیف سیکریٹری پنجاب نے ماتحت 1586 افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال مکمل کر لی ۔وزیراعظم پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی۔ 263 افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر وارننگ ،7 سرکاری افسران کو شوکاز نوٹس جاری ہو گیا۔ 833 افسران کو محتاط رہنے کی ہدایت، 111 افسران سے وضاحت طلب کی گئی ۔403 سرکاری افسران کی کارکردگی کو سراہا گیا۔سیکرٹری اطلاعات،زراعت،ایکسائز اور سیکرٹری آبپاشی کو کارکردگی بہتر کرنے کا مراسلہ جاری ہے۔ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کے دوران سرکاری افسران کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیا تھا۔وفاقی وزراء نے بھی بیوروکریسی کے غیر سنجیدہ رویے کی شکایت کی تھی۔
    ڈپٹی کمشنر لاہور، گجرات، شیخو پورہ سمیت پنجاب کے 20 ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری،
    تمام افسران عوام کوبہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کارکردگی کو بہتر کریں، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ،لیہ،جھنگ ، بُورےوالا، صادق آباد، ننکانہ صاحب، پنڈی گھیب، سمیت 43 اسسٹنٹ کمشنرز کو شوکازنوٹس جاری ہو گیا۔وارننگ لیٹر جاری کرنے کا مقصد تمام افسران کو تنبیہ کرنا ہے۔وزیراعظم کے ویژن کے مطابق عوام کو سہولیات مہیا کرنے کے لیے اقدامات لیے جا رہے ہیں۔